آذربائیجان کے صدر کا دورئہ اماراتشیخ محمد زاید النہیان سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
اماراتی صدر شیٰخ محمد بن زاید النہیان اور ان کے آذری ہم منصب الہام علییوف ملاقات کررہے ہیں
ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے ابوظبی میں اماراتی ہم منصب شیخ محمد زاید النہیان سے ملاقات کی،جس میں دونوں ممالک کے درمیان معیشت، سرمایہ کاری، ترقی، قابل تجدید توانائی اور موسمیاتی کارروائی کے حوالے سے تعاون کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر دونوںممالک کے اعلیٰ عہدے دار بھی موجود تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایران میں قتل کیے گئے 8 پاکستانیوں کی میتیں کل پاکستان کے حوالے کی جائیں گی
— فائل فوٹوایران میں قتل کیے گئے 8 پاکستانیوں کی میتیں کل پاکستان کے حوالے کی جائیں گی۔
چاغی ضلعی انتظامیہ کے مطابق 8 پاکستانیوں کی میتیں براستہ تفتان پاکستان لائی جائیں گی، جنہیں وصول کرنے اور آبائی علاقے بھجوانے کے انتظامات کرلیے گئے ہیں۔
اس سے قبل ایران میں قتل کیے گئے 8 پاکستانیوں کی فہرست جاری کر دی گئی تھی۔
پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو کے مطابق بہاولپور کے 8 محنت کش پاکستانی ایران کے شہر مہرستان میں قتل ہوئے، جن میں محمد عامر، محمد دلشاد، محمد ناصر، ملک جمشید، محمد دانش، محمد نعیم، غلام جعفر اور محمد خالد شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ایران کے علاقے سیستان میں 12 اپریل کو قتل کیے گئے مزدوروں کا تعلق بہالپور سے تھا۔