گزشتہ رات اغوا کیے گئے 3 مزدور واردات کے چند گھنٹوں میں بازیاب
اشاعت کی تاریخ: 13th, April 2025 GMT
پنجاب پولیس راجن پور نے گزشتہ رات اغوا ہونے والے 03 مزدور واردات کے چند گھنٹوں میں بازیاب کروا لیے۔
ترجمان پنجاب پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق راجن پور پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران کچہ کریمنلز کا تعاقب کیا، مغویوں کو کل رات تھانہ بنگلہ اچھا کی حدود سے اغوا کیا گیا تھا۔
ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ اغواکار مغویان کو اندرون کچہ کی طرف لے کر جا رہے تھے ، اطلاع پر پولیس نے موثر پلاننگ سے آپریشن کیا، آپریشن کے دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پولیس کی پیش قدمی اور بھر پور جوابی کاروائی کی بدولت اغوا کار مغویان کو چھوڑ کرفرار ہوگئے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق راجن پور پولیس نے بکتر بند گاڑیوں، ایلیٹ کمانڈوز، بھاری اسلحہ سمیت آپریشن کیا، مغویوں کی بازیابی پر ورثاء نے پولیس سے اظہار تشکر کیا جب کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مغوی مزدور بازیاب کروانے پر راجن پور پولیس کو شاباش دی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پنجاب پولیس راجن پور
پڑھیں:
رحیم یار خان: کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے 2 افراد کو اغوا کرلیا، تلاش جاری، پولیس
فائل فوٹو۔رحیم یارخان میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے 2 افراد کو اغواء کرلیا ہے۔
اس حوالے سے ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مغویوں کی تلاش جاری ہے۔