Daily Mumtaz:
2025-04-04@02:02:25 GMT

ٹول ریٹس میں ایک بار پھر 50 فیصد تک اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT

ٹول ریٹس میں ایک بار پھر 50 فیصد تک اضافہ

تین ماہ سے بھی کم عرصے میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے اپنی موٹرویز اور ہائی ویز کے لیے ٹول ٹیکس میں ایک بار پھر 15 سے 50 فیصد اضافہ کر دیا جو یکم اپریل سے لاگو ہوگا۔

نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل 5 جنوری کو ٹول ٹیکس بڑھایا گیا تھا۔

نظرثانی شدہ ٹول ٹیکس کے تحت، این ایچ اے گاڑیوں کے لیے 60 روپے کے بجائے 70 روپے وصول کر رہا ہے۔

وین اور جیپ کے لیے ٹول ٹیکس 100 روپے سے بڑھا کر 150 روپے کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح بسوں کا ٹول 200 روپے سے بڑھا کر 250 روپے کردیا گیا ہے۔

اب 2 اور 3 ایکسل ٹرک کے مالکان کو 250 روپے کے بجائے 300 روپے ٹول ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ اسی طرح مخصوص ٹرکوں کے لیے ٹول 500 روپے سے بڑھا کر 550 روپے کر دیا گیا ہے۔

ایم 1، ایم 3، ایم 4، ایم 5، ایم 14، اور ای 35 سمیت بڑے روٹس پر موٹروے ٹول بھی بڑھا دیا گیا ہے۔ ’ایم 1‘ اسلام آباد-پشاور موٹروے کار کا ٹول 550 روپے کر دیا گیا، جبکہ ایم 3 لاہور-عبدالحکیم موٹروے کی فیس 700 روپے سے بڑھ کر 800 روپے ہوگئی ہے۔

اسلام آباد-پشاور موٹر وے پر ویگن یا 12 سیٹر کے لیے نظرثانی شدہ ٹول کے تحت یہ 850 روپے مقرر کیا گیا ہے، 13 سے 15 سیٹرز/کوسٹر/منی بس کے لیے 1150 روپے، بس 1,650 روپے، 2 اور 3 ایکسل ٹرک کے لیے 2,150 روپے اور مخصوص ٹرکوں کے لیے 2,650 روپے ٹول مقرر کیے گئے ہیں۔

ایم 4 پنڈی بھٹیاں-فیصل آباد-ملتان موٹروے پر کار کا ٹول 950 روپے سے بڑھا کر 1,050 روپے اور ایم 5 ملتان-سکھر موٹروے پر 1,100 روپے سے بڑھا کر 1,200 روپے کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح ’ایم 14‘ ڈیرہ اسمٰعیل خان-ہکلہ موٹروے کا ٹول اب 600 روپے سے بڑھ کر 650 روپے، جبکہ ’ای 35‘ حسن ابدال-حویلیاں-مانسہرہ موٹروے کا ٹول 250 روپے سے بڑھ کر 300 روپے ہوگیا ہے۔

بڑی گاڑیوں کے لیے، نظر ثانی شدہ ٹول ریٹس اب گاڑی کی قسم اور روٹ کے لحاظ سے 850 روپے سے لے کر 5,750 روپے تک ہیں۔

این ایچ اے نے اب تک اس اضافے کی تفصیلی وضاحت فراہم نہیں کی ہے، لیکن ایڈجسٹمنٹ سڑکوں کی دیکھ بھال اور بنیادی ڈھانچے کے اخراجات میں وقتاً فوقتاً ہونے والی نظرثانی کے مطابق ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: روپے سے بڑھا کر روپے کر دیا گیا دیا گیا ہے ٹول ٹیکس کے لیے کا ٹول

پڑھیں:

موسمیاتی تبدیلی عام فرد کو 40 فیصد تک غریب بنا دے گی، تحقیق

آسٹریلیا کے سائنسدانوں کی ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ موسمیاتی تبدیل عام فرد کو 40 فیصد تک غریب بنا دے گا۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ عالمی حدت کے معیشت پر اثرات کو اب تک بہت کم اندازہ لگایا گیا تھا۔ اس تحقیق کے مطابق، اگر درجہ حرارت میں 4 ڈگری سیلسیس اضافہ ہوتا ہے تو ایک عام فرد کی دولت میں 40 فیصد تک کمی آسکتی ہے، جو پہلے کے اندازوں کے مقابلے میں تقریباً چار گنا زیادہ ہے۔

تحقیق میں یہ بھی پیش گوئی کی گئی ہے کہ اگر درجہ حرارت میں صرف 2 ڈگری سیلسیس اضافہ ہوتا ہے تو عالمی جی ڈی پی فی کس میں 16 فیصد کمی ہو سکتی ہے، جو پہلے کے 1.4 فیصد کے تخمینے سے کہیں زیادہ ہے۔یہ تحقیق اقتصادی ماڈلز میں ایک اہم خامی کی نشاندہی کرتی ہے جو عالمی ماحولیاتی پالیسی کی بنیاد ہے اور اس سے کاربن کے سابقہ معیارات پر بھی سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔

تحقیق کے مطابق، اگر تمام ممالک اپنے قریبی اور طویل مدتی ماحولیاتی اہداف حاصل بھی کر لیتے ہیں، تب بھی عالمی درجہ حرارت میں 2.1 ڈگری سیلسیس تک اضافہ متوقع ہے۔ یہ خطرناک پیش گوئیاں عالمی اقتصادی استحکام اور دنیا بھر میں افراد کی دولت پر موسمیاتی تبدیلیوں کے سنگین اثرات کو اجاگر کرتی ہیں۔

کچھ ماہرین اقتصادیات کا خیال ہے کہ عالمی حدت کے اثرات جزوی طور پر کچھ ٹھنڈے علاقوں، جیسے کہ کینیڈا، روس اور شمالی یورپ میں فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔ لیکن ماہر نیل کا کہنا ہے کہ عالمی تجارت کے ذریعے تمام معیشتیں ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں، لہٰذا اس کا نقصان ہر ملک کو ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • لیاری ایکسپریس وے کے ٹول ٹیکس میں مزید 10 روپے کا اضافہ
  • موسمیاتی تبدیلی عام فرد کو 40 فیصد تک غریب بنا دے گی، تحقیق
  • موٹروے پولیس کی عید کے موقع پر بھرپور کارروائیاں، زائد کرایہ وصولی پر مسافروں کو لاکھوں روپے واپس
  • آئندہ بجٹ کی تیاری کیلیے آئی ایم ایف ٹیم کل سے پاکستان کا دورہ کرے گی
  • ٹرمپ کی تجارتی جنگ تیز، دنیا بھر کی درآمدات پر جوابی ٹیرف، پاکستان پر 29 ، بھارت پر 26 فیصد ٹیکس
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا درآمدات پر ٹیرف کا اعلان
  • امریکی صدر کا تمام درآمدات پر 10 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا اعلان
  • لاہور: چڑیا گھرکا ٹکٹ 80 سے بڑھا کر 300 روپےکردیا گیا
  • لاہور چڑیا گھر کا ٹکٹ 80 سے بڑھا کر 300 روپے کردیا گیا