اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 14 فروری 2025ء) Array

ادارے کا کہنا ہے کہ شمالی شام میں تقریباً 20 لاکھ لوگ تاحال بے گھر ہیں جن کی بڑی تعداد گنجان آباد کیمپوں اور معمولی خیموں میں رہائش پذیر ہے۔

ان میں 615,000 لوگ ایسے ہیں جنہوں نے 27 نومبر کو سابق صدر بشارالاسد کی حکومت کے خلاف حزب اختلاف کی فورسز کا حملہ شروع ہونے کے بعد اپنے علاقوں سے نقل مکانی کی تھی۔

موسم سرما کے لیے مدد

اقوام متحدہ اور اس کے شراکت دار شمالی علاقوں میں ضرورت مند لوگوں کو ہرممکن مدد فراہم کر رہے ہیں جس میں موسم سرما کی ضروریات کے حوالے سے مہیا کی جانے والی امداد بھی شامل ہے۔

امدادی اداروں نے علاقے میں سڑکوں اور نکاسی آب کے نظام کی مرمت کا کام بھی کیا ہے جبکہ پناہ گزینوں کے کیمپوں کے قریب نو بازاروں کو بحال کیا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

'اوچا' نے بتایا ہے کہ دسمبر کے بعد ادلب اور شمالی حلب میں 260,000 سے زیادہ بچوں کو ہیٹر، گرم کپڑے اور دیگر امداد پہنچائی گئی ہے۔ قمیشلی اور الحسکہ میں 500 بچوں کے لیے موسم سرما کی شدت سے تحفظ کا سامان بھی مہیا کیا گیا ہے۔

طبی امداد کی فراہمی

امدادی اداروں نے مختلف علاقوں میں متحرک طبی ٹیمیں بھی بھیجی ہیں جو 800,000 آبادی میں ضرورت مند لوگوں کو ذہنی صحت کی خدمات مہیا کر رہی ہیں۔

علاقے میں انفلوئنزا جیسی بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے جس کے ساتھ سانس کی شدید انفیکشن میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جس سے طبی شعبے پر بوجھ بڑھ گیا ہے۔ رواں سال شمال مشرقی علاقے میں 100 سے زیادہ طبی مراکز مالی وسائل سے محروم ہیں۔

امدادی اداروں نے بتایا ہے کہ مارچ تک 67 لاکھ لوگوں کو مدد پہنچانے کی کارروائیوں کے لیے وسائل کی شدید قلت ہے۔

شام میں ضرورت مند لوگوں کی امداد کے لیے رواں سال 1.

2 ارب ڈالر کی ضرورت ہے لیکن تاحال اس رقم کا 10 فیصد ہی مہیا ہو پایا ہے۔اچھے حالات کا انتظار

پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) کےمطابق، خطے کے ممالک میں موجود شامی پناہ گزینوں کی 27 فیصد تعداد آئندہ 12 ماہ کے دوران وطن واپس آنا چاہتی ہے۔ بشارالاسد حکومت کا خاتمہ ہونے سے پہلے یہ تعداد صرف 1.7 فیصد تھی۔

بیرون ملک مقیم تین چوتھائی شامی پناہ گزین اچھے حالات کا انتظار کر رہے ہیں۔ ان میں 55 لاکھ لوگ ترکیہ، لبنان، اردن، عراق اور مصر میں رہائش پذیر ہیں۔

پناہ گزینوں کے خدشات

'یو این ایچ سی آر' کے مطابق بیشتر پناہ گزین اپنی املاک تک رسائی نہ ہونے کے باعث واپسی سے ہچکچا رہے ہیں۔ کچھ لوگوں کو سلامتی کےحالات پر خدشات ہیں جبکہ ایک بڑی تعداد بنیادی سہولیات کی قلت، معاشی مسائل اور روزگار کی کمی کے باعث فی الوقت واپسی اختیار کرنا نہیں چاہتی۔

ادارہ اور اس کے شراکت دار ملک میں واپس آنے والے لوگوں اور دیگر ضرورت مند آبادیوں کو بنیادی ضرورت کی اشیا فراہم کر رہے ہیں اور گھروں کی بحالی میں بھی مدد دی جا رہی ہے۔ علاوہ ازیں، لوگوں کو نقد امداد فراہم کرنے کے ساتھ گمشدہ شناختی دستاویزات کے دوبارہ حصول اور نفسیاتی مسائل کے حوالے سے مشاورت مہیا کرنے کا کام بھی جاری ہے۔

ادارے نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ ان لوگوں کی بے پایاں ضروریات سے نمٹنےکے لیے بڑے پیمانے پر مدد کی فراہمی یقینی بنائے۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پناہ گزینوں لوگوں کو رہے ہیں کے لیے

پڑھیں:

امریکی امداد کی بندش، ایڈز کے لاکھوں مریض ہلاک ہوسکتے ہیں، اقوام متحدہ کا انتباہ

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیرون ملک ہر طرح کی امداد معطل کرنے سے لاکھوں افراد ایڈز سے ہلاک ہو سکتے ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق امریکا ترقی پذیر ممالک کو سرکاری ترقیاتی امداد فراہم کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے، اور اس مقصد کے لیے زیادہ تر فنڈز امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے ذریعے فراہم کیے جاتے رہے ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوری میں اقتدار میں آنے کے بعد امریکی غیر ملکی امداد کا بڑا حصہ 3 ماہ کے لیے منجمد کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے نتیجے میں عالمی انسانی ہمدردی کے کارکنوں کو اس بحران سے نمٹنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا، یو این ایڈز کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ونی بیانیما نے کہا کہ یہ بہت سے ممالک میں ڈرامائی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • واپسی کا سفر
  • قومی ایئرلائنز کی جاپان کیلئے پروازیں فوری بحال کی جائیں، ن لیگ جاپان
  • غزہ میں انسانی امداد کی فوری اور مسلسل ترسیل جاری رکھنے پر زور
  • امریکی امداد کی بندش، ایڈز کے لاکھوں مریض ہلاک ہوسکتے ہیں، اقوام متحدہ کا انتباہ
  • سوڈان خانہ جنگی: نقل مکانی پر مجبور افراد کی مدد کے لیے 6 ارب ڈالر کی اپیل
  • آن لائن ویزا فیس کتنی ہے؟بیرون ملک جانے کے خواہشمندوں کیلئے اہم خبر
  • جن لوگوں کو ٹیکس ادا کرنا چاہئے‘ وہ نہیں کر رہے: چیئرمین ایف بی آر
  • جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی، غزہ پر اسرائیلی حملے میں 3پولیس اہلکار شہید، امداد بھی روک دی
  • آسٹریا میں شامی پناہ گزین کا راہ گیروں پر چاقو سے حملہ، 1 ہلاک 4 زخمی
  • دبئی میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں شامی خاتون کو 10 سال قید اور ایک لاکھ درہم جرمانہ