2025-04-19@02:34:01 GMT
تلاش کی گنتی: 1285
«پولیس نے واقعے»:
کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے سے جعلی پولیس اہلکار کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کا گروہ پولیس وردی اور سادہ لباس میں وارداتیں کرتا تھا۔واردات کے دوران گروہ کا سرغنہ خود کو ایس ایچ او ظاہر کرتا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نے گزشتہ ماہ نیشنل ہائی وے لنک روڈ اور اطراف میں وارداتیں کی تھیں۔گرفتار ملزم نور الدین سے اسلحہ اور نقد رقم برآمدکی گئی ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے جس میں ایک ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔ تفصیلات کے مطابق پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار میں فائرنگ کے واقعے میں 45 سالہ افتخار نامی شخص زخمی ہوگیا۔ پاک کالونی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے جبکہ چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ مضروب کو رکشا میں طبی امداد کے لیے سول اسپتال لایا گیا تھا جسے دونوں ٹانگوں پر گولیاں ماری گئیں تھیں۔ تاہم، پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔ دریں اثنا سرجانی ٹاؤن کے علاقے گلشن شیراز مین گیٹ کے قریب فائرنگ سے 25 سالہ سلمان زخمی ہوگیا جسے طبی امداد...
اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے مربوط ٹریفک نظام کے قیام کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، 1700 سے زائد بائیکرز کیخلاف کارروائی اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق گزشتہ 15 دنوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 15 ہزار 88 بلا تفریق قانونی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں،اس دوران ایک ہزار 45 غیر نمونہ نمبرپلیٹس کے خلاف کارروائی کی گئی، ایک ہزار 27 بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔ غیر قانونی پارکنگ کی خلاف ورزی پر 2 ہزار 998 کارروائیاں عمل میں لائی گئی، 674 گاڑیاں مخالف سمت میں چلنے پر روکی گئیں جبکہ ریڈ لائٹ کی خلاف ورزی پر ایک ہزار 276...
پاکستان میں بین الاقوامی فاسٹ فوڈ چینز پر حملوں کے الزام میں 170سے زائد افراد گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان میں گذشتہ چند روز کے دوران مختلف شہروں میں بین الاقوامی فاسٹ فوڈ چینز کے ایف سی کے خلاف پرتشدد حملوں کے الزام میں 170سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ روئٹرز کے مطابق پولیس نے کم از کم 11ایسے واقعات کی تصدیق کی۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پاکستان کے بڑے شہروں جن میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت دیگر شامل ہیں، میں پولیس نے کم از کم 11 ایسے واقعات کی تصدیق کی ہے جن میں مظاہرین نے ڈنڈوں سے لیس ہو کر کے ایف سی کی مختلف...
راولپنڈی: مندرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جائیداد کے تنازع پر سگے بھائی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم محرم شاہ نے کلہاڑی کے وار سے اپنے بھائی محبوب شاہ کو شدید زخمی کر دیا تھا، محبوب شاہ دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ 5 یوم قبل تھانہ مندرہ میں درج کیا گیا تھا۔ ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا تھا، جسے ہیومن انٹیلیجنس سمیت تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کے مطابق ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
قصور ڈانس پارٹی کیس کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایس ایچ او اور 2 کانسٹیبل قصور وار قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) قصور ڈانس پارٹی کیس سے متعلق ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ نے تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔لاہور کی عدالت میں پیش کردہ تحقیقات رپورٹ کے مطابق واقعے میں ایس ایچ او اور 2 کانسٹیبل قصور وار پائے گئے ہیں، عدالت نے ریمارکس دیے کہ آئندہ کسی پولیس افسر نے زیر حراست ملزمان کا انٹرویو کیا تو متعلقہ ایس پی ذمہ دار ہوگا، عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے سوشل میڈیا پالیسی بھی طلب کر لی۔قصور مبینہ ڈانس پارٹی کا سرغنہ ڈی پی او قصور کا پرسنل سٹاف افسر نکلا۔ عدالت...
لاہور سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے ساتھ نظر آنے والا پولیس اہلکار اصل میں محکمہ پولیس کا ملازم نکلا۔ رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ مذکورہ اہلکار پولیس لائنز میں تعینات تھا اور وہ اپنی ڈیوٹی کے بعد ذاتی حیثیت میں کاشف ضمیر کی تقریبات میں شرکت کرتا رہا۔ ویڈیو میں اہلکار کو وردی میں دیکھا گیا جبکہ وہ کاشف ضمیر کے ساتھ ایک تقریب میں پیسوں کا تھال اٹھائے نظر آیا، جس پر پولیس حکام نے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے بیان دیا کہ اہلکار کا یہ طرزِ عمل پوری فورس کے لیے شرمندگی کا باعث...
ایک پولیس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس ہفتے لاہور کے نواح میں واقع ایک کے ایف سی سٹور میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے وہاں کام کرنے والے ایک ملازم کو قتل کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ حالیہ ہفتوں میں امریکی فاسٹ فوڈ چین (کے ایف سی) کی شاخوں پر ہونے والے 10 سے زائد حملوں کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ ان واقعات سے منسلک درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہ حملے امریکہ مخالف جذبات اور اس کے امریکی سرپرستی میں جاری اسرائیل کی غزہ میں جارحیت کی مخالفت میں کیے گئے۔ حکام کے مطابق ملک کے بڑے شہروں جن میں کراچی، لاہور اور...
—فائل فوٹو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے موسیٰ زئی اڈہ کے قریب پولیس موبائل پر فائرنگ سے 1 کانسٹیبل شہید ہو گیا۔ مختلف علاقوں میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق کراچیلیاری بخاری مسجد کے قریب موٹرسائیکل سوار 2... پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ایک شہری بھی زخمی ہوا ہے، جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
بلیز سٹی : امریکی شہری نے بلیز جانے والی ایک پرواز کو چاقو کے زور پر ہائی جیک کرنے کی کوشش کی، لیکن ایک مسلح مسافر کی فائرنگ سے موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ واقعہ جمعرات کو فلیپ گولڈسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیش آیا۔ بلیز پولیس کے سربراہ چیسٹر ولیمز کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص اکینیلا ساوا ٹیلر نامی 49 سالہ امریکی شہری تھا، جو کیلیفورنیا سے تعلق رکھتا تھا۔ اس نے کوروزال سے اڑنے والی ایک چھوٹی مسافر پرواز میں سوار 14 افراد کو یرغمال بنانے کی کوشش کی۔ پرواز کے دوران پائلٹ نے ائر ٹریفک کنٹرول کو ہنگامی الرٹ دیا اور ایندھن کی کمی کے باعث بلیز سٹی کے اوپر طویل وقت تک چکر کاٹنے پر...
لاہور پولیس نے معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے خلاف پولیس وردی کا تمسخر اڑانے پر مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی آر کے مطابق، کاشف ضمیر نے پولیس کی وردی پہنے اہلکار کے ہمراہ سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں جن میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی ساکھ مجروح کرنے والی حرکات کی گئیں۔ پولیس حکام کے مطابق، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹک ٹاکر نے پولیس کا مذاق اڑایا بلکہ قانون کی بالادستی کو چیلنج کرنے کی کوشش بھی کی۔ اس واقعے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے نہ صرف کاشف ضمیر بلکہ پولیس اہلکار کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایف آئی آر میں...
فائل فوٹو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کراچی میں یو سی چیئرمین عامر بھٹو کے قتل کی مذمت کی ہے۔پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عامر بھٹو کے قتل کی تحقیقات کرکے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ کراچی میں فائرنگ سے یو سی چیئرمین و سیاسی جماعت کا عہدیدار جاں بحق پولیس کا کہنا ہے کہ عامر بھٹو آفس میں موجود تھے موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی، واقعہ کی جگہ سے پستول کی گولی کے 6 خول ملے ہیں۔ واضح رہے کہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں گلشن ضیاء میں فائرنگ سے عامر بھٹو جاں بحق ہوئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ عامر...
شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ٹارگٹ کلنگ کی واردات میں پاکستان پیپلزپارٹی کے یوسی چیئرمین کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں یوسی 1 کے دفتر میں بیٹھے عامر بھٹو پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ عامر بھٹو کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت بھی پہنچی اور واقعے کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی، وقار مہدی نے ٹارگٹ کلنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ واردات می ملوث ملزمان بے نقاب ہوں گے اور ہم اُن کا آخر تک پیچھا کریں گے۔ پولیس...
کراچی: محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 50 ہزار روپے رشوت لینے والے سب انسپکٹر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن نے مجسٹریٹ کے ہمراہ ملیر میں کارروائی کرتے ہوئے رشوت وصولی کے الزام میں شاہ لطیف تھانے کا سب انسپکٹر شاکر علی کو گرفتار کرلیا۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن امتیاز ابڑو نے بتایا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں رشوت میں لئے گئے 50 ہزار روپے برآمد کئے گئے۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے مطابق گرفتار سب انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر کے اینٹی کرپشن ملیر کے تھانے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق 80 سے 100 کے قریب افراد نے ریسٹورنٹ پر پتھراؤ اور توڑ پھوڑ کی۔ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی میں غیر ملکی فوڈ چین کے ریسٹورنٹ پر حملہ کرنے کے الزام میں 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کے خلاف انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ کراچی میں تھانہ سرسید کی حدود میں پیش آیا، جہاں 16 اپریل کی شب مشتعل ہجوم نے ریسٹورنٹ پر شدید پتھراؤ کیا، جس سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ پولیس کے مطابق حملے کے دوران پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا۔...
سینیٹ کے ملازم حمزہ کے قتل سے متعلق ڈپٹی انسپکٹر جنرل اسلام آباد جواد طارق کا کہنا ہے کہ قتل میں اسلام آباد پولیس کا سابق ایس پی عارف شاہ ملوث تھا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی جواد طارق نے کہا کہ جب ٹریس کیا تو پتہ چلا کہ اسلام آباد پولیس کے سابق ایس پی کے ساتھ مقتول رابطے میں تھا، عارف شاہ کی جانب سے اس بات کو تسلیم کیا گیا کہ وہ رابطے میں تھا۔ڈی آئی جی جواد طارق کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی سی ٹی ڈی کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی، عارف شاہ نے اپنے بہنوئی کے ساتھ مل کر اپنے گھر میں حمزہ کو قتل کیا۔
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی سے اڈیالا جیل میں ملاقات کے روز پولیس نے داہگل چوکی پر پی ٹی آئی رہنماؤں ، کارکنوں کو روک دیا، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں داہگل چوکی کے قریب موجود ہیں۔ عمرایوب، حامد رضا، زرتاج گل گورکھ پورناکے پرموجود ہیں۔ پولیس نے رہنماؤں، کارکنوں کو منتشر ہونے کیلئے وارننگ دی ہے۔ پولیس وارننگ پر کارکن منتشر، رہنما اکیلے رہ گئے۔ راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے روز پولیس نے داہگل چوکی پر پی ٹی آئی رہنماؤں ، کارکنوں کو روک دیا، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں داہگل چوکی کے قریب موجود ہیں۔ اپوزیشن لیڈر عمرایوب، حامد رضا، احمد خان پھجر، زرتاج گل گورکھ پورناکے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب پولیس کو چکمہ دے کر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے پاس پہنچ گئے۔عمر ایوب کو داہگل ناکے سے پہلے گورکھپور ناکے پر دیگر رہنماؤں کے ساتھ روک دیا گیا تھا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب گورکھپور ناکے سے موٹر سائیکل پر اڈیالہ جیل روانہ ہوئے۔عمر ایوب گورکھپور ناکے پر پولیس کو چکمہ دے کر داہگل ناکے کی طرف روانہ ہوگئے، ان کا کہنا تھا کہ مجھے جیل کی طرف جانے سے روکا گیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا کہ میں اب راستہ بدل کر جیل کے دوسرے ناکے پر جانے کی کوشش کروں گا، ہم تمام تر مشکلات اور رکاوٹوں...
نارتھ کراچی میں بین الاقوامی فوڈ چین کے ریسٹورنٹ پر حملہ کرنے کے الزام میں 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ نارتھ کراچی میں واقع بین الاقوامی فوڈ چین کے ریسٹورنٹ پر حملہ کرنے والے مشتعل افراد کے خلاف سرکاری کی مدیعت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ واقعہ تھانہ سرسید کی حدود میں پیش آیا جہاں 16 اپریل کی شب مشتعل ہجوم نے ریسٹورنٹ پر شدید پتھراؤ کیا، جس سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ پولیس کے مطابق حملے کے دوران پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں وسیم عمر،...
سٹی42: ٹاؤن شپ کے علاقے میں واقع کے ایف سی ریسٹورنٹ پر موٹرسائیکل سوار افراد نے پٹرول بم سے حملہ کردیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹرسائیکل سوار ملزمان کو پٹرول بوتلوں سے حملہ کرتے اور آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے جا سکتے ہیں۔ واقعے کے دوران پولیس اہلکار کی ہوائی فائرنگ سے حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے اور انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ ٹرین کی زد میں آکر دو لڑکیاں جاں بحق پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے مختلف زاویوں سے معاملے کا جائزہ لینا شروع کر...
— فائل فوٹو اسلام آباد کے علاقے جنگ سیداں میں گزشتہ روز بارش کے دوران زیرِ تعمیر گھر کی دیوار گر گئی۔ پولیس کے مطابق دیوار کے ملبے تلے دب کر 2 نوجوان جاں بحق اور 1 زخمی ہو گیا۔پولیس نے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی عمریں 12 سے 13 سال کے درمیان ہیں۔پولیس کے مطابق لڑکے گھر کے قریب پلاٹ میں کھیل رہے تھے کہ دیوار گرنے سے ملبے تلے دب گئے۔
کراچی: ملیر سٹی پولیس نے اسکول کی طالبہ کو مبینہ طور پر اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں نامزد سمیت دیگر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ایس ایچ او ملیر سٹی فراست شاہ نے بتایا کہ مدعی مقدمہ انتھونی نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ 14 اپریل کو میری 17 سالہ بیٹی صبح اسکول جا رہی تھی۔ جب وہ لیلیٰ ٹاؤن مین گیٹ ملیر سٹی صبح 7 بجے پہنچی تو اسی دوران ایک کار میں جس میں سوار میری بیٹی کے اسکول میں پڑھنے والا فیضان اور دیگر 3 ساتھیوں نے ملکر میری بیٹی کو اسلحے کے زور پر اپنی کار میں ڈال لیا اور کوئی نشہ آور چیز پلا کر...
کراچی: نارتھ کراچی سیکٹر الیون بی میں قائم غیر ملکی فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ پر مشتعل افراد نے دھاوا بول کر پتھراؤ کیا، پولیس نے صورتحال پر قابو پاتے ہوئے 4 افراد کو حراست میں لے لیا۔ اس موقع پر سرسید پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے صورتحال پر قابو پاتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ مشتعل افراد کی تعداد 30 کے قریب تھی اور ان کی جانب سے ریسٹورنٹ پر پتھراؤ کیا گیا۔ پولیس نے زیر حراست افراد کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانے منتقل کر دیا جبکہ پولیس نے مزید نفری کو تعینات کر کے گشت میں بھی اضافہ کر دیا۔
کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک نے دکانداروں کو فینسی نمبر پلیٹس، رنگین شیشوں اور نیلی لائٹس کی غیر قانونی فروخت فوری روکنے کی ہدایت کردی۔ ڈی آئی جی ٹریفک آفس میں ڈی ایس پی سیکیورٹی سعید آرائیں اور ڈی ایس پی ایڈمن کاشف ندیم کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں شہر بھر سے کار ایسیسریز اور نمبر پلیٹس سے وابستہ دکانداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں دکانداروں کو 17 اپریل سے فینسی نمبر پلیٹس ، رنگین شیشوں اور نیلی لائٹوں کی غیر قانونی فروخت تاحکم ثانی فوری بند کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئیں۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق اجلاس کا مقصد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ، خصوصاً فینسی نمبر پلیٹس ، رنگین شیشوں اور...
ڈی جی خان: پنجاب پولیس نے راجن پور میں کچےکے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف ٹارگٹڈ کاررائیاں کی اور دعویٰ کیا کہ اہم علاقہ واگزار کروایا گیا ہے اور اس دوران 5 ڈاکوؤں نے سرنڈر کردیا جبکہ دو مارے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس نے راجن پور میں کچہ کریمنلز کے خلاف پکا ٹارگٹڈ آپریشن کیا اور بھرپور پیش قدمی سے کچہ جمال کا علاقہ ڈاکوؤں سے کلیئر کروا لیا۔ انہوں نے بتایا کہ عمرانی گینگ کے 5 ڈاکوؤں نے اسلحہ سمیت پولیس کے سامنے سرنڈر کر دیا ہے، جن میں علی شیر، ولی محمد، حبیب الرحمان، عبد الغفور اور عثمان عمرانی شامل۔ ان کا کہنا تھا کہ گرفتار ڈاکو قتل، اغوا اور ڈکیتی کے درجنوں...
پولیس نے 14 اپریل کو صدر کے مصروف علاقے میں واقع نجی ریسٹورنٹ پر نوجوانوں کے احتجاج کو حملہ ہنگامہ آرائی اور حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں نے روڈ بلاک کیا اور شدید ہنگامہ آرائی کی۔ اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی کے تھانہ نیوٹاؤن کے علاقے میں ایک معروف فاسٹ فوڈ چین کی برانچ کے باہر احتجاج کے واقعے میں شامل 14 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق، گرفتار افراد میں اعجاز، عمر فاروق، محمد شہباز، شہزاد علی، صدی احمد، ساجد علی، نعمان حسین، اختشام، منیب احمد، انور زیب، اسامہ، شہزاد اعظم اور منیب سلطان شامل ہیں۔ پولیس نے 14 اپریل کو صدر کے مصروف علاقے میں واقع نجی ریسٹورنٹ پر نوجوانوں کے احتجاج کو حملہ ہنگامہ...
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اسلام آباد پولیس کے اہلکار کو مہروں کے مریض ایک بزرگ شہری کا شف شف کے ذریعے علاج کرتے دیکھا جا سکتا ہے جو مشکل سے چھڑی کے سہارے چل رہے تھے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پولیس اہلکار بزرگ سے پوچھتا ہے کہ ان کو کیا تکلیف ہے جس پر بزرگ نے کہا کہ انہیں مہروں کا مسئلہ ہے ۔ پولیس اہلکار انہیں کہتا ہے کہ آپ چل کر دکھائیں۔ اہلکار کے کہنے پر بزرگ شہری چھڑی کے سہارے بمشکل چلتا دکھائی دیتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’پولیس کا کام پیسے پکڑنا ہی رہ گیا؟‘، شادی پر پیسوں کا تھال پکڑے پنجاب پولیس کے اہلکار...
لاہور: سندر سے اغواء ہونے والی امریکن نیشنل لڑکی کو ضلع جھنگ سے بحفاظت بازیاب کروا کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نوٹس پر اغواء ہونے والی لڑکی کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے پولیس ٹیم کو لڑکی کی بحفاظت بازیابی کا ٹاسک دیا تھا، ضلع جھنگ سے بازیاب ہونے والی 14سالہ مغویہ لڑکی فاطمہ زہرہ کو والدین کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ انچارج ایس ایس او آئی یو کے مطابق گرفتار ملزم حسن معصوم لڑکی فاطمہ زہرہ کو ورغلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گیا تھا، سندر پولیس ٹیم نے لڑکی کو ضلع جھنگ سے بازیاب کروا کر ملزم حسن کو گرفتار...
راولپنڈی میں لائسنس بنوانے کے دوران ٹریفک پولیس کے دفتر کے باہر سے شہری کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق چیکنگ کے دوران لائسنس نہ ہونے پر سٹی ٹریفک پولیس کا وارڈن موٹر سائیکل سوار کو لائسنس بنوانے کے لیے ٹریفک آفس لیکر گیا تو سڑک پر پارک اسی شہری کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی۔ چوری ہونے والی موٹر سائیکل 2 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی تھی جس پر شہری سخت پریشان ہوگیا۔ تھانہ ریس کورس کو مقدمہ درج کرواتے ہوئے ڈھوک چوہدریاں کے رہائشی ملک نقاش نے بتایا کہ موٹر سائیکل نمبر CXQ58 پر دن دو بجے کے قریب قاسم مارکیٹ کے قریب سے گزر رہا تھا کہ جہانگیر نامی ٹریفک وارڈن نے روکا اور لائسنس...
کراچی: شہر قائد کے علاقے زمان ٹاؤن اور سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق زمان ٹاؤن کے علاقے کورنگی ایک نمبرایک نورانی بستی بنگالی پاڑے کے قریب منگل اور بدھ کی درمیانی شب تقریباً 3 بجکر 10 منٹ پر فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔ زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے نوجوان کی شناخت 25 سالہ منیب ولد متین کے نام سے کی گئی۔ مزید پڑھیں: کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر پیش آیا ، علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی...
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) تھانہ کینٹ کے علاقے میں واقع ایک نجی فاسٹ فوڈ چین کی برانچ پر ہونے والی ہنگامہ آرائی کے معاملے پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 48 گھنٹوں کے اندر واقعے میں ملوث 10 مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی نے ڈی ایس پی کینٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ سی پی او نے کہا کہ پولیس نے دن رات محنت کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی اور کارروائی کرتے ہوئے بارہ رکنی گروہ میں سے 10 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں کامران، نسیم، توصیف، خضر، منصور، زاہد، آصف، عظمت، ناصر...
محکمہ پولیس کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر ترجمان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا فراز احمد مغل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے امن وامان کے قیام کے لیے پولیس کو متعدد وسائل فراہم کیے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان وزیراعلیٰ کے پی کے نے بتایا ہے کہ پختونخوا پولیس کو ایک سال میں 30 ارب روپے سے زائد کا سامان فراہم کیا گیا ہے۔ محکمہ پولیس کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر ترجمان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا فراز احمد مغل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے امن وامان کے قیام کے لیے پولیس کو متعدد وسائل فراہم کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک...
اسلام آباد میں انٹرنیشنل فوڈ چین کو بند کرانے کی کوشش پر پانچ نوجوانوں گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) انٹرنیشنل فوڈ چین کو بند کرانے کی کوشش کرنے والے پانچ نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ای الیون 2 میں انٹرنیشنل فوڈ چین میں گھس کر مشتعل افراد نے نعرے بازی کی فوڈ چین کو بند کروانے کی کوشش کی۔مشتعل نوجوان عملے کو ڈراتے دھمکاتے رہے جس پر پولیس پہنچ گئی اور پولیس نے فوڈ چین میں گھسنے والے 5 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔پولیس حکام کے مطابق پولیس افسران نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کرلیا ہے اور صورتحال معمول کے مطابق ہے، نوجوان کو گرفتار کرکے تھانے...
اسلام آباد میں انٹرنیشنل فوڈ چین کو بند کرانے کی کوشش کرنے والے پانچ نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ای الیون 2 میں انٹرنیشنل فوڈ چین میں گھس کر مشتعل افراد نے نعرے بازی کی فوڈ چین کو بند کروانے کی کوشش کی۔ مشتعل نوجوان عملے کو ڈراتے دھمکاتے رہے جس پر پولیس پہنچ گئی اور پولیس نے فوڈ چین میں گھسنے والے 5 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق پولیس افسران نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کرلیا ہے اور صورتحال معمول کے مطابق ہے، نوجوان کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔
وفاقی دارالحکومت سے اغوا ہونے والے سینیٹ کے ملازم 30 سالہ نوجوان کی مدفن لاش اسلام آباد پولیس کے ریٹائرڈ ڈی ایس پی کے گاؤں سے برآمد ہوئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد سے 30 سالہ نوجوان کے اغوا کے معاملے میں خوفناک موڑ اُس وقت سامنے آیا جب تفتیش کے دوران نوجوان کی لاش وفاقی پولیس کے ریٹائرڈ ایس پی کے کے گاؤں سے برآمد ہوئی۔ لواحقین نے کہا کہ لاش ریٹائرڈ ایس پی کے گھر کے پیچھے ویرانے میں دفن کی گئی تھی، لاش کو ڈھونڈنے کیلئے وفاقی پولیس کے اہلکاروں نے سراغ رساں کتوں کی مدد بھی لی۔ مقتول کی لاش کو پولیس مانسہرہ سے اسلام آباد منتقل کرے گی جس کے بعد پولی کلینک میں پوسٹ مارٹم کیا جائے...
لاہور کے علاقے مصظفی ٹاؤن میں سسرالیوں کے ہاتھوں جھلسنے والی خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی۔ رپورٹ کے مطابق مہوش نامی خاتون کو اس کے شوہر، دیور اور دیورانی نے پٹرول چھڑک کر آگ لگائی تھی، خاتون نے واقعہ کا مقدمہ اپنی مدعیت میں تھانہ مصطفی ٹاون میں درج کروایا تھا۔ خاتون 5 دن اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی، لاہور پولیس نے کہا کہ پولیس نے مقدمہ میں دفعہ 302 شامل کرلی۔ حکام نے کہا کہ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی۔
فیروز آباد، اترپردیش: بھارت میں پولیس کی ایک سنگین غلطی نے سب کو حیران کر دیا، جب چوری کے ایک مقدمے میں اصل ملزم کی جگہ عدالت کے جج کے خلاف ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق، ریاست اترپردیش کے شہر فیروزآباد میں ایک چوری کے کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ملزم راج کمار کے خلاف ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔ تاہم پولیس کی جانب سے تیار کردہ وارنٹ میں غلطی سے جج نغمہ خان کا نام شامل کر دیا گیا۔ جب جج نے اپنا نام وارنٹ میں دیکھا تو فوری طور پر متعلقہ پولیس اہلکار کو معطل کر دیا اور اس سنگین غفلت پر انکوائری کا حکم بھی جاری...
— فائل فوٹو گجرات کے تھانہ صدر سرائے عالمگیر پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی شراب اور غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
لاہور کے علاقے ہڈیارہ کے علاقے میں کاسمیٹکس کی دکان پر قتل کی واردات میں کار سوار خاتون سمیت 2 افراد نے دکاندار کو قتل کردیا۔ رپورٹ کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان کی کلوزسرکٹ فوٹیج سامنے آگئی، پولیس نے بتایا کہ مقتول کی شناخت خالد مجید کے نام سے ہوئی۔ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کردی گئی۔ پولیس حکام کے مطابق قتل کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے، خاتون کار کے اندر موجود رہی، شلوار قمیض میں ملبوس شخص نے اتر کر گولیاں چلائیں۔
—فائل فوٹو خیبر پختون خوا میں ٹل پاراچنار روڈ کو محفوظ بنانے کے لیے قائم اسپیشل پروٹیکشن فورس میں 492 اہلکاروں کو بھرتی کر لیا گیا ہے۔ ٹل پاراچنار روڈ کو محفوظ بنانے کے لیے اسپیشل پروٹیکشن فورس میں پہلے بھرتی کے لیے صرف خیبر پختون خوا کے لوگ اہل تھے، پہلے کی گئی بھرتی کے عمل میں 158 اسامیاں خالی رہ گئی تھیں، جن میں 128 ہیڈ کانسٹیبلز اور 30 کانسٹیبلز کی نشستیں تھیں۔ ٹل پاراچنار شاہراہ آج بھی ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے بندٹل پاراچنار شاہراہ آج بھی ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے بند ہے۔ اب خیبر پختون خوا حکومت نے محکمۂ پولیس کو 158 اہلکار بھرتی کرنے کی اجازت دی ہے۔ اسپیشل پروٹیکشن...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)کراچی کے علاقے لانڈھی مرتضیٰ چورنگی کے قریب برف کے کارخانے کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔(جاری ہے) پولیس کے مطابق کارخانے کی چھت گرنے سے 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر واقعے کی نوعیت کا علم نہیں ہوسکا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
لندن: برطانیہ کے علاقے ہرٹفورڈ شائر میں کار پینڈرز پارک کے قبرستان میں مسلمانوں کی قبروں کی بے حرمتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 85 قبروں کے کتبے توڑ دیے گئے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو اس واقعے سے متعلق معلومات ہوں تو فوری طور پر پولیس سے رابطہ کریں۔ برینٹ کونسل کے لیڈر محمد بٹ نے واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ ایک اسلاموفوبیا پر مبنی نفرت انگیز جرم معلوم ہوتا ہے، اور مسلمانوں کی قبروں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد تمام قبروں...
—فائل فوٹو پولیس نے کوٹ ادو میں تاوان کے لیے اغوا کیے گئے نوجوان کو تاوان کی رقم سمیت بازیاب کرا لیا۔ پولیس کے مطابق کوٹ ادو میں دریائی چناب کے ساتھ کچے کے علاقے تحصیل چوک سرور شہید سے 18 سالہ مغوی نوجوان کو بازیاب کرا لیا گیا۔ سندھ، امن و امان کی خراب صورت حال، اغوا برائے تاوان، لمحہ فکریہسکھر سندھ میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال ،... کارروائی میں پولیس نے 2 ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ پولیس نے ملزمان سے تاوان کے لیے ادا کی گئی 20 لاکھ روپے کی رقم بھی برآمد کر لی۔
—فائل فوٹو کراچی میں شوہر نے بیوی کو چھری کے وار کر کے قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق گلشنِ اقبال بلاک 2 میں شوہر نے جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے سے بیوی کو قتل کیا ہے۔پولیس کے مطابق مقتولہ صائمہ کو اس کے شوہر سرفراز نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کرقتل کیا۔ پشاور: شوہر کی فائرنگ سے بیوی اور ساس قتلپشاور کے علاقے بھانہ ماڑی میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی اور ساس کو قتل کر دیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی اور ملزم شوہر کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے بتایا ہے کہ میاں بیوی ایک اسکول کی چھت پر رہائش پزیر تھے اور دونوں اسی اسکول میں ملازمت کرتے تھے۔
شہر قائد میں بڑھتے اسٹریٹ کرائم کے خلاف عوام خود میدان میں آگئے۔ مختلف علاقوں میں لوٹ مار کرنے والے دو ڈاکو عوام نے پکڑ لئے جن کو تشد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھینس کالونی روڈ کے قریب ایک شہری اے ٹی ایم سے رقم نکال رہا تھا کہ اسی دوران چار مسلح افراد نے اسے لوٹنے کی کوشش کی۔ واردات کے بعد ڈاکو فرار ہونے لگے، تاہم متاثرہ شہری اور اس کے دوستوں نے پیچھا کر کے ایک ڈاکو کو قابو میں کر لیا اور شدید تشدد کے بعد مبینہ ڈاکو کو سکھن پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ملیر پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ڈاکو کے قبضے سے مختلف کارڈز بھی برآمد...
وفاقی پولیس کو مطلوب ملزم سفیان زاہد کو یو اے ای جانے والی پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی پولیس کو مطلوب ملزم سفیان زاہد کو یو اے ای جانے والی پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا، ملزم کو فرار کرانے کے لیے اسلام آباد پولیس مبینہ طور پر سہولت کار نکلی۔ دستاویز کے مطابق ملزم بلیک لسٹڈ اور 105 تولہ سونے کی چوری کے مقدمہ میں مرکزی ملزم ہے، ملزم سفیان زاہد کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں وفاقی پولیس نے ڈلوایا، ایف آئی اے امیگریشن نے ملزم کے فرار ہونے کی کوشش کو ناکام بنایا، امیگریشن حکام نے متعلقہ تھانے سے رابطہ کیا...
لاہور: ایس پی یو پنجاب پولیس کی بھرتی کے عمل میں اصل امیدواروں کی جگہ دوڑنے والے چار امیدواران کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین ریکروٹمنٹ بورڈ ڈی آئی جی سید حماد عابد کی قیادت میں ایس پی یو پنجاب پولیس کی بھرتی کا عمل شفافیت کی بنیاد پر جاری ہے، ایس پی یو پنجاب پولیس کی بھرتی کے سلسلے میں اصل امیدواروں کی جگہ دوڑنے والے چار امیدواران کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی آئی جی سید حماد عابد کے مطابق ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا، بھرتی کا عمل مکمل طور پر شفاف اور میرٹ پر مبنی ہوگا، بھرتی میں دیانت داری، شفافیت اور پیشہ وارانہ...
فائل فوٹو۔ رحیم یارخان میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے 2 افراد کو اغواء کرلیا ہے۔اس حوالے سے ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مغویوں کی تلاش جاری ہے۔
لوئر جنوبی وزیرستان کی تحصیل توئی خلہ میں اغوا کیے گئے دو پولیس اہلکار کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں کانسٹیبل حمید شاہ دوتانی اور کانسٹیبل اشرف دوتانی شامل ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق دونوں اہلکاروں کو گزشتہ روز تور دیب گاؤں سے اغوا کیا گیا تھا. جس کے بعد آج ان کی لاشیں برآمد ہوئیں۔اغوا کے دوران پولیس کے ساتھ مقابلے میں تین دہشتگرد بھی مارے گئے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
قصور میں ڈانس پارٹی کے دوران پولیس چھاپے کےبعد گرفتار ملزمان کی ویڈیو بنا کر وائرل کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے کی۔ جسٹس علی ضیا باجوہ نے آئندہ سماعت پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز کو معاونت کے لیے طلب کرلیا، عدالت نے ریمارکس دیے کہ بچیوں کو ایسی جگہ پر نہیں جانا چاہیے تھا لیکن پولیس کو بھی اجازت نہیں کہ بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلے۔ جسٹس علی ضیا باجوہ کا کہنا تھا کہ عدالت ڈانس پارٹی اور منشیات کے استعمال کی اجازت نہیں دے سکتی، ایس ایچ او کو کیسے جرات ہوئی کہ بچیوں کی بال پیچھے کرکے وڈیو بنائیں، ایس ایچ او نوکری سے برطرف کرنے کی سفارش...
لاہور: فیکٹری ایریا کے علاقے میں واقع پنجاب سوسائٹی میں شہد کا چھتہ اتارتے ہوئے درخت سے گر کر 55سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق شخص درخت پر چڑھ کر شہد کا چھتہ اتار رہا تھا کہ اچانک پاؤں پھسلنے سے نیچے گرا اور موت واقع ہوگئی۔ متوفی کی شناخت 55 سالہ گل خان کے نام سے ہوئی جو سوات کا رہائشی تھا۔ پولیس کی ضروری کارروائی کے بعد لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دی گئی۔

’پولیس کا کام پیسے پکڑنا ہی رہ گیا؟‘، شادی پر پیسوں کا تھال پکڑے پنجاب پولیس کے اہلکار کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر چوہدری اپنے کسی دوست کی شادی پر پیسے پھینک رہے ہیں اور پیسوں کا تھال جس نوجوان نے پکڑا ہوا ہے وہ پنجاب پولیس کا جوان ہے جو نوٹوں کی گڈیاں کاشف ضمیر کو دیتا رہا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر خوب تنقید کی گئی۔ صارفین نے سوال کیا کہ پنجاب پولیس صرف انہی کاموں کے لیے رہ گئی ہے جبکہ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ کاشف ضمیر کو پنجاب پولیس کا پروٹوکول کس حیثیت میں ملا ہوا ہے۔ https://Twitter.com/muqadasawann/status/1911488953271914537 علی عمران عباسی لکھتے ہیں کہ کیا پنجاب پولیس کے جوان صرف اس لیے رہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایس ایچ او تھانہ سبزی منڈی فواد خالد کی دلیرانہ کاروائی چوری ڈکیتی کے درجنوں مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور اشتہاری ملزم دوران پولیس مقابلہ ہلاک ایس ایچ او تھانہ سبزی منڈی فواد خالد ایس ائی اور ان کی ٹیم نے انتہائی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ائی نائن سیکٹر سے واردات کر کے بھاگنے والے دو مصلح ڈکیتوں سے پولیس مقابلہ کرتے ہوئے کاروائی مکمل کی اور دوران واردات ائی نائن سیکٹر سے چھینے گئے موبائل فون اور ان کی نقدی وغیرہ بھی برامد کر لی۔گرفتاری کی کوشش کے دوران خطرناک ڈکیتوں نے پولیس پر شدید فائرنگ شروع کردی ۔ اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ایک ڈکیت زخمی ہوگیا ۔زخمی ڈکیت کو فوری گرفتار کرکے...
پولیس اسٹیشن تاجوری اور برگئی کی حدود خانخیل مندزئی میں واقع جنگل میں 20 سے 25 دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا، دو گھنٹے جاری رہنے والی اس لڑائی میں دونوں اطراف سے بھاری اسلحہ استعمال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا (کے پی) کے ضلع لکی مروت میں پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ بیان میں کہا گیا کہ پولیس اسٹیشن تاجوری کی حدود میں دہشت گردوں کی موجودگی کو بھانپتے ہوئے مقامی پولیس اور امن کمیٹی نے ان کا پیچھا کیا اور اطلاع ملتے ہی لکی پولیس کے دستے، سی ٹی ڈی اور خصوصی کوئیک رسپانس فورس نے جائے وقوع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کیا...
لاہور: لاہور پولیس نے رواں سال شہر میں ہونے والی پولیس کارروائیوں اور جرائم کے سدباب کے حوالے سے اپنی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال 8 ہزار440 سے زائد اشتہاری مجرمان 6 ہزار670 عدالتی مفرور اور2 ہزار900 سے زائد عادی مجرمان گرفتار کیے گئے۔ کینٹ ڈویژن سے1849،سول لائنزسے742، سٹی سے1751، اقبال ٹاؤن سے1728، صدرسے1154اورماڈل ٹاؤن سے1219اشتہاری مجرمان گرفتارکئے گئے۔ کینٹ ڈویژن سے1260،سول لائنزسے792، سٹی سے1412، اقبال ٹاؤن سے1898، صدرسے 641اورماڈل ٹاؤن سے667عدالتی مفرور زیر حراست لیے گئے۔ کینٹ ڈویژن سے426،سول لائنزسے246، سٹی سے911، اقبال ٹاؤن سے720، صدرسے 322اورماڈل ٹاؤن سے278عادی مجرمان پابند سلاسل کیے گئے۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ اشتہاری و عادی مجرمان...
شاہراہ فیصل پر پولیس کی گاڑی کو ٹکر مار کر بھاگنے والے ڈمپر ڈرائیور نے گرفتاری دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز شارع فیصل پر پیش آنے والے ایک خطرناک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس کے کریک ڈاؤن پر ڈرائیور نے ڈمپر سمیت خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔ ٹریفک پولیس ترجمان کے مطابق شاہراہ فیصل پر پیش آنے والے واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر موجود ٹریفک پولیس اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے صورتِ حال کو قابو میں کیا اور ممکنہ نقصان سے شہریوں کو محفوظ رکھا۔ ترجمان کے مطابق ٹریفک پولیس کے مؤثر کریک ڈاؤن کے نتیجے میں مذکورہ ڈرائیور نے ڈمپر سمیت خود کو قانون کے حوالے کر دیا،...
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ قمبرانی روڈ میں کیچی بیگ تھانے کے دروازے پر نامعلوم ملزمان نے دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے۔ دھماکے سے ایک راہگیز زخمی ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں واقع پولیس تھانے کے قریب دستی بم دھماکہ ہوا ہے۔ جس میں ایک شہری زخمی ہو گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ قمبرانی روڈ میں کیچی بیگ پولیس اسٹیشن کے دروازے کے قریب ہوا ہے۔ نامعلوم ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے، جنہوں نے دستی بم پھینکا اور فرار ہو گئے۔ خوش قسمتی سے دستی بم تھانے کے اندر داخل نہ ہو سکا اور مرکزی دروازے کے قریب ہی پھٹ گیا۔ ایک راہگیر بھی دھماکے کی زد میں آکر زخمی ہو...
میر پور خاص میں جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک ڈاکٹر شاہنواز کیس میں نامزد سابق ایس ایس پی عمر کوٹ کو اہم تعیناتی مل گئی۔ آصف رضا کو بطور ایس ایس پی، اینٹی وائلنس کرائم سیل کراچی تعینات کردیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ ایس ایس پی آصف رضا، ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس میں نامزد اور ضمانت پر ہیں، ڈاکٹر شاہنواز کی جعلی پولیس مقابلے میں ہلاکت کا واقعہ گزشتہ سال 19 ستمبر کو پیش آیا۔ اس سے ایک روز قبل ان کے خلاف عمر کوٹ میں توہین مذہب کا مقدمہ درج ہوا تھا۔
پشاور: خیبرپختونخوا (کے پی) کے ضلع لکی میں پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ لکی پولیس کے مطابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کی خصوصی ہدایات پر صوبہ بھر میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہر ضلع کی سطح پر کارروائیاں ہورہی ہیں تاہم ضلع لکی میں پولیس کو دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں کا زیادہ سامنا ہے جن کا لکی پولیس بھرپور اور مؤثر جواب دے رہی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ پولیس اسٹیشن تاجوری کی حدود میں دہشت گردوں کی موجودگی کو بھانپتے ہوئے مقامی پولیس اور امن کمیٹی نے ان کا پیچھا کیا اور اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ...
واقعے کے بعد تمام ڈمپر ایسوسی ایشنز کو فوری طور پر ہدایت دی گئی کہ وہ مذکورہ ڈمپر اور اس کے ڈرائیور کو پولیس کے حوالے کریں، تاکہ قانونی کارروائی کی جا سکے، تاہم ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود اور دیگر نمائندوں نے پہلے وقت مانگا اور بعد ازاں اپنے وعدے سے پیچھے ہٹ گئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں شارع فیصل پر ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرنے والے ڈمپرز کے خلاف ٹریفک پولیس کا بڑا ایکشن، کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 142 ڈمپروں کو چالان کیا گیا، جبکہ 27 کو موقع پر ہی ضبط کرلیا گیا، ایک ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی شارع فیصل پر ایک ڈمپر کی ویڈیو...
ایک ملزم نے پولیس اہلکار سے اس کا نائن ایم ایم پستول چھینے کی کوشش کی، جس پر پولیس اہلکار کی جانب سے مزاحمت کی گئی تو مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس کے باعث پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا اور مسلح ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا، مسلح ملزمان پولیس اہلکار کا اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے۔ ایس ایچ او عیدگاہ شعور خان بنگش نے بتایا کہ پولیس اہلکار نے جوبلی مارکیٹ کے قریب واقع دکان سے بریانی پارسل کروائی اور موٹر سائیکل کے ہینڈل میں لٹکانے کے بعد موٹر سائیکل پر سوار ہو رہا تھا کہ اسی دوران موٹرسائیکل...
خیبر پختونخوا کی غیور عوام فتنہ الخوارج کیخلاف مزاحمتی دیوار بن گئی۔ پاک فوج دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں بے شمار قربانیاں دے رہی ہے۔ کے پی عوام نے فتنہ الخوارج کیخلاف شدید مزاحمت کا آغاز کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق دہشتگردی کیخلاف خیبرپختونخوا کی عوام بھی میدان عمل میں آگئی، کے پی عوام نے فتنہ الخوارج کیخلاف شدید مزاحمت کا آغاز کردیا۔ عوام نے فتنہ الخوراج کو نہ صرف بھاگنے پرمجبور کیا بلکہ جہنم واصل بھی کیا۔ خطے میں امن کے قیام کے لیے عوامی سطح پر اُبھرنے والے نئے جذبے کو نمایاں کیا ہے۔ فتنہ الخوراج دہشتگردوں نے ڈی آئی خان اورڈیرہ غازی خان کے سرحدی گاؤں میں گھسنے کی کوشش کی، تاہم 12 دیہاتیوں نے فوری...
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لکی مروت میں کامیاب سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن پر خیبرپختونخوا پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے آپریشن میں 3 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر کے پی کے پولیس کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر خیبرپختونخوا پولیس کو شاباش دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کی جرات اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر فخر ہے۔ فلسطین اور اسرائیل کے معاملے میں ڈپلومیسی ناکام ہوگئی ہے؛ماہر بین الاقوامی امور محمد مہدی محسن نقوی نے کہا کہ کے پی کےپولیس دہشتگردی کےخلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے، خیبرپختونخوا پولیس خوارجی دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے پر عزم...
سٹی 42 : لکی پولیس نے دہشتگردوں کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرتے ہوئے 3 خوارجی جہنم واصل کردیے، جبکہ ایک زخمی ہوا ۔ آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کی خصوصی ہدایات پر صوبہ بھر میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ہر ضلع کی سطح پر کارروائیاں ہورہی ہیں تاہم ضلع لکی میں پولیس کو دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیوں کا زیادہ سامنا ہے جنکا لکی پولیس بھرپور اور موثر جواب دے رہی ہے۔ گورنر ہاؤس لاہور میں اسرائیلی برائنڈ ، غیر ملکی مصنوعات کے استعمال پر مکمل پابندی پولیس سٹیشن تاجوری کی حدود میں دہشتگردوں کی موجودگی کو بھانپتے ہوئے مقامی پولیس اور امن کمیٹی نے ان کا پیچھا کیا۔ اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر...
کراچی: اولڈ سٹی ایریا رنچھورلائن جوبلی مارکیٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سےپولیس اہلکارشہید ہو گیا، شہید پولیس اہلکار چاکیواڑا تھانے میں تعینات تھا اور صفورا چوک کے قریب کا ریائشی تھا۔ فائرنگ کے واقعے سے قبل شہید پولیس اہلکار بریانی سینٹر سے بریانی پارسل کروا رہا تھا مسلح ملزمان شہید پولیس اہلکار کا اسلحہ چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ایس ایس پی سٹی کے مطابق پولیس نے فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے ، فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ یا ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے، ادھرایڈیشنل آئی جی نے پولیس اہلکار کی شہادت کا سخت نوٹس...
بھارت میں 13 سالہ لڑکی کے ساتھ مہینوں تک ریپ کرنے کے الزام میں 4 نابالغ نوجوان لڑکوں سمیت 8 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ سکم کے ضلع گیالشنگ میں 13 سالہ لڑکی کے ساتھ مہینوں تک ریپ کرنے کے الزام میں 4 نوجوان لڑکوں سمیت 8 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے یہ کارروائی جمعہ کے روز چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کی طرف سے دائر شکایت کی بنیاد پر کی جب کہ لڑکی کے اسکول نے این جی او لڑکی کی حالت کے بارے میں آگاہ کیا۔ کلاس میں ہمیشہ بیمار اور مضمحل حالت میں رہنے والی لڑکی نے کونسلنگ کے دوران اپنے علاقے کی ایک خاتون کا نام لیا...
پنجاب پولیس راجن پور نے گزشتہ رات اغوا ہونے والے 03 مزدور واردات کے چند گھنٹوں میں بازیاب کروا لیے۔ ترجمان پنجاب پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق راجن پور پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران کچہ کریمنلز کا تعاقب کیا، مغویوں کو کل رات تھانہ بنگلہ اچھا کی حدود سے اغوا کیا گیا تھا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ اغواکار مغویان کو اندرون کچہ کی طرف لے کر جا رہے تھے ، اطلاع پر پولیس نے موثر پلاننگ سے آپریشن کیا، آپریشن کے دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پولیس کی پیش قدمی اور بھر پور جوابی کاروائی کی بدولت اغوا کار مغویان کو چھوڑ کرفرار ہوگئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق...
راجن پور: پنجاب پولیس نے راجن پور میں گزشتہ رات اغوا ہونے والے تین مزدوروں کو واردات کے چند گھنٹوں کے اندر بازیاب کرالیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق راجن پور پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران کچہ کے مجرمان کا تعاقب کیا۔ مغویوں کو کل رات تھانہ بنگلہ اچھا کی حدود سے اغوا کیا گیا تھا۔ ترجمان کے مطابق اغواکار مغویان کو اندرون کچہ کی طرف لے کر جا رہے تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس نے موثر پلاننگ کے ساتھ آپریشن کیا۔ اس دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کی پیش قدمی اور بھرپور جوابی کارروائی کے باعث اغوا کار مغویان کو...
بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر وارانسی میں ایک 19 سالہ لڑکی کے ساتھ 23 افراد کی 6 دن تک اجتماعی زیادتی کی ہولناک واردات سامنے آئی ہے۔ پولیس کے مطابق 12 نامزد ملزمان میں سے 6 کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ باقی افراد کی گرفتاری کےلیے تلاش جاری ہے۔ بھارتی ذرایع ابلاغ کے مطابق وارانسی کے علاقے لال پور کی رہائشی 19 سالہ لڑکی 29 مارچ کو ایک دوست سے ملنے گئی تھی جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہوگئی تھی۔ گھر والوں نے 4 اپریل کو پولیس میں گمشدگی کی شکایت درج کرائی۔ اسی دن لڑکی کو پنڈے پور چوراہے پر بدترین حالت میں چھوڑ دیا گیا تھا۔ متاثرہ لڑکی کسی طرح قریبی دوست کے گھر پہنچی...
اسلام آباد پولیس کے مطابق نے ڈکیتی کر کے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کو ناکے پر روکنے کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے پولیس پر شدید فائرنگ شروع کردی۔ اسلام آباد پولیس کی دلیرانہ کارروائی ۔ سنیچنگ کرکے بھاگنے والے ڈکیتوں کو ناکے پر روک لیا گیا۔ خطرناک ڈکیتوں نے پولیس پر شدید فائرنگ شروع کردی ۔ اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ایک ڈکیت زخمی ہوگیا ۔ زخمی ڈکیت کو فوری گرفتار کرکے ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گیا۔… — Islamabad Police (@ICT_Police) April 13, 2025 پولیس کے مطابق دوطرفہ فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ...
قصور میں تھانہ بی ڈویژن کے علاقے میں تیز دھار آلے سے نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق مبینہ قاتل نے تیز دھار آلہ سے خود کو بھی زخمی کر لیا۔ پولیس نے کہا کہ جاں بحق شخص کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی وجوہات تاحال پتہ نہیں چل سکیں تاہم تحقیقات جاری ہیں۔ Post Views: 1
اسلام آباد پولیس کی بروقت کارروائی، خطرناک ڈکیت ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد پولیس کی بروقت اور دلیرانہ کارروائی کے دوران سنیچنگ کے بعد فرار ہونے والے خطرناک ڈکیتوں کو ناکے پر روک لیا گیا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے شدید فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈکیت اپنے ہی ساتھی کی گولی سے زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر گرفتار کر کے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈکیت کی شناخت گزشتہ روز تھانہ نون کی حدود میں سنیچنگ کے دوران قتل ہونے والے نوجوان کے ورثاء...
آج سے ٹھیک 8 سال پہلے آج ہی کے دن یعنی 13 اپریل 2017 کو سوا ایک بجے کے قریب مردان میں پولیس وائرلیس پر ایک ایمرجنسی کال آئی جو پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر معمول کی بات لگ رہی تھی لیکن موقع پر پہنچنے کے بعد اندازہ ہوا کہ عبدالولی خان یونیورسٹی میں طالب علموں کے سروں پر خون سوار ہے۔ 13 اپریل کو خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں عدم تشدد کے پیروکار عبد الولی خان (باچا خان) کے نام سے منسوب سرکاری تعلیمی ادارے ’عبدالولی خان یونیورسٹی‘ میں مشال خان نامی طالب علم کو تشدد کرکے بے دردری سے قتل کیا گیا تھا اور مشتعل افراد لاش کو بھی بخشنے کو تیار نہیں تھے۔ مشال خان...
کراچی: شہر قائد کے علاقے نیو چالی کے علاقے میں سندھ مدرستہ الاسلام کالج کے قریب تیز رفتار ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کے فوری بعد جائے وقوعہ پر افرا تفری مچ گئی جبکہ پولیس اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہو سکی تھی تاہم بعد ازاں ان کی شناخت زید اور نور کے نام سے کی گئی۔ مزید پڑھیں: کراچی؛ بلدیہ ٹاؤن میں ٹینکر نے 4 سالہ بچے کی جان لے لی پولیس ذرائع کے مطابق دونوں نوجوان آپس میں قریبی دوست تھے اور لیاری کے علاقے عثمان آباد کے رہائشی تھے۔...
کراچی: کیماڑی پولیس اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی کے دوران حب ریور روڈ پر واقع موچکو چیک پوسٹ پر اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ اسمگلنگ کے لیے اسمگلرز نے خصوصی طور پر تیاری کی گئی ڈبل کیبن کو استعمال کیا تھا جسے حکام نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ کارروائی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے 618 قیمتی موبائل فونز اور نان پی ٹی اے آئی فونز کو فعال کرنے والی 40 خصوصی ڈیوائسز برآمد کی گئیں۔ مزید پڑھیں: کوسٹ گارڈز کی غیرقانونی ماہی گیری، اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں، 3 ٹرالر ضبط ڈسٹرکٹ کیماڑی پولیس کے ترجمان کے مطابق، برآمد کیے گئے موبائل فونز میں 109 آئی فونز جبکہ 509 اینڈرائیڈ فونز...
کراچی کے علاقے سول لائن میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے بیٹی کے قتل میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا، ملزمہ نے بیٹی کو زہر پلانے کے بعد گلا دبا کر قتل کیا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق سول لائن سے بیٹی کے قتل میں ملوث خاتون نجمہ ارشد کو گرفتار کیا گیا۔ 15 سال کی ارم کو 5 اپریل کو قتل کیا گیا تھا، ملزمہ نے اپنے آشنا عبداللّٰہ کے ساتھ مل کر بیٹی کو قتل کیا۔ملزمہ نے بیٹی کو کھٹمل مار دوا پلانے کے بعد رسی سے گلا دبا کر اور تکیہ رکھ کر قتل کیا، واقعہ کے بعد ملزمہ نے واقعہ کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے...
درخواست گزار کے مطابق قانون نافذ کرنے والوں نے کاشف علی اور اہلیہ کو طیارے سے آف لوڈ کیا۔ کاشف کی اہلیہ کو بعد ازاں چھوڑ دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے کراچی ایئرپورٹ سے لاپتا شخص کی بازیابی کی درخواست پر ایس ایچ او تھانہ ایئر پورٹ کو گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ سے لاپتا شخص کی بازیابی کی درخواست پر سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی، جس میں درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ کاشف علی 27 مارچ کو بیرون ملک سفر کیلئے اپنی اہلیہ کے ہمراہ جناح ٹرمینل پہنچا تھا۔ درخواست گزار کے مطابق قانون نافذ کرنے والوں نے کاشف علی اور اہلیہ کو طیارے سے آف...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے کراچی ایئرپورٹ سے لاپتا شخص کی بازیابی کی درخواست پر ایس ایچ او تھانہ ایئر پورٹ کو گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ ایئرپورٹ سے لاپتا شخص کی بازیابی کی درخواست پر سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ کاشف علی 27 مارچ کو بیرون ملک سفر کے لیے اپنی اہلیہ کے ہمراہ جناح ٹرمینل پہنچا تھا۔ درخواست گزار کے مطابق قانون نافذ کرنے والوں نے کاشف علی اور اہلیہ کو طیارے سے آف لوڈ کیا۔ کاشف کی اہلیہ کو بعد ازاں چھوڑ دیا گیا۔ کاشف کی بازیابی کے لیے متعدد خطوط لکھے ہیں،لیکن کاشف کا کوئی سراغ نہیں مل سکا...
— فائل فوٹو کوئٹہ میں سریاب روڈ پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ذرائع کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ کوئٹہ، پولیس موبائل پر حملہ، 3 اہلکار شہیدکوئٹہ کے علاقے سریاب میں نیو سریاب تھانے کی پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر سمیت تین اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس کی فائرنگ سے ایک حملہ آور زخمی ہوا جسے گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دوسرا ملزم فرار ہو گیا۔پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
-----فائل فوٹو شانگلہ میں ڈی پی او شانگلہ اور دیگر پولیس کی گاڑیوں پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے میں ڈی پی او شانگلہ شاہ حسن سمیت دیگر افسر اور جوان محفوظ رہے۔ پولیس وین پر حملہ، پنجاب حکومت کا کارروائی کا فیصلہترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ ایلیٹ فورس ٹیم اور گاڑی پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکے میں اسپیشل برانچ کے اہلکار کی پرائیوٹ گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن شروع کر دیا ہے۔
ڈی آئی خان: غیرت کے نام پر فائرنگ کے واقعے میں خاتون سمیت 2 افراد قتل کردیے گئے۔ پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے تھانہ پروآ کی حدود عادل سپرا میں غیرت کے نام پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور شواہد اکٹھے کرکے لاشوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے شواہد اور بیانات کی روشنی میں قتل کے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
سرگودھا (نیوز ڈیسک) سبزی منڈی کے قریب 2 موٹر سائیکلوں میں تصادم ہونے سے دو نوجوان جاں بحق اور تین شدید زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر شعیب اور بابر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثہ میں 15 سالہ ضامن عباس، 8 سالہ جان عباس اور 25 سالہ محمد جہانزیب شدید زخمی ہو گئے، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔ Post Views: 1
ضلع شانگلہ میں دہشتگردوں کی جانب سے پولیس پوسٹ شیکولئے پر رات گئے حملہ کیا گیا جسے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پسپا کردیا۔ آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کے مطابق ضلع شانگلہ میں پولیس نے دہشتگردی کا بڑا حملہ ناکام بنادیا۔ آئی جی کے مطابق خوارج نے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، تاہم شانگلہ پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کو فرار ہونے پر مجبور کردیا۔ فریقین کے درمیان کافی دیر تک شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ ذوالفقار حمید نے کہا کہ شانگلہ پولیس نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی جرات اور بہادری کی مثال قائم کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ پولیس جوانوں کے حوصلے بلند ہیں اور فورس ہر قسم...
لاہور میں موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کرول گھاٹی انڈر پاس پر پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے خاتون کو نشانہ بناتے ہوئے قتل کردیا۔خاتون موٹر سائیکل رکشہ پر جا رہی تھی، رکشہ ڈرائیور کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 2 تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی دوسری شادی تھی شبہ ہے کہ شوہر نے قتل کیا، خاتون کا آج شوہر سے جھگڑا ہوا تھا، مبینہ ملزم فرار ہے۔
خیبر پختونخوا حکومت نے مفت پولیس سرٹیفیکٹ جاری کرنے کی سہولت ختم کرکے پولیس سرٹیفیکٹ کے لیے فیس پہلی بار فیس مقرر کر دی ہے۔ جو ایک ہزار سے لے کر 3 ہزار تک ہے۔ محکمہ داخلہ و قبائلی امور خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ اعلانیے کے مطابق پولیس کلیرنس، کریکٹر سرٹیفیکٹ اور ویزا کلیئرنس سرٹیفیکٹ پر فیس مقرر کی گئی ہے، جبکہ اس سے پہلے یہ سہولیات مفت تھی۔ اعلانیے کے مطابق کرایہ داری رجسٹریشن پر اب فیس عائد ہوگی۔ اعلانیے میں بتایا گیا ہے کہ باہر ممالک جانے کے لیے پولیس کلیئرنس سرٹیفیکٹ کے لیے 3 ہزار روپے فیس ہو گی۔ جبکہ ویزے کے لیے پولیس سرٹیفیکٹ کی فیس 2 ہزار، سرکاری امور کے لیے...
— فائل فوٹو فیصل آباد میں 16 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی میں ملوث 4 میں سے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق 16 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ تحصیل سمندری کے نواحی علاقے میں پیش آیا۔ متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مظفر گڑھ: فنکارہ سے مبینہ اجتماعی زیادتیمظفر گڑھ میں فنکارہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے گئے۔ متاثرہ لڑکی کے والد نے بتایا ہے کہ ملزمان نے 4 اپریل کو اجتماعی زیادتی کی ویڈیو بھی بنائی تھی۔ملزمان نے پولیس کو بتانے پر ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دی تھی تاہم ملزمان نے گزشتہ...
کرایہ داری فارم کی فیس 2 ہزار، بیرون ملک جانے کے لئے پولیس کلیرئنس سرٹیفکیٹ کی فیس تین ہزار، سرکاری ملازمت کی ویریفکیشن فیس ایک ہزار جبکہ ویزہ پراسیس کی تصدیق کی بھی فیس مقرر کردی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے پولیس کلیرنس، کریکٹر سرٹیفکیٹ اور ویزہ کلیرنس کے لیے 3 ہزار روپے سرکاری فیس مقرر کردی۔ تفصیلات کے مطابق کرایہ داری فارم کی فیس 2 ہزار، بیرون ملک جانے کے لئے پولیس کلیرئنس سرٹیفکیٹ کی فیس تین ہزار، سرکاری ملازمت کی ویریفکیشن فیس ایک ہزار جبکہ ویزہ پراسیس کی تصدیق کی بھی فیس مقرر کردی گئی۔ اس سے قبل پشاور پولیس لائن اور پال آفس یعنی پولیس اسسٹنس لائن سے یہ تمام سہولیات شہریوں کو مفت مسیر آتی...
سرگودھا میں پولیس ٹریننگ اسکول کے زیرِ تربیت اہلکار نے حوالات میں خودکشی کرلی۔ ترجمان ضلعی پولیس کے مطابق لڑکی کے اغوا کے کیس میں پولیس اہلکار جسمانی ریمانڈ پر تھا، ملزم کو 3 اپریل کو لڑکی کے اغوا کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے اور پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس کے مطابق قصبہ بونگا خرد کی لڑکی نے عدالت میں ملزم کے خلاف بیان دیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد جس کی بھی غفلت پائی گئی تو اس کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔ Post Views: 2
محکمہ داخلہ و قبائلی امور خیبر پختونخوا نے وفاقی وزارت داخلہ کو خط ارسال کرکے صوبے کو ’ہارڈ ایریا‘ قرار دینے اور پولیس افسران کے لیے بلوچستان کی طرز پر خصوصی مراعاتی پیکیج کی منظوری کا مطالبہ کیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کی سفارش پر وفاق کو خط ارسال کیا ہے، خط میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان دونوں کو سرحد پار اور اندرونی دہشت گردی کا سامنا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پولیسنگ اتنی ہی چیلنجنگ ہے جتنی بلوچستان میں ہے، بلوچستان کو پہلے ہی ’ہارڈ ایریا‘ قرار دے کر وہاں تعینات پی ایس پی اور پی اے ایس افسران کو خصوصی مراعات...
پشاور: پختونخوا حکومت نے پولیس کلیرنس، کریکٹر سرٹیفکیٹ اور ویزہ کلیرنس کے لیے 3 ہزار روپے سرکاری فیس مقرر کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کرایہ داری فارم کی فیس 2 ہزار ، بیرون ملک جانے کے لئے پولیس کلیرئنس سرٹیفکیٹ کی فیس تین ہزار، سرکاری ملازمت کی ویریفکیشن فیس ایک ہزار جبکہ ویزہ پراسیس کی تصدیق کی بھی فیس مقرر کردی گئی۔ اس سے قبل پشاور پولیس لائن اور پال آفس یعنی پولیس اسسٹنس لائن سے یہ تمام سہولیات شہریوں کو مفت مسیر آتی تھیں لیکن صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد پہلی بار شہریوں کے لئے کسی بھی قسم کی پولیس ویریفکیشن یا ویزہ سمیت تصدیقی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کےلئے فیس ادا کرنی ہوگی۔ پشاور میں پولیس سہولت...
BIHAR: بھارتی ریاست بہار کے علاقے سماسٹپور میں سابق فوجی نے مبینہ طور پر اپنی بیٹی کو بوائے فرینڈ کے ساتھ دہلی جانے پر غصے میں آکر قتل کردیا جبکہ پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ سماسٹپور میں مبینہ طور پر اپنی بیٹی کو قتل کرنے والے شہری کو گرفتار کرلیا ہے جو بھارتی فوج کا سابق اہلکار ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مبینہ طور پر 25 سالہ ساکشی کو 7 اپریل کو قتل کیا گیا اور ان کی لاش گزشتہ روز ان کے گھر میں واش روم سے برآمد ہوئی جس سے لاک کردیا گیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گرفتار ملزم مکیش سنگھ بیٹی کو قتل...