2025-02-28@09:06:20 GMT
تلاش کی گنتی: 27
«نے اللہ کی نافرمانی کی»:
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے 10ویں اور اہم معرکے میں افغانستان نے آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی آسٹریلیا کیخلاف بڑا ٹارگٹ سیٹ کریں۔ اس موقع پر آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ موسم ابرآلود ہونے کے باعث بالرز کو موقع دینا چاہتے تھے تاکہ جلد وکٹیں لیکر افغانستان کو دباؤ میں لایا جاسکے۔ افغانستان کا اسکواڈ: کپتان حشمت اللہ شاہدی، ابراہیم زدران، رحمان اللہ گرباز، صدیق اللہ اتل، رحمت شاہ، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، گلبدین نائب، راشد خان، نور احمد...
بھارت کیخلاف پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شکست پر رہنما جمعیت علما اسلام حافظ حمداللہ نے سلیکشن کمیٹی سمیت چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت کے خلاف پاکستان کی بدترین شکست پر وسیم اکرم کا مزاحیہ تجزیہ وائرل اپنے ایک بیان میں حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ بھارت کیخلاف قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرزاوران کے منتخب لڑکوں نے قوم کی ناک کٹوا کررکھ دی، بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی بیٹنگ، فیلڈنگ اور بولنگ بری طرح ناکام رہی۔‘ حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی بلے بازوں نے کچھوے کی چال سے اننگز کھیلی، فیلڈرز نے بھی بھارت کا کام آسان کیا، سلیکشن کمیٹی سمیت چیئرمین پی سی بی کو مستعفی ہوجانا چاہيے۔ مزید...
مبصرین کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ شیخ نعیم قاسم کے بیانات سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ حزب اللہ اور دیگر مزاحمتی قوتیں نہ صرف امریکی دباؤ سے متاثر نہیں ہوئیں ہیں بلکہ واشنگٹن کے کسی بھی مداخلتی منصوبے کو شکست دیں گی، پابندیوں اور اقتصادی دباؤ کے سامنے نہ جھکنے کے حوالے سے یہ پر زور اور واضح پیغام تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سید مقاومت شہید سید حسن نصر اللہ اور یار باوفا شہید ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ ہر چیز سے بڑھ کر محورِ مزاحمت کے لیے ایک طاقت کا اظہار تھا اور دشمن کی تزویراتی شکست تھی اور اس پرشکوہ اجتماع میں 45 لاکھ افراد کی شرکت سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ مزاحمت کا راستہ...
پنجاب کے ضلع سرگودھا میں بیرون ملک نوکری کا جھانسہ دیکر 5 افراد نے لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سرگودھا پولیس نے بتایا کہ 22سالہ دوشیزہ کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ پولس نے اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی کے والد کی درخواست پر تھانہ جھال چکیاں میں مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق دھریمہ نواب کالونی کی رہائشی لڑکی کو ثمر بٹ بیرون ملک بھجوانے کے لیے انٹرویو دلوانے کے گیا۔ والد امان اللہ نے الزام لگایا کہ ثمر بٹ اور اس کے 4 دوست نامعلوم مقام پر لیجا کر لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ والد امان اللہ نے بتایا کہ حالت غیر ہونے پر ملزمان لڑکی کو...
اتوار کو بلوچستان کے ضلع بولان کے 4 مختلف مقامات بی بی نانی، آب گم، پیر غائب اور گرین ہوٹل کے مقام پر کالعدم تنظیم کی جانب سے ناکہ بندی کی گئی۔ سیکیورٹی فورسز نے مسلح افراد کی ناکہ بندی کے خلاف کارروائی کی تو فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ وی نیوز سے بات کرتے ہوئے ایس ایچ او پولیس مچھ پیر بخش بگٹی نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 راہ گیر جانبحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے جبکہ مسلح افراد پہاڑوں کی طرف رات کی تاریکی کے سبب فرار ہو گئے۔ پیر بخش بگٹی نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال مچھ منتقل کیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق جانبحق افراد میں...
لبنان(نیوز ڈیسک)لبنان کے دارالحکومت بیروت کے ایک اسٹیڈیم میں ایران کی حمایت یافتہ لبنانی تنظیم حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ کے نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ہے، جو ستمبر 2024 میں اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے تھے۔قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق رہنما کے جنازے میں شرکت کے لیے ہزاروں افراد بیروت کے ایک اسٹیڈیم میں جمع ہوئے۔ لبنان اور اس سے باہر کے بہت سے مرد، خواتین اور بچے پیدل چل کر جنازے میں شرکت کے لیے پہنچے۔نماز جنازہ کے موقع پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا بیان پڑھ کر سنایا گیا۔بعد ازاں، شہید نصر اللہ اور ہاشم صفی الدین کے سجے ہوئے تابوت آہستہ آہستہ...

حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ اور جانشین ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت
حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ اور جانشین ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز بیروت (آئی پی ایس )حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ اور جانشین ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ ادا، بیروت اسٹیڈیم میں پچپن ہزار سے زائد افراد کی شرکت۔ سیکیورٹی کے کڑے انتظامات کیے گئے بیروت ایئرپورٹ روڈ عارضی طور پر بند کردیا گیا۔ لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصراللہ اور ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے ہزاروں افراد دارالحکومت بیروت پہنچ گئے، کچھ دیر میں نماز جنازہ کے بعد تدفین کی جائے گی۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نماز جنازہ میں شرکت...
لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصراللہ کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے ہزاروں افراد دارالحکومت بیروت پہنچ گئے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نماز جنازہ میں شرکت کے لیے عوام کی بڑی تعداد ایک اسٹیڈیم میں موجود ہے۔ حزب اللہ کے سینیئر عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ جنازے میں دنیا بھر سے ہزاروں افراد کے علاوہ 65 ممالک سے 800 شخصیات بھی شرکت کریں گی۔ حسن نصراللہ گزشتہ برس 27 ستمبر کو جنوبی بیروت میں اسرائیل کی جانب سے کیے گئے ایک حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے جب اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے مرکزی دفتر پر 80 سے زیادہ بم گرائے۔ حسن نصراللہ کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے عراق...
کراچی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغانستان کو 107 رنز سے شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے گروپ بی کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز کا بڑا ٹارگٹ بناکرمخالف کو مشکل میں ڈال دیا۔ جنوبی افریقہ نے پروٹیز کی شاندار بیٹنگ کی، رائن رکلٹن نے شاندار 103 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان ٹیمبا بووما نے 58 رنز بنائے، اسی طرح ???? راسی وان ڈیر ڈوسن نے 52 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جبکہ ???? ایڈن مارکرم...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2025ء)وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیرِ سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے بانی پی ٹی آئی کو کوئی آفر نہیں کی گئی۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہہ چکے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں، وہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتے ہیں، این آر او اور ریلیف لینا چاہتے ہیں۔رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو کس نے آفر کی آج تک وہ نام تو بتا نہیں سکے، پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت ضرور دی تھی، جمہوریت میں ڈائیلاگ سے ہی مسائل...
اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ (ن) افنان اللہ خان کا کہنا ہے کہ یہ افسوس ناک ہے کہ جب یہ حکومت میں تھے تو کہتے تھے کہ اتنا اچھا ملک کوئی نہیں ہے اس سے اچھی ہیومن رائٹس کوئی نہیں ہے اس سے اچھی جمہوریت کوئی نہیں ہے، اب جب حکومت سے گئے ہیں تو کہتے ہیں کہ اس سے برا ملک کوئی نہیں ہے، نہ جمہوریت ہے اور نہ انسانی حقوق ہیں. ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مجھے آپ بتائیں کہ یہ شرم ناک نہیں ہے کہ آپ آئی ایم ایف کو لیٹر لکھ رہے ہیں پاکستان کے خلاف، یہ شرمناک ہے، آپ کو اس بات کا لحاظ...
لاہور (نمائندہ جسارت) مسلم لیگ (ن) کے قائد اور صدر میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ شہباز شریف بہت محنت کر رہے ہیں، اللہ کرے ہم ایک بار پھر ٹیک آف کرسکیں، اللہ تعالیٰ نے تیزی سے گڑھے میں گرتے ملک اور قوم کو بچا لیا، اللہ تعالیٰ نے برکت ڈالی ہے اور بھی ڈالے گا، ان شااللہ۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے لاہور ڈویژن کے اراکین پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ شہباز شریف بہت محنت کر رہے ہیں، اللہ کرے ہم ایک بار پھر ٹیک آف کرسکیں، انہوں نے کہا کہ لاہور اور پنجاب میں بہت عرصے بعد عوام...

پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کے سیکرٹری جنرل حافظ لطف اللہ خان ،چیف ایڈمنسٹریٹر آزاد خان قادری، سینئر وائس پریذیڈنٹ وحید حیدرشاہ، رب نواز قریشی، امتیاز راجپوت اور خلیق الزمان خان نے معروف ٹریڈ یونین لیڈر سجاد بھٹی کے بھائی زاہد بھٹی کی وف
پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کے سیکرٹری جنرل حافظ لطف اللہ خان ،چیف ایڈمنسٹریٹر آزاد خان قادری، سینئر وائس پریذیڈنٹ وحید حیدرشاہ، رب نواز قریشی، امتیاز راجپوت اور خلیق الزمان خان نے معروف ٹریڈ یونین لیڈر سجاد بھٹی کے بھائی زاہد بھٹی کی وفات پر ان کی رہائش گاہ واقع واہ کینٹ میں جاکر دعائے مغفرت اور تعزیت کا اظہار کیا۔
واشنگٹن:فلسطین پر قابض صہیونی ریاست کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکی دورے کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے میزبان کو ایک منفرد مگر متنازع تحفہ دے کر نفرت اور اشتعال انگیزی کا کھلا مظاہرہ کیا۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیتن یاہو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو 2پیجرز بطور تحفہ پیش کیے، جن میں سے ایک سنہری اور دوسرا عام پیجر تھا۔ یہ تحفہ محض رسمی نہیں تھا بلکہ اس کے پس پردہ ایک اشتعال انگیز پیغام بھی چھپا تھا۔ رپورٹس کے مطابق ماضی میں اسرائیلی خفیہ ایجنسیوں نے ایسے ہی پیجرز میں بارودی مواد نصب کرکے لبنان میں حزب اللہ کے خلاف...
اس موقع پر مولانا مرید حسین نقوی، مولانا سید محمد نقوی، مولانا سید علی نقوی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیعہ علماء کونسل زاہد علی اخونزادہ، مولانا فیاض حسین مطہری، رفعت عباس زیدی بھی موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی سے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ بزرگ عالم دین آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، اس موقع پر مولانا مرید حسین نقوی، مولانا سید محمد نقوی، مولانا سید علی نقوی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیعہ علماء کونسل زاہد علی اخونزادہ، مولانا فیاض حسین مطہری، رفعت عباس زیدی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں موجودہ ملکی صورتحال بالخصوص پاراچنار، گلگت...

ؓبحالی امن ایکشن کمیٹی کی اپیل پر جماعت اسلامی کے ایس ایس پی آفیسزکے باہردھرنوں سے صوبائی امیر کاشف سعید شیخ ، حافظ نصراللہ چنا، محمد یوسف ودیگر خطاب کررہے ہیں
ؓبحالی امن ایکشن کمیٹی کی اپیل پر جماعت اسلامی کے ایس ایس پی آفیسزکے باہردھرنوں سے صوبائی امیر کاشف سعید شیخ ، حافظ نصراللہ چنا، محمد یوسف ودیگر خطاب کررہے ہیں

کوئٹہ: وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے رہنما نصر اللہ بلوچ، ماما قدیر بلوچ اور دیگر افراد پریس کلب کے باہر احتجاجی کیمپ میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں
کوئٹہ: وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے رہنما نصر اللہ بلوچ، ماما قدیر بلوچ اور دیگر افراد پریس کلب کے باہر احتجاجی کیمپ میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں
انٹرنیشنل کرمنل کورٹ سے افغان طالبان سربراہ مولوی ہیبت اللہ کے وارنٹ جاری کرنے کی درخواست WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز لوزان (آئی پی ایس )انٹرنیشنل کرمنل کورٹ (آئی سی سی) کے چیف پراسیکیوٹر نے افغانستان میں خواتین پر ظلم اور انسانیت کے خلاف جرم کے الزام پر افغان طالبان کے سربراہ سمیت 2 طالبان رہنماں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست کردی ہے۔آئی سی سی کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان نے کہا کہ کافی شواہد موجود ہیں کہ افغانستان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی افغان شہریوں کے خلاف صنفی بنیاد پر جرائم کے ذمہ دار ہیں۔ کرم خان نے کہا کہ افغان خواتین اور کم عمر لڑکیوں کو طالبان...
کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائیوں کے دوران جعل سازی اور جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کرنے والے 3 مسافروں کو گرفتار کرلیا۔ میڈیاذرائع کے مطابق ترجمان ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحٰق جہانگیر کی ہدایت پر بیرون ملک جانے والے مسافروں کی سخت اسکریننگ کی جارہی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ کراچی ائیرپورٹ سے گرفتار ملزمان میں عرفان قاسم، مطیع اللہ باجوہ اور ایشور ڈار شامل ہیں، عرفان قاسم نامی مسافر نے یونان سفر کرنے کی کوشش کی، ملزم کے پاسپورٹ پر موجود یونان کا ویزہ جعلی تھا جب کہ ملزم نے کراچی کے رہائشی فیصل نامی ایجنٹ کے ذریعے سفری دستاویزات...
اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کی چئیرپرسن سینیٹر پلوشہ خان نے اپنا ڈیٹا چوری ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اجلاس میں چئیرپرسن سینیٹر پلوشہ خان نے بتایا کہ میرا ڈیٹا چوری کیا گیا اور مجھے مالی نقصان پہنچایا گیا، میں نے ڈیٹا چوری کی درخواست ایف آئی اے کو دے دی ہے۔ سینیٹر پلوشہ خان نے بتایا کہ میں نے ایک ایپ سے بچوں کے لیے سامان منگوایا تھا جس پر میرا ڈیٹا چوری کرلیا گیا۔ اجلاس میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی نے ڈیٹا پروٹیکشن بل پر پبلک ہیئرنگ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا جبکہ پرائیویٹ ممبر بل کے معاملے پر سینیٹر افنان...
جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر نے وزیراعلٰی عمر عبداللہ کو کم نظر سیاست دان قرار دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر میں حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں نے زیڈ موڑ ٹنل کی افتتاحی تقریب میں جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ کی تقریر پر انہیں نشانہ بنایا ہے۔ اس ٹنل کا کل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے افتتاح کیا۔ عمر عبداللہ سے اپوزیشن لیڈر ناراض ہیں کیونکہ انہوں نے اس دوران دفعہ 370 کو ختم کرنے اور اس کی بحالی کا ذکر نہیں کیا۔ ٹنل کے افتتاح کے بعد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے نریندر مودی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ موسم صاف ہے اور سردی کے باوجود آسمان پر...
اسلام آباد:وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی منافقت کی سیاست کر رہی ہے، کسی کو ہائوس کو ڈکٹیٹ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جس ادارے نے عمر ایوب کو اس قابل کیا کہ وہ ہائوس میں کھڑے ہو کر تقریر کر سکیں، اسی ادارے کے خلاف بات کرتے ہوئے انہیں شرم آنی چاہئے، ملک میں پری سینسر شپ کا کوئی سسٹم رائج نہیں، پروٹیکشن آف جرنلسٹس بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج اس ہائوس میں ہنگامہ برپا کیا گیا، پی ٹی آئی...
افغانستان :افغان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کا اعلان کیا ہے، جس کی قیادت حشمت اللہ شاہدی کریں گے۔ اسکواڈ میں رحمت شاہ، رحمان اللہ گرباز، اکرام علی خیل، ابراہیم زادران، صدیق اللہ اتل، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، گلبدین نائب اور راشد خان شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، اے ایم غضنفر، نوراحمد، فضل حق فاروقی، نوید زادران اور فرید احمد ملک بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ ریزرو کھلاڑیوں میں درویش رسولی، ننگیال خروٹی اور بلال سمیع شامل ہیں۔
حب،چیف افسر میونسپل کارپوریشن نصیب اللہ ترین ترقیاتی کاموں کی نگرانی کررہے ہیں
جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں وفاق المدارس الشیعہ کے صدر کا کہنا تھا کہ برگزیدہ صحابی رسول حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہہ کو امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام نے مدائن کا گورنر بنایا تو گدھے پر سوار ہو کر پہنچے، گورنر ہاوس کی بجائے کرائے کی دکان میں رہنے لگے۔ کھانا خود پکاتے تھے۔ جب سیلاب آیا تو مختصر سامان لے کر چل دیئے۔ کہنے لگے جس کا سامان مختصر ہو گا وہ پل صراط سے آسانی سے گزر جائے گا۔ جس کا زیادہ ہو گا، اسے مشکل ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ اسلام دو چیزوں کا نام ہے اطاعت خالق کائنات اور...