حسن نصراللہ کی نماز جنازہ کی تیاری مکمل، ہزاروں افراد بیروت پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصراللہ کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے ہزاروں افراد دارالحکومت بیروت پہنچ گئے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نماز جنازہ میں شرکت کے لیے عوام کی بڑی تعداد ایک اسٹیڈیم میں موجود ہے۔
حزب اللہ کے سینیئر عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ جنازے میں دنیا بھر سے ہزاروں افراد کے علاوہ 65 ممالک سے 800 شخصیات بھی شرکت کریں گی۔
حسن نصراللہ گزشتہ برس 27 ستمبر کو جنوبی بیروت میں اسرائیل کی جانب سے کیے گئے ایک حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے جب اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے مرکزی دفتر پر 80 سے زیادہ بم گرائے۔
حسن نصراللہ کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے عراق سے بھی بڑی تعداد میں لوگ پہنچے ہیں جن کی تعداد ہزاروں میں ہے۔
واضح رہے کہ حسن نصراللہ کی گزشتہ برس اکتوبر میں ایک خفیہ مقام پر تدفین کی گئی تھی، اور یہ اسرائیل کی جانب سے ممکنہ حملے کے خطرے کے پیش نظر کیا گیا تھا۔
اب حالات سازگار ہونے اور اسرائیل حماس جنگ بندی کے بعد حسن نصراللہ کی دوبارہ نماز جنازہ ادا کرکے ان کی تدفین کی جائےگی۔
یہاں یہ بھی واضح رہے کہ حسن نصراللہ کی موت کے بعد تنظیم کے سربراہ نامزد ہونے والے صفی الدین بھی اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے اور ان کی بھی خفیہ مقام پر تدفین کی گئی تھی۔ آج ان کی نماز جنازہ بھی حسن نصراللہ کے ساتھ ادا کی جائے گی جس کے بعد تدفین ہوگی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق لبنان میں ہوائی اڈے کی سڑک کے ساتھ ساتھ اور اسٹیڈیم کے باہر ان لوگوں کے لیے دیوہیکل اسکرینیں لگائی گئی ہیں جنہیں جنازہ دیکھنے کے لیے اندر جگہ نہیں ملتی، جبکہ سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسٹیڈیم بیروت تیاری مکمل حزب اللہ سربراہ حسن نصراللہ نماز جنازہ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسٹیڈیم بیروت تیاری مکمل حزب اللہ سربراہ حسن نصراللہ وی نیوز حسن نصراللہ کی کی نماز جنازہ حزب اللہ اللہ کے کے لیے
پڑھیں:
حسن نصر اللہ کی نماز جناہ آج ہوگی،شرکت کیلیے بیروت کی تمام ٹکٹس فروخت
بیروت ( مانیٹرنگ ڈیسک)لبنان میں آج حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ کی نماز جنازہ ادا اور تدفین کی جائے گی۔اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے لوگ لبنان آج پہنچیں گے۔عراق کے دارالحکومت بغداد سے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے لیے تمام پروازوں کے ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں۔حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے بیروت کے ایک اسپورٹس اسٹیڈیم میں ادا کی جائے گی۔عرب میڈیا کے مطابق حسن نصر اللہ کے جسد خاکی کو بیروت میں ائرپورٹ روڈ کے قریب سپرد خاک کیا جائے گا۔حسن نصر اللہ کے ساتھ ہی ان کے جانشین شہید ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ بھی ساتھ ادا کی جائے گی۔یاد رہے کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو 27 ستمبر 2024ء کو تنظیم کے زیر زمین ہیڈ کوارٹر پر بمباری کرکے اسرائیلی فوج نے شہید کیا تھا۔حسن نصر اللہ کی جگہ حزب اللہ کی قیادت ہاشم صفی الدین نے سنبھالی تاہم انھیں بھی اگلے ہی ماہ اکتوبر 2024 ء کو شہید کردیا گیا تھا۔حزب اللہ کے ان دونوں رہنماؤں کو مخصوص افراد کی موجودگی میں نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر امانتاً سپرد خاک کیا گیا تھا۔