2025-02-11@14:30:32 GMT
تلاش کی گنتی: 23
«فیصد سے بڑھا کر»:
اسلام آباد:حکومت نے ایسی مالی ٹرانزیکشنز کی نگرانی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو ظاہر کی گئی آمدن سے زیادہ ہوں گی۔ ممکنہ اقدام کا مقصد ٹیکس دہندگان کی شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔ اس سلسلے میں ایف بی آر بینکوں کے ساتھ مل کر ایک نئی حکمت عملی اپنانے جا رہا ہے تاکہ آمدن اور مالیاتی ٹرن اوور کے درمیان ہم آہنگی برقرار رکھی جا سکے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ ظاہر کی گئی آمدن سے زیادہ مالیت کی ٹرانزیکشنز کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے بینکوں کے ساتھ ڈیٹا شیئر کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے بینکوں کو ٹیکس دہندگان کے شناختی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )شہباز حکومت نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی جولائی تادسمبر 2024کے دوران پاکستان کے تمام شعبوں کی برآمدات میں اضافہ کرنے میں کامیابی حاصل کرلی۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے حکومتی ذ رائع کے حوالے سے بتایا کہ جولائی تا دسمبر 2024 میں سالانہ بنیاد پر ٹیکسائل اورلیدرکی برآمدات میں 10فیصد اضافہ ہوا، اسی مدت میں ایگرو اور فوڈ سیکٹر میں سالانہ بنیاد پر برآمدات میں 6 فیصداضافہ ہوا۔مالی سال کی پہلی ششماہی میں دیگر مینوفیکچرنگ مصنوعات کی برآمدات 11فیصد، میٹلز اور جیمز کی برآمدات7 فیصد بڑھیں، منرلز اورپٹرولیم کی برآمدات میں 48 فیصد، کیمیکل، فرٹیلائرز اور فارما کی برآمدات میں 25 فیصد اضافہ ہوا۔ پہلی ششماہی میں ٹیکسائل اور لیدرکی برآمدات 9 ارب 62کروڑ...
کٹھ منڈو (انٹرنیشنل ڈیسک) نیپال نے مانٹ ایورسٹ پر کوہ پیمائی فیس میں اضافہ کرتے ہوئے 11ہزار ڈالر سے بڑھاکر 15 ہزار ڈالر مقرر کردی ۔ محکمہ سیاحت کا کہنا ہے کہ اس سے آلودگی کا مسئلہ حل کرنے میں مدد ملے گی۔ محکمہ سیاحت کے ڈائریکٹر نریان پرساد نے کہا کہ یہ فیس ایک دہائی تک نہیں بڑھائی گئی اور اب وقت ہے کہ اس میں اضافہ کیا جائے۔ واضح رہے کہ نیپال میں دنیا کی 8 ہزار میٹر سے بلند 14چوٹیوں میں سے 8 موجود ہیں اور وہاں ہر سال ہزاروں کوہ پیما آتے ہیں۔ غیرملکی کوہ پیما ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے کیلیے ہزاروں ڈالر خرچ کرتے ہیں ۔
KHATMANDU: نیپال نے مانٹ ایورسٹ پر کوہ پیمائی فیس میں اضافہ کر دیا،موسم بہار کی فیس 11ہزار ڈالر سے بڑھا کر 15 ہزار ڈالر مقرر کردی گئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق نیپال کے محکمہ سیاحت نے مانٹ ایورسٹ پر کوہ پیمائی کے پرمٹ کی فیس میں یہ کہہ کر ایک تہائی اضافہ کر دیا ہے کہ اس سے آلودگی کا مسئلہ حل کرنے میں مدد ملے گی۔ محکمہ سیاحت کے ڈائریکٹر نریان پرساد نے کہا کہ یہ فیس ایک دہائی تک نہیں بڑھائی گئی اور اب وقت ہے کہ اس میں اضافہ کیا جائے۔ نیپال میں دنیا کی 8 ہزار میٹر سے بلند 14چوٹیوں میں سے 8 موجود ہیں اور یہاں ہر سال ہزاروں کوہ پیما آتے ہیں۔...
اسلام آباد( نیوز ڈیسک )وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے رینٹل سیلنگ بڑھانے کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق رینٹل سیلنگ میں 60 سے 125 فیصد اضافے کی سفارش کی گئی ہے، ہاؤس رینٹل سیلنگ ملک کے 6 شہروں میں وفاقی ملازمین کے لیے بڑھانے کی تجویز کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ہاؤس رینٹل سیلنگ ملک کے 6 شہروں میں وفاقی ملازمین کے لیے بڑھانے کی تجویز کی گئی، رینٹل سیلنگ اسلام آباد، روالپنڈی، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ کے لیے بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔گریڈ ایک سے 6 تک کے ملازمین کے لیے رینٹل سیلنگ میں 125 فی صد، گریڈ 7 سے 10 تک کے ملازمین کے لیے رینٹل...
وزیر داخلہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات، بیجنگ پولیس اور اسلام آباد پولیس میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز بیجنگ:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چینی ہم منصب کیو ینجن سے ملاقات کی ہے، جس میں بیجنگ پولیس اور اسلام آباد پولیس کے مابین تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دورہ بیجنگ کے موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی اور چینی ہم منصب کے درمیان ملاقات 2 گھنٹے طویل رہی، ملاقات کے دوران پیرا ملٹری فورسز کے لیے بارڈرز کو محفوظ کرنے سے متعلق تعاون پر بات چیت ہوئی۔پولیس اور پیرا ملٹری فورسزکی جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے گفتگو بھی کی گئی، پولیس کے لیے جدید آلات اور ٹیکنالوجی کے چین سے حصول...
سٹی42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چینی ہم منصب کیو ینجن QI Yanjun سے ملاقات کی ،دورہ بیجنگ کے موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی اور چینی ہم منصب کے درمیان ملاقات 2 گھنٹے طویل رہی، ملاقات کے دوران پیرا ملٹری فورسز کیلئے بارڈرز کو محفوظ کرنے کیلئے تعاون پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں پولیس اور پیرا ملٹری فورسزکی جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے گفتگو بھی کی گئی، پولیس کیلئے جدید آلات اور ٹیکنالوجی کے چین سے حصول کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات کے دوران انٹیلیجنس شیئرنگ کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا، نیشنل پولیس اکیڈمی کے ساتھ تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔ سوئیڈن ؛ سکول میں فائرنگ،10 افراد ہلاک ...
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ پارلیمنٹرینز کی تنخواہ بڑھانے کی ضرورت نہیں تھی، ایم این ایز غربت کے مارے نہیں، تنخواہ بڑھانی تھی تو 10 فیصد بڑھا دیتے، 300 فیصد تک ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہیں بڑھائیں گے تو پھر چرچہ تو ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے سوال کیا ہے کہ کیا ملک کے مسائل حل ہوگئے؟ جو پارلیمنٹرینز کی تنخواہ بڑھا دی، بے حسی کی انتہا ہے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہ 300 فیصد تک بڑھانا بے حسی کی انتہا ہے، جو ایم این اے منتخب ہوکر آتے ہیں وہ صاحب ثروت ہوتے ہیں، 10 کروڑ 50 لاکھ لوگ غربت کی...
فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے آج فرانسیسی دفتر خارجہ میں ڈائریکٹر ایشیا بینوئٹ گائیڈی سے ملاقات کی۔اس ملاقات کے دوران سفیر پاکستان نے دوطرفہ اور بین الاقوامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔پاکستان فرانس تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دوطرفہ تعاون اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
![فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا فیصل آباد ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کی تعداد بڑھانے کا مطالبہ](/images/blank.png)
فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا فیصل آباد ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کی تعداد بڑھانے کا مطالبہ
فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 جنوری ۔2025 )فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ضلع کی معاشی صلاحیت سے مکمل فائدہ اٹھانے کے لیے فیصل آباد سے براہ راست بین الاقوامی پروازوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے چیمبر کے صدر ریحان نسیم بھرارہ نے کہاکہ اگر اب توسیع شدہ فیصل آباد ہوائی اڈے سے بین الاقوامی پروازوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے تو ہوا بازی کی صنعت کے لیے ترقی کی ایک اہم گنجائش موجود ہے اس طرح کی پروازیں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے کام کر سکتی ہیںجس سے قومی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو ضلع میں آسانی سے اترنے کے قابل بنایا جا سکتا ہے.(جاری ہے) انہو...
معروف آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے ایک کروڑ 90 لاکھ سبسکرائبرز کے اضافے کے بعد متعدد ممالک میں اپنی سبسکرپشن فیس بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیٹ فلکس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امریکہ، کینیڈا، ارجنٹائن اور پرتگال میں نیٹ فلکس کی سبسکرپشن فیس بڑھا دی جائے گی۔دیگر ممالک میں بھی نیٹ فلکس کی سبسکرپشن فیس میں اضافہ سے متعلق سوال کے جواب میں انتظامیہ کے ترجمان نے کہا کہ ”فی الحال اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے“۔ رپورٹ کے مطابق نیٹ فلکس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ”ہم کبھی کبھار اپنے سبسکرائبرز سے کچھ زیادہ ادائیگی کرنے کے لیے کہتے ہیں تاکہ ہم نیٹ فلکس کے معیار کو...
اپوزیشن راہنماوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ ملک کو مزید سیاسی بحران سے بچانے کی ضرورت ہے، سیاسی جماعتوں کو اپنے ایجنڈے سے نکل کر آگے بڑھنا ہوگا۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے ساتھ چلنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سالوں میں ہم نے صرف سیاسی شکار دیکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر سیاستدان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ موجود حکومت نے سیاسی بحران کو بڑھانے میں کندھا استعمال کیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہنما و سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، عمر ایوب، راجہ ناصر عباس کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ ملک کو مزید سیاسی بحران...
اسلام آباد: حکومت نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کا عمل آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے،حکومتی اتحاد کی مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنے کے بعد اگلے ہفتے مذاکراتی کمیٹیوں کا چوتھا اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں مسلم لیگ ن کے ارکان نے وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی ہے، نائب وزیراعظم اسحق ڈار، رانا ثنا اور سنیٹر عرفان صدیقی نے ملاقات میں وزیراعظم کوپی ٹی آئی کے مطالبات کے حوالے سے باضابطہ بریف کیا اور آگے کے لیے رہنمائی حاصل کی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ جس طرح مذاکرات کا عمل چلا رہی ہے، اسے جاری رکھا جائے اورباقی...
ویب ڈیسک:ڈیجیٹل ایف ڈی آئی اقدام، پاکستان میں ڈیجیٹل ایف ڈی آئی کو فعال کرنے کا منصوبہ بنا لیا گیا، ورلڈ اکنامک فورم اور ڈیجیٹل کارپوریشن آرگنائزیشن کا ڈیجیٹل سرمایہ کاری کے تحت سرحد پار ڈیجیٹل سرمایہ کاری کو بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان کی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں ڈیجیٹل غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری اقدام کا آغاز کیا گیا،پاکستان اس اقدام کو لاگو کرنے والا پہلا ملک ہے،پاکستان کی ڈیجیٹل ایف ڈی آئی-اینبلنگ پروجیکٹ ٹارگٹڈ ایکشنز کے ذریعے ڈیجیٹل ترقی کو فروغ دینے کے لیے اہم کوششیں جاری ہیں۔ آج غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ اسرائیل میں تین وزیر استعفے دیں گے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی خدمات اور اسٹیک ہولڈر کی مشاورت کے ساتھ،...
![جاپانی سفیر کی ملاقات: اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق: سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت دینگے، مریم نواز](/images/blank.png)
جاپانی سفیر کی ملاقات: اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق: سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت دینگے، مریم نواز
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے جاپان کے سفیر اکاماتسو شوئیچی نے ملاقات کی-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو دورہ جاپان کی دعوتِ دی-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے دورہ جاپان کی دعوت قبول کر لی۔ ملاقات میں باہمی تعلقات، تجارتی تعاون اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے فروغ پر زور دیا اوردونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لیے نئے راستے تلاش کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے 2022ء کے سیلاب کے دوران جاپان کی معاونت پر اظہار تشکر کیا۔ وزیراعلیٰ نے پاکستان جاپان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات موجود ہیں۔ جاپان نے ہمیشہ مشکل وقت...
اسلام اباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2025ء)وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک و تحقیق رانا تنویر حسین نے ایرانی سفیر سے اہم ملاقات کی جس میں دوطرفہ زرعی تجارت اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر موصوف نے ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان زرعی شعبے میں تجارتی تعلقات کو مضبوط کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے چاول، آم، اور حلال گوشت کی ایران کو برآمدات بڑھانے کی صلاحیت کو اجاگر کیا تاکہ ایران کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کیا جا سکے۔ملاقات کے دوران پلانٹ قرنطینہ اور صحت و حفاظتی معیارات (SPS) کو آسان بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر نے ایرانی حکام پر زور دیا کہ وہ مکئی...
بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمرالحسن نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں، ملاقاتوں میں مشترکہ اسٹریٹجک مفادات پر گفتگو ہوئی اوردونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: دشمن نفرت اور خوف کا بیج بونا چاہتا ہے، کامیاب نہیں ہونے دیں گے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمرالحسن وفد کے ہمراہ پاکستان کا...
بنگلادیشی مسلح افواج کے پرنسپل اسٹاف آفیسر کی عسکری قیادت سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون بڑھانے پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )بنگلا دیش کی مسلح افواج کے پرنسپل اسٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل (پی ایس او) قمر الحسن وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے اعلی عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) بنگلا دیش کی مسلح افواج کے پی ایس او نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی اور خطے میں ابھرتی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ آرمی چیف نے جنوبی ایشیااور خطیمیں امن واستحکام کے فروغ کیلئے مشترکہ کوششوں کی اہمیت کا اعادہ کیا...
کمیٹی نے ہائیکورٹ کے تمام بینچز کو بلٹ پروف گاڑیاں اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی سکیورٹی کو کیٹیگری اے قرار دینے کی بھی سفارش کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے ججز کی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔ ججز کی سکیورٹی بڑھانے سے متعلق قائم کمیٹی نے سفارشات تیار کرلی ہیں، جس میں حساس علاقوں میں تعینات ججز کو ذاتی سکیورٹی کے علاوہ گھر اور راستے میں بھی سکیورٹی فراہم کرنے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ سکیورٹی سے متعلق حساس علاقے کے تعین کی ذمہ داری سی ٹی ڈی کو سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمیٹی نے ہائیکورٹ کے تمام بینچز کو بلٹ پروف گاڑیاں اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی سکیورٹی کو کیٹیگری اے...
پاکستان میں اپنی سفارت کاری کی مدت پوری کرنے والے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ امریکا نے پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کو اپنی اولین ترجیح بنا لیا ہے اور وہ پاکستان کے مستقبل کے لیے پر امید ہیں۔ امریکی سفیر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3 سالوں کے دوران انہوں نے کئی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان سے مل کر کام کیا، امریکی سفیر نے کہا کہ مذکورہ چیلنجز میں کورونا، 2022ء کا تباہ کن سیلاب اور لاکھوں افراد کی بحالی میں معاونت کی فراہمی شامل ہے۔ ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ ہم نے روزگار کے مواقع پیدا کیے جس سے لوگوں کی زندگی کے معیار میں بہتری آئی۔ انہوں نے پاکستان...