شام کے صدر احمد الشراع کی ابوظبی میں اماراتی ہم منصب محمد بن زاید النہیان سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان نے کہا ہے کہ شام کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت جاری رکھیں گے۔
عرب میڈیا کے مطابق شام کے صدر احمد الشراع متحدہ عرب امارات کے دورے پر ابوظبی پہنچے جہاں اماراتی صدر کی شامی ہم منصب سے ابوظبی کے قصر الشاطی میں ملاقات ہوئی۔
اماراتی صدر نے شام کی ترقی اور استحکام کے لیے حمایت کا اعادہ کیا۔
دونوں صدور نے گفتگو میں شام میں استحکام کو خطے کی سلامتی کے لیے اہم قرار دیا۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات اور تعاون پر تبادلۂ خیال بھی کیا۔
متحدہ عرب امارات کے صدر نے شام کی تعمیرِ نو میں مدد جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔
اس علیٰ سطح کی ملاقات میں کئی اماراتی اور شامی عہدیدار شریک ہوئے۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے صدر
پڑھیں:
واشنگٹن کیساتھ آئندہ مذاکراتی دور روم میں منعقد ہو گا، فواد حسین کی سید عباس عراقچی کیساتھ گفتگو
ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے عراقی ہم منصب کیساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں مطلع کیا ہے کہ امریکہ کیساتھ ایران کے بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور اٹلی کے دارالحکومت میں منعقد ہو گا اسلام ٹائمز۔ عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے آج شام اپنے ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی کے ساتھ گفتگو کی ہے۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے تاکید کی کہ انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں اس بات پر زور دیا ہے کہ عراق، خطے کی سلامتی و استحکام کو مضبوط بنانے کے لئے کی جانے والی کسی بھی کوشش کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ عراقی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ ان کے ایرانی ہم منصب نے انہیں دورۂ تہران کی دعوت دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس گفتگو میں سید عباس عراقچی نے فواد حسین کو مطلع کیا کہ واشنگٹن کے ساتھ تہران کے بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور جلد ہی اٹلی کے دارالحکومت روم میں منعقد ہو گا۔