2025-02-07@15:48:22 GMT
تلاش کی گنتی: 405
«قوانین کی خلاف ورزی»:
درخواست میں یہ بھی بتایا گیا کہ ایکسپو سینٹر کراچی میں بدتمیزی کے باعث تین چینی خواتین سرمایہ کار پاکستان چھوڑ کر واپس چلی گئیں، جبکہ سکھن تھانے کی حدود میں چینی شہریوں کی سات فیکٹریاں سیل کر دی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے چینی شہریوں کو پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے کے خلاف دائر درخواست واپس لینے کی استدعا پر درخواست خارج کر دی۔ تفصیلات کے مطابق درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ الزامات پر تحقیقات کیلئے پہلے مجاز اتھارٹی سے رجوع کیوں نہیں کیا گیا؟، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ قومی مفاد کے معاملات میں درخواست گزاروں کو پہلے آئی جی سندھ سے رجوع کرنا چاہیے تھا۔ درخواست گزار...
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت، اوگرا اور وفاقی وزارت پٹرولیم سے جواب طلب کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر سماعت کی، جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ حکومت نے ابھی تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا میکنزم نہیں بنایا. عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ترین سطح پر ہیں، حکومت نے عالمی مارکیٹ کے برعکس پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بلا جواز اضافہ کیا۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ حکومت کو عوامی مشکلات میں اضافے کا کوئی استحقاق حاصل نہیں ہے. پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے...
ڈھاکہ: بنگلا دیش نے بھارت سے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کو اشتعال انگیز بیانات سے روکنے کا مطالبہ کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلا دیشی وزارت خارجہ نے ڈھاکا میں بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کیا اور انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ بنگلا دیشی وزارت خارجہ نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ جب تک شیخ حسینہ واجد بھارت میں ہیں انہیں اشتعال انگیز بیانات جاری کرنے سے روکا جائے۔ شیخ حسینہ واجد نے گزشتہ روز بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے خلاف احتجاج کی کال دی تھی۔ اشتعال انگیزی بیان کے خلاف بنگلا دیش کی عوام نے شدید رد عمل دیتے ہوئے حسینہ واجد کے گھر میں توڑ پھوڑ کی تھی۔
جیکب آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے کہا کہ ایس ایس پی جیکب آباد کیجانب سے شیعہ جامع مسجد، مرکزی امام بارگاہ، مدارس دینیہ، علماء کرام، شیعہ اکابرین اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کلوز کی گئی ہے، جو کہ انتہائی افسوسناک عمل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی اور یوتھ ونگ کے مرکزی صدر علامہ تصور مہدی نے کہا ہے کہ ضلع جیکب آباد میں امن و امان کی ابتر صورتحال پر عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ چوری، ڈاکے، اغواء برائے تاوان اور لوٹ مار عروج پر ہے، جبکہ کالعدم دہشت گرد تنظیم کی شرنگیز سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔ ایس ایس پی جیکب آباد کی...
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ لڑکیوں کے جنسی اعضا کی بریدگی (ایف جی ایم) کو روکنے کے لیے بروقت ٹھوس اقدامات نہ کیے گئے تو 2030 تک مزید 2 کروڑ 70 لاکھ بچیاں اور نوعمر خواتین اس تکلیف دہ اور مکروہ رسم کا نشانہ بن سکتی ہیں۔ ‘ایف جی ایم’ کے خلاف عالمی دن پر ادارے کا کہنا ہے کہ بہت سے مثبت اقدامات کے باوجود صرف 31 ممالک ایسے ہیں جو آئندہ پانچ برس میں اس مسئلے پر قابو پانے سے متعلق پائیدار ترقی کے اہداف کی جانب درست سمت میں گامزن ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں 90فیصد سے زائد خواتین وراثتی حصے سے محروم اس دن پر اپنے پیغام میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2025ء)حکومت سندھ نے صوبے بھر میں سڑکوں کی حفاظت کے قوانین پر عملدرآمد کے لیے روڈ چیکنگ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق کمیٹی موٹر وہیکل قوانین ریگولیشنز 1965 اور روڈ سیفٹی ایکٹ 1985 کے تحت تشکیل دی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 اور موٹر وہیکل رولز 1969 تجارتی گاڑیوں ڈمپرز اور واٹر ٹینکروں کی نگرانی کرے گی۔روڈ چیکنگ کمیٹی کی صدارت سیکریٹری صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی سندھ کریں گے۔سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کراچی، ٹریفک پولیس کے نمائندے، اور ایم وی آئی ونگ حکومت سندھ کے 3 موٹر وہیکل انسپکٹر شامل ہوں گے۔کمیٹی کی ذمہ داریوں میں تجارتی گاڑیوں کے ضروری دستاویزات جیسے رجسٹریشن بک، روٹ...
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک پاکستانی مداح کو کیوی بیٹر کین ولیمسن سے ملاقات کرتے اور آٹو گراف لیتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پاکستانی نوجوان کیوی بیٹر سے درخواست کرتا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف اسکور نہ کریں اور ہندوستان کے خلاف سنچری بنائیں۔ جس پر کین ولیمسن کہتے ہیں کہ پاکستان کا نام ہی کیوں لیا جس پر نوجوان کہتا ہے کیونکہ وہ پاکستانی ہے۔ A Pakistani fan requested Kane Williamson not to score against Pakistan and hit a century against India.???? pic.twitter.com/GfbXV7DdTI — Salman ???????? (@SalmanAsif2007) February 5, 2025 ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے، زیادہ تر صارفین...
اپنے ایک مضحکہ خیز ٹویٹ میں گیڈعون سعر کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کریمنل کورٹ، بین الاقوامی قوانین کی پیروی نہیں کرتی بلکہ انہیں کمزور کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی فوجداری عدالت پر امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" کے پابندی عائد کرنے کے بعد آج اسرائیل کے وزیر خارجہ "گیڈون سعر" نے نے بھی اس عالمی عدالتی فورم کے خلاف بیان بازی شروع کر دی۔ انہوں نے کہا کہ میں ڈونلڈ ٹرامپ کی جانب سے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے خلاف پابندیاں لگانے کے ایگزیکٹو آرڈر کو سراہتا ہوں۔ گیڈعون سعر نے ان خیالات کا اظہار سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ٹویٹ میں کیا۔ انہوں نے اپنے اس اشتعال انگیز ٹویٹ میں کہا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت، مشرق وسطیٰ...
پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کیخلاف مقدمات کی تفصیل سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کے خلاف مقدمات کی رپورٹ پیش کیے جانے پر درخواست نمٹا دی۔عالیہ حمزہ کے خلاف مقدمات کی تفصیلات کے لیے درخواست پر سماعت کے دوران ایف آئی اے اور آئی جی پنجاب نے رپورٹ پیش کی۔رپورٹ کے مطابق عالیہ حمزہ کے خلاف لاہور میں 3، قصور 7، گوجرانوالہ 1، راولپنڈی 4، میانوالی میں 2 اور فیصل آباد میں 4 مقدمات درج ہیں۔عالیہ حمزہ کے خلاف ایف آئی اے میں بھی ایک مقدمہ درج ہے۔اس حوالے سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ درخواست گزار پی ٹی آئی پنجاب کی...
![مسلم لیگ ن کی پارلیمانی سیکریٹری برائے انسانی حقوق سونیا عاشر کیخلاف بھی پیکا قانون کے تحت اندراج مقدمہ کی درخواست آگئی](/images/blank.png)
مسلم لیگ ن کی پارلیمانی سیکریٹری برائے انسانی حقوق سونیا عاشر کیخلاف بھی پیکا قانون کے تحت اندراج مقدمہ کی درخواست آگئی
لاہور(ویب ڈیسک)رہنما مسلم لیگ (ن) اور رکن پنجاب اسمبلی سونیا عاشر مبینہ طورپر فیک نیوز پھیلانے پر متنازع پریوینشن آف الیکٹرونک کرائمز ایکٹ(پیکا قانون) کی زد میں آگئیں اور مریم نواز کو کریڈٹ دینے کے چکر میں مبینہ طور پر جھوٹی خبر شیئر کردی جس پر پیکا قانون کے تحت اندراج مقدمہ کی درخواست آگئی۔ تفصیل کے مطابق پالیمانی سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امور سونیا عاشر کے خلاف پیکا قانون کے تحت ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کروا دی گئی،درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ میری نابالغ بیٹی اغوا اور زیادتی کا نشانہ بنی جسکا مقدمہ تھانہ فیصل ٹاؤن میں درج ہے ، گزشتہ ماہ 21 تاریخ کو عدالت نے ملزموں...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ امید ہے مولانا فضل الرحمٰن عوام کے خلاف نہیں کھڑے ہوں گے، جہاں ہمارا تعاون ہو سکتا ہے وہاں مولانا فضل الرحمٰن کا تعاون لیں گے۔ اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کل صوابی جائیں گے اور آواز بلند کریں گے، ہمارا مؤقف واضح ہے ہم ہر صورت جمہوریت اور انسانی حقوق کا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ پرحملے کی مخالفت کریں گے، ہمارا انتشار یا ٹکراؤ کوئی کاارادہ نہیں ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان زیرک سیاستدان ہیں،...
سندھ ہائیکورٹ نے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کے خلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر مزید دلائل طلب کرلیے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی جس میں درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کی شقیں 2 آر اور 26 اے آئین کے آرٹیکل 19 اور 19 اے سے متصادم ہیں درخواست گزار کے مطابق شق 2 آر مکمل طور پر غیر آئینی ہے اور بنیادی حقوق کے خلاف جاتی ہے جبکہ 26 اے معلومات کی ترسیل اور حصول کو جرم قرار دینے کے مترادف ہے جو آزادی اظہار پر قدغن لگانے کے برابر ہے درخواست میں یہ بھی کہا...
سپریم کورٹ کا آئینی بینچ نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ میں 2023 میں کی گئی ترامیم کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر اعتراضات ختم کر دیے پانچ رکنی آئینی بینچ کی سربراہی جسٹس امین الدین خان نے کی جبکہ دیگر ججز میں جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس جمال خان، جسٹس صائمہ، اور جسٹس علی سلیمان شامل تھے عدالت نے رجسٹرار آفس کو ہدایت دی کہ آئینی درخواست کو باضابطہ نمبر الاٹ کیا جائے تاکہ اس پر مزید کارروائی کی جا سکے سپریم کورٹ نے استفسار کیا کہ ان ترامیم کے خلاف پہلے ہائی کورٹ سے رجوع کیوں نہیں کیا گیا؟ بانی پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آفیشل...
بنگلہ دیش میں سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے حامیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ان کی حامیوں میں بنگلادیش فلم انڈسٹری کی اداکارہ بھی شامل ہیں جنہیں پولیس حکام نے حراست میں لے لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں بنگلادیشی اداکارہ مہر افروز شان کو ڈھاکہ کے دھان منڈی علاقے میں ان کی رہائش گاہ سے ’ریاست کے خلاف سازش‘ کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔ ڈھاکہ میٹروپولیٹن پولیس (ڈی ایم پی) کی خفیہ برانچ (ڈی بی) کے ایڈیشنل کمشنر ریجا الکریم ملک نے اس گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ اس سے قبل، اداکارہ سوہانہ صبا کو بھی ڈی بی نے پوچھ گچھ کے لیے اپنی تحویل میں لیا تھا۔ ڈی ایم...
سپریم کورٹ—فائل فوٹو سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سر چارجز کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی۔سپریم کورٹ نے جماعتِ اسلامی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کر دیے۔عدالت نے جماعتِ اسلامی کی درخواست کو آئی پی پیز کے کیس کے ساتھ سننے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ: بجلی کے صارفین کو 1 روپے 3 پیسے فی یونٹ واپس کرنے کی درخواستسینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت صارفین کو 1 روپے 3 پیسے فی یونٹ واپس کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔ جسٹس جمال مندوخیل نے جماعتِ اسلامی کی درخواست پر سماعت کے دوران...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ کیخلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر اعتراضات کالعدم قرار دے دیئے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے عمران خان کی درخواست پر بطور اعتراض سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے شعیب شاہین عدالت پیش ہوئے۔ دوران سماعت عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ بتایا جائے ترامیم کیخلاف پہلے ہائیکورٹ سے رجوع کیوں نہیں کیا گیا؟ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ آرٹیکل 184/3 کے تحت قوانین کیخلاف درخواستیں مرضی سے ہی سنتی رہی ہے، جو کیس دل...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کی بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سرچارجز کے خلاف دائر درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی۔ رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کر دیئے گئے۔ عدالت نے کیس کو آئی پی پیز کیس کے ساتھ سننے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 5رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ بجلی کے بلوں میں وصول کیے جانے والے ٹیکسز قومی خزانے میں جمع ہوتے ہیں۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ بجلی کی قیمتوں پر نیپرا میں باقاعدہ سماعت ہوتی ہے۔ کیا جماعت اسلامی نے نیپرا کی سماعت کے دوران کبھی ان...
سپریم کورٹ نے احتساب عدالت اسلام آباد کے سابق جج ارشد ملک کی بیوہ کی جانب سے پینشن کے لیے دائر درخواست پر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کرلیا ہے۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وکیل درخواست گزار کا موقف تھا کہ جج ارشد ملک کو لاہور ہائی کورٹ نے برطرف کیا تھا، ارشد ملک سیاسی افراد کے ریفرنس سن رہے تھے۔ جسٹس حسن اظہر رضوی کا کہنا تھا کہ جج کا کیا کام ہے کہ سیاسی افراد سے گھروں میں ملاقاتیں کرے، وکیل درخواست...
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بجلی بلز میں ایف پی اے سرچارجز کیخلاف جماعت اسلامی کی درخواست پر اعتراضات ختم کردیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سرچارجز کے خلاف جماعت اسلامی کی درخواست پر سپریم کورٹ نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کردیے اور درخواست کو آئی پی پیز کیس کے ساتھ سننے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوران سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ بجلی کے بلوں میں وصول ٹیکسز قومی خزانے میں جاتے ہیں۔ جسٹس حسن رضوی نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں پر نیپرا میں سماعت بھی ہوتی ہے۔ جماعت اسلامی نے کبھی نیپرا سماعت کے دوران اعتراض اٹھایا۔ جسٹس حسن رضوی نے کہا کہ لائن لاسز کی بڑی...
لاہور میں کمسن بچے کو تشدد اور استحصال کا شکار بنانے والے خواجہ سراء کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو گوجرانوالہ نے کمسن بچے کو تحویل میں لے لیا ہے۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو گوجرانوالہ کے مطابق بچے کی بہترین دیکھ بھال کی جائے گی۔ بیورو کا یہ بھی کہنا ہے کہ بچے کو تعلیم، خوراک، رہائش اور دیگر تمام بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
آرمی ایکٹ میں ترامیم کا کیس: عمران خان کی درخواست پر عائد اعتراضات کالعدم قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ کیخلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر اعتراضات کالعدم قرار دے دیئے۔تفصیلات کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے عمران خان کی درخواست پر بطور اعتراض سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے شعیب شاہین عدالت پیش ہوئے۔دوران سماعت عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ بتایا جائے ترامیم کیخلاف پہلے ہائیکورٹ سے رجوع کیوں نہیں کیا گیا؟جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس...
سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ میں ترامیم کیخلاف دائر درخواست پر عائد اعتراضات کالعدم قرار دیتے ہوئے مذکورہ آئینی درخواست پر باضابطہ نمبر الاٹ کرنے کی ہدایت کردی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کی 5 رکنی آئینی بینچ نے رجسٹرار آفس کو عمران خان کی آئینی درخواست کو باضابطہ نمبر الاٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کر لیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: آفیشل سیکرٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل قانون بن چکے، مفروضوں پر بات نہیں کی جا سکتی، وزیر اطلاعات عدالتی استفسار پر عمران خان کے وکیل شعیب شاہین نے بتایا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی...
سپریم کورٹ نے بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سرچارجز کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی ہے۔ سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کردیے ہیں۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے درخواست کو آئی پی پیز کیس کے ساتھ سننے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بجلی کی ہوشربا قیمتوں اور آئی پی پیز کو ادائیگیوں کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں وصول ٹیکسز خزانے میں جاتے ہیں۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں پر نیپرا میں سماعت بھی ہوتی ہے۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ جماعت اسلامی نے کبھی نیپرا سماعت کے دوران...
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ میں 2023 میں کی گئی ترامیم سے متعلق بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر عائد اعتراضات ختم کر دیے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔ بینچ نے رجسٹرار آفس کو آئینی درخواست کو باضابطہ نمبر الاٹ کرنے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ بتایا جائے ترامیم کے خلاف پہلے ہائیکورٹ سے رجوع کیوں نہیں کیا گیا؟ وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترامیم سے لوگوں کے حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ آرٹیکل 184/3 میں قوانین کے...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کیخلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر مزید دلائل طلب کرلیے۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے روبرو پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں درخواستگزار کے وکیل نے مؤقف دیا کہ درخواست میں پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کی دو شقوں 2آر اور 26 اے کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کی شق 2آر اور 26 اے آئین کے آرٹیکل 19 اور 19 اے کی خلاف ورزی ہے۔ پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 میں شامل دفعہ 2 آر مکمل طور پر غیر آئینی ہے اور ملک کے آئین میں دیئے گئے بنیادی...
![آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ میں ترامیم کیخلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر عائد اعتراضات کالعدم قرار](/images/blank.png)
آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ میں ترامیم کیخلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر عائد اعتراضات کالعدم قرار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ میں ترامیم کیخلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر عائد اعتراضات کالعدم قرار دے دیئے،آئینی بنچ نے کہاکہ جو کیس دل کیا سن لیا ورنہ کہہ دیا پہلے ہائیکورٹ جائیں،براہ راست درخواستیں سنتے رہے تو آرٹیکل 199 غیرموثر ہو جائے گا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ میں ترامیم کیخلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5رکنی بنچ نے سماعت کی،عدالت نے کہاکہ ترامیم کیخلاف پہلے ہائیکورٹ سے رجوع کیوں نہیں کیاگیا؟وکیل نے کہاکہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ سے لوگوں کے حقوق...
پشاور( آن لائن ) پشاور ہائیکورٹ میں آئی پی پیز کے خلاف دائر درخواست پرسماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس فرح جمشید پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی، عدالت نے وفاقی حکومت اور آئی پی پیز کو نوٹس جاری کردیا اور وفاقی حکومت سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔ وکیل درخواست گزار شمائل احمد ایڈووکیٹ نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ آئی پی پیز سے معاہدہہے بجلی کی زیادہ قیمتوں سے گھریلوں صارفین، تاجر سمیت ملکی کی معاشی حالت خراب ہوتی جارہی ہے۔ عدالت نے وفاقی حکومت اور آئی پی پیز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا ۔
GUJRANAWALA: خواجہ سرا کی تحویل میں کمسن بچے پر تشدد اور استحصال کے معاملے کا چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے نوٹس لے لیا، بچے کو تحویل میں لے کر خواجہ سرا کے خلاف ایف آئی درج کروا دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن بیورو گوجرانوالہ نے چیئرپرسن سارہ احمد کی ہدایت پر کم سن بچے کو تحویل میں لے لیا۔ ڈسٹرکٹ انچارج گوجرانوالہ فوزیہ سعید نے کمسن بچے کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو گوجرانولہ میں منتقل کر دیا۔ چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا کہنا تھا کہ کمسن بچے کو تشدد اوراستحصال کا شکار بنانے والے خواجہ سرا کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں بچے کی بہترین دیکھ بھال کی...
8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے دوران ہونے والی دھاندلی سے متعلق تحقیقات کے لیے خیبرپختونخوا نے کمیشن کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیشن اس بات کا تعین کرے گا کہ آیا نگراں حکومت اور اس کے عہدیداروں نے 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد اور اس دورانموجودہ حکومت کو اقتدار کی منتقلی تک قانونی طور پر کام کیا یا نہیں۔ صوبائی حکومت نے کمیشن کے کام کے دائرہ کار سے متعلق ٹی آر اوز طے کر لیے ہیں، جس کے مطابق: دفعہ 144 کے احکامات کی جانچ کمیشن خیبر پختونخوا میں نگران حکومت کی طرف سے سی آر پی سی کے سیکشن 144 کے تحت جاری کردہ تمام نوٹیفیکیشنز اور احکامات...
فوٹو اسکرین گریب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے وکیل فیصل چودھری کو اڈیالہ جیل میں داخلہ سے روک دیا گیا۔ اس موقع پر راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے داخلی گیٹ پر فیصل چودھری اور جیل کے عملے کے مابین تلخ کلامی ہوئی۔ فیصل چودھری نے اڈیالہ جیل چوکی میں جیل انتظامیہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست دی۔ فیصل چودھری نے درخواست میں تحریر کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے تمام کیسز میں میرا وکالت نامہ جمع ہے، جیل عملے نے آج داخلی دروازے پر روک دیا اور اندر جانے نہیں دیا۔انھوں نے مزید کہا کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو کیس کی سماعت مقرر کی تھی۔ فیصل چودھری نے کہا احتجاج پر مجھے...
درخواست گزار کے وکیل شمائل احمد ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ بجلی کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں ، جس کی وجہ حکومت کا آئی پی پیز سے معاہدہ ہے۔ بجلی کی زیادہ قیمتوں سے گھریلو صارفین، تاجروں سمیت ملک کی معاشی حالت خراب ہوتی جارہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئی پی پیز کے خلاف درخواست پر عدالت نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔ ہائی کورٹ میں آئی پی پیز کے خلاف دائر درخواست پر سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس فرح جمشید پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی، جس میں عدالت نے وفاقی حکومت اور آئی پی پیز کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔ درخواست گزار کے وکیل شمائل احمد ایڈووکیٹ نے مؤقف...
15 ہزار سے زائد آبادی پر محیط وادی نیلم کے علاقے سرگن میں پولیو مہم چلانا شدید مشکلات سے بھرپور ہے۔ برفباری، دور دراز گھر، اور دشوار گزار راستے خواتین رضاکاروں کے لیے ایک بڑا چیلنج ہیں۔ مہناز سجاد سرگن کی رہائشی ہیں اور پولیو مہم میں 3 سال سے سوشل ورکر کے طور پر کام کرتی ہیں۔ مہناز کا تعلق کراچی سے اور شادی کے بعد سے سرگن میں مقیم ہیں۔ وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہروں میں ڈور ٹو ڈور پولیو مہم آسان ہوتی ہے، لیکن یہاں برفباری والے علاقوں میں جہاں درجہ حرارت منفی ہوتا ہے وہاں کام کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ ہمارے پاس کوئی سہولت نہیں ہوتی کہ ہم راستہ...
لاہور ہائی کورٹ میں عورت مارچ کی اجازت نہ دینے پر ڈپٹی کمشنر لاہور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس انوار حسین نے لینا غنی سمیت دیگر کی عورت مارچ سے متعلق توہین عدالت درخواستوں پر سماعت کی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے عورت مارچ کی اجازت دے دی گئی۔ سرکاری وکیل نے عورت مارچ کی سیکورٹی کے لیے انتظامات سے متعلق خط عدالت میں پیش کردیا۔ خط میں کہا گیا کہ 12 فروری کو عورت مارچ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ عورت مارچ کے شرکا کو فول پروف سیکورٹی دی جائے۔ لاہور ہائی کورٹ نے عورت مارچ کی اجازت ملنے پر درخواست نمٹا دی۔
ویب ڈیسک:پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبروظلم کیخلاف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کو خط لکھ دیا۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیراکرم نے سلامتی کونسل کے سربراہ سے ملاقات میں کہاکہ اقوام متحدہ کشمیرمیں جاری بھارتی عسکری بربریت کو فوری رکوائے، سلامتی کونسل کشمیر پر بھارتی قبضے کے خاتمےمیں کردار ادا کرے، کشمیریوں کے حق خودارادیت کو تشدد کے ذریعے دبایا جا رہا ہے،انہوں نے سلامتی کونسل کے سربراہ کو خط حوالے کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیر پر بھارتی تسلط کے خلاف قراردادوں پرعمل درآمد کو یقینی بنائے۔ ججز تعیناتی کا معاملہ، چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہو گا
![حیدر آباد، دکلا کی بدسلوکی کے خلاف پولیس افسران ایس ایس پی آفس میں احتجاجاً چھٹی کی درخواست دینے جمع ہیں](/images/blank.png)
حیدر آباد، دکلا کی بدسلوکی کے خلاف پولیس افسران ایس ایس پی آفس میں احتجاجاً چھٹی کی درخواست دینے جمع ہیں
حیدر آباد، دکلا کی بدسلوکی کے خلاف پولیس افسران ایس ایس پی آفس میں احتجاجاً چھٹی کی درخواست دینے جمع ہیں
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)قاسم آباد کے گوٹھ مسرور جتوئی کی رہائشی عورتوں نے لطیف آباد بی سیکشن پولیس کی جانب سے پانچ روز قبل گھروں پر چڑھائی کر کے تشدد کے بعد15سے زائد عورتوں مردوں سمیت شیر خوار بچوں کو گرفتار کر کے لاپتہ کیے جانے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے پیپلز پارٹی کی کونسلر زہرہ اوٹھو ،حاجیانی ماچھی ،راستی ماچھی اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کر کے دھرنا دیا گیا ۔اس موقع پر عورتوں نے بتایا کہ یکم فروری کی رات دو بجے کے قریب ایس ایچ او بی سیکشن تھانہ لطیف آباد نیک محمد کھوسو نے مختلف تھانوں کی پولیس نفری کے ہمراہ ہمارے گھروں پر چڑھائی کر کے عورتوں مردوں اور بچوں کو تشدد کا...
![اسلام آبد: پتنگ بازوں کے خلاف دھمکی آمیز لہجے میں کارروائی کا اعلان کرنے والے پولیس آفیسر کے خلاف انکوائری شروع](/images/blank.png)
اسلام آبد: پتنگ بازوں کے خلاف دھمکی آمیز لہجے میں کارروائی کا اعلان کرنے والے پولیس آفیسر کے خلاف انکوائری شروع
اسلام آباد میں نوجوانوں کو پتنگ بازی سے روکنے کے لیے دھمکی آمیز لہجے میں کارروائی کا اعلان کرنے والے پولیس آفیسر کو چارج شیٹ کرتے ہوئے محکمانہ انکوائری شروع کردی گئی۔ ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا ہے کہ ایس ایچ او سیکریٹریٹ کو نامناسب الفاظ کے چناؤ پر چارج شیٹ کردیا گیا ہے اور محکمانہ انکوائری عمل میں لائی جارہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں پتنگ بازوں کیخلاف اسلام آباد پولیس کا جارحانہ اقدام، گھر مسمار کرنیکی دھمکی ترجمان نے کہاکہ پتنگ بازی ایک جرم ہے جس سے سختی سے نمٹا جارہا ہے۔ اسلام آباد پولیس پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کے خلاف مسلسل قانونی کارروائیاں عمل میں لارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دھاتی ڈور انسانی جان کےلیے خطرہ ہے،...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 فروری 2025ء) دسمبر میں شام کے سابق صدر بشار الاسد کی اقتدار سے علیحدگی کے بعد سے مغربی اور علاقائی ممالک نے داعش کے دوبارہ سر اٹھانے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ خیال رہے کہ اس شدت پسند گروپ کے ہزاروں ارکان شام کے شمال مشرقی حصے کی جیلوں میں قید ہیں۔ فیدان نےترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی انادولو کو بتایا کہ چاروں ممالک اپنی اپنی وزارت خارجہ اور دفاع اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی سطح پر قریبی تعاون کے لیے ابتدائی معاہدے پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چاروں ممالک سرحدی سلامتی کے حوالے سے بھی اقدامات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تاہم انہوں نے یہ...
رہنما مسلم لیگ (ن) اور رکن پنجاب اسمبلی سونیا عاشر فیک نیوز پھیلانے پر متنازع پریوینشن آف الیکٹرونک کرائمز (پیکا) قانون کی زد میں آگئیں۔ پالیمانی سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امور سونیا عاشر کے خلاف فیک نیوز پھیلانے پر پیکا قانون کے تحت ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کروا دی گئی درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ میری نابالغ بیٹی اغوا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنی جس کے خلاف مقدمہ لاہور کے تھانے فیصل ٹاؤن میں درج ہے، گزشتہ ماہ 21 تاریخ کو عدالت نے ملزمان کی ضمانت کی درخواست منسوخ کی لیکن سونیا عاشر نے 2 فروری کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ملزمان کو سزا ہوگئی۔درخواست گزار...
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) لاہور زون نے انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کر دیں، جس کے نتیجے میں دو اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ لاہور اور قصور میں ٹارگٹڈ آپریشن کیے گئے، جس کے نتیجے میں دو ملزمان زاہد مصطفیٰ اور امجد بھٹی کو گرفتار کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق مطلوب مفرور ملزم زاہد مصطفیٰ کو کینیڈا کی جعلی نوکری کا جھانسہ دے کر مجموعی طور پر 3.99 ملین روپے غبن کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ملزم 2024 سے فرار تھا، جس کے خلاف لاہور کے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل میں مقدمہ درج ہے۔ جبکہ امجد بھٹی نے جعلی روزگار سکیم چلائی، متعدد...
پیرودھائی پولیس کی پتنگ سپلائرز و پتنگ بازوں کے خلاف کارروائیاں 2 ملزم گرفتار، 400 پتنگیں اور 10 ڈوریں برآمد ملزم افتخار سے 200 پتنگیں اور 5 ڈوریں برآمد ملزم حسن سے 200 پتنگیں اور 5 ڈوریں برآمد ہوئیں
افریقی ملک جمہوریہ کانگو میں گوما شہر کی جیل کو آگ لگائے جانے کے بعد سیکڑوں خواتین کی بے حرمتی کی گئی ہے اور اُنہیں جلاکر مار ڈالا گیا ہے۔ روانڈا کے حمایت یفتہ ایم ٹوئنٹی تھری باغیوں نے مشرقی شہر گوما کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ اِس کے بعد جیل سے ہزاروں قیدی بھاگ نکلے۔ اس کے بعد شہر میں انتہائی درجے کا انتشار برپا ہوا اور جیل سے بھاگے ہوئے مجرموں نے شہریوں کا ناطقہ بند کردیا۔ سیکڑوں خواتین کو گھیر کر اُن کی بے حرمتی کی گئی اور پھر اُنہیں زندہ جلایا گیا۔ یہ تمام واقعات گزشتہ ہفتے کے ہیں۔ تب سے اب تک پورا شہر شدید خوف کی گرفت میں ہے۔ لوگ گھروں میں دُبکے ہوئے...
![مقبوضہ جموں و کشمیر میں عوام بنیادی حقوق سے محروم ،وہ منظم ریاستی جبر اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا شکار ہیں، وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ](/images/blank.png)
مقبوضہ جموں و کشمیر میں عوام بنیادی حقوق سے محروم ،وہ منظم ریاستی جبر اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا شکار ہیں، وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2025ء) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیری عوام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے ،وہ منظم ریاستی جبر اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا شکار ہیں، پاکستان ہر بین الاقوامی فورم پر کشمیری عوام کے حقوق کے تحفظ اور ان کے جائز مطالبات کے حق میں آواز بلند کرتا رہے گا۔ اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر حکومتِ پاکستان جموں و کشمیر کے عوام کی حقِ خودارادیت کے...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سٹی پولیس کی سرکاری بلیو لائٹس، فینسی و جعلی نمبر پلیٹس اور ٹنٹڈ شیشوں کے خلاف کاروائیوں میں مقدمات درج ،آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن کے جاری کردہ احکامات پر ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی کی ہدایت پر حیدرآباد پولیس کا سرکاری بلیو لائٹس، فینسی و جعلی نمبر پلیٹس اور ٹنٹڈ شیشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، تھانہ سٹی ایس ایچ او انسپکٹر رئیس خانزادہ کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کاروائیوں میں 05افراد کے خلاف قانونی خلاف ورزی کے الزام میں مقدمات درج سٹی پولیس نے سرکاری بلیو لائٹس، ہوٹرز اور ٹنٹڈ شیشوں کے خلاف کاروائیوں میں 05افراد کے خلاف قانونی خلاف ورزی کے الزام میں مقدمات درج کرلیے گئے۔
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میںریٹائرڈ بلدیہ ملازم کے واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف درخواست۔ عدالت نے میئر کراچی مرتضی وہاب کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا ۔دوران سماعت ایڈیشنل چیف سیکرٹری کاکہنا تھا کہ کے ایم سی کے وکیل نے عدالت میں غلط بیانی کی، وکیل کاکہنا تھا کہ وکیل کے ایم سی نے پینشن کی ادائیگی ٹائونز کی ذمے داری قرار دی تھی، کے ایم سی کے وکیل نے پینشن کی مد میں سندھ حکومت کی ٹائونز کو ادائیگی کا بیان دیا تھا، کےایم سی کے وکیل کا پیش کردہ لیٹر کسی اور معاملے سے متعلق تھا، میونسپل کمشنر بلدیہ کا عدالت میں کہناتھاکہ درخواست گزار کو لیو انکیشمنٹ کی مد میں واجبات ادا کردیے گئے ہیں، عدالت نے...
لاہور پولیس نے غالب مارکیٹ قحبہ خانوں کیخلاف یکے بعد دیگرے کارروائیاں کرتے ہوئے 7 خواتین سمیت 17 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ لاہور پولیس نے بتایا کہ ملزمان کو ہوٹلز کی آڑ میں قائم قحبہ خانوں سے حراست میں لیا گیا، ملزمان میں شگفتہ، کرن، اقرار، مافیا، نعمان، کرامت، نیلم، عنایا اور معصومہ شامل ہیں، ملزمان میں عباس, مبشر، ارسلان، فرزند، فیصل، ناصر، ناظم اور سبطین بھی شامل ہیں۔ بیان کے مطابق ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے انہیں انویسٹیگیشن حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ نے کہا کہ جرائم کے خاتمے کیلئے خصوصی کارروائیاں جاری ہیں۔
ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے ترجمان غلام عباس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جی بی کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف سینٹ میں آواز اٹھائیں گے۔ اس سلسلے میں عوامی ایکشن کمیٹی کے گرینڈ جرگہ کی مکمل حمایت کا کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ سینٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے صوبائی ترجمان ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان غلام عباس نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں جی بی کے اہم ایشوز اور تنظیمی امور پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے قدرتی وسائل کا تحفظ ہماری اولین زمہ داری ہے۔ عوام منظم ہو کر زیادتیوں کا مقابلہ...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیسکو ترجمان کے مطابق حکومتِ پاکستان کی جانب سے وزیر اعظم اور وزیر توانائی کے احکامات پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر ٖفیض اللہ ڈاہری کی ہدایات پرحیسکو انتطامیہ اور ڈسکو سپورٹنگ یونٹ (DSU) قانون نافظ کرنے والے اداروں کی مدد سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں حالیہ جاری کاروائی میں ایس ڈی او ایم ایم شاہ کی جانب سے نادہندگان کے خلاف جاری آپریشن میں کسٹم آفس حیدرآباد کی بجلی 5 کروڑ کے واجبات کی بنا پر منقطع کر دی گئی۔ اس موقع پر ایس ڈی او ایم ایم شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارا یہ واضح پیغام ہے کہ اپنے ذمہ بجلی کے واجبات فوری ادا کریں بصورت دیگر بجلی منقطع کی...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدر آباد کے تعلقہ قاسم آباد کی مچھر کالونی اوروادھواہ کی رہائشی عورتوں اور مردوں نے اپنے معصوم بچوں کے ہمراہ قاسم آباد پولیس کی جانب سے گھروں پر چڑھائی کر کے کباڑی کا کام کرنے والے نوجوان کو بلا جواز گرفتار کئے جانے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر عبدالقدوس رند، شاہ میر اور خدا بخش سمیت دیگر نے کہا کہ قاسم آباد پولیس نے بغیر کسی جواز کے ہمارے گھروں پر چڑھائی کر کے گھروں میں موجود سامان اپنی تحویل میں لینے سمیت ہمارے ایک نوجوان امب کو بھی گرفتار کر کے اپنے ساتھ لے گئی۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار نوجوان کباڑی کا کام کرتا ہے اور پولیس نے...
![چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع اراکین ٹاؤن کونسل کے ہمران میونسپل کمشنر جناح ٹاؤن الٰہی بخش بنبھن کیخلاف برطرفی کیلیے مین یونیورسٹی روڈ پر احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں، جبکہ اراکین کونسل نے ہاتھ میں پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں](/images/blank.png)
چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع اراکین ٹاؤن کونسل کے ہمران میونسپل کمشنر جناح ٹاؤن الٰہی بخش بنبھن کیخلاف برطرفی کیلیے مین یونیورسٹی روڈ پر احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں، جبکہ اراکین کونسل نے ہاتھ میں پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں
چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع اراکین ٹاؤن کونسل کے ہمران میونسپل کمشنر جناح ٹاؤن الٰہی بخش بنبھن کیخلاف برطرفی کیلیے مین یونیورسٹی روڈ پر احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں، جبکہ اراکین کونسل نے ہاتھ میں پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں
پشاور(صباح نیوز)خیبر پختونخوا اسمبلی میں کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی۔خیبر پختونخوا کی اسمبلی میں کشمیر پر ہندوستانی قبضہ کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی، قرارداد پی ٹی آئی کے اکرام اللہ نے پیش کی۔متن کے مطابق 5 فروری کشمیری عوام سے یکجہتی کے لئے مخصوص ہے، کشمیری عوام کے حقوق اور آزادی کو بار بار فوج قبضہ سے سلب کیا گیا، لاکھوں مرد خواتین اور بچے تشدد کے شکار ہیں۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ مسئلہ کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حل کیا جائے۔
صوابی : تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) رہنما اسدقیصر کاکہنا ہے کہ حکومت نے متنازع پیکا ایکٹ کے ذریعے آزادی اظہار پر پابندی لگائی ہے، متنازع پیکا ایکٹ کو واپس لیا جائے۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہاکہ 8 فروری کو صوابی میں ہونے والا جلسہ پاکستان کی سیاست کا رخ بدلے گا،8فروری کو عوام کے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا،عوام نے بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دیا لیکن 17سیٹوں والے شہبازشریف کو وزیراعظم بناکر ملک کے ساتھ زیادتی کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 26ویں ترمیم کے بعد انہوں نے عدالتی نظام کو ختم کردیا ہے اور محکوم بھی بنادیا ہے،جب بھی ہماری حکومت آئے گی تو 26ویں ترمیم کو ختم کریں...
راولپنڈی: ریلویز پولیس اسپیشل برانچ راولپنڈی نے کراچی بذریعہ ٹرین جنگلی چیتے کی کھال اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر ایک قلی نے ایک کارٹن سرسید ایکسپریس کے پلانٹ آپریٹر کے حوالے کیا، جس پر اسپیشل برانچ کے اہلکاروں کی گہری نظر تھی۔ مشکوک جان کر کارٹن کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے جنگلی چیتے کی کھال برآمد ہوئی جس کو کراچی اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ یہ کارروائی وائلڈ لائف ایکٹ پنجاب کی کھلی خلاف ورزی تھی۔ ریلوے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا اور معاملہ وائلڈ لائف رینجرز راولپنڈی کے حوالے کر دیا۔ حکام کے مطابق،...
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے دونوں ہی یہ اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال کر رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکا کا چھوڑا ہوا جدید اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے دونوں ہی یہ اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال کر رہی ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشتگردی کی وارداتوں کے پیچھے بھارت ہے، طالبان حکومت کو بھارتی قونصل خانوں کے ملوث ہونے کے ثبوت...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکا کا چھوڑا ہوا جدید اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال ہورہا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے دونوں ہی یہ اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال کر رہی ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشتگردی کی وارداتوں کے پیچھے بھارت ہے، طالبان حکومت کو بھارتی قونصل خانوں کے ملوث ہونے کے ثبوت دے چکے ہیں۔ مزید :
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکا کا چھوڑا ہوا جدید اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال ہورہا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے دونوں ہی یہ اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال کر رہی ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشتگردی کی وارداتوں کے پیچھے بھارت ہے، طالبان حکومت کو بھارتی قونصل خانوں کے ملوث ہونے کے ثبوت دے چکے ہیں۔ واضح رہے کہ اگست 2021 میں امریکی افواج کے افغانستان سے انخلا کے بعد ان کا جدید اسلحہ افغانستان میں رہ گیا تھا ، افغانستان سے امریکی فوجوں کے انخلاء کے بعد پیچھے رہ جانے والے ہتھیاروں کی موجودگی پاکستان اور اس...
دیگر صوبوں سے 3 ججوں کے اسلام آباد ہائیکورٹ تبادلے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں وکلا نے ہڑتال کرتے ہوئے مقدمات کی سماعت سے گریز کیا۔ ججز تبادلے کے خلاف ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے آج مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہوا ہے، آج بیشتر مقدمات کی سماعت میں وکلا پیش نہیں ہوئے، صرف لا افسران سمیت سرکاری وکلا عدالتوں میں پیش ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: ججز کا خط بے نتیجہ نکلا، مختلف صوبوں سے 3 ججز کا اسلام آبادہائیکورٹ تبادلہ دوسری جانب ججز کے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ٹرانسفر پر لاہور میں بھی وکلا نے ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وکلا ارجنٹ کیسز کے بعد عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی...
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سابق وفاقی وزیر نے لکھا ہے کہ بے شک فیک نیوز ایک بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے، لیکن کسی حکومت کے پاس شہریوں پر شکنجہ کسنے کے لامحدود اختیارات نہیں ہونے چاہئیں، پیکا قانون پر نمائندہ میڈیا تنظیموں سے مشاورت کی جائے اور ٹربیونلز کے فیصلوں کیخلاف اپیل کا حق ہائیکورٹس کو دیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے پیکا ایکٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوانین کی چھڑی ہمیشہ وقت بدلنے کیساتھ اسے بنانے والوں کیخلاف استعمال ہوتی ہے۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ بے شک فیک...
![فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل فیصلے کیخلاف اپیلوں پردوران سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی کے جواب پر عدالت میں قہقہے لگ گئے](/images/blank.png)
فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل فیصلے کیخلاف اپیلوں پردوران سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی کے جواب پر عدالت میں قہقہے لگ گئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل فیصلے کیخلاف اپیلوں پرسماعت کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی کے جواب پر عدالت میں قہقہے لگ گئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت جاری ہے، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی بنچ سماعت کررہا ہے،وکیل خواجہ احمد حسین نے کہاکہ فرخ بخت علی پر ملک مخالف جنگ کرنے اور فوج کو بغاوت پر اکسانے کا الزام تھا،فرخ بخت علی کا کورٹ مارشل میجر جنرل ضیا الحق نے 1974میں کیا، فرخ بخت علی نے بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی تھی،کورٹ مارشل کرنے والے...
میرپورماتھیلو ( جسارت نیوز)گھوٹکی پولیس نے ڈاکوئوں کا گھیرائو کرلیا،ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ، گھوٹکی پولیس بھاری نفری کے ساتھ گھوٹکی کے کچے رونتی مے شر گینگ و دیگر ڈاکوؤں/اغوا کاروں کے خلاف آج دوسرے روز بھی آپریشن میں مصروف رہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس کا رونتی کچے میں شر گینگ کے اغوا کاروں کے خلاف مغویوں کی بازیابی کیلیے شر گینگ و دیگر اغوا کاروں/ڈکیتوں کے خلاف آپریشن تیز،پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان شدید فائرنگ جاری،جبکہ پولیس نے کامیابی کے ساتھ اغوا کاروں کے ٹھکانوں پر رسائی حاصل کر کے ان کا گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے،پولیس کی جانب سے رونتی کچہ کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر کے سخت چیکنگ کی جا رہی ہے،آپریشن میں...
جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد میںمسلح افراد کی گھر پر فائرنگ ،7 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ،پویس ملزمان کو گرفتار نہ کرسکی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود قصبہ پاندھی ٹالانی میں مسلح افراد نے نواب ٹالانی کے گھر پر حملہ کرکے شدید فائرنگ کی جس کی وجہ سے گھر کے مرکزی دروازے کو شدید نقصان پہنچا ، واقعے کا مقدمہ نواب کی مدعیت میں اسرار ،نثار اور گل خان گلوانی جکھرانی، چار نامعلوم سمیت سات ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے تاحال پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کرسکی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ٹالانی برادری کے نوجوان سے موٹر سائیکل چھیننے کے دوران دو ملزمان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا گیا...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم حیدرآباد ڈسٹرکٹ آرگنائزر ظفر احمد صدیقی و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی نے قلات بلوچستان میں پاکستانی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی ملک دشمن قوتوں کے خلاف بروقت آپریشن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس آپریشن میں 18فوجی جوانوں کی شہادت پر ہمارے دل دکھی ہیں لیکن شہدا نے ملک کی خاطر جو قربانیاں دیں ہیں وہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی آج پاکستان کو چہار اطراف سے بیرونی حملہ آوروں اور ملک دشمن طاقتوں نے سازشوں کا جال بچھا دیا ہے وہ کسی طرح بھی پاکستان کو مضبوط نہیں دیکھنا چاہتے پاکستانی فورسز نے ملک میں بدترین دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی را دیگر پاکستان...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے پیکا ایکٹ پر اظہار خیال کرتےہوئے کہا ہے کہ قوانین کی چھڑی ہمیشہ وقت بدلنے کے ساتھ اسے بنانے والوں کیخلاف استعمال ہوتی ہے۔سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ بے شک فیک نیوز ایک بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے لیکن کسی حکومت کے پاس شہریوں پر شکنجہ کسنے کے لامحدود اختیارات نہیں ہونے چاہئیں۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پیکا قانون پر نمائندہ میڈیا تنظیموں سے مشاورت کی جائے اور ٹربیونلز کے فیصلوں کیخلاف اپیل کا حق ہائیکورٹس کو دیا جائے۔خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ بنیادی حقوق کے تحفظ...
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کی جانب سے چین سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر 10 فیصد اضافی ٹیکس عائد کرنے کے اعلان پر صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ امریکہ نے فینٹینیل کے مسئلے کو بہانہ بنا کر چین سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر 10 فیصد اضافی ٹیکس عائد کیا ہے، چین اس پر سخت عدم اطمینان اور غیرمتزلزل مخالفت کرتا ہے، اور ضروری جوابی اقدامات اٹھائے گا، اپنے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ چین کا موقف ہمیشہ سے مستحکم اور پائیدار رہا ہے۔ تجارتی جنگ اور ٹیکس جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا۔ امریکہ کی جانب سے یکطرفہ طور پر ٹیکس عائد کرنے کا عمل عالمی تجارتی...
سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے بھی ’پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ (پیکا) قانون کے خلاف آواز اٹھادی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما نے کہا کہ بے شک فیک نیوز ایک بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے. لیکن کسی حکومت کے پاس شہریوں پر شکنجہ کسنے کے لامحدود نہیں ہونے چاہییں. پیکا قانون پر نمائندہ میڈیا تنظیموں سے مشاورت کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قانون کے تحت بنائے جانے والے ٹربیونلز کے فیصلوں کیخلاف اپیل کا حق ہائی کورٹس کو دیا جائے. بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے پیکا قانون میں اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ضروری ترامیم لائی جائیں۔ سعد رفیق نے کہا کہ یاد...
سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بھی ’پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ (پیکا) قانون کے خلاف آواز اٹھادی اور کہا کہ پیکا قانون میں اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ضروری ترامیم لائی جائیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری بیان میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سعد رفیق نے کہا کہ بے شک فیک نیوز ایک بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے لیکن کسی حکومت کے پاس شہریوں پر شکنجہ کسنے کے لامحدود نہیں ہونے چاہئیں، پیکا قانون پر نمائندہ میڈیا تنظیموں سے مشاورت کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس قانون کے تحت بنائے جانے والے ٹربیونلز کے فیصلوں کے خلاف اپیل کا حق ہائیکورٹس کو دیا جائے، بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے...
خواجہ سعد رفیق نے بھی پیکا قانون کیخلاف آواز اٹھادی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز لاہور: سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے بھی پیکا قانون کے خلاف آواز اٹھادی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما نے کہا کہ بے شک فیک نیوز ایک بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے لیکن کسی حکومت کے پاس شہریوں پر شکنجہ کسنے کے لامحدود نہیں ہونے چاہییں، پیکا قانون پر نمائندہ میڈیا تنظیموں سے مشاورت کی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ اس قانون کے تحت بنائے جانے والے ٹربیونلز کے فیصلوں کیخلاف اپیل کا حق ہائی کورٹس کو دیا جائے، بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے پیکا قانون میں اسٹیک ہولڈرز...
امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے محصولات میں بے پناہ اضافے پر کینیڈا اور چین نے بھی جوابی ردعمل کا اعلان کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے امریکا کے خلاف ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (WTO) میں مقدمے دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چین کی وزارت تجارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کا چینی مصنوعات پر یکطرفہ طور پر ٹیکسز کا نفاذ ڈبلیو ٹی او کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا مسائل کو حل کرنے کے بجائے ایسے اقدامات اُٹھا رہا ہے جس سے معمول کے معاشی اور تجارتی تعاون کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا ٹیرف بڑھانے کی دھمکیاں دینے کے بجائے فینٹانل...
استور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شمس الحق لون نے کہا کہ استور سمیت پورے گلگت بلتستان میں جہاں جہاں قانون کی رٹ کو چیلنج کیا جائے گا ان کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے وزیر داخلہ شمس الحق لون نے کہا ہے مذہبی و سیاسی سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کی فہرست تیار ہو رہی ہے جن کیخلاف سخت کارروائی ہو گی۔ استور کے امن کو سبوتاژ کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائیگا، چاہے وہ کسی بھی فرقے سے تعلق رکھتے ہوں، حکومت کی رٹ ختم ہوئی ہے نہ ہی کمزور ہوئی ہے،حکومت ایک پہاڑ ہے جو پہاڑوں کو چیر کر ٹنل بھی بناتی ہے۔ استور میں ڈپٹی کمشنر محمد طارق اور...
سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری، مسروقہ موٹر سائیکل ،ٹریکٹر برآمد، ترجمان پولیس کیمطابق ڈی ایس پی پنوعاقل عبدالستار پھل کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ پنوعاقل سکندر لاکھیر کی حدود میں کامیاب کاروائی، شہری سے چھینی گئی مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی، چھ روز قبل تھانہ پنوعاقل کی حدود تھیم روڈ کے قریب نامعلوم ملزمان گن پوائنٹ پر شہری کوڑو چوہان سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے تھے۔ علاوہ ازیں تھانہ بائجی شریف کی حدود سرگو دم دموں کے قریب نامعلوم ملزمان کی جانب سے ٹریکٹر ڈرائیور محمد عالم مہر سے ٹریکٹر چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی، پولیس نے ملزمان کا تعاقب کر کے مسروقہ ٹریکٹر بھی...
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت )سندھ حکومت کی جانب سے سندھ کی یونیورسیٹوںمیںبیورکریٹس کو وائس چانسلر بنانے کے متنازعہ بل کو منظور کرنے خلاف کے خلاف فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن(فاپواسا) کے تحت جاری سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے اساتذہ کا احتجاج پندرویں روزہ میں داخل ہو گیا ملازمین بھی احتجاج میں شریک تفصیلات کے مطابق سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں حکومت سندھ کے بیورکریٹس کو جامعات میںوائس چانسلر مقرر کرنے کے متنازعہ بل پراساتذہ کا احتجاج پندرویں دن بھی جاری رہا جس کے دوران اساتذہ نے مکمل کلاسز کا بائیکاٹ کیا اساتذہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے آفیسرز ایسوسی ایشن اور ایمپلائز یونین نے بھی احتجاج میں بھرپور شرکت کی ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا...
GHOTKI: پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے ضلع گھوٹکی کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں۔ رینجرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایم فائیو موٹر وے پر ایک مال بردار کنٹینر پر ڈاکوؤں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے کنٹینر اور اس کے عملے کو اغوا کرنے کی کوشش کی، تاہم رینجرز کی فوری مداخلت سے ان کی کوششیں ناکام ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق 7 سے 8 مسلح ڈاکو کچے کے ایریا رونتی نیک موڑ سے بچو بند کے راستے ایم فائیو موٹر وے پر ایک مال بردار کنٹینر پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اطلاع ملتے...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2025ء) لاہور ہائیکورٹ میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی پولیس حکام کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ۔(جاری ہے) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور سابق وفاقی وزیر کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت6 فروری کو کریں گے ۔فواد چوہدری نے پولیس کی جانب سے اپنے خلاف مقدمات کی غلط تفصیلات فراہم کرنے پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی ہے۔
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم فروری ۔2025 )سماجی رابطوں کی ویب سائٹ”ایکس “کی بندش کیخلاف درخواست پر 6 فروری کو ہونے والی سماعت پھر منسوخ کردی گئی، درخواست کو دائر ہوئے چار مارچ کو ایک سال مکمل ہوجائے گا. سلام آباد ہائیکورٹ میں” ایکس“ کی بندش کیخلاف درخواست پر چھ فروری کو ہونے والی سماعت ایک بار پھر منسوخ کردی گئی عدالت نے درخواست کو نو اسکوپ میں ڈال دیا چیف جسٹس عامرفاروق نے صحافی احتشام علی عباسی کی درخواست پر سماعت کرنا تھی.(جاری ہے) خیال رہے اس درخواست کو دائر ہوئے چار مارچ کو ایک سال مکمل ہوجائے گا” ایکس “کی بندش کیخلاف درخواست پر آخری سماعت 17 اپریل 2024 کو ہوئی تھی جس کے بعد کیس...
ضلع کرم کے علاقے لوئر کرم، توت پیالہ میں مسلح افراد نے حملہ کر دیا، تاہم پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق جوابی کارروائی میں مسلح افراد راکٹ، گولے، پٹرول و دیگر ہتھیار چھوڑ کر فرار ہوئے۔ ممبر صوبائی اسمبلی علی ہادی عرفانی نے کہا کہ بار بار امن معاہدے کی خلاف ورزیوں سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے، حکومت کو اپنی رٹ قائم کرنی چاہیے اور بدامنی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ علاقے کی پانچ لاکھ محصور آبادی کو مزید مشکلات میں دھکیلا جا رہا ہے، جبکہ دو فیصد دہشت گردوں کی...
دنیا بھر میں ویب سائٹ ہیکنگ ٹولز بیچنے اور مالی فراڈ میں ملوث پاکستانی گروہ کے خلاف امریکی اور ڈچ حکام نے کارروائی کر کے 39 سائبر کرائم ویب سائٹس بلاک کر دیں۔امریکی محکمۂ انصاف کی پریس ریلیز کے مطابق پاکستان سے چلنے والی 39 سائبر کرائم ویب سائٹس اور ان کے سرورز بند کر دیے گئے ہیں، یہ ویب سائٹس ہیکنگ اور مالی فراڈ میں ملوث بین الاقوامی گروہوں کو غیر قانونی ٹولز فروخت کر رہی تھیں۔پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی ڈچ نیشنل پولیس کے تعاون سے کی گئی، جس میں ’صائم رضا‘ گروپ جسے ’ہارٹ سینڈر‘ بھی کہا جاتا ہے، گروہ کے زیرِ انتظام چلنے والے آن لائن مارکیٹ پلیسز کو نشانہ بنایا...
گجرات /لاہو ر (نمائندگان جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک کا نظام گل سڑ چکا ہے، معیشت ہی نہیں، نظریے اور اقدار کا بحران بھی موجود ہے، ملک پر مسلط حکمرانوں کو دنیا کے سب سے بڑے طاغوت امریکا کی پشت پناہی حاصل ہے، جہاں ظلم دیکھیں گے اس کے خلاف آواز بلند کریں گے، آئی پی پیز اور مہنگی بجلی کے خلاف تحریک کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، عوام کے حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد میں مزید تیزی لائی جائے گی، 26ویں ترمیم کر کے آئین اور عدالتوں کا حلیہ بگاڑا گیا، حکمران پارٹیاں اسٹیبلشمنٹ کو خوش کرنے میں لگی ہوئی ہیں۔ اسلامی جمعیت طلبہ جہد مسلسل اور آب رواں ہے، اس...
اسلام ٹائمز: استور میں ناصبی ملا کی جانب سے امام زمانہ کی شان میں بدترین گستاخی کی تھی، کیخلاف گلگت بلتستان میں گزشتہ ایک ہفتے سے مسلسل احتجاج ہو رہا ہے لیکن حکومت نے ابھی تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جس کی وجہ سے عوام میں شدید غمِ و غصہ پایا جاتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: لیاقت علی انجم حضرت امام مہدی (عج) کی شان میں گستاخی کرنے والے تکفیری شخص کی عدم گرفتاری کیخلاف گلگت میں عوام ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے۔ نماز جمعہ کے بعد ریلی نکالی گئی، خزانہ روڈ پر جلسہ کیا گیا۔ احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ سنی مقررین نے کہا کہ تکفیری شخص نے امام زمانہ کی شان میں...
اسلام آباد:بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی سپریم کورٹ کے 6 رکنی آئینی بینچ میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ کے خلاف دائر درخواست کی سماعت 7 فروری کوجسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں 6 رکنی آئینی بینچ کرے گا۔ خیال رہے کہ عمران خان نے ستمبر 2023 میں ایڈووکیٹ شعیب شاہین کی وساطت سے آفیشل سیکریٹ اور آرمی ترمیمی ایکٹ آئین کے آرٹیکل 184 کی شق 3 کے تحت سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بحراللہ خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ 1994ء سے بے نظیر بھٹو حکومت نے اپنے منظور نظر افراد کے آئی پی پیز کے ساتھ مہنگی بجلی خریدنے کے شرمناک معاہدوں کا سلسلہ شروع کیا اور بعد میں آنے والی زرداری، نواز شریف اور عمران خان کی حکومتوں نے بھی اس ظالمانہ معاہدوں کے سلسلہ کو جاری رکھا۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان انجیبئر حافظ نعیم الرحمٰن کی کال پر ملک بھر کی طرح پشاور سمیت صوبہ خیبر پختونخوا کے طول و عرض میں بھی بجلی کے بھاری بلز اور آئی پی پیز کے ساتھ مہنگے اور شرمناک معاہدے کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیوں کا اہتمام کیا گیا۔ اس سلسلے میں صوبائی ہیڈکوارٹر پشاور میں...
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے 6 رکنی آئینی بینچ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔ سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیم 2023 کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 6 رکنی آئینی بینچ 7 فروری کو سماعت کرے گا۔ یاد رہے کہ عمران خان نے ستمبر 2023 میں ایڈووکیٹ شعیب شاہین کی وساطت سے آفیشل سیکرٹ اور آرمی ترمیمی ایکٹ آئین کے آرٹیکل 184 کی شق 3 کے...
احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ عوام الناس کو مہنگی بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ حکومت اور آئی پی پی کے ظالمانہ معائدوں کا سارا بوجھ عوام کو اٹھانا پڑ رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمان کی کام پر آج بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں جماعت اسلامی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ کوئٹہ کے پریس کلب کے باہر جماعت اسلامی کے مظاہرے کے موقع پر وفاقی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا گیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کوئٹہ کے ضلعی امیر عبدالنعیم رند و دیگر رہنماؤں نے مظاہرے سے خطاب کیا۔ احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ عوام الناس کو مہنگی...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 10 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے کھلاچی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانے پر مؤثر طریقے سے کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں 4 خوارج مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان کے علاقوں دتہ خیل، حسن خیل، غلام خان اور میر علی میں چار مختلف کارروائیوں میں سیکیورٹی فورسز اور خارجی دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے...
پشاور:خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری اداروں میں بدعنوانی کے خاتمے کے لیے منفرد حکمت عملی اپناتے ہوئے سرکاری ملازمین سے کرپشن نہ کرنے کا حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے صوبے کے 37 ضلعی ہیلتھ افسران (ڈی ایچ اوز) کو حلفیہ بیان دینے کی ہدایت کی ہے، جس میں وہ بدعنوانی سے مکمل اجتناب کا عہد کریں گے۔ اس حوالے سے تمام متعلقہ افسران کو مشیر صحت کے دفتر طلب کیا جائے گا، جہاں انہیں تحریری حلف نامے دیے جائیں گے۔ منصوبے کے مطابق تمام افسران اور عملے سے یہ وعدہ لیا جائے گا کہ وہ قومی خزانے کا ناجائز استعمال...
سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ کے خلاف عمران خان کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔ آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بینچ 7 فروری کو سماعت کرےگا۔ یہ بھی پڑھیں آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں کیا ترامیم کی گئی تھیں؟ واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ کو خلاف آئین قرار دیتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ یہ بھی واضح رہے کہ اگست 2023 میں آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔ تاہم اس وقت کے صدر مملکت عارف علوی نے کہا تھا کہ انہوں...
![فتنتہ الخوارج کیخلاف کامیاب آپریشنز؛ صدر مملکت، وزیراعظم اور وزیرداخلہ کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین](/images/blank.png)
فتنتہ الخوارج کیخلاف کامیاب آپریشنز؛ صدر مملکت، وزیراعظم اور وزیرداخلہ کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیرستان میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔ صدر مملکت نے خیبر پختون خوا میں مُختلف کاروائیوں کے دوران 10 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کامیاب کاروائیوں کے دوران 10 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا ۔ صدر مملکت نے ملک سے فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔ لاہور سمیت پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3فروری سے ہوگا آصف علی زرداری نے کہا کہ سکیورٹی...