2025-02-20@10:12:00 GMT
تلاش کی گنتی: 16
«مہیا کرنے»:
کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (سیپرا)کو مکمل طور پر فعال کر رہے ہیں، سیپرا کے فعال ہونے سے صنعتکاروں کو بہت فائدہ ہوگا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت صنعتوں کے لیے اعلان کردہ 33 ارب روپے کی سبسڈی فوری طور پر جاری کرے۔جمعہ کووزیراعلیٰ ْسندھ کی زیر صدارت اجلاس میں تاجروں اور کے الیکٹرک حکام نے شرکت کی۔مراد علی شاہ نے اجلاس سےخطاب میں بتایاکہ سندھ میں 350 میگاواٹ رینیوئیبل انرجی اور 75 میگاواٹ کے سولر پلانٹس لگا رہے ہیں، رینیوئیبل انرجی کے پلانٹس سے صنعتی پیداوار کے لیے بجلی 18 تا 25 روپے فی یونٹ مہیا ہوگی۔صنعت...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 14 فروری 2025ء) Arrayادارے کا کہنا ہے کہ شمالی شام میں تقریباً 20 لاکھ لوگ تاحال بے گھر ہیں جن کی بڑی تعداد گنجان آباد کیمپوں اور معمولی خیموں میں رہائش پذیر ہے۔ان میں 615,000 لوگ ایسے ہیں جنہوں نے 27 نومبر کو سابق صدر بشارالاسد کی حکومت کے خلاف حزب اختلاف کی فورسز کا حملہ شروع ہونے کے بعد اپنے علاقوں سے نقل مکانی کی تھی۔موسم سرما کے لیے مدداقوام متحدہ اور اس کے شراکت دار شمالی علاقوں میں ضرورت مند لوگوں کو ہرممکن مدد فراہم کر رہے ہیں جس میں موسم سرما کی ضروریات کے حوالے سے مہیا کی جانے والی امداد بھی شامل ہے۔امدادی اداروں نے علاقے میں سڑکوں اور...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 14 فروری 2025ء) غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ ہونے کے بعد بڑے پیمانے پر انسانی امداد کی فراہمی بدستور جاری ہے۔ اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے کہا ہے کہ 15 ماہ کی جنگ سے تباہ حال لوگوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے آنے والے دنوں میں مزید بڑی مقدار میں اور متنوع مدد درکار ہو گی۔امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے بتایا ہے کہ لوگوں کو ہرممکن مدد پہنچانے کے لیے ہر موقع بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ ادارے کے عہدیدار رینے نیجینئس کا کہنا ہے کہ کہ غزہ میں لوگوں کو یہ تشویش لاحق ہے کہ آیا جنگ بندی برقرار رہے گی یا...
وزیرخارجہ کی متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں راہنماؤں نے غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، راہنماؤں نے فلسطینی عوام کو ان کے آبائی وطن سے بے گھر کرنے یا منتقل کرنے کی تجویز پر تشویش کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ دونوں راہنماؤں نے غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، راہنماؤں نے فلسطینی عوام کو ان کے آبائی وطن سے بے گھر کرنے یا منتقل کرنے کی تجویز پر تشویش کا اظہار کیا۔ اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حقوق کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2025ء) نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔(جاری ہے) ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور فلسطینی عوام کو ان کے آبائی وطن سے بے گھر کرنے یا منتقل کرنے کی تجویز پر تشویش کا اظہار کیا۔ نائب وزیراعظم نے فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے مسئلہ فلسطین کے منصفانہ، جامع اور دیرپا حل کے حصول کے...
ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)وفاقی حکومت اور وزیر توانائی کی ہدایات پر واپڈا حکام نے ٹنڈوالٰہیار میں بجلی چوری اور بقایا بلوں کی وصولی کے لیے آپریشن ایکسیئن فاروق تنیو ایس ڈی او اور واپڈا عملے پاکستان رینجرز اور پولیس کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں جن میں کشمیری کالونی منصور کالونی خانزادہ کالونی بیل کالونی حیدرآباد اور میرپور خاص روڈ اور دیگر شامل ہیں، میں چھاپے مارے کارروائی کے دوران بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے متعدد غیر قانونی کنکشن منقطع کردیے گئے جبکہ بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پر بھی کارروائی عمل میں لائی گئی کئی افراد کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ صرف ایک دن میں لاکھوں روپے بقایا بلوں کی مد...
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 فروری2025ء)متحدہ عرب امارات کے صدر، شیخ محمد بن زاید النہیان نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیرِاعظم، محمد شہباز شریف کا خیرمقدم کیا، جو ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025 میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات کے دورے پر ہیں۔ دبئی میں جاری یہ سربراہی اجلاس 'مستقبل کی حکومتوں کی تشکیل' کے موضوع کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے۔ ابوظہبی کے قصر الشاطی میں ہونے والی ملاقات میں شیخ محمد بن زاید النہیان اور وزیرِاعظم شہباز شریف نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید گہرا کرنے اور باہمی مفادات کو فروغ دینے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران اقتصادی، تجارتی، اور ترقیاتی شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے پر زور دیا گیا، جبکہ...
ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)الخدمت آرفن فیملی سپورٹ پروگرام کے تحت یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر حیدرآباد، ٹنڈوالہیار، میرپورخاص اور سانگھڑ سمیت سندھ بھر کے تمام کلسٹرز میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ ان تقریبات میں الخدمت کے ضلعی ذمے داران، اساتذہ، طلبہ و طالبات اور سرپرستوں نے بھرپور شرکت کی۔ تقریبات کے دوران طلبہ و طالبات نے ملی نغمے، تقاریر اور ٹیبلوز پیش کر کے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ٹنڈوالٰہیار میں ہونے والی تقریب میں فیملی سپورٹ آرگنائزر کلسٹر1 سمیع اللہ یاسین، کلسٹرII محمدسلمان ارشد،مسز حْسین خانزادہ اور ٹرینرریاض حسین سوبھوپوٹوبھی شریک تھے۔ مقررین نے کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام سات دہائیوں سے اپنے حقِ خودارادیت کے لیے جدوجہد کر...
میرپورخاص(نمائندہ جسارت)میرپورخاص کی مقامی مارکیٹ میں دکانداروں نے ٹنڈوالٰہیار شوگر مل واقع چمبڑ تعلقہ کی چینی کا اسٹاک فروخت کے لیے رکھنا بند کر دیا اور دیگر شوگر ملز کی چینی کی فروخت کو اوپن مارکیٹ میں یقینی بنانے لگے،چینی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کا اضافہ ،فی کلو 130 سے بڑھ کر150 کلو ہوگئی۔ اس حوالے سے دکانداروں نے نمائندے کو بتایا کہ حال ہی میں اچانک فیڈرل بورڈ اف ریونیو ایف بی آر حیدرآباد کی ایک ٹیم نے مقامی مارکیٹوں کا اچانک دورہ کیا تھا جس کے دوران مذکورہ ٹیم کو چیکنگ کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا کہ دکانداروں کے پاس ٹنڈوالٰہیار شوگر مل واقعہ چمبڑ کا اسٹاک موجود ہے مگر اس پر لگی...
کانگریس کے لیڈر نے مودی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں سرمایہ داروں کے قرضے معاف کر دئیے گئے ہیں، ملک میں اس وقت سب سے زیادہ بے روزگاری ہے، آج ملک میں نوجوان خودکشی کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی اسمبلی انتخابات کے دوران سیاسی لیڈروں کے بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔ آج کانگریس نے نوجوان لیڈر کنہیا کمار نے ایک ایسا بیان دیا ہے جو سرخیوں میں بنا ہوا ہے۔ کنہیا کمار نے کہا کہ اگر آپ کی سوچ میں مذہب کی بنیاد پر ووٹ دینے کا فیصلہ درست فیصلہ ہے تو آپ کانگریس کو ووٹ مت دیجئے گا۔ کانگریس کمیٹی کے لیڈر کنہیا کمار نے کہا ہے کہ اگر لوگ مذہب کے نام...
بیروت کے ہوائی اڈے پر اماراتی طیارے سے امدادی سامان اتاراجارہا ہے ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی جانب سے لبنان کے لیے 35 ٹن طبی سامان لے کر تئیسواںامدادی طیارہ لبنان پہنچ گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق امدادی مہم کے تحت امارات کا طیارہ بیروت انٹرنیشنل ائرپورٹ پر پہنچا۔ سامان میں جدید آلات، اسپتالوں اور صحت مراکز سے متعلق ضروری طبی اشیا شامل ہیں۔ امداد اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایات، نائب صدر، نائب وزیر اعظم اور صدارتی عدالت کے چیئرمین شیخ منصور بن زاید النہیان کی نگرانی اور صدارتی عدالت کے ڈپٹی چیئرمین شیخ ذیاب بن محمد بن زاید النہیان کی رہنمائی میں فراہم کی گئی ہے۔ امارات میں بین الاقوامی امدادی ایجنسی کے...
ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور شام کی نئی انتظامیہ کے رہنما احمد الشرع کے درمیان ٹیلیفون پر گفتگو کی گئی،جس میں دونوں رہنماؤں نے مشترکہ دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے شام کی آزادی اور اس کی سرزمین پر خودمختاری کے تحفظ کے لیے غیر متزلزل موقف کو دہرایا۔ انہوں نے شامی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے سلامتی، امن، استحکام اور باوقار زندگی کی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔
مارگلہ کی پہاڑی چوٹی پر واقع مونال اور دیگر ریسٹورنٹس کو مکمل طور پر مسمار کر دیا گیا ہے لیکن عمارتوں کا ملبہ ہٹائے جانے کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔ وائلڈ لائف مینجمنٹ کے ایک ممبر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر وی نیوز کو بتایا کہ مونال ریسٹورنٹ کی جانب سے مارگلہ ہلز پر جان بوجھ کر گندگی پھیلائی جا رہی ہے تاکہ یہ تاثر دیا جا سکے کہ جب وہ خود یہاں تھے تو انہوں نے اس جگہ کو بہت صاف ستھرا رکھا ہوا تھا اور ریسٹورنٹ ختم ہونے کے بعد سے گندگی میں اضافہ ہورہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مارگلہ ہلز پر دیگر ریسٹورنٹس بھی مسمار کیے جائیں، سپریم کورٹ نے اعتراض پر رپورٹ طلب کرلی...

طلبہ کے خواب پورے کرنے کیلئے وسائل مہیا کروں گی، پہلا وزیراعظم چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا: مریم نواز
لاہور+ اوکاڑہ+ رینالہ خورد (نیوز رپورٹر+ نامہ نگاران+ نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اوکاڑہ ڈویژن میں ’’سی ایم ہونہار سکالرشپ‘‘لانچ کر دی۔ وزیر اعلیٰ نے طلبہ کو چیک دے کراوکاڑہ میں ہونہار سکالر شپ سکیم کا آغاز کر دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے طلبہ کیلئے نئے لیپ ٹاپ کی رونمائی کی۔ طلبہ نے لیپ ٹاپ سکیم کے تحت کور آئی سیون، 13جنریشن دیکھ کر پرجوش نعرے لگائے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی یونیورسٹی آف اوکاڑہ آمد پر طلبہ کا جوش وخروش۔ طلبہ نے نشستوں پر کھڑے ہوکر استقبال کیا اور موبائل کی ٹارچ روشن کیں۔ وزیراعلیٰ نے طالبات کے درمیان، بچیوں سے بات چیت کی اور سپیشل بچیوں کو اپنے پاس نشست دی۔...
اماراتی صدر شیٰخ محمد بن زاید النہیان اور ان کے آذری ہم منصب الہام علییوف ملاقات کررہے ہیں ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے ابوظبی میں اماراتی ہم منصب شیخ محمد زاید النہیان سے ملاقات کی،جس میں دونوں ممالک کے درمیان معیشت، سرمایہ کاری، ترقی، قابل تجدید توانائی اور موسمیاتی کارروائی کے حوالے سے تعاون کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر دونوںممالک کے اعلیٰ عہدے دار بھی موجود تھے۔