نیپال نے ماؤنٹ ایورسٹ پر کوہ پیمائی کی فیس بڑھا دی
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
کٹھ منڈو (انٹرنیشنل ڈیسک) نیپال نے مانٹ ایورسٹ پر کوہ پیمائی فیس میں اضافہ کرتے ہوئے 11ہزار ڈالر سے بڑھاکر 15 ہزار ڈالر مقرر کردی ۔ محکمہ سیاحت کا کہنا ہے کہ اس سے آلودگی کا مسئلہ حل کرنے میں مدد ملے گی۔ محکمہ سیاحت کے ڈائریکٹر نریان پرساد نے کہا کہ یہ فیس ایک دہائی تک نہیں بڑھائی گئی اور اب وقت ہے کہ اس میں اضافہ کیا جائے۔ واضح رہے کہ نیپال میں دنیا کی 8 ہزار میٹر سے بلند 14چوٹیوں میں سے 8 موجود ہیں اور وہاں ہر سال ہزاروں کوہ پیما آتے ہیں۔ غیرملکی کوہ پیما ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے کیلیے ہزاروں ڈالر خرچ کرتے ہیں ۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پہلی بار لاٹری کا ٹکٹ خریدنے والی خاتون کی قسمت کھل گئی
نارتھ کیرولائنا: امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا کی سڈنی ڈیوس نے زندگی میں پہلی بار پاور بال لاٹری کا ٹکٹ خرید کر 1 لاکھ 50 ہزار ڈالر جیت لیے۔
سڈنی ڈیوس نے بتایا کہ وہ ایک مقامی اسٹور پر گئیں اور یہ ان کا پہلا پاور بال ٹکٹ تھا۔ بدھ کے روز ہونے والی قرعہ اندازی میں ان کے ٹکٹ پر موجود وائٹ بالز اور ریڈ پاور بال کے تمام ہندسے میچ ہو گئے، جس سے انہوں نے 50 ہزار ڈالر کا انعام جیتا۔ چونکہ انہوں نے پاور پلے اور 3 ایکس آپشن کا انتخاب کیا تھا، ان کا انعام تین گنا بڑھ کر 1 لاکھ 50 ہزار ڈالر ہو گیا۔
سڈنی کا کہنا تھا کہ ان کے لیے یہ ایک شاکنگ تجربہ تھا کیونکہ انہوں نے کبھی لاٹری نہیں کھیلا تھا اور اس بڑی جیت پر انہیں ابھی تک یقین نہیں آ رہا۔