2025-02-03@02:57:32 GMT
تلاش کی گنتی: 8415

«کے عہدیداران»:

      ٌٔ٭دوسری سہ ماہی کیلئے بجلی کی قیمت میں 2روپے فی یونٹ کمی ،مارچ سے بجلی کی قیمتوں میں عوام کو 52 ارب روپے سے زائد کا ریلیف متوقع، تقسیم کار کمپنیوں نے ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا کو جمع کروا دی ٭کیپسٹی چارجز میں زبردستی کمی مارچ، اپریل اور مئی کے مہینوں میں بجلی کے نرخوں پر اثرانداز ہوگی، کے الیکٹرک صارفین پر بھی ایڈجسٹمنٹ لاگو ہوگی جبکہ لائف لائن صارفین کو ریلیف نہیں دیا جائیگا،ذرئع (جرأت نیوز )کراچی سمیت ملک بھر کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق کیپسٹی چارجز میں زبردستی کمی سے بجلی صارفین کو ریلیف ملنے کی راہ ہموار ہوگئی۔بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا...
    ٭فاپواسا کا مشاورتی اجلاس ، یک طرفہ ترامیم کی منظوری کو جامعات کی خود مختاری پر حملہ قرار دے دیا ٭سندھ حکومت نے آمرانہ رویہ اختیارکیا، قانون واپس لینے تک احتجاج جاری رہے گا،،اراکین (جرأت نیوز)فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشنز سندھ چیپٹر کی جانب سے جامعات کی خودمختاری پر حکومتی حملے کی مذمت کی گئی ہے اور پیر اور منگل کو سندھ کی تمام سرکاری یونیورسٹیوں میں تدریسی سرگرمیوں کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔سندھ کی تمام سرکاری یونیورسٹیوں میں پیر اور منگل یعنی 3 اور 4 فروری کو تدریسی سرگرمیوں کا مکمل بائیکاٹ ہوگا۔جنرل سیکریٹری فاپواسا سندھ چیپٹر ڈاکٹر عبد الرحمن ناگراج کے مطابق گزشتہ روز پروفیسر ڈاکٹر اختیار علی گھمرو کی زیر...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 2025ء ترقی کا سال ہے، مہنگائی مزید کم ہوگی۔ پاکستان کی معیشت کا دنیا کی بہترین معیشتوں میں شمار ہو گا۔ اڑان پاکستان منصوبہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا منصوبہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف شفافیت کے نئے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے دور میں ترقی کا ایک منصوبہ نہیں لگا، ان کے دور میں صرف لوٹ مار کی گئی۔ اتوار کو حلقہ این اے 127 کی یونین کونسل 232 میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) تعمیر و ترقی کی سیاست کرتی ہے۔ جہاں ملکی حالات...
     لاہور (آئی این پی )پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے جب تک فضا صاف وسازگار نہیں ہوجاتی، سکھ کا سانس نہیں لیں گے، آخر یہ ہماری نسلوں کی بقا کا مسئلہ ہے۔صوبائی حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلی مریم نواز کی قیادت میں صاف اور سرسبز پنجاب کے وژن کے تحت ماحولیاتی تحفظ کے بڑے اقدامات کرتے ہوئے پنجاب میں اربوں روپے کی مالیت کے صوبے بھر میں 30 جدید ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سٹیشنز نصب کر دیئے گئے۔اسی سال 31 مارچ تک 30 مزید مانیٹرز لگائے جائیں گے، اس سے قبل ان مانیٹرز کی تعداد صرف 3 تھی، پنجاب کے ہر کونے کے فضائی تحفظ کیلئے 100 اے کیو آئی مانیٹرز کے ہدف کی...
    پشاور( بیورورپورٹ)پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، پارٹی کے واٹس ایپ گروپ میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے عاطف خان کو طعنے دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق عون چوہدری سے ملاقات کی تصویر گروپ میں شیئر کرنے پر عاطف خان ناراض ہوگئے۔پارٹی ذرائع نے بتایاکہ سابق گورنر شاہ فرمان نے واٹس ایپ گروپ میں عاطف خان اور عون چوہدری کی ملاقات کی تصیور شیئر جس پر عاطف خان نے انہیں کھری کھری سنائیں۔وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے طعنہ زنی کرتے ہوئے واٹس ایپ گروپ میں کہا کہ میں تو چیف ایگزیکٹو کے طور پر مجبوری میں سرکاری لوگوں سے ملتا تھا۔پارٹی ذرائع کے...
    پشاور(نوائے وقت رپورٹ)پی ٹی آئی کے خیبر پی کے کے صدر جنید اکبر کی زیر صدارت 8 فروری کے جلسے سے متعلق اجلاس میں پشاور ریجن کے کئی ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیدار غائب رہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپی کے علی امین گنڈا پور اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ اجلاس میں شرکت کیلئے وزیراعلیٰ کو دعوت بھی نہیں دی گئی۔ اجلاس میں صوبائی وزراء مینا خان، قاسم خان، مشیر صحت احتشام خان، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی شیر علی ارباب، شاندانہ گلزار اور دیگر اجلاس میں شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں صوابی کا جلسہ ہر صورت کامیاب بنانے کا فیصلہ ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید اکبر نے اجلاس میں گفتگو کی کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی...
    مظفر آباد (نامہ نگار+نوائے وقت رپورٹ) مظفر آباد میں ہونے والے کشمیر مارچ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ یو این چارٹر مزاحمت کا حق دیتا ہے۔ کشمیری نوجوانوں کو فوجی تربیت دیں گے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے جماعت اسلامی کے زیراہتمام کشمیر مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت ساری انسانیت کیلئے خطرہ بن چکی ہے۔ ہمیں تحریک آزادی کشمیر پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ کشمیر کے بیٹے مودی اور اس کی فوج سے ٹکرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ آزادی کی بقاء کیلئے نوجوان دفاع کی تعلیم و تربیت حاصل کریں۔ ایل او سی پر پاک فوج نے اپنا لہو دے کر خطے کی آزادی کو قائم رکھا ہوا...
    کراچی میں انٹر کے طلبہ کی بہت بڑی تعداد میڈیکل کالجوں میں داخلوں سے محروم ہوگئی۔ آج یہ ایک دلخراش خبر پڑھنے کو ملی۔ خبر کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔ ’’سندھ حکومت کی ڈومیسائل پالیسی کی وجہ سے کراچی کے تعلیمی اداروں سے انٹر میٹرک اور او لیول کرنے والے امیدواروں کی نمایاں اکثریت میڈیکل کالجوں میں داخلہ لینے سے محروم ہوگئی اور ان کی جگہ تینوں صوبوں، وفاق اور اندرون سندھ کے طلبہ کراچی کے میڈیکل کالجوں میں داخلہ لینے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ کراچی میں ٹاپ نمبر پر آنے والی امیدوار نے اپنا میٹرک اور انٹر اسلام آباد سے کیا ہے جبکہ اس نے ڈومیسائل کراچی کا لگایا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ لیاقت میڈیکل یونیورسٹی آف...
    اب تو بار بار ایک ہی طرح کے حامل موضوعات پر کچھ لکھنے سے پیش تر کوفت سی ہونے لگتی ہے، لیکن کیا کیا جائے کہ ایسا کرنا میری مجبوری بھی ہے اور ضرورت بھی، ویسے بھی ایک حساس اور درد دل رکھنے والا فرد اپنے اردگرد کے حالات اور واقعات سے کیسے لاتعلق اور بے نیاز رہ سکتا ہے؟ اب اگر حالات ہی عشروں سے ایک ہی طرح کے ہوں تو پھر بھلا اس میں کسی لکھنے والا کا کیا قصور ہے؟ وہ تو وہی کچھ لکھے گا جو وہ اپنے آس پاس رونما ہوتے ہوئے دیکھے گا۔ جب ہر طرف ہی ماتم سا بپا ہو تو ایسے میں آخر خوشیوں کے شادیانوں کا ذکر کیسے ممکن ہے؟ ہر...
    کم و بیش تین بچوں کے حالیہ ہفتے میں اغوا کے واقعات نے کراچی کے شہریوں کو ایک بار پھر تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ یہ المناک واقعات نہ صرف خاندانوں کے لیے تکلیف کا باعث ہیں، بلکہ شہر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہیں۔ ایسے میں ایڈیشنل آئی جی کراچی کی جانب سے ’’اینٹی کڈنیپنگ کمیٹی‘‘ کا قیام ایک حوصلہ افزا قدم ہے، تاہم اس کی کامیابی کا انحصار ٹھوس اقدامات اور فوری نتائج پر ہوگا ورنہ اس طرح کی کمیٹیاں درجنوں بنتی رہتی ہیں۔ کہا یہ گیا ہے کہ اس پانچ رکنی کمیٹی کی سربراہی ڈی آئی جی سی آئی اے کو سونپی گئی ہے، جبکہ ایس ایس پی ساؤتھ،...
    کراچی کے شہریوں کے لیے سفری سہولت فراہم کرنے والی پیپلز بس سروس کے کرایوں میں اچانک اور نمایاں اضافہ کردیا گیا ہے۔ مختلف روٹس پر کرایوں میں 20 سے 60 فی صد تک اضافے نے متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ شہری پہلے ہی مہنگائی، بجلی کے بلوں میں اضافے اور دیگر معاشی مسائل سے نبرد آزما ہیں، ایسے میں عوامی سفری سہولت کا مہنگا ہونا ایک سنگین معاشی بوجھ ثابت ہوگا۔ عوام کا یہ کہنا بجا ہے کہ یکمشت 30 روپے کرایہ بڑھانا زیادتی کے مترادف ہے۔ یہاں یہ امر بھی غور طلب ہے کہ مئی 2024 میں سندھ کابینہ نے پیپلز بس سروس کا کرایہ 50 روپے برقرار رکھنے...
    راولپنڈی، بینک روڈ کے کنارے پر لگے کتب اسٹال پر شہری کتابیں دیکھ رہے ہیں
    کوئٹہ کے صحافی پیکا ایکٹ کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کررہے ہیں
    ایبٹ آباد ،شدید برف باری کے بعد شاہراہ سے برف ہٹائی جارہی ہے
    ملتان ،سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گرم ملبوسات کی خریداری میں بھی اضافہ ہوگیا ہے
    لاہور،شدید دھند کے باعث صبح کے وقت بھی اندھیرا چھایا ہواہے
    لاہور،منٹوپارک کے باہر بے ترتیب موٹرسائیکلیں کھڑی ہوئی ہیں
    گوادر (نمائندہ جسارت) گوادر پریس کلب ایک جمہوری ادارہ ہے مثبت و تعمیری صحافت میں گوادر کے صحافیوں کا کردار متاثر کن ہے۔ آر سی ڈی کونسل کے عہدیداران کا پریس کلب کے نومنتخب کابینہ اور ممبران کے اعزاز میں استقبالیہ اور عصرانہ ۔ آر سی ڈی کونسل گوادر کی جانب سے گوادر پریس کلب کی نو منتخب کابینہ اور ممبران کی اعزاز میں استقبالیہ اور عصرانہ دیا گیا۔ اس موقع پر گوادر پریس کلب کے عہدیداران اور صحافی ممبران نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ اس موقع پر آر سی ڈی کونسل گوادرکے سرپرست اعلیٰ خدابخش ہاشم صدر ناصر رحیم سہرابی نے پریس کلب کے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ گوادر پریس کلب ایک جمہوری...
    نوشہروفیروز(نمائندہ جسارت) وارڈ نمبر 11 کے رہائشی سجاد میمن نے اپنے والد نانا عبدالمجید میمن کے ہمراہ پولیس کیخلاف پریس کلب محراب پور پر احتجاج کیا سجاد میمن کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران میں نے توانتظامیہ سے جھگڑا بھی نہیں کیا اسکے باوجود مجھ پر دہشتگردی کا مقدمہ داخل کردیا گیا جس کے بعد پولیس نے میرے گھر پر دھاوا بولا قیمتی سامان سمیت میری موٹرسائیکل کو اٹھا کر لے گئے جو اب کچھ دن قبل پولیس نے رشوت لے کر ہمیں واپس کی ہے پولیس اہلکار معروف چانگ اور سکندر سومرو میری جان کے دشمن بنے ہوئے ہیں میرے گھر میری والدہ کو دھمکی دے کر آئے ہیں کہ تیرے بیٹے کو ہاف...
    سکھر (نمائندہ جسارت) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سکھر میں انوکھا احتجاج، علامتی جنازہ اٹھا کر مظاہرہ، مظاہرین نے علامتی جنازہ اٹھا کر حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ احتجاج کی قیادت عبید اللہ بھٹو ابنِ آزاد، سید عمران علی شاہ اور حبیب اللہ انصاری نے کی، جنہوں نے حکومت کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا،مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کے بلند و بانگ دعووں کے برعکس مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان مزید شدت اختیار کر جائے گا، جبکہ عام شہری پہلے ہی دو وقت کی روٹی کے...
    پشاور(آئی این پی ) قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف گزشتہ 11برس سے خیبر پختونخوا میں حکومت میں ہے لیکن اس نے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کچھ نہیں کیا۔وہ ہفتے کے روز قومی وطن پارٹی چارسدہ کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں شہید حیات محمد خان شیرپاؤ کی 50ویں برسی کی مناسبت سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔سکندر شیرپاؤ نے کہا کہ قومی وطن پارٹی 11 فروری کو چارسدہ کے شیرپاؤ گاؤں میں ایک عوامی جلسہ منعقد کرے گی جس میں حیات محمد خان شیرپاؤ کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سکندر...
    ماتلی (نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی ٹنڈو محمدخان کے سابقہ ضلعی امیر بانی آل پاکستان گدی پٹھان ایجوکیشنل سوسائٹی سابقہ صدر مرکزی انجمن گدی پٹھان پاکستان ڈاکٹر عبد العزیز گدی پٹھان مختصر عرصہ علیل رہنے کے باعث گزشتہ روز انتقال کرگئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ ٹنڈو محمد خان میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں جماعت اسلامی کے کارکنوں ذمے داروں سمیت سیاسی سماجی علمی ادبی ڈاکٹرز کاروباری شخصیات اور آل پاکستان گدی پٹھان برادری آل پاکستان ایجوکیشنل سوسائٹی کے ذمے داران اور کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔دوسری جانب جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ ،صوبائی جنرل سیکرٹری محمد یوسف، صوبائی اطلاعات سیکرٹری مجاہد چنا، جماعت اسلامی ضلع بدین کے نائب امرا سیددائووشاہ گیلانی، اللہ بچایو ہالیپوٹہ، الخدمت...
    محراب پور(جسارت نیوز)پیر آف رانی پور کے بنگلے میں چوری، مرید سراپا احتجاج، ٹرانسفارمر کوائل چور پکڑا گیا، مورو پولیس تھانہ کی حدود بائی پاس کے مقام پر پیر آف رانی پور پیر عاشق محی الدین شاہ کے بنگلے میں نقب لگا کر چور لاکھوں مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور قیمتی سامان چرا کر لے گئے، چوری واردات کیخلاف مریدوں نے احتجاج کیا، دوسری طرف ہالانی پولیس تھانہ کی حدود میں کباڑی مافیا کا ایک کارندا فرحان خاصخیلی آئرن اسٹور کے پاس لگے ہوئے ٹرانسفارمر کی کوائل چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا، چور کو دھلائی کے بعد شہریوں نے پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق وہ تحقیقات کر رہی ہے۔
    سکھر(نمائندہ جسارت)جمعیت علمااسلام ضلع سکھر کے زیر اہتمام پنو عاقل جامعہ معارف القرآن و الحدیث چھائونی روڈ میںدستار فضلیت و تعلیمی کانفرنس کا انعقاد ہوا تعلیمی کانفرنس میں جمعیت علما اسلام کے مرکزی و صوبائی قائدین مولانا عبدالغفور حیدری،علامہ راشد محمود سومرو، مولانا عبدالقیوم ہالیجوی،حضرت مولانا محمد صالح انڈھڑ ، حضرت مفتی سعود افضل ہالیجوی،مولانا عبد الجبار حیدری،حافظ عبدالحمید مہر، ،مولانا صبغت اللہ جوگی،حاجی امداداللہ پھلپھوٹو،مولانا سائیں عبیداللہ ہالیجوی،سائیں غلام اللہ ہالیجوی،حافظ سراج احمد چنہ،قاری جمیل احمد بندھانی سمیت دیگر علماکرام و کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، تعلیمی کانفرنس سے خطابات کے دوران جے یو آئی کے رہنماؤں نے کہا کہ مدرسوں کے خلاف کسی طرح کی بھی کارروائی سے ملک میں منفی اثر پڑے گاکیونکہ پہلے...
    2020 کی دہائی نے سینما کو بے شمار شاندار فلمیں عطا کی ہیں جو اپنی کہانیوں، منفرد دنیا سازی اور غیر معمولی کرداروں کے لیے دلوں پر چھا گئیں۔ اگرچہ ان فلموں نے شائقین کو بہترین تفریح فراہم کی، مگر کچھ فلمیں ایسی ہیں جن کے اختتام میں ایسی کھلیاں چھوڑی گئی ہیں کہ ان کا سیکویل ضرور بننا چاہیے۔ The Creator (2023): مصنوعی ذہانت کے مستقبل پر مبنی یہ سائنس فکشن تھرلر نہ صرف دل کو چھو لینے والی کہانی بلکہ ایک ایسی دنیا پیش کرتا ہے جہاں انسان اور AI کے درمیان جنگ جاری ہے، جس میں سیکویل کے لیے بے شمار امکانات موجود ہیں۔   Bullet Train (2022): تیز رفتاری اور مزاحیہ ایکشن سے...
    لاڑکانہ: کمشنر لاڑکانہ طاہر حسین سانگی ڈپٹی کمشنر شرجیل نور کے ساتھ مل کر اسپورٹس فیسٹیول کا افتتاح کررہے ہیں
    کندھ کوٹ: الخدمت ضلع کشمور کے تحت غرباء میں گرم کمبل تقسیم کیے جارہے ہیں
    حیدرآباد: بے امنی کے خلاف سنی تحریک کی جانب سے علامتی بھوک ہڑتال کی جارہی ہے
    میرپور خاص: پریس کلب کے رکن معین کمال کے فرزند حافظ محمد علی کمالی کے قرآن حفظ کرنے پر منعقدہ تقریب میں شرکاء کا گروپ فوٹو
    حیدرآباد: وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی عبدالجبار خان زاہد بھرگڑی سے تعزیت کرتے ہوئے
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ ساجد حسین مہیسر، مرکزی نائب صدر ستار رند، مرکزی رہنما ڈاکٹر رسول بخش خاصخیلی اور نور نبی پلیجو نے اپنے مشترکہ پریس بیان میں کہا ہے کہ چوٹیاریوں سانحہ انصاف کے قتل کے مترادف ہے۔ بادشاہی حکومت نے 26ویں آئینی ترمیم کے ذریعے پولیس کی طرح عدلیہ کو بھی وڈیروں اور جاگیرداروں کے ماتحت بنا دیا ہے۔ سانگھڑ کے متاثرین کو انصاف فراہم کرنے کے لیے سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کو ازخود نوٹس لینا چاہیے۔ سانگھڑ میں قتل عام کرانے والے پیپلز پارٹی کے نام نہاد منتخب نمائندے کو گرفتار کرنے سے انکار کرنے والی سندھ پولیس وڈیروں کی ذاتی ملازم بنی ہوئی ہے،...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) انسداد پولیو کے خاتمے کے لیے تمام سماجی تنظیمیں محکمہ صحت و ضلع انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ پاکستان کو پولیو فری زون بنایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار بھائی خان ویلفئیر کے بانی و جنرل سیکرٹری محمد یاسین ارائیں نے تعلقہ لطیف آبادکےآفس گجراتی پاڑہ میں انسداد پولیو کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں تعلقہ چیئرمین حاجی عبدالحمید مٹھو۔وائس چیئرمین اکرم شاہ۔مشتاق احمد ۔افتاب بھائی و دیگر عہدے داران بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ تمام عہدے داران اپنے علاقوں میں آگاہی فراہم کریں کہ اپنے معصوم بچوں کوہمیشہ کی معزوری سے بچانے کے لئے 3 فروری سے لیکر 9 فروری تک 7 روزہ انسدادپولیو مہم جوکہ محکمہ صحت کے...
    کوٹری(جسارت نیوز)دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کوٹری میں 250سے زائد قرآن پاک حفظ و ناظرہ کرنے والے شاگردوں میں تقسیم اسناد کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔جس میں سندھ کے نگران عرفات عطاری۔محمود عطاری۔زوار عطاری اور عبدالجبار عطاری نے اسناد تقسیم کیں۔دعوت اسلامی کے مدرستہ المدینہ کے زیراہتمام حیدرآباد ڈویژن کے مختلف اضلاع جامشورو ٹنڈوالہیار ٹنڈو محمد خان اور حیدرآباد سمیت دیگر شہروں کے سینکڑوں شاگردوں کی جانب سے رواں سال قرآن پاک حفظ و ناظرہ مکمل کرنے پر کوٹری کے نجی ہال میں دعوت اسلامی سندھ کے نگران محمد عرفات عطاری قادری سمیت دیگر معزز مہمان نے شاگردوں کو اسناد کے ساتھ تحائف بھی دیئے۔نگراں سندھ محمد عرفات عطاری قادری کا کہنا تھا کہ دعوت اسلامی کے مختلف شبعہ...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری نے حیسکو کے ساتھ مل کر اہم مسائل کو حل کیا۔چیئرمین عبدالرحمن راجپوت، سینئر وائس چیئرمین جھنگیر برکت اور وائس چیئرمین احسن معید شیخ کی ہدایت پر صلاح الدین خان غوری کی قیادت میں وفد جس میں ایگزیکٹو ممبران اختیار آرائیں، حسن ضیا جعفری اور محمد علی راجپوت شامل تھے، نے اے سی سہیل احمد شیخ، ایکس ای این اسد پیزادہ اور ایس ڈی او ایم ایم شاہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں میں حیسکو کے حالیہ آپریشن کے حوالے سے تشویشناک تشویش کا اظہار کیا گیا جس کے نتیجے میں لنکس اور ٹرانسفارمرز کو ہٹا دیا گیا تھا جس سے سائٹ کی مختلف فیکٹریاں متاثر ہوئیں جن میں معروف...
    کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)الخدمت فائونڈیشن ضلع کشمور کی جانب سے 100 مستحق گھرانوں میں ونٹر پیکیج کے تحت گرم بسترے تقسیم.الخدمت بنا کسی فرق کے انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے:عمر فاروق چنہ۔ الخدمت فائونڈیشن ضلع کشمور کی جانب سے سردیوں کے پیش نظر ونٹر پیکیج کے تحت 100 گھرانوں میں گرم بسترے تقسیم کیے گ?۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے الخدمت فائونڈیشن ضلع کشمور کے صدر حافظ عمر فاروق چنہ نے کہا کہ الخدمت دکھی انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور بنا کسی رنگ، نسل، ذات یا مذہب کی فرق کے تمام تر فلاحی کام سرانجام دیے جاتے ہیں۔اس موقع پر شہر کے سیاسی و سماجی رہنمائوں سمیت تاجر اور قلمکاروں نے الخدمت کے خدمات کو خراج تحسین...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے خوراک و سابق ایم پی اے عبدالجبار خان نے یونین کونسل 131 کے چاروں وارڈوں کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی اسکیموں کا دورہ کیا اور وہاں کام کا جائزہ لینے کے علاوہ موقع پر ٹھیکیداروں کو ہدایت کی کہ معیاری اور پائیدار کام کیا جائے۔ علاقے کے لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے عبدالجبار خان نے کہاکہ پیپلزپارٹی عوام کو ان کے گھر کی دہلیز پر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی غریب مزدور، کسان، ہاریوں، طلبہ اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی جماعت ہے جن کی قربانیوں کے طفیل آج ملک پر جمہوریت اور جمہوری ادارے مستحکم...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس حیدرآباد رینج نے رینج کے تمام ایس ایس پیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ پولیو کے خاتمے کی مورخہ 03 فروری 2025 سے 09 فروری 2025 تک شروع ہونے والی 7 روزہ قومی مہم کی کامیابی کے لئے اپنا موثر کردار ادا کریں اس ضمن میں عوامی آگاہی کے لئے نہ صرف پولیس نے بلکہ علاقے کی مساجد کے پیش امام صاحبان اور مدارس کے مدرسین نے بھی پولیو کے حفاظتی قطروں کی افادیت و اہمیت کے متعلق اس قومی فریضہ میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے نمازیوں اور اہل محلہ کو پولیو مہم میں اپنے بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلانے کی اپیل کی ہے انہوں نے مزید کہا...
    ریاض: شام کے عبوری صدراحمد الشرع المعروف ابو محمد الجولانی عبوری وزیر خارجہ اسد الشیبانی کے ہمراہ اپنے پہلے غیرملکی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، جہاں ریاض کے نائب گورنر محمد بن عبد الرحمن بن عبد العزیز نے احمد الشرع کا پرتپاک استقبال کیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق  شام کے عبوری صدر نے کہاکہ  میں سعودی عرب میں ہی پیدا ہوا، زندگی کے 7 برس سعودی عرب میں ہی گزارے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ  سعودی عرب شام کے مستقبل میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، دیگر ممالک کے تاجرشام میں سرمایہ کاری کرکےاپنے کاروبار آگے بڑھا سکتے ہیں۔ خیال رہےکہ شام کے عبوری صدر دسمبر میں بشار الاسد کو معزول کرنے والی باغی مہم کی قیادت کرنے...
    امریکا میں غیر قانونی تارکینِ وطن کے خلاف اقدامات پر تمام متعلقہ ممالک پریشان ہیں مگر بھارتی میڈیا نے کچھ زیادہ ہی شور مچا رکھا ہے۔ جو لوگ امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم ہیں اُن کے لیے کام کرنا اور رہنا ہمیشہ ایک بڑا دردِ سر رہا ہے۔ غیر قانونی تارکینِ وطن کو اچھی ملازمت آسانی سے نہیں ملتی۔ بہت سے لوگ کسی بھی غیر قانونی تارکِ وطن کو ملازمت دینے سے ڈرتے ہیں کیونکہ اس صورت میں اُن کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے۔ انڈیا ٹوڈے اور دیگر انڈین نیوز پورٹلز پر بھارت کے غیر قانونی تارکینِ وطن کو امریکا میں درپیش مشکلات کا رونا رویا جارہا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ...
    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ، توقعات کے مطابق، کینیڈا، چین اور میکسیکو کے خلاف ٹیرف کی جنگ چھیڑ دی ہے۔ انہوں نے ہفتے کو ایک ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کیے جس کے تحت چین سے آنے والی تمام اشیا و خدمات پر 10 فیصد جبکہ کینیڈا اور میکسیکو سے آنے والی اشیا و خدمات پر 25 فیصد ڈیوٹی وصول کی جائے گی۔ کینیڈا سے درآمد کی جانے والی بجلی، تیل اور گیس پر البتہ 10 فیصد کی شرح سے ڈیوٹی لی جائے گی۔ کینیڈین وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے امریکا سے آنے والی 155 ارب کینیڈین ڈالر مالیت کی اشیا پر 25 فیصد ڈیوٹی لگانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ڈیوٹی منگل سے وصول کی جائے گی۔ جسٹن ٹروڈو نے ایک...
    نیشنل لیبرفیڈریشن کراچی کے صدر خالد خان نے کہاکہ ورکرز ویلفیئر بورڈ کی بند اسکیموں کی فوری طورپر ادائیگی کی جائے سب کو علم ہے کہ یہ ادارہ مزدوروں کی ویلفیئر کے لیے بنایاگیاہے ۔بیوائیں ڈیتھ گرانٹ کے لیے رورہی ہیں۔یتیم بچے کھانے اورلباس سے محروم ہیں۔ جہیز گرانٹ جاری نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں بچیاں شادی کے انتظارمیں بیٹھی ہوئی ہیں۔ تعلیمی وظائف نہ ہونے کی وجہ سے ملک کے ہونہاربچے تعلیم سے محروم کردیے گئے ہیں۔ چھوٹے بچوںکواسکول یونیفارم کتابیں،کاپیاں،شوز،بیگ کی مد میں جو رقم ملنی تھی وہ وقت پر مہیانہیں کیے جارہے ہیں۔ اسی ادارے کا ایک بڑاکارنامہ یہ بھی ہے کہ مزدوروں کے لیے بنائے گئے فلیٹوںپرقبضہ کروا دیا گیااوریہ رشوت خورافسران ابھی تک قبضہ...
    پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن بلوچستان کا اجلاس صدر علی بخش جمالی کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں چیف آرگنائزر شمس خلجی، حاجی سیف اللہ ترین، محمد زمان، نعمت اللہ خان، عزیز احمد سارنگزئی، بابو اشرف، نظام الدین سارنگزئی، اقبال بادینی، اللہ بخش کرد اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلوچستان کے تمام ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لیے گرینڈ الائنس بلوچستان کا حصہ بن کر بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن بلوچستان کے رہنماؤں نے کہا کہ محنت کشوں کے حقوق کے لیے کی جانے والی ہر تحریک میں فیڈریشن صفِ اول کا کردار ادا کرے گی۔ملازمین تنظیموں پر پابندی بنیادی انسانی حقوق...
    نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمان سواتی، سیکرٹری جنرل حسیب الرحمان، سندھ کے صدر شکیل شیخ، جنرل سیکرٹری محمد عمر شر، کراچی کے صدر خالد خان، جنرل سیکرٹری محمد قاسم جمال نے سینئر صحافی اور روزنامہ جسارت کے کالم نگار محمد انور کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے محمد انور کی صحافتی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محمد انور ایک جرأت مند اور بہادر صحافی تھے۔ انہوں نے پوری زندگی ایمان داری کے ساتھ کام کیا۔ محمد ابور جیسے صحافی صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ نیشنل لیبر فیڈریشن محمد انور جیسے ایمان دار اور جرات مند صحافی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔
    مہران پروگریسو فیڈریشن اور نیشنل لیبر فیڈریشن حیدرآباد کے زیر اہتمام کمشنر سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن (سیسی) میانداد راہجو کی مزدور طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے کی گئی خدمات کے اعتراف میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔ یہ تقریب حیدرآباد پریس کلب میں منعقد ہوئی، جس میں ممتاز مزدور رہنماؤں، مختلف اداروں اور فیکٹریوں کی اجتماعی سودا کار تنظیموں اور حیدرآباد کے قرب و جوار کے درجنوں مزدوروں نے شرکت کی۔ مقامی سوشل سیکورٹی انتظامیہ کے نمائندے، چیف میڈیکل آفیسرز، میڈیکل سپرنٹنڈنٹس اور فیلڈ ڈائریکٹرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تقریب میں مزدور تحریک کے ممتاز رہنماؤں نے خطاب کیا۔ نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر شکیل شیخ نے کمشنرسوشل سیکورٹی کی مزدوروں کی بہبود...
    ریلوے پریم یونین کی حکومت کی طرف سے ریلوے کی نجکاری کے متوقع فیصلہ کے خلاف احتجاجی تحریک کے سلسلہ میں پریم یونین کے چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری کی صدارت میں ہونے والے تنظیمی اجلاس میںجماعت اسلامی کے ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماں بٹ، صدر سیاسی کمیٹی میاں طاہر ایوب،ضلعی جنرل سیکرٹری یاسر کھارا ایڈووکیٹ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسرمحبوب الزماںبٹ نے کہاکہ ایماندار اور نڈر قیادت ہی مزدوروں کے مسائل حل کرواسکتی ہے، حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں جدوجہد سے عوام کے اندر نیا حوصلہ اور روشن مستقبل کی امید پیدا ہوئی ہے۔ جماعت اسلامی ریلوے مزدوروں کے ساتھ کھڑی ہے۔حافظ نعیم الرحمن عوامی توقعات پر پورااتریں گے اور...
    مری بروری ورکرز یونین راولپنڈی کے نومنتخب عہدیداروں سےIUF پاکستان کوآرڈینیٹنگ کونسل کے جنرل سیکرٹری قمر الحسن حلف لے رہے ہیں ٹریڈ یونینز کو جمہوری اصولوں کی بنیاد پر کام کرنے کی ضرورت ہے، جہاں ممبران فیصلہ سازی کے عمل میں فعال طور پر حصہ لیتے رہیں، جس کے ذریعے ممبران کی طاقت اور مفادات کی مؤثر طریقے سے وکالت کرنے کی صلاحیت بہتر بنائی جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار آئی یو ایف پاکستان کوآرڈینیٹنگ کونسل کے جنرل سیکرٹری قمرالحسن نے مری بروری ورکرز یونین کے نو منتخب عہدیداران سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یونین کے ممبران کو اپنے نو منتخب رہنماؤں سے بہت توقعات ہوتی ہیں اور ممبران کی توقعات پر پورا اُترنے کے لیے...
    جبیل میں سابک کے زیراہتمام ( ایس ٹی ایم 2025 ) نمائش کا منظر سعودی عرب کے انڈسٹریل شہرالجبیل میں صنعتی ادارہ سابک کی طرف سے ایس ٹی ایم 2025 کے نام سے ایک عظیم الشان نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں سعودی عرب سمیت پوری دنیا سے کاروباری لوگوں نے شرکت کی۔ عابد شمعون چاند کی رپورٹ کے مطابق اس نمائش کا مقصد دنیا میں مختلف قسم کے صنعتی پیداوارکو ایک دوسرے کے ساتھ متعارف کرانا اور اپنے کاروبارکودوسروں سے متعارف کرانا ہے۔ نمائش میں موجود حارسکوکمپنی کے سی ای او ریاض عارف کا کہنا تھا کہ یہ نمائش کاروباری حضرات کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا اس طرح کی نمائش پاکستان میں بھی...
    گزشتہ دنوں پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن کی ویمن ونگز کی انچارج محترمہ زبیدہ خانم کی سربراہی میں ہ ویمن سنگلز بیڈ منٹن ٹورنامنٹ منعقد ہوا ۔ٹورنامنٹ میں ہندوستان پاکستان کی 16 بہترین کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ہندوستان سے تعلق رکھنے والی فضلیت نے ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا ، جبکہ دوسری پوزیشن انڈیا ہی سے تعلق رکھنے والی صفیہ بٹ نے اپنے نام کی ، تیسری پوزیشن حیا علی نے حاصل کی ۔ایمپائرنگ کے فرائض پی ٹی وی کے محمد سجاد نے نہائت پیشہ وارانہ اور غیرجانبدارانہ انداز میں سرا نجام دییے ۔ تقریب کے مہمان خصوصی صدر پاکستان سوشل سینٹر شارجہ جناب خالد حسین چوہدری تھے ،انہوں نے کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر خوشی...
    جے کے سی او کے زیرِاہتمام محترمہ شمیم نذیرشال کے اعزاز میں عشائیہ کا گروپ فوٹو جموں کشمیرکیمونٹی اوورسیز(جے کے سی او) کےزیراہتمام مہران ریسٹورینٹ کے وی آئی پی ہال میں کشمیری خاتون رہنما محترمہ شمیم نذیرشال کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔ جس کی صدارت قونصل جنرل پاکستان خالد مجید نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی محترمہ شمیم نذیرشال تھیں۔ تقریب میں پاک کیمونٹی کے سرکردہ افراد اور میڈیا نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔ نظامت کے فرائض راجہ شمروز نے ادا کئے۔ مہمان خصوصی محترمہ شمیم نذیرشال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے۔ ایک مضبوط پاکستان بہت ضروری ہے۔ ہندستان کی دس لاکھ فوج کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر...
    ایس اے اے آر سی کے صدر عابد شمون سارک جرنلسٹ فورم (ایس اے اے آر سی) جنوبی ایشیا میں صحافت کے پیشے سے وابستہ صحافیوں کے حقوق اور آزادی اظہارِ رائے کیلئے کام کرنے والوں کی تنظیم ہے۔ گذشتہ دنوں سارک جرنلسٹ فورم سعودی عرب چیپٹر نے سعودی عرب میں عرصہ دراز سے مقیم معروف سینئرپاکستانی صحافی اورمرکزی چیئرمین پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم عابد شمعون شاند کو سارک جرنلسٹ فورم سعودی عرب چیپٹر کیلئے دوسری دفعہ صدر نامزد کر دیا ہے۔ ان کی بطورصدر نامزدگی پرصحافتی تنظیموں، پاکستانی کمیونٹی اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے مبارکباد پیش کی ہے۔ عابد شمعون اپنی مثبت صحافتی ذمہ داریاں بھرپورطریقے سے سرانجام دے رہے ہیں۔ انھوں نے آعلیٰ،...
    جماعت اسلامی علاقہ جوہر ضلع ائیرپورٹ کے زیر اہتمام ارکان وذمہ داران علاقہ کی نشست برائے استحکام بیت المال میںوسیم مرزا، ریحان سلیم ودیگر موجود ہیں
    مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد سینئر صحافی مرحوم محمد انور کے بیٹوںسے تعزیت کررہے ہیں
    کراچی( اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی کے قیام کے ایک سال بعد ایم کیو ایم پاکستان کے پارلیمانی اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کا فیصلہ ہوگیا، خالد مقبول صدیقی کے دستخط سے لیٹر جاری کردیا۔ چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے سندھ اسمبلی کیلیے پارلیمانی لیڈر کے لیے افتخار عالم ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کے لیے طحہ احمد خان اور چیف ویب کے لیے محمد راشدخان کو نامزد کردیا۔ایوان کے حوالے سے تمام منصوبہ بندی پارلیمانی اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کریں گے۔ متحدہ قومی موومنٹ نے سندھ اسمبلی کے قیام کے ایک سال گزرنے کے باوجود پارلیمانی لیڈر، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر اور چیف ویپ کے ناموں کا اعلان نہیں کیا تھا تاہم اس پر پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے سینئر صحافی اور سینئر رکن کراچی پریس کلب محمد انور کے گھر جاکر ان کے صاحبزادوں محمد احمر انور اور محمد ارحم انور سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے، انہوں نے مرحوم کیلیے دعائے مغفرت، بلندی درجات اور لواحقین کیلیے صبر جمیل کی دعا کی۔
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائرپورٹ سے عمرے کی آڑ میں گداگری کرنے والے 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت شاہنواز، افسر علی، مجتہد حسین، محمد عادل، راھب علی، ضمیر حسین، وصید، شیراز خان، مبین علی سولنگی اور خدا بخش شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان فلائٹ نمبر SV-704 کے ذریعے سعودی عرب سے پاکستان پہنچے، ملزمان کو گداگری میں ملوث ہونے پر سعودی عرب سے ڈیپورٹ کیا گیا تھا۔ ملزمان کا تعلق راجن پور ، کشمور، نوشہرو فیروز، لاہور، پشاور، مہمند اور لاڑکانہ کے مختلف علاقوں سے ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق ابتدائی تفتیش کے ملزمان نے عمرہ ویزہ پر سعودی عرب...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) عدالت عظمیٰ پاکستان کے سابق جج جسٹس(ر) مشیر عالم کو ان لینڈ ریونیو (ایف بی آر) اپیلیٹ ٹریبونل کا چیئرمین مقرر کردیا گیا جبکہ میجر جنرل(ر) نوید احمد اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ عاصم ذوالفقار علی کو ٹریبونل کے ممبر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، اس سلسلے میں وفاقی سیکرٹری وزارت قانون و انصاف کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ مشیر عالم سندھ ہائیکورٹ میں چیف جسٹس اور عدالت عظمیٰ میں جج تعینات رہے۔
    اسلام آباد(نمائندہ جسارت) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فارق نے خط لکھنے والے 5ساتھی ججوں کی رائے سے اتفاق نہیں کیا۔ پاکستان کی 3 دیگر ہائیکورٹ سے ٹرانسفر ہونے والے 3 ججوں کے نام نئے ہفتے کی کاز لسٹ میں شامل کر لیے گئے ہیں۔نئی کاز لسٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ سے آنے والے جسٹس سرفراز ڈوگر بطور سینئر جج مخصوص بینچ نمبر 2 میں شامل ہیں۔اس سے پہلے بینچ ٹو کی سربراہی کرنے والے جسٹس محسن اختر کیانی آج سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے بینچ نمبر 3 کی سربراہی کریں گے۔سنگل بینچز کی فہرست میں بھی جسٹس سرفراز ڈوگر کانام دوسرے اور جسٹس محسن کا نام تیسرے نمبر پر موجود ہے۔سندھ ہائیکورٹ سے آنے والے جسٹس خادم...
    کراچی (رپورٹ /واجد حسین انصاری)تین کروڑ کی آبادی پر مشتمل،ملک کے سب سے بڑے شہر اور اقتصادی مرکز کراچی کے لیے 20سال قبل سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ مرحوم کے دور میں بنایاگیا کے فورپانی کا منصوبہ حکومتی نااہلی اور کرپشن کے باعث آج تک مکمل نہ ہوسکا۔اس منصوبے پر سندھ حکومتکے ساتھ وفاقی حکومت نے بھی صرف زبانی دعوں پر ہی اکتفا کیا جس کے باعث صورتِ حال مزید گھمبیر ہوچکی ہے جب کہ منصوبے کی قیمت میں اربوں روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔کے فور منصوبے کی عدم تکمیل کے باعث شہر قائد میں پانی کامزید بحران پید ا کرکے ہائیڈرنٹ اور پانی کے کاروبار سے منسلک مافیاز کو فائدہ پہنچایا جارہا ہے،جس کا بہت بڑا حصہ...
    امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ادارہ نورحق میں 5فروری ، بھارتی تسلط کے شکار کشمیریوں سے اظہار یکجہتی وشہری مسائل کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ5 فروری، بھارتی جبر و تسلط کے شکار کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لییآج ادارہ نورحق میں ’’کشمیر کانفرنس‘‘،کل 4 فروری کو شہر بھر کی شاہراہوں اور اہم پبلک مقامات پر کیمپس لگائے جائیں گے اور5 فروری کو جیل چورنگی تا مزار قائد مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی زیر قیادت ’’یوم یکجہتی کشمیر ریلی‘‘ کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے...
    اسلام آباد/کوئٹہ ( آن لائن) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین وتحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے نجی ٹی وی ٹیلی ویژن پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے پاس وقت انتہائی کم ہے ، ہم پشتونوں کو جنہیں آپ غدار کہتے ہیں ہمارے حوالے کردوبیس سال میں ہم اسے ایشین ٹائیگر نہ بنادیں میں سیاست چھوڑ دونگا، ہماری آبادی پنجاب کے ایک ضلع کے برابر ہے ،ایک ضلع کے برابر آبادی والے لوگوں کو آپ 75سال میں نہیں سنبھال سکے کیا یہ آپ کی نااہلی نہیںہے ؟ اگر آپ فوجی ، بیوروکریٹ ہے تو یہ آپ کی نااہلی ہے، اگر عمران خان آج بھی کہہ دے کہ شہباز شریف میرا یار ، اسپیکر میرا...
    صوابی (آن لائن)تحریک انصاف کے مرکز ی رہنمااسد قیصرنے کہا ہے کہ 8فروری کو پاکستان کے عوام کے مینڈیٹ کی توہین کی گئی، صوابی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا، عوام نے عمران خان کو ووٹ دیا، انہوں نے چور شہباز کو بٹھا دیا، شہباز صرف 17 سیٹوں کا مالک ہے، اسے وزیرِاعظم بنا کر ملک کے ساتھ زیادتی کی گئی، عمران خان اس ملک کا حقیقی وزیرِاعظم ہے، انشاء دنیا کو دکھائیں گے کہپاکستانی عوام عمران خان کے ساتھ ہیں، انہوں نے زبردستی جو مینڈیٹ ہم سے چھینا ہے، اسے واپس لیں گے،26ویں آئینی ترمیم کے بعد انہوں نے عملاً عدالتی نظام کو ختم کر...
    امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ امرائے اضلاع کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں، قیم صوبہ محمد یوسف بھی موجود ہیں
    کوئٹہ : متنازع پیکا ترمیمی قانون کے خلاف صحافی سراپا احتجاج ہیں
    مریدکے (آن لائن )وفاقی وزیر صنعت و پیداوار اینڈ فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی تمام تر تخریب کاری کے باوجود تمام دوست ممالک پاکستان کے قریب آچکے ہیں اورپاکستان بہتری کی طرف گامزن ہے اگر پی ٹی آئی مثبت سیاست کرے تو ان کے معاملات درست ہوسکتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ جنید اکبر خان وزیراعظم کے ذریعےچیئرمین پی اے سی بنے ہیں اور اپنی خفگی مٹانے کے لیے الٹے سیدھے بیانات دے رہے ہیں۔ سابق چیئرمین بلدیہ مریدکے راناماجد نواز، کوارڈی نیٹر رانا حسیب عامراور انعام اللہ ورک کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سائفر سمیت کئی مقدمات اوپن کرنے کی ضرورت ہے تاکہ انصاف...
    اسلام آباد(نمائندہ جسارت) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں ہر قیمت پر پاکستان سے پولیو کے مرض کا خاتمہ کرنا ہوگا اور یہ مشترکہ کاوشوں سے ہی ممکن ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو اسلام آباد میں رواں سال 2025ء کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ انسداد پولیو تعاون پر عالمی ادارہ صحت، یونیسف، سعودی عرب سمیت دیگر عالمی شراکت داروں کی معاونت پرشکرگزار ہیں، 2025ء کی پولیو مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے، اس طرح پاکستان کے کروڑوں بچوں اور بچیوں کو پولیو کے قطرے پلا کر اس مرض سے قوم کے بچوں کو محفوظ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ...
    لاہور(صباح نیوز)پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فضائی آلودگی کے خاتمے تک سکھ کاسانس نہیں لیں گے، آخر یہ ہماری نسلوں کی بقا کا مسئلہ ہے۔حکومت پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں صاف اور سرسبز پنجاب کے وژن کے تحت ماحولیاتی تحفظ کے بڑے اقدامات کرتے ہوئے پنجاب میں اربوںروپے کی مالیت کے 30 جدید ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سٹیشنز نصب کردیئے گئے،اسی سال 31 مارچ تک 30 مزید مانیٹرز لگائے جا ئیں گے،اس سے قبل ان مانیٹرز کی تعداد صرف 3 تھی، پنجاب کے ہر کونے کے فضای تحفظ کے لئے 100 اے کیوای مانیٹرز کے ہدف کی تکمیل پر کام جاری ہے، فضائی آلودگی پر سخت نگرانی...
    چین کے سفری رش کی موٹر سائیکلوں سےسی919 طیاروں کی جانب منتقلی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز گوانگ ژو(شِنہوا) اپنی آخری ترسیل مکمل کرنے کے بعد ٹرک ڈرائیور ژو چھیانگ بہار تہوار کی تقریبات کے لئے گھرجانے کی غرض سے پرواز سی زیڈ 8233 میں سوار ہوا۔وہ چین کے مقامی طور پر تیار کردہ سی 919 طیارے میں اپنے پہلے سفر کے لئے بےتاب تھا۔ چین اس وقت اپنے سالانہ 40 روزہ بہار تہوار کے سفری رش کے درمیان میں ہے جو چھون یون کہلاتا ہے۔اس عرصے میں کروڑوں لوگ خاندان کے ساتھ ملنے کے لئے سفر کرتے ہیں۔ ملک کی ایئر لائنوں چائنہ ایسٹرن،ایئر چائنہ اور چائنہ سدرن کی جانب سے اپنے فضائی بیڑوں میں...
    کراچی بار ایسوسی ایشن نے ججز کے اسلام آباد ٹرانسفر پر آج عدالتی امور کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔صدر کراچی بار عامر وڑائچ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد بار سے اظہار یکجہتی کے لیے کل عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔عامر وڑائچ نے بتایا کہ کراچی بار ایسوسی ایشن کا جنرل باڈی اجلاس ساڑھے11 بجے ہوگا۔
    لاہور: پنجاب کے میدانی علاقے ایک بار پھر شدید دھند کی زد میں آگئے، جس کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہو گئی، دھند کے باعث موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک بند کر دی گئی جبکہ موٹر وے ایم 3 پر فیض پور سے سمندری تک داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان موٹر وے پولیس نے شہریوں کو احتیاط کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدید دھند کے باعث دیگر بڑی شاہراہوں پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے، شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، دورانِ سفر گاڑی آہستہ چلائیں اور فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔ لاہور میں...
    صدر پاناما نے بتایا کہ مارکو روبیو کیساتھ پاناما کینال کی خود مختاری زیر بحث نہیں آئی، پاناما کینال پاناما کے زیر انتظام ہے اور رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی پاناما کے صدر سے پاناما سٹی میں ملاقات ہوئی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق مارکو روبیو نے ملاقات میں پاناما کینال کے قریب چینی بندرگاہوں کے معاملے پر بات چیت کی ہے۔ صدر پاناما نے بتایا کہ مارکو روبیو کے ساتھ پاناما کینال کی خود مختاری زیر بحث نہیں آئی، پاناما کینال پاناما کے زیر انتظام ہے اور رہے گی۔ صدر پاناما نے کہا کہ مارکو روبیو کی پاناما کینال کی انتظامیہ سے ملاقات ہوگی، شاہراہ ریشم پر پاناما چین معاہدے کی تجدید نہیں کریں...
    پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون جناح اسپتال میں زیر علاج ہے، خاتون کے ابتک لیے گئے ٹیسٹ میں ہیموگلوبن کی کمی آئی ہے۔ امریکی خاتون جناح اسپتال کے شعبہ نفسیات کے اسپیشل وارڈ میں زیرِ علاج ہیں۔ امریکی خاتون واپس جانے کے لئے راضی، ایک اور فرمائش کردیکراچی کراچی کے نوجوان سے محبت میں دھوکا کھانے والی... اسپتال زرائع کے مطابق خاتون کی رپورٹ میں ہیموگلوبن کی سطح کم آئی ہے، ڈاکٹرز نے خاتون کا بلڈ ٹرانسفیوژن تجویز کیا ہے۔ اسپتال زراٸع کا کہنا ہے کہ خاتون کچھ معاملات میں تعاون کرتی ہیں اور کچھ میں نہیں، میڈیکل ہسٹری دستیاب نہ ہونے کے باعث فوری تشخیص ممکن نہیں ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے...
    لاہور کے قریبی شہر مریدکے میں چھوٹے طیاروں کےلیے نیو والٹن ایئرپورٹ تیار ہوگیا۔مریدکے ایئرپورٹ کو یکم فروری سے کھول دیا گیا ہے، اس بارے میں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نوٹم جاری کردیا ہے۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے چھوٹے طیاروں کےلیے ایئرپورٹ طیار کیا گیا ہے، جو فلائنگ اسکولز اور جنرل ایوی ایشن کے طیاروں کےلیے استعمال ہوگا۔نجی طیارے رکھنے والے افراد بھی نیو والٹن ایئرپورٹ مریدکے کی سہولت سے استفادہ کرسکیں گے۔نوٹم کے مطابق پرانے والٹن ایئرپورٹ کو ختم کر کے 3 سال قبل فلائنگ اسکولز کو مریدکے شفٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
    شیخ وقاص اکرم : فوٹو فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ عدلیہ کو انصاف کے چہرے پر پھینکی گئی سیاہی مٹانا ہوگی۔شیخ وقاص اکرم نے  وزیراطلاعات عطاتارڑ کی گفتگو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کرپشن کا نہیں، انصاف کی نیلامی کا مقدمہ ہے، ان میں شرم ہوتی تو 190 ملین پاؤنڈ کیس کو پروپیگنڈے کا وسیلہ نہیں بناتے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ لوگوں کا ضمیر ہی نہیں خریدتے، اخلاقی انحطاط کے بیج بھی بوتے ہیں، جب جب یہ اقتدار پر بٹھائے گئے، ملک اور عوام کو غربت اور بھوک نے گھیرا۔شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ کسانوں، محنت کشوں اور مزدوروں کا...
    علامتی فوٹو کراچی میں موبائل فون مارکیٹ کے تاجر آصف کمال کے قتل کا معاملہ تفتیشی حکام نے پُراسرار قرار دیدیا۔صدر کراچی موبائل اینڈ الیکٹرونکس ڈیلر ایسوسی ایشن (کمیڈا) منہاج گلفام نے کہا کہ لانڈھی سے لاپتہ تاجر کی لاش سی ویو سے ملی ہے۔صدر کمیڈا نے کہا کہ آصف کمال گھر سے موبائل مارکیٹ کےلیے نکلے اور لاپتہ ہوگئے، جن کے اغوا کا مقدمہ بھائی کی مدعیت میں درج ہے۔منہاج گلفام نے مزید کہا کہ آصف کمال کے قتل کے واقعے کی تحقیقات کی جائے اور ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے۔اس معاملے پر تفتیشی حکام نے کہا کہ آصف کمال کے قتل کا معاملہ پُراسرار ہے، فی الحال کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا، معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔تفتیشی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کینیڈا کو اپنی 51 ویں ریاست بنانے کا دعویٰ کیا ہے اور کینیڈین عوام کو اس کے بدلے محصولات میں رعایت دینے اور بھرپور فوجی تحفظ دینے کا بھی وعدہ کیاہے۔ اتوار کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا کہ امریکا کینیڈا کو سبسڈی دینے کے لیے سینکڑوں ارب ڈالرادا کرتا ہے، اتنی بڑی سبسڈی کے بعد کینیڈا ایک قابل عمل ریاست کے طور پراپنا وجود کھودیتا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ یہی وجہ ہے کہ کینیڈا کو ہماری 51 ویں ریاست بننا چاہیے، ٹرمپ نے کہا کہ اس اقدام سے ’کینیڈا کے عوام کو بہت کم ٹیکس ادا کرنا پڑے گا اور کہیں بہتر فوجی...
    خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کو واضح کردیا ہے کہ اگر دریائے سندھ سے کینال نکالے گئے تو وفاقی حکومت سے الگ ہو جائیں گے، سندھ کا کوئی شخص دریائے سندھ سے کینال نکالنے کو قبول نہیں کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے دریائے سندھ سے کینال نکالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی دھمکی دے دی۔ ترجمان سندھ حکومت نادر گبول نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کو واضح کردیا ہے کہ اگر دریائے سندھ سے کینال نکالے گئے تو وفاقی حکومت سے الگ ہو جائیں گے۔ نادر گبول...
    علماء و ذاکرین نے کہا کہ آج غزہ فلسطین کے مظلوم مسلمان بھی اسرائیلی خونی جارحیت و مظالم کے خلاف روزانہ درجنوں قربانیاں دے کر کردار حسینی کو زندہ کرنے کی تاریخ دہرارہے ہیں، اہل بیت اطہارؑ سے عقیدت و محبت کل ایمان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام یوم جشن ولادت نواسہ رسول، سردار جنت سیدنا امام حسینؑ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر محاذ کے مرکزی صدر حجۃ الاسلام علامہ مرزا یوسف حسین کی زیر صدارت، محاذ کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی میزبانی میں منعقدہ سیمینار میں شریک مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ نے کہا کہ نواسہ رسولؑ کی ولادت باسعادت پر خود اللہ...
    وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ بہتر معاشی اشاریے، بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور عالمی اقتصادی اداروں کا پاکستان پر بڑھتا ہوا اعتماد خوش آئند ہے، ملک میں عوامی فلاح وبہبود کے لیے صوبے مل کر کام کر رہے ہیں، اسی سلسلے میں پیر کو بلوچستان کا دورہ کر رہا ہوں۔ اتوار کو لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما خورشید شاہ، شازیہ مری اور ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ نے ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اتوار کو اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی لاہور میں رہائش گاہ آمد ہوئی جہاں وزیراعظم...
      اسلام آباد وزارت اوورسیز پاکستانیز، ہیومن ریسورز اور وزارت مذہبی امور کے فوکل پرسن غلام مصطفیٰ ملک کے اعزاز میں صدر ہیومن رائٹس ونگ PML انیلہ ایاز چویدری نے عشائیہ دیا جس میں مسلم لیگی قیادت شریک ہوئی،مسلم لیگی راہنماوں نے مصطفیٰ ملک کو دو وزارتوں میں بطور فوکل پرسن تقرری پر مبارکباد اور پھول پیش کیے جبکہ مصطفیٰ ملک کی تقرری کی خوشی راینماوں نے کیک بھی کاٹا اس موقع پر مصطفیٰ ملک نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے مفادات کا ہر صورت ممکن بنائیں گے خصوصی عدالت کے قیام کے بعد نیب اور OPF کے مابین MOU چوہدری سالک حسین کا بڑا کارنامہ ہے انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل۔چوہدری سالک حسین سمندر پار پاکستانیز...
    اسلام آباد پولیس کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) اشفاق وڑائچ نے پتنگ بازی روکنے میں ناکامی پر اعلان کیا ہے کہ اگر کسی کا بچہ پتنگ بازی کرتا ہوا پکڑا گیا تو اس کے ’‘ باپ ’‘ پر پرچہ دوں گا اور روڈ کے درمیان اس کو جوتے ماروں گا اور وہ پتنگ باز کا گھر بھی گرا دیں گے۔ پتنگ بازی روکنے میں ناکامی پر اسلام آباد پولیس کا انوکھا اقدام سامنے آیا ہے اور تھانہ سیکرٹریٹ کے ایس ایچ او اشفاق وڑائچ کی جانب سے علاقے کی مسجد کے لاؤڈ اسپیکر پر خاص اعلان کیا گیا ہے جس کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے۔ ایس ایچ او اشفاق وڑائچ کی جانب سے لاؤڈ اسپیکر پر پتنگ...
    محمود خان اچکزئی سے عالیہ حمزہ کی ملاقات، اپوزیشن کے احتجاج پر مشاورت WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ نے اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی۔عالیہ حمزہ کی اسلام آباد میں پنجاب بھر سے پارٹی قائدین کے وفد کے ہمراہ محمود خان اچکزئی سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں انہوں نے پنجاب میں اپوزیشن کے احتجاج پر مشاورت سمیت مختلف سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران عالیہ حمزہ نے اپوزیشن اتحاد سربراہ کو پنجاب میں پارٹی اجلاسوں سے متعلق آگاہ کیا، اپنی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو پنجاب کی قیادت اور ورکر بھرپور انداز سے نکلیں گے۔محمود خان...
    ایک بیان میں میئر کراچی نے کہا کہ معصوم کارکنوں کو ریاست مخالف بیانیے پر لگانے والے کون ہیں؟ الزام تراشی پی ٹی آئی کا پرانا وتیرہ ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا کہ مشکل وقت میں کارکن کو اپنا ماننے سے انکار کردیا کیا یہ جمہوریت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جمہوریت کے لیے قربانیوں کو دنیا جانتی ہے، جمہوریت پسند پی ٹی آئی کا پول 9 مئی کے گھناؤنے واقعات نے عیاں کردیا۔ انہوں نے کہا کہ معصوم کارکنوں کو ریاست مخالف بیانیے پر لگانے والے...
    سندھ اسمبلی کے قیام کے ایک سال بعد ایم کیو ایم کے پارلیمانی و ڈپٹی پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیئے گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس )سندھ اسمبلی کے قیام کے ایک سال بعد ایم کیو ایم پاکستان کے پارلیمانی اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کا فیصلہ ہوگیا، خالد مقبول صدیقی کے دستخط سے لیٹر جاری کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ نے سندھ اسمبلی کے قیام کے ایک سال گزرنے کے باوجود پارلیمانی لیڈر، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر اور چیف ویپ کے ناموں کا اعلان نہیں کیا گیا تھا تاہم اس پر پارٹی کے سینئر رہنماں نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ناراضگی ظاہر کی تھی۔ اس پر چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان...
    جمعہ 31 جنوری کو صدر پاکستان جناب آصف علی زرداری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں 3 ججز ٹرانسفر کی منظوری دی جس کے خلاف کل 3 فروری اسلام آباد بار کونسل نے احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ماضی میں کب کب ججز کا دوسرے صوبوں سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلہ ہوا؟ اسلام آباد بار کونسل اس سلسلے میں وکلا کنونشن کا انعقاد کرنے جا رہی ہے اور اپنے اعلامیے میں انہوں نے اس پر سخت ردعمل بھی ظاہر کیا۔ 15 جنوری کو اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ریاست علی آزاد نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز اسلام آباد ہی سے ہونے چاہییں...
    تقریب میں شہر کے معروف منقبت خوانوں نے نذرانہ عقیدت پیش کیا، جبکہ علمائے کرام نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں کے درمیان اخوت و بھائی چارگی کی اہمیت پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کی جانب سے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں جشن ولادت امام حسین علیہ السلام کی مناسب سے "حسین (ع) سب کا" کے عنوان سے محفل جشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر بلوچستان کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے عمائدین سمیت عوام نے شرکت کی۔ تقریب میں شہر کے معروف منقبت خوانوں نے نذرانہ عقیدت پیش کیا، جبکہ علمائے کرام نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں کے...
    کراچی: فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشنز (فپواسا) نے سندھ کی تمام سرکاری جامعات میں 3 اور 4 فروری کو کلاسز کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فپواسا کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ  یہ فیصلہ سندھ اسمبلی میں جامعات سے متعلق ترمیمی بل کی منظوری کے خلاف کیا گیا ہے، سندھ یونیورسٹیز ایکٹ میں بغیر کسی مشاورت کے یک طرفہ ترامیم کی گئی ہیں، جو کہ جامعات کی خودمختاری کے خاتمے اور تعلیمی اقدار کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے۔ واضح رہے کہ جمعے کے روز سندھ اسمبلی نے جامعات میں تقرریوں سے متعلق ترمیمی بل منظور کیا تھا، جس کے تحت اب وائس چانسلر کے عہدے پر بیوروکریٹس بھی...
    خالد مقبول صدیقی نے سندھ اسمبلی کیلئے پارلیمانی لیڈر کیلئے افتخار عالم، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کیلئے طحہ احمد خان اور چیف ویب کیلئے ارشاد احمد خان کو نامزد کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی کے قیام کے ایک سال بعد ایم کیو ایم پاکستان کے پارلیمانی اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کا فیصلہ ہوگیا، خالد مقبول صدیقی کے دستخط سے لیٹر جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ نے سندھ اسمبلی کے قیام کے ایک سال گزرنے کے باوجود پارلیمانی لیڈر، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر اور چیف ویپ کے ناموں کا اعلان نہیں کیا گیا تھا، تاہم اس پر پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ناراضگی ظاہر کی تھی۔ اس پر چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان خالد...
    اپنے بیان میں جے یو آئی کوئٹہ کے رہنماؤں نے کہا کہ شہر کے سرکاری دفاتر رشوت خوری اور بدعنوانی کا گڑھ بن گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں قائم سرکاری دفاتر بدعنوانی کا گڑھ بن گئے ہیں۔ سرکاری ملازمین عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے رشوت خوری کرتے ہیں۔ اپنے جاری کردہ بیان میں جے یو آئی کے ضلعی امیر مولانا عبدالرحمٰن رفیق و دیگر کابینہ اراکین نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت کے سرکاری دفاتر عوامی مسائل کے حل کے بجائے رشوت خوری اور کرپشن کے مراکز بن چکے ہیں۔ کوئٹہ شہر روز بروز مسائل کا گڑھ بنتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رشوت، کرپشن...
    صوبائی حکومت اسکالر شپس کیلئے 10 کروڑ روپے کی اضافی رقم دے گی، علی امین گنڈاپور - فوٹو: فائل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پسماندہ اضلاع کے طلبا کیلئے اسکالر شپس کا اعلان کردیا۔ پشاور میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اسکالر شپس کیلئے 10 کروڑ روپے کی اضافی رقم دے گی۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کی بنیادی رقم بڑھا کر 2 ارب 40 کروڑ روپے کردی۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبے میں تعلیم کارڈ کیلئے 2 ارب روپے کا الگ سے فنڈ قائم کیا گیا ہے۔
    بھائی نے قتل کا شبہ ظاہر کیا، جبکہ مقتول کا موبائل فون اور موٹرسائیکل غائب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سی ویو دو دریا میں قائم ہوٹل کے قریب سے 29 جنوری کو لانڈھی سے لاپتہ ہونے والے دکاندار کی کئی روز پرانی پانی میں ڈوبی ہوئی پتھر بندھی لاش برآمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جاں بحق شخص تین بچوں کا باپ اور اس کی صدر موبائل مارکیٹ میں دکان تھی، بھائی نے قتل کا شبہ ظاہر کیا، جبکہ مقتول کا موبائل فون اور موٹرسائیکل غائب ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حتمی وجہ موت کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہوگا۔ ۔تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح ساحل تھانے کے علاقے سی ویو دو دریا کنارہ ہوٹل کے قریب...
    اسلام آباد: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور حکومت کے تیار کردہ پیکا ایکٹ کے ڈرافٹس مختلف ہیں، 8 فروری کو ہونے والا احتجاج پرامن، آئینی اور بھرپور ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعا ت نے کہاکہ 26 نومبر کو 5 ہزار سے زائد ورکرز کو گرفتار کیا گیا تھا، جن کی ضمانتیں اور مچلکے پارٹی نے خود جمع کرائے، جیل میں قیدیوں کے لیے کھانے پینے اور یہاں تک کہ نسوار کا بندوبست بھی پارٹی نے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اپنے کارکنان کے ساتھ آخر تک کھڑی رہتی ہے، یہی وجہ ہے کہ ورکرز دوسری...
    پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے واضح کیا ہے کہ پی ٹی آئی چیمپئن ٹرافی کے دوران ایسا احتجاج نہیں کرے گی جس سے بڑے ایونٹ میں خلل پیدا ہو۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے تمام قیاس آرائیاں مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئن ٹرافی میں کوئی خلل نہیں ڈالیں گے، ہمارا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سچ کی جانب بڑھنے کی کوشش کی، 9 مئی اور26 نومبرکے حوالے سے کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا، تاہم موجودہ نظام میں سچائی کی جانب بڑھنے کی خواہش نہیں۔ سلمان اکرم نے کہا کہ موجودہ نظام دھونس اورجبر کی بنیاد پر چلایا جارہا ہے، ہم حق سچ...
    اسلام آباد —کابل میں برسرِ اقتدار طالبان نے امریکہ کی جانب سے افغانستان کے مرکزی بینک کے منجمد اثاثوں کو دوبارہ تحویل میں لینے کے دعوؤں کی مذمت کی ہے اور خبردار کیا ہے کہ ایسا کوئی اقدام ناقابلِ قبول ہوگا۔ افغانستان میں قائم طالبان کی عبوری حکومت کی معاشی امور کی وزارت نے جمعے کو امریکی کانگریس کو جاری ہونے والی ایک سہ ماہی رپورٹ پر ردِ عمل ظاہر کیا ہے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ افغانستان میں قائم حکومت کو تسلیم نہیں کرتا اور اس پر پابندیاں بھی عائد کر چکا ہے۔ اگست 2021 میں جب طالبان جنگجوؤں نے امریکہ اور اتحادیوں کے انخلا کے دوران کابل کا کنٹرول حاصل کیا تھا تو اس...
    واشنگٹن:ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں دنیا بھر کے شہروں میں چوہوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکا کی رچمنڈ یونیورسٹی میں کی جانے والی اس تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث شہروں میں چوہوں کی افزائش میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے، جس کے نتیجے میں بنیادی ڈھانچے، صحت اور معیشت پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ تحقیق کا پس منظر رچمنڈ یونیورسٹی کے پروفیسر جوناتھن رچرڈسن نے میڈیا رپورٹس میں دیکھا کہ چوہے مختلف شہروں میں تیزی سے پھیل رہے ہیں، جس کے بعد انہوں نے اس حوالے سے تحقیق کرنے کا فیصلہ کیا۔...
    کیا اعلی عدلیہ کے جج صاحبان نے آئین پاکستان کے تحفظ کا حلف نہیں اٹھایا؟ ،عرفان صدیقی کا اعتراض کرنے والوں سے سوال WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )رہنما ن لیگ سینیٹر عرفان صدیقی نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا اعلی عدلیہ کے جج صاحبان نے آئین پاکستان کی پاسداری اور تحفظ کا حلف نہیں اٹھایا ہوا۔سینیٹر عرفان صدیقی نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ کیا اعلی عدلیہ کے تمام جج صاحبان نے آئین پاکستان کی پاسداری اور تحفظ کا حلف اٹھا رکھا ہے؟انہوں نے لکھا کہ اگر ہاں تو کیا آرٹیکل 200 آئین پاکستان کا حصہ نہیں جو کہتا ہے کہ صدر مملکت ہائیکورٹ کے کسی...
      اسلام آباد:  ملک کے بیشتر علاقوں میں پیر کو موسم سرد اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغر بی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے ، تاہم شام اور رات میں گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونحوا میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں شمال مشرقی پنجاب میں صبح کے اوقات میں ہلکی سے درمیانی دھند پڑ سکتی ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا تھا کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا، تاہم کاکول میں 1ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔...
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3ججز کے تبادلے سے طوفان آ گیا ہے۔ خط لکھنے والوں کو جواب کی توقع تھی مگر جواب اتنا دو ٹوک ہوگا، اس کے بارے میں کسی نے سوچا بھی نہیں تھا۔ اب ہزیمت اور شکست خط لکھنے والوں کے چہروں پر لکھی ہے۔ اب پشیمانی اور پریشانی ان کا مقدر ہے۔ بیس، بیس سال کی پلاننگ دھری رہ گئی ہے۔ خود کو ہی ترقی دینے کی تمنا دل میں ہی رہ گئی ہے۔ اب چائے کی ایک پیالی ہے اور اس میں بپا طوفان کے سوا کچھ بھی نہیں بچا، اب اٹل فیصلہ ہو چکا ہے۔ اس قوم کو گمراہ کرنے والے اتنے بے شمار ہیں کہ سچ کہیں اس ہجوم میں گم ہو جاتا...
    چین، میکسیکو اور کینیڈا کے بعد جاپان نےامریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی ٹیرف پالیسی پر تحفظات کا اظہار کر دیا  ۔ جاپان کے وزیرخارجہ کٹسونوبو کٹو نے امریکا کی نئی ٹیرف پالیسی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اقدام سے پوری دنیا کی معیشت متاثر ہوسکتی ہے جاپان کو بھی امریکا کی ٹیرف پالیسی پر تحفظات ہیں،جاپان کو امریکی پالیسیوں اور ان کے اثرات کو پرکھنے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے دوران امریکا نے اپنی “امریکہ فرسٹ” پالیسی کے تحت بین الاقوامی تجارت میں سخت اقدامات کیےہیں جن میں اسٹیل، ایلومینیم اور دیگر مصنوعات پر بھاری ٹیرف عائد کرنا شامل تھا۔ یہ ٹیرف پالیسیاں...