Daily Ausaf:
2025-02-28@19:11:57 GMT

رہائشی پلاٹس خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے اہم خبر

اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT

پشاور (نیوز ڈیسک)کمرشل اور رہائشی پلاٹس خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے اہم خبر آگئی، فیس دگنی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کمرشل اور رہائشی پلاٹس کی ٹرانسفر فیس دگنی کردی گئی۔

جس کے تحت تین مرلہ رہائشی پلاٹ کی فیس 11250 سے بڑھا کر ساڑھے 22 ہزار روپے کردی گئی ہے۔

اسی طرح پانچ اور سات مرلہ پلاٹ کی ٹرانسفر فیس ساڑھے31 ہزار سے بڑھا کر 63 ہزار ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ ایک اور دو کنال گھر کی ٹرانسفر فیس ایک لاکھ چھپن ہزارسےبڑھاکر تین لاکھ بارہ ہزارروپے جبکہ ایک کنال کی کمرشل اراضی فیس چھ لاکھ سے بڑھا کر بارہ لاکھ روپے کردی ہے۔

دکان کی ٹرانسفر فیس 300 روپے سے بڑھا کر 600 روپے مربع فٹ کردی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:شناختی کارڈ اور بے فارم بنوانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کی ٹرانسفر فیس سے بڑھا کر

پڑھیں:

حکومت نےفی کلو ایل پی جی قیمت میں کمی کردی، کتنی ؟ جانیں

حکومت نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 15 پیسے کی کمی کردی۔

مہنگائی کے ستائے شہریوں کیلئے اچھی خبر ہے کہ کہ حکومت نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 15 پیسے کی کمی کردی ہے جس کے بعد ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 72 روپے 57 پیسے سستا کر دیا گیا۔

اوگرا نے ماہ مارچ کیلئے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 247 روپے 82 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

قیمت میں کمی کے بعد 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 924 روپے 31 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ رواں فروری کیلئے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 996 روپے 88 پیسے مقرر کی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا اعلان
  • سی ڈی اے کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس کا 4 روزہ کامیاب نیلام عام اختتام پذیر،17 کمرشل پلاٹس،15 دکانیں 23.404ارب روپے میں نیلام
  • حکومت نےفی کلو ایل پی جی قیمت میں کمی کردی، کتنی ؟ جانیں
  • سونے کی قیمت میں  آج مسلسل دوسرے دن بڑی کمی
  • سندھ حکومت نے زکوٰۃ فنڈ سے 37 اسپتالوں کی مالی امداد کردی
  • موجودہ دورِ حکومت میں 20 لاکھ سے زائد افراد کے ملک چھوڑنے کا دعویٰ
  • کراچی: ڈبل ڈیکر بسیں، خواتین کیلئے پنک موٹرسائیکلیں خریدنے کا فیصلہ
  • سی ڈی اے کمرشل پلاٹس کی نیلامی: تیسرے روز 2.8 ارب روپے میں جی الیون مرکز پلاٹ فروخت، مجموعی آمدنی 19.61 ارب تک پہنچ گئی
  • سی ڈی اے کے 37 ارب روپے کے کمرشل پلاٹس کی غیر شفاف نیلامی کا انکشاف