2025-04-15@05:54:43 GMT
تلاش کی گنتی: 47
«علامہ مقصود علی ڈومکی نے»:
درگاہ سید رستم شاہ بخاری پر سالانہ مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ آل رسول (ص) نے دین اسلام کی بقا کیلئے بے مثال قربانیاں پیش کیں اور امام جعفر صادق (ع) وقت کے حاکم عباسی خلیفہ منصور کے حکم سے قتل کئے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حضرت امام جعفر صادق علیہ الصلوۃ والسلام کی حیات طیبہ عالم بشریت کے لئے مشعل راہ ہے۔ آل رسول (ص) نے دین اسلام کی بقا کے لئے بے مثال قربانیاں پیش کیں اور امام جعفر صادق علیہ السلام وقت کے حاکم عباسی خلیفہ منصور کے حکم سے قتل کئے گئے۔ آپؑ کی مظلومانہ...
جیکب آباد میں سیاسی شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ جیکب آباد ہم سب کا گھر ہے اور اس میں ہم نے آپس میں ایک دوسرے کیساتھ احترام و اخوت اور بھائی چارے کیساتھ رہنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ دریائے سندھ پر ناجائز کینالز کے خلاف اس وقت سندھ کی تمام سیاسی، مذہبی اور قوم پرست قیادت ایک پیج پر ہیں اور سب کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ سندھو دریا کے پانی پر ڈاکہ ہمیں کسی طور پر بھی قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظریاتی اختلافات کے باوجود دیگر جماعتوں کے سیاسی قائدین ہم سب کیلئے قابل احترام...
علامہ مقصود ڈومکی نے سندھ اور بلوچستان میں تعلیمی نظام کی زبوں حالی پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نقل کا ناسور تعلیمی ڈھانچے کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ امن و امان کی بگڑتی ہوئی کیفیت نے عوام کی زندگی کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے۔ تاجر، کسان اور زمیندار مکمل طور پر عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع جعفر آباد کے گاؤں میر سیف اللہ خان، وزیرانی ڈومکی کے دورے کے موقع پر مختلف قبائلی و سماجی شخصیات سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ ان شخصیات میں میر حبیب اللہ وزیرانی، مور...
ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بسنے والے تمام مکاتب فکر کو نصاب تعلیم کونسل، اسلامی نظریاتی کونسل، وفاقی شرعی عدالت سمیت قومی، تعلیمی اور دینی اداروں میں برابری کی بنیاد پر نمائندگی دی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ موجودہ نصاب تعلیم کے سلسلے میں اہل تشیع کے موقف کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ قوم کو متعلقہ اداروں میں نمائندگی دی جائے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں مرکزی رہنماء مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور چیئرمین نصاب تعلیم کمیٹی علامہ مقصود علی ڈومکی نے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں بسنے والے تمام مکاتب فکر کو نصاب تعلیم کونسل، اسلامی نظریاتی کونسل،...
قیام امن کیلئے نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت اور سندھ پولیس قیام امن کے سلسلے میں سنجیدہ عملی اقدامات کرے۔ ہم قیام امن کے سلسلے میں پولیس اور حکومت سے مکمل تعاون کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ جیکب آباد میں بڑھتی ہوئی بدامنی، چوری، ڈاکے اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں کے خلاف ریلی نکال کر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی ریلی کی قیادت علامہ مقصود علی ڈومکی، آل ڈومکی اتحاد کے وائس چیئرمین حاجی شاہ مراد ڈومکی، جنرل سیکرٹری عبدالفتاح ڈومکی، ضلعی صدر منصب علی، رحمدل خان ٹالانی، ڈومکی یوتھ ونگ کے صدر مظفر علی ٹالانی، مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ صوبہ سندھ کے نائب صدر...
جیکب آباد کے مختلف علاقوں میں عوام سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ لوگوں کی جان و مال، عزت آبرو کوئی چیز محفوظ نہیں ہے، جبکہ حکمرانوں کو عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے۔ حکمرانوں کو عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ ڈاکو راج، بااثر لوگوں کی سرپرستی میں عوام کو لوٹنے میں مصروف ہے۔ یہ بات انہوں نے جیکب آباد کے علاقوں گوٹھ علی دوست خان گولاٹو، گوٹھ محمد اعظم خان گولاٹو اور گوٹھ حاصل خان ٹالانی کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے...
اپنے بیان میں علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان کے حالات پر ہمیں شدید تشویش ہے۔ ریلوے ٹریک، روڈ راستے سبھی غیر محفوظ بن چکے ہیں۔ آئے روز مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر گولیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر نہیں ہے۔ بلوچستان میں بدامنی عروج پر ہے، یہاں کوئی شخص محفوظ نہیں ہے۔ بلوچستان کے حالات پر ہمیں شدید تشویش ہے۔ ریلوے ٹریک، روڈ راستے سبھی غیر محفوظ بن چکے ہیں۔ آئے روز مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر گولیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے...
GHARO: گھارو کی نہر میں تین روز قبل ڈوبنے والے شخص کی لاش ملی گئی ، گھارو پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی. تفصیلات کے مطابق گھارو کے قریب کے ڈی اے نہر میں تین روز قبل ڈوبنے والے شخص کی لاش جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب گھارو نہر میں واٹر کارپوریشن کی جالی کے قریب سے مل گئی. مزید پڑھیں: گھارو قومی شاہراہ پر دھند کے باعث گاڑیاں ٹکرا گئیں، 6 افراد جاں بحق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش پولیس کارروائی کے لیے سول اسپتال گھارو لے جائی گئی جہاں سے گھارو پولیس نے کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی. ترجمان ایدھی کے مطابق جاں...
ملاقات کے موقع پر علامہ مقصود ڈومکی اور ایم پی اے شیر محمد مغیری نے جیکب آباد کے مختلف مسائل پر گفتگو کی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے جیکب آباد سے رکن صوبائی اسمبلی حاجی شیر محمد مغیری سے ملاقات کی اور انہیں عید الفطر کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ جیکب آباد ضلع میں امن و امان کی صورتحال ٹھیک نہیں ہے، عید کے دوسرے روز دن دہاڑے ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے ایک ہندو تاجر کی دکان کو لوٹا گیا جو کہ افسوسناک واقعہ ہے، لوگ غیر...
جیکب آباد میں ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ہم عید الفطر کو غزہ اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے نام کرتے ہیں۔ جنہیں اسرائیل غاصب نے مسلسل اپنے ظلم اور بربریت کا نشانہ بنایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو چاہئے کہ جیکب آباد کے امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنائیں اور ڈاکو راج کا خاتمہ کرے۔ جیکب آباد میں جاری بدامنی کے خلاف 6 اپریل کے احتجاجی دھرنے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ میں میں جیکب آباد کے معززین اور سیاسی و سماجی...
جعفر آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان کے اس پسماندہ علاقے میں تعلیمی خدمات انجام دینے پر یہ معلمین لائق صد تحسین ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں پندرہ سال پہلے تعلیمی نظام نہیں تھا۔ فقط دو بچے میلوں سفر کرکے تعلیم حاصل کرتے تھے۔ ہم نے سفر سے کام کا آغاز کیا اور آج مسجد، امام بارگاہ، اسکول، دینیات سینٹر اور تبلیغات اسلامی کا سلسلہ جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع جعفر آباد میں احکام اور عقائد کلاسز کی اختتامی تقریب کے موقع پر طلباء و طالبات سے خطاب کرتے...
القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ اللہ کی نصرت سے حماس، حزب اللہ، انصار اللہ اور اہل غزہ اس معرکہ حق و باطل میں سرفراز ہونگے اور اسرائیل و امریکہ کے مقدر میں ذلت و رسوائی کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آئیگا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ فلسطین نے عصر حاضر میں بہت سارے چہروں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ اسرائیل اور امریکہ کے ہاتھوں غزہ کے قتل عام کے بعد آج منافقین کے مکروہ چہرے امت مسلمہ کے سامنے واضح ہو چکے ہیں۔ فلسطین حق اور صداقت کا میزان بن کر امت مسلمہ کے خائن غداروں کو رسوا کر رہا...
القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ حکومت پاکستان کو چاہئے کہ وہ تحریک آزادی فلسطین کی حمایت کرتے ہوئے عالمی یوم القدس کو سرکاری طور پر منائے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ عالمی یوم القدس کے موقع پر پوری دنیا کے غیرت مند مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ غاصب اسرائیل کے مظالم کے خلاف اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت میں نکلیں۔ امت مسلمہ کے حکمرانوں نے تحریک آزادی فلسطین سے خیانت کی ہے۔ حکومت پاکستان کو چاہئے کہ وہ تحریک آزادی فلسطین کی حمایت کرتے ہوئے عالمی یوم القدس کو سرکاری طور پر منائے۔ پاکستان کے عوام اسرائیلی مصنوعات کا...
جیکب آباد میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ قرآن کو سمجھنے کیلئے ضروری ہے کہ ہم اسکی تفسیر اور اسکے معانی میں غور و فکر کریں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ شب قدر کی مبارک رات ہمیں اس بات کی دعوت دیتی ہے کہ ہم قرآن کریم سے جڑ جائیں، اسے سمجھیں اور اپنی زندگیوں کو اس کے مطابق گزارنے کی کوشش کریں۔ اگر امت مسلمہ قرآن مجید کو اپنی زندگی کا محور بنا لے تو دنیا و آخرت میں کامیاب ہو سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ...
ڈیرہ مراد جمالی میں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ امام علی علیہ السلام کی ذات اسلامی تعلیمات کا عملی نمونہ ہے، اور آپؑ کے اقوال و فرامین رہتی دنیا تک ہدایت اور روشنی کا مینار رہینگے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع نصیر آباد کے زیر اہتمام جامع مسجد میں شہادت مولا علی علیہ السلام کی مناسبت سے مجلس عزاء منعقد ہوئی۔ مجلس عزاء سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی اور صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ حضرت علی علیہ السلام کی زندگی عالم انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔...
شب ضربت مولا علی (ع) کی مناسبت پر منعقدہ مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ امام علیؑ کی شان میں قرآن کریم کی سینکڑوں آیات کریمہ نازل ہوئیں اور پیغمبر اسلام (ص) نے آپؑ کو اپنا بھائی، وصی، وزیر اور جانشین قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ امیر المومنین امام علی علیہ السلام عالم انسانیت کے رہبر اور رہنماء ہیں۔ آپ کی شان میں قرآن کریم کی سینکڑوں آیات کریمہ نازل ہوئیں اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آپ کو اپنا بھائی، وصی، وزیر اور جانشین قرار دیا۔ آپؑ کی شان میں جتنی احادیث ہیں، اتنی کسی اور...
اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ اسرائیل نے ہمیشہ جنگی جرائم سرانجام دیئے ہیں۔ ہسپتالوں، اسکولوں پر بم حملوں اور بچوں و خواتین کا قتل عام اسرائیل نے کیا ہے۔ امریکہ ہمیشہ سے اسرائیل کی پشت پناہی کرتا رہا ہے۔ متعلقہ فائیلیںعلامہ مقصود علی ڈومکی کا تعلق صوبہ سندھ اور بلوچستان کے سنگم پر واقع ضلع جیکب آباد سے ہے، انکا شمار انقلابی، فعال اور متحرک علمائے کرام میں ہوتا ہے۔ علامہ صاحب اسوقت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی کی حیثیت سے ملی و قومی فرائض ادا کر رہے ہیں، جبکہ اس سے قبل ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان، سندھ کے سیکرٹری جنرل اور اس سے پہلے ایم...
شہادت مولا علی (ع) کی مجالس و جلوس کے انتظامات و سکیورٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ملک بھر میں امن و امان کی ابتر صورتحال کے باعث یوم علی (ع) کے موقع پر عزاداری کے جلوسوں اور مجالس عزاء میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حضرت امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ الصلوۃ والسلام کی حیات طیبہ عالم انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔ 19 رمضان المبارک سے لے کر 21 رمضان المبارک تک مجالس عزاء اور عزاداری کے پروگرام منعقد کر کے مولائے کائنات حضرت امام علی علیہ السلام کی بارگاہ میں...
جیکب آباد کے سیاسی و سماجی شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ فلسطین اور غزہ کے 50 ہزار بے گناہ انسانوں کے قتل عام کے بعد امریکی صدر ٹرمپ اب غزہ پر قبضے کا شیطانی منصوبہ شروع کر چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ شیعہ سنی مسلمان متحد ہو کر رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو عالمی یوم القدس کے موقع پر غاصب اسرائیل اور امریکہ کے خلاف اپنی نفرت کا اظہار کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ مقصود ڈومکی کی جانب سے نواسہ رسول (ص) حضرت...
شجرکاری مہم کے سلسلے میں علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر، درخت لگانا نہ صرف ایک نیکی، بلکہ ایک قومی ذمہ داری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے نے کہا ہے کہ مدارس دینیہ، مساجد اور مختلف اداروں کو شجرکاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے درخت لگانے چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں شجرکاری مہم کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ موسم بہار کی شجرکاری کی مناسبت سے انہوں نے پودا لگا کر شجر کاری مہم میں بھی حصہ لیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ درخت زمین کی زینت...
حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے ہیلتھ اینڈومنٹ فنڈ کے لئے درکار 25 کروڑ روپے گزشتہ ماہ کی بارہ تاریخ سے معطل ہونے سے 442 جاری اور 50 نئے مریض جان لیوا بیماریوں کے علاج سے قاصر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر ترقیاتی بجٹ کی مد میں 86 ارب روپے اڑانے والے صوبے میں غریبوں کے علاج کیلئے صرف 25 کروڑ روپے نہ ہونے سے سینکڑوں مریضوں کی جان داؤ پر لگ گئی۔ گلگت بلتستان میں ہیلتھ اینڈومنٹ فنڈ کے تحت صرف 25 کروڑ روپے کی عدم فراہمی کی وجہ سے پانچ سو سے زائد مریضوں کی جان کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ کیلئے درکار فنڈ گزشتہ ماہ سے معطل ہے، گلگت بلتستان کے سینکڑوں غریب...
ڈونلڈ ٹرمپ کاامریکا میں احتجاج کی اجازت دینے والے تعلیمی اداروں کے فنڈز بند کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز واشنگٹن (شاہ خالد) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں احتجاج کی اجازت دینے والے تعلیمی اداروں کے فنڈز بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مظاہروں پر طلباء کو ملک بدر کرنے کا عہد کیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں احتجاج کی اجازت دینے والے کالج، اسکولوں یا یونیورسٹیوں کے تمام وفاقی فنڈز بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ اپنے ایک بیان میں کہا کہ غیرقانونی احتجاج کرنے والے طلبا کو قید کی سزا دی جائے گی یا ان کے ملک مستقل واپس بھیج دیا جائے گا۔ امریکی صدر...
ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے نکلنے کا اعلان کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز واشنگٹن (شاہ خالد) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے نکلنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی کانگریس سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک گھنٹہ انتالیس منٹ اکتیس سیکنڈ طویل ترین خطاب کیا، اس سے پہلے طویل ترین خطاب بل کلنٹن نے کیا تھا۔ صدر ٹرمپ نے خطاب میں اپنے حالیہ فیصلوں اور اقدامات کا دفاع کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے نکلنے کا اعلان کیا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یوایس ایڈ میں بڑے پیمانے پر کرپشن تھی جسے ختم کردیا۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ پاناما کینال...
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ملاقات کی۔ پاکستان کے نوجوان ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو ٹریننگ کے دوران درپیش فٹنس اسکلز اور ڈائٹ پلان کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کر دیا۔ محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں اور تمام اکیڈمیز تک ان نوجوان کھلاڑیوں کو رسائی دینے کا فیصلہ کیا، کھلاڑیوں کی فنٹس کے لیے خصوصی طور پر ڈائٹ پلان تیار کرنے کی ہدایت جاری کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ کھلاڑیوں کی فزیکل...
سبی میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ قائد وحدت کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونا سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے۔ جعلی حکومت کیجانب سے ملک کے ایک جید عالم دین کیخلاف انتقامی کارروائی پر عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ قائد وحدت سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے وارنٹ گرفتاری قابل تشویش ہے۔ یہ سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے۔ یہ بات انہوں نے بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے بختیار آباد ڈومکی کے دورے کے موقع پر زیر تعمیر مسجد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے...
جیکب آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ سید مقاومت کی تدفین کے موقع پر دنیا بھر کے شیعہ اور سنی مسلمان امریکہ اور اسرائیل کیخلاف اپنے غم اور غصے کا اظہار کرکے شہدائے مقاومت کو سلام عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سید مقاومت کی شہادت پر پورا عالم اسلام سوگوار ہے۔ پاکستان کے شیعہ سنی عوام متحد ہو کر قبلہ اول کی آزادی کی تحریک میں حماس اور حزب اللہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سید مقاومت شہید علامہ سید حسن نصراللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کی تشییع جنازہ...
ڈومکی قبائل کے اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ جیکب آباد اور گرد و نواح میں گزشتہ چند ماہ میں ڈومکی قبیلے سے تعلق رکھنے والے مختلف لوگوں کو ڈاکوؤں اور مجرموں کیطرف سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سندھ بدامنی کی آگ میں جل رہا ہے۔ کچے اور پکے کے ڈاکو مل کر عوام کو لوٹ رہے ہیں۔ سندھ حکومت قیام امن کے لیے سنجیدہ نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ المصطفٰی خاتم النبیین جیکب آباد میں ڈومکی قبیلے کے معززین کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں میر محسن...
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت )ٹنڈوجام میں ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز حیدرآباد ریجن کی جانب سے نجی اسکولوں کی آن لائن رجسٹریشن اور پروفائلنگ کے حوالے سے ایک اہم سیمینار منعقد کیا گیا۔ یہ سیمینار مقامی ہال میں منعقد ہواجہاں خطے کے مختلف نجی تعلیمی اداروں پرنسپل اساتذہ اور منتظمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی سیمینار کے دوران ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز حیدرآباد ریجن، سید نوید علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام حکومت سندھ کی ہدایات کے مطابق اٹھایا گیا ہے جس کا مقصد نجی اسکولوں کے ڈیٹا کو ڈیجیٹلائز کرنا اور تعلیمی اداروں کی درست معلومات کو ایک مرکزی نظام میں محفوظ کرنا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ سیکرٹری تعلیم...
جیکب آباد میں شجرکاری مہم کے آغاز کے موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پاکستان میں شجرکاری کو نظرانداز کرنے کے سبب ایک طرف گرمی کی شدت میں، تو دوسری طرف ماحولیاتی آلودگی میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ درخت انسانی زندگی اور ماحول کے لئے لازم اور ملزوم ہیں۔ موسم گرما کی شدت کے باعث سایہ دار درختوں کا ہونا انتہائی ضروری ہے۔ جبکہ ہم درختوں سے لکڑی پھل اور آکسیجن حاصل کرتے ہیں۔ درخت زمین کا حسن اور پرندوں کا مسکن ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں موسم بہار کی شجرکاری...
جیکب آباد میں انقلاب اسلامی کی برسی کے موقع پر علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ انقلاب اسلامی کیخلاف شیاطین عالم نے ملکر سازشیں تیار کیں۔ انقلاب اسلامی کیخلاف ہونیوالی سازشوں میں سب سے بڑی سازش کا نام فرقہ واریت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ انقلاب اسلامی اس صدی کا سب سے بڑا معجزہ ہے۔ عالم کفر اور طاغوت کی تمام تر مخالفتوں کے باوجود یہ انقلاب آگے بڑھ رہا ہے اور انقلاب اسلامی کے نورانی اثرات اب پوری دنیا محسوس کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ سلام اللہ علیہا اور سٹی آف نالج پبلک سکول جیکب آباد...
جیکب آباد میں محفل جشن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ امام مہدی (ع) پوری دنیا کو ظلم اور بربریت سے پاک کرکے زمین پر عدل و انصاف کا نظام قائم کرینگے۔ جسکا وعدہ تورات، زبور، انجیل اور قران مجید میں دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا ظلم اور بربریت سے بھر چکی ہے۔ شیطان بزرگ امریکا اور شیاطین عالم مل کر اقوام عالم کا استحصال کر رہے ہیں۔ ہر طرف ظلم و بربریت جاری ہے۔ ایسے میں دنیا ایک نجات دہندہ کے انتظار میں ہے جو پوری دنیا کو ظلم اور بربریت سے پاک کرکے زمین پر عدل...
جیکب آباد میں آئی ایس او کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ فلسطین کے غیرت مند مسلمان اور امت مسلمہ غزہ کے ایک ایک انچ کی حفاظت کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ شیطان بزرگ امریکا اور اس کے نالائق صدر ٹرمپ غزہ اور فلسطین پر قبضے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ فلسطین کے غیرت مند مسلمان اور امت مسلمہ غزہ کے ایک ایک انچ کی حفاظت کریں گے۔ امریکا اور اسرائیل کو ایک مرتبہ پھر ذلت آمیز شکست ملے گی۔ دنیا بھر کے انقلابی مسلمان شیعہ اور سنی بیت المقدس کی آزادی کی تحریک میں رہبر معظم کی زیر قیادت...
جیکب آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے کہا کہ ایس ایس پی جیکب آباد کیجانب سے شیعہ جامع مسجد، مرکزی امام بارگاہ، مدارس دینیہ، علماء کرام، شیعہ اکابرین اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کلوز کی گئی ہے، جو کہ انتہائی افسوسناک عمل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی اور یوتھ ونگ کے مرکزی صدر علامہ تصور مہدی نے کہا ہے کہ ضلع جیکب آباد میں امن و امان کی ابتر صورتحال پر عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ چوری، ڈاکے، اغواء برائے تاوان اور لوٹ مار عروج پر ہے، جبکہ کالعدم دہشت گرد تنظیم کی شرنگیز سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔ ایس ایس پی جیکب آباد کی...
جیکب آباد میں علماء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ نماز جمعہ میں لوگوں کو تقویٰ الٰہی اور کردار سازی کی دعوت کیساتھ ساتھ عصر حاضر میں امت مسلمہ کے مسائل مشکلات سے آگاہ کرنا چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ علماء کرام پیغام انبیاء کے وارث ہیں، اس لئے ان کے اوپر بڑی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ علماء کرام اور معلمین قرآن مجید کو اپنے کردار سے لوگوں کو دین کی طرف بلانا چاہئے۔ ان کی سیرت اور کردار سے کردار انبیاء اور آئمہ اہل البیت علیہم السلام کی خوشبو آنی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعۃ المصطفی...
جیکب آباد میں جشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ عصر حاضر کی انسانیت کو امام حسین علیہ السلام کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عصر حاضر کے یزیدیوں کو عبرت ناک شکست دینی چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین عالی مقام علیہ السلام کی حیات طیبہ عالم انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حبیب چوک جیکب آباد میں جشن ولادت حضرت امام حسین علیہ السلام و حضرت ابوالفضل العباس علمدار علیہ السلام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جشن میلاد سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا...
عرب ممالک کے وزرائے خارجہ نے فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے جبری بے دخلی کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کو مسترد کر دیا ہے۔ ہفتہ کے روز 5 عرب ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں انہوں فلسطینیوں کو ان کی اپنی سرزمین سے جبری بے دخلی کے امریکی انتظامیہ کے منصوبے کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ ہفتے کے روز جاری ہونے والے اس اعلامیے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مصر اور اردن سے غزہ سے فلسطینیوں کو واپس اپنے ملک بلانے کے مطالبے کے خلاف ایک متفقہ مؤقف پیش کیا گیا ہے۔ مصر، اردن، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، فلسطینی اتھارٹی اور عرب لیگ کے...
مصر کا فلسطینیوں کی بے دخلی سے متعلق ٹرمپ کے منصوبے کا حصہ نہ بننے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز قاہرہ (آئی پی ایس )مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فلسطینیوں کو غزہ سے بے دخل کرنے سے متعلق بیان کو غیرمنصفانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت اس میں شریک نہیں ہوگی۔العربیہ کی رپورٹ کے مطابق مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے قاہرہ میں دورے پر آئے ہوئے کینیا کے صدر ولیم روٹو کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مصر دو ریاستی حل کی بنیاد پر اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن معاہدے کے لیے امریکا کی نئی انتظامیہ کے ساتھ مل کر...
شکارپور میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ شہدائے نماز جمعہ نے اللہ کے گھر مسجد میں حالت نماز میں اپنے خون کا نذرانہ دیکر مولا علی علیہ السلام کی سیرت طیبہ پر عمل کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ شہداء محفل بشریت کی شمع ہیں۔ جو خود جل کر محفل بشریٰ کو منور کرتے ہیں۔ شہداء ہمارے محسن ہیں، زندہ قومیں ہمیشہ اپنے محسنوں کو یاد کرتی ہیں۔ ہم شہداء کے مشن اور مقصد کو زندہ رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چک وزیر آباد، بھرکن عبدو کا دورے کے موقع پر مختلف وفود سے ملاقات کرتے...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) جماعت اصلاح المسلمین ضلع حیدرآباد کی برانچ ٹنڈو ولی محمد کا ضلعی عہدیداران نے سرپرست خلیفہ حاجی علی اکبر طاہری اور ضلعی عہدیداران سے باہمی مشورے سے 2025 نئی باڈی کا انتخاب عمل میں آیا جس کا ضلعی جنرل سیکرٹری پروفیسر فیضان احمد طاہری نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ ضلعی باڈی کی جانب سے برانچ سرپرست اور عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور اللہ سے دُعا کی کہ مرشد سجن سائیں کی پیاری تنظیم سے وفاکرنے اور اس کے اخلاص کے ساتھ کام کرنے کی سب کو توفیق عطا فرمائے۔ برانچ عہدیداران میں صدر حافظ انورعلی طاہری ،نائب صدر عمیر طاہری ،جنرل سیکرٹری اکبر طاہری، جوائنٹ سیکرٹری خالد حسین طاہری ، پریس سیکرٹری مزمل طاہری، فنانس...
جیکب آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ آج بھی پوری دنیا میں شیعیان علی ابن ابی طالب علیہ السلام اپنے مولا اور آقا کے عشق میں راہ حق اور شہادت پر گامزن ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے دعویٰ کیا ہے کہ مجھے بیرسٹر علی گوہرکی آرمی چیف سے “ملاقات” کی ساری تفصیلات اور مکالموں کا علم ہے۔ انہوں نے یہ دعویٰ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ مجھے بیرسٹر علی گوہرکی آرمی چیف سے “ملاقات” کی ساری تفصیلات اور مکالموں کا علم ہےلیکن اگر علی گوہر صاحب ایسا ہی سمجھتے ہیں اور اگر علیمہ خان صاحبہ بھی اسے خوش آیند قرار دے رہی ہیں اور عمران خان بھی اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں اور علی گوہر نے اسے بیک ڈور پراسیس کا نام دیا ہے اور کہا ہے کہ بیک ڈور پراسیس بھی چلے گا...
سکھر میں جنش مولود کعبہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ مولا علی علیہ السلام کی زندگی کا ہر پہلو انسانیت کیلئے درس اور ہدایت ہے۔ انکا پیغام ہر دور میں ظلم و جبر کیخلاف جدوجہد اور حق و انصاف کی سربلندی کا درس دیتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ مولا علی علیہ السلام کی ذات گرامی اور سیرت و کردار عالم انسانیت کے لئے اسوہ حسنہ ہے، کیونکہ آپ (ع) کی سیرت و کردار ہو بہو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پاکیزہ کردار تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں سندڑی ریسٹورنٹ کے زیر اہتمام...
جیکب آباد میں محفل جشن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ امام علی علیہ السلام نے جنگ بدر، احد، خندق اور خیبر میں جس شجاعت و بہادری کا مظاہرہ کیا، وہ تاریخ انسانی میں بے مثال ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ امیرالمومنین امام علی علیہ السلام کا پانچ سالہ دور خلافت دنیا بھر کے حکمرانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔ جن کی پوری زندگی دین اسلام کی بقاء اور ترویج کے لئے صرف ہوئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں گوٹھ اسد رند میں سالانہ جشن مولود کعبہ کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تقریب...
جیکب آباد میں محفل جشن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ اہلسنت ہر دور میں آل رسول (ص) کے محب اور حبدار رہے ہیں۔ کیونکہ مولا علی علیہ السلام سے محبت مومن کی نشانی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ آل محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت ایمان، جبکہ آل رسول کی عداوت اور دشمنی کفر ہے۔ ایک سازش کے تحت ناصبی افراد آل رسول (ص) کی دشمنی اور بغض کی ترویج کرتے ہوئے دشمنان اہل بیت کو امت مسلمہ کا ہیرو بنا کر پیش کر رہے ہیں۔ یہ بات انہوں جیکب آباد میں ولادت امام محمد تقی علیہ السلام کے سلسلے میں...
حیدر آباد میں ایم ڈبلیو ایم کے ذمہ داران کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ مدر سیٹ اپ اور ونگز کے درمیان مشاورت ہمآہنگی اور مشترکہ پروگرامز کی کامیابی کیلئے صوبائی اور ضلعی کوآرڈینیشن کمیٹیز قائم کی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے مدر سیٹ اپ اور ونگز کے درمیان ہم آہنگی کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں کوآرڈینیشن کمیٹیز قائم کر دی گئی ہیں۔ یہ بات انہوں نے مسجد نبوی حیدرآباد میں مجلس وحدت مسلمین کے ذمہ داران سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ہمارا اعلان پرامن پاکستان کے مرکزی چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت کی ڈی ایس پی اور ایس ایچ او ٹنڈوجام سے ملاقات، جرائم پیشہ افراد کے خلاف کی جانے والی کاوشوں پر انہیں مبارکباد دی۔ انہوں نے کہاکہ شام ہوتے ہی لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ ہوجاتا تھا جس کی شکایت ڈی ایس پی اسد چنہ اور ایس ایچ او اسلم بلو سے کی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شہر میں گشت میں اضافہ کیا اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن کیا۔ اس کے علاوہ تعلقہ اسپتال ٹنڈوجام میں پولیس نہ ہونے کے سبب آئے روز ڈاکٹروں اور مریضوں میں جھگڑے کے واقعات رونما ہوتے رہتے تھے جس سے ڈاکٹروں میں بے...