ابو ظہبی کے مندر میں بین المذاہب سحری کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
ابو ظہبی کے شری اکشر سوامی نرائن مندر کی انتظامیہ نے ماہ رمضان میں مذہبی روا داری اور ہم آہنگی کے تناظر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا۔
تقریب "اومسیات" میں وزیر برائے رواداری اور بقائے باہمی شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان سمیت دیگر ممتاز رہنماؤں اور سفیروں نے شرکت کی۔
اس تقریب میں تقریباً 200 مذہبی رہنما، حکومتی اہلکار، سفیر، اور مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے معززین بھی موجود تھے۔
وزیر شیخ نہیان بن مبارک نے کہا اس تقریب کا مقصد ماہ رمضان میں ایمان، دوستی، اتحاد اور غور و فکر کی قدروں کو اجاگر کرنا ہے۔
مندر کے پنڈت برہم وِہاری داس سوامی نے کہا کہ اومسیات مختلف مذہبی کمیونٹیز کے درمیان باہمی احترام، مکالمے اور سمجھوتے کو فروغ دینے کے لیے ایک طاقتور پلیٹ فارم ثابت ہوئی ہے۔
تقریب کے اختتام پر ایک ’سبزی خور افطار‘ کا اہتمام کیا گیا، جس میں بھارتی اور عربی کھانوں کا امتزاج پیش کیا گیا۔
گزشتہ ماہ، مندر نے اپنی پہلی سالگرہ منائی تھی، اور اپریل 2024 میں وہ رمضان کے دوران ایک اور اسی طرح کی بین المذاہب تقریب کی میزبانی کرے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ہانیہ شادی کرنے کیلئے تیار، سحری بناتے ہوئے انکشاف کردیا
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے رمضان منی وی لاگ سیریز میں سحری بناتے ہوئے اپنی شادی کرنے کیلئے تیار ہونے کا انکشاف کردیا۔ہانیہ عامر اپنی اداکاری اور دلکشی کے علاوہ انٹرٹینمنٹ سے بھرپور کانٹینٹ سوشل میڈیا کی زینت بنانے کے سبب بھی مشہور ہیں اور گزشتہ ایک سال سے وہ رمضان کے مہینے میں منی وی لاگز بن کر اپنے فینز کے ساتھ پورے مہینے جڑی رہتی ہیں۔رمضان منی وی لاگز سیریز میں ہانیہ عامر ہر دن کی اپ ڈیٹ دیتی ہیں کہ انہوں نے دن شروع کیسے کیا اور رات تک کیا کچھ کرتی رہیں۔رواں سال بھی وہ یہ سلسلہ جاری رکھی ہوئی ہیں جن میں اسکاٹ لینڈ میں اپنے نئے پراجیکٹ کی شوٹنگ کرنے میں مصروف نظر آتی ہیں۔اب اداکارہ نئے منی وی لاگ میں اپنی سہیلیوں کے ہمراہ سحری بناتی نظر آئیں اور کچن میں ہی کھڑے کھڑے پورا وی لاگ بنالیا۔ہانیہ عامر پراٹھے بیلتی دکھیں جبکہ انکی ساتھی انہیں سیکھنے میں مصروف تھیں۔ اسی دوران اداکارہ نے کہا کہ ’وہ کھانا بھی بنا سکتی ہیں، اور انہیں لگتا ہے کہ اب وہ شادی کرنے کیلئے تیار ہیں‘۔اس منی وی لاگ میں پڑوسیوں نے دروازہ کھٹکھٹا کر زیادہ شور ہونے کی شکایت کی جس کے بعد انہوں نے آہستہ بات کرنی شروع کی لیکن لسّی بنانے کیلئے بلینڈر پھر بھی چلادیا یہ کہہ کہ ’کیا ہی کرلیں گے وہ، چلادو۔کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین اس وی ڈیڈیو کو ’انٹرٹینمنٹ کا ذریعہ‘ قرار دے رہے ہیں اور ہانیہ عامر کے شادی کرنے کیلئے تیار ہونے پر بھی تبصرے کر رہے ہیں۔