عیسی ترین : جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ے یو آئی رہنماء،سینئر سیاستدان  حافظ حسین احمد کی وفات پر اظہار افسوس  کیا ہے 

مولانا فضل الرحمان  نے کہا ہے کہ حافظ حسین احمد کی وفات سے حسین یادوں  کا ایک باب ختم ہوگیا ۔جوانی سے بڑھاپے تک ایک ہی کاز کے لئے ایک ہی پلیٹ فارم سے جدوجہد کی یادیں ہمیشہ یاد رہیں گی حافظ صاحب مرحوم زیرک ،حاضر جواب ، نکتہ داں سیاسی ،نظریاتی اور پارلیمانی رہنماء تھے ۔اللہ کریم حافظ صاحب کی سیئات سے درگذر فرماکر انکی خدمات کو قبول فرمائے ۔رمضان کریم کی بابرکت ساعات میں اللہ کریم کے حضور پیش ہونا یقینا حافظ صاحب بلندی درجات کا سبب بنے گا ۔حافظ صاحب مرحوم کے فرزندان ،اہل خانہ متعلقین اور جے یو آئی کارکنوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں ۔اہل مدارس ،کارکنان اور رہنماء اپنی دعاؤں میں حافظ صاحب کو یاد رکھیں ۔غم کی اس گھڑی میں اہل خانہ کے ساتھ برابر کا شریک ہوں ۔اللہ کریم اہل خانہ کو صبر جمیل دے ۔

تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پرپہنچ گیا، پانی کا قابل استعمال ذخیرہ ختم

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: حافظ صاحب

پڑھیں:

جمعیت علماء اسلام کے رہنما حافظ حسین احمد انتقال کر گئے

کوئٹہ(نیوز ڈیسک) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما، سابق رکن قومی اسمبلی اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ مرحوم ایک عرصے سے علیل تھے اور مختلف بیماریوں سے نبرد آزما رہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق نماز جنازہ کے وقت اور مقام کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ حافظ حسین احمد کی رحلت پر سیاسی و مذہبی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ان کے انتقال کو جمعیت علماء اسلام کے لیے بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔

مرحوم نے اپنی پوری زندگی دینی و سیاسی خدمات میں گزاری اور ملک میں جمہوری اقدار اور اسلامی اصولوں کے فروغ کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کے انتقال پر جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں سمیت مختلف سیاسی و مذہبی شخصیات نے اظہار تعزیت کیا ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد انتقال کر گئے
  • حافظ حسین احمد کون تھے؟
  • جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد انتقال کرگئے
  • جمعیت علماء اسلام کے رہنما حافظ حسین احمد انتقال کرگئے
  • حافظ حسین احمد انتقال کرگئے
  • سینئر سیاستدان حافظ حسین احمد انتقال کر گئے
  • جمعیت علماء اسلام کے نفسِ ناطقہ حافظ حسین احمد قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ 
  • جمعیت علماء اسلام کے رہنما حافظ حسین احمد انتقال کر گئے