2025-04-16@19:26:39 GMT
تلاش کی گنتی: 673

«عالمی فوجداری»:

    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 اپریل ۔2025 ) سپیشل جج سینٹرل کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی جانب سے دائر دو اہم درخواستوں کو منظور کرلیا ہے جن میں ان کے بیٹوں سے ہفتہ وار ٹیلی فون پر رابطہ کرنے اور ذاتی معالج کی جانب سے میڈیکل چیک اپ جاری رکھنے کی درخواست کی گئی تھی. رپورٹ کے مطابق جج شاہ رخ ارجمند نے متعلقہ حکام سے 28 اپریل تک عملدرآمد رپورٹ بھی طلب کر لی عمران خان کی قانونی ٹیم کے ارکان ایڈوکیٹ عثمان ریاض گل اور ظہیر عباس نے دلیل دی کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پہلے ہی ایک میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا تھا اور جیل...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2025ء)پاکستان ٹیکس ایڈوائزر زایسوسی ایشن نے کہاہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو سیلز ٹیکس میں آنے والے مسائل کا فوری حل کرے ،تحقیق کیے بغیر کاروبار سیل نہ کئے جائیں،پی او ایس سسٹم میں تکنیکی خرابیاں دور کیے بغیر سیلز ٹیکس میں شفافیت لانا ناگزیر ہے۔ایسوسی ایشن کے صدر میاں عبدالغفار اورجنرل سیکرٹری خواجہ ریاض حسین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ جن شاپنگ ہالز اور دکانوں پر پوائنٹ آف سیلز سسٹم سوفٹ ویئر نصب کیے گئے ہیں وہ ایف بی آر کے پورٹل کے ساتھ مطابقت ہی نہیں رکھتا اورانوائسز ڈالنے کے باوجود ایف بی آر کے پورٹل پر ظاہر نہیں ہوتا جس کی وجہ ایف بی آر کے...
    سرینگر میں منعقدہ ایک اجلاس کے بعد تنظیم کے ممبران نے خبردار کیا کہ علاقے میں طویل سیاسی غیر یقینی صورتحال عوامی اعتماد کو ختم اور جمہوری اداروں کو کمزور کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سول سوسائٹی کی ایک سرکردہ تنظیم ”گروپ آف کنسرنڈ سیٹیزنز” نے علاقے کی ریاستی حیثیت بحال کرنے میں غیر معمولی تاخیر پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ریٹائرڈ سرکاری افسران، ججوں، ماہرین تعلیم، وکلاء، ڈاکٹروں، انجینئروں اور کاروباری افراد پر مشتمل غیر سیاسی تنظیم نے سرینگر میں منعقدہ ایک اجلاس کے بعد خبردار کیا کہ علاقے میں طویل سیاسی غیر یقینی صورتحال عوامی اعتماد کو ختم اور جمہوری اداروں کو...
    بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے اپنی نئی فلم کیسری: چیپٹر 2 کی خصوصی اسکریننگ کے دوران حاضرین سے موبائل فون استعمال نہ کرنے کی اپیل کردی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دہلی میں ہونے والی خصوصی نمائش کے دوران اکشے نے حاضرین سے درخواست کی کہ وہ فلم کے دوران اپنے موبائل فون استعمال نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ فلم کے مکالمات غور سے سننا ضروری ہے، اور موبائل چیک کرنا فلم کی توہین کے مترادف ہوگا۔ یہ خصوصی اسکریننگ 15 اپریل کو چانکیہ پوری کے ایک تھیٹر میں منعقد ہوئی، جس میں اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر اکشے کمار کے ہمراہ فلم کے ساتھی اداکار آر مادھون بھی موجود...
    ایک بیان میں جام خان شورو کا کہنا ہے کہ سندھ کو اس وقت 62 فیصد پانی کی قلت کا سامنہ ہے، جبکہ پنجاب کے کینالز 54 فیصد پانی کی قلت برداشت کر رہے ہیں، ٹی پی لنک کینال کھولنے کی وجہ سے سندھ میں مزید پانی کی قلت بڑھ جائے گی، اس لیے ارسا ٹی پی لنک کینال کو فوری طور پر بند کرے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو کا کہنا ہے کہ اس وقت ٹی پی لنک کینال کھولنا سندھ کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ حکومتِ سندھ نے ارسا سے تکراری ٹی پی لنک کینال فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔ جام خان شورو کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ...
    گوگل نے اپنی سروسز کے استعمال کے لیے اسمارٹ فونز کی اسٹوریج اور ریم کیپیسٹی کے لیے سخت شرائط رکھ دیں۔ یہ بھی پڑھیں: یوٹیوب: 2024 میں پاکستان کی کون سی ویڈیوز  ٹاپ ٹرینڈنگ رہیں؟ گوگل موبائل سروسز بشمول گوگل پلے، جی میل اور یوٹیوب کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے اب اسمارٹ فون میں کم از کم 32 جی بی اسٹوریج ہونی لازمی ہوگی۔ اس سے پہلے فون 8 جی بی سے کم اسٹوریج پر بھی گوگل موبائل سروسز حاصل کر سکتے تھے۔ مزید پڑھیے: کیا آپ کے اسمارٹ فون میں یہ 10 ایپس ہیں؟ مزید برآں سسٹم 32 جی بی اسٹوریج کا 75 فیصد ڈیٹا پارٹیشن کے لیے وقف کرتا ہے جس میں سسٹم ایپس، سسٹم ایپ ڈیٹا، ضروری سسٹم...
    حکومت سندھ کا تکراری تونسہ کینال کھولنے پر ارسا سے سخت احتجاج، فوری بند کرنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )حکومت سندھ نے تکراری تونسہ کینال کھولنے پر ارسا کے آگے سخت احتجاج کرتے ہوئے اسے فوری طورپر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے ٹی پی لنک کینال بند کرنے کے لئے ارسا کو احتجاجا خط لکھتے ہوئے کہا ہے کہ اپریل کے پہلے ہی عشرے سندھ کو62فیصد پانی کی قلت کا سامنہ ہے جب کہ پنجاب کے کینالز 54 فیصد پانی کی قلت برداشت کررہے ہیں۔جام خان شورو نے مزید کہا کہ ٹی پی لنک کینال کھولنے کی وجہ سے سندھ میں مزید پانی...
    امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکی حکومت نے اسمارٹ فونز، کمپیوٹرز اور میموری پراڈکٹس کو ان ٹیرف سے مکمل طور پر مستثنیٰ قرار دے دیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپریل میں نافذ کیے گئے وسیع پیمانے پر نئے ٹیرف سسٹم کے بعد عالمی ٹیکنالوجی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال نے جنم لے لیا ہے۔ ان ٹیرف کا اطلاق دنیا کے تقریباً تمام بڑے پیداواری مراکز پر ہوا، جس کے باعث عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا۔ 5 اپریل سے نافذ ہونے والے ٹیرف کے تحت، تمام ممالک سے درآمدات پر 10 فیصد فلیٹ ٹیکس عائد کیا گیا، جبکہ چین پر سب سے سخت ردعمل کے طور پر ابتدائی طور پر 54 فیصد اور بعد...
    غاصب صیہونی رژیم نے غزہ پر جارحیت کے دوران اب تک دسیوں اسپتالوں اور طبی مراکز کو فضول بہانوں سے جان بوجھ کر نشانہ بنایا ہے جس کے بارے میں تجزیہ کار کہتے ہیں کہ اس کا مقصد فلسطینیوں کی نسل کشی، قومی صفایا اور انہیں جبری جلاوطن پر مجبور کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت جاری ہے اور اس میں اسپتالوں اور طبی مراکز کو بھی وسیع پیمانے پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ دراصل اکتوبر 2023ء سے ہی غزہ کے اسپتال اور طبی مراکز صیہونی بربریت کا نشانہ بنتے آئے ہیں۔ غاصب صیہونی رژیم مختلف قسم کے فضول بہانوں سے غزہ کے طبی مراکز پر بمباری کرتی آئی ہے جبکہ آزاد ذرائع اور انسانی...
    وفاقی وزیر قانون کی طرف سے فلسطین پر پیش کردہ قرارداد میں کہنا تھا کہ یہ ایوان اسرائیلی جنگ بندی کے باوجود بمباری کی شدید مذمت کرتا ہے، یہ ایوان اسرائیلی جارحیت کو عالمی برادری کی ناکامی تصور کرتا ہے۔ متن کے مطابق یہ ایوان اسرائیلی افواج کے فوری انخلا کا مطالبہ کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف قرار داد منظور کر لی گئی۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے فلسطین پر متفقہ قرارداد پیش کی، قرارداد کے مطابق یہ ایوان ایک بار پھر اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتا ہے، یہ ایوان 60 ہزار فلسطینی شہدا کو سلام پیش کرتا ہے۔ قرارداد کے مطابق یہ ایوان اسرائیلی جنگ بندی کے...
    بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے میں استعمال ہونے والا اسلحہ امریکا نے افغانستان کو دیا تھا۔ اس بات کی تصدیق امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں کی گئی۔ جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2018 میں امریکا میں بننے والی رائفل استعمال ہوئی تھی۔ یہ رائفل پاک فوج کے آپریشن کے نتیجے میں بلوچستان ٹرین حملے کے بعد حملہ آوروں کے پاس سے برآمد ہوئی تھی۔ خیال رہے کہ پاکستانی حکام نے حملہ آوروں سے برآمد ہونے والا ایم 16 رائفلز، دیگر جدید ہتھیار اور نائٹ وژن ڈیوائسز سمیت دیگر اسلحہ صحافیوں کو دیکھایا تھا۔ اُس وقت پاکستان نے حملہ آوروں سے برآمد ہونے والے اسلحے کی جانچ پر واضح طور پر یہی مؤقف اپنایا تھا کہ یہ امریکی...
      اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے 3 سربراہان سمیت 250 سے زائد سابق اہلکاروں نے نیتن یاہو سے غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی واپسی کا مطالبہ کردیا۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ بیان سابق مذاکرات کار ڈیوڈ میدان نے جاری کیا جس پر موساد کے 3 سابق سربراہان ڈینی یاتوم، افرایم ہالیوی اور تامیر پاردو کے دستخط بھی موجود ہیں۔ موساد افسران نے اپنے بیان میں اسرائیلی فضائیہ کے اہلکاروں کی جانب سے لکھے گئے خط کی مکمل حمایت کی ہے جس میں انہوں نے اسرائیلی حکومت سے غزہ جنگ کے خاتمے اور یرغمالیوں کو واپس لانے کا مطالبہ کیا تھا۔ موساد افسران نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کا خیال ہے کہ غزہ جنگ کے باعث...
    واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی اخبار کی تحقیقات میں پاکستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں افغانستان کو دیا گیا امریکی اسلحہ استعمال ہونے کے  پاکستان کے دعوے کی تصدیق ہوگئی۔ امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ امریکی فوج اور پینٹاگون نے بھی تصدیق کی ہے کہ پاکستانی حکام کی جانب سے صحافیوں کو دکھائے گئے ایم 16 رائفلز، دیگر جدید ہتھیار اور نائٹ وژن ڈیوائسز سمیت دیگر اسلحے میں سے 63 ہتھیار امریکی حکومت نے افغان فورسز کو دیے تھے۔  امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق سال 2018 میں امریکا میں بننے والی M4A1 رائفل گزشتہ ماہ بلوچستان ٹرین حملے کے بعد حملہ آوروں کے پاس سے برآمد ہوئی۔اخبار کے مطابق امریکی رائفل اربوں ڈالر کے اس امریکی فوجی...
    فلسطین انفارمیشن سینٹر کے مطابق قابض فوج اور یہودی آباد کاروں کے خلاف گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 14 مزاحمتی کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں۔ سب سے زیادہ قابل ذکر کارروائیاں قلقیلیہ گورنری میں مرکوز تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایک اسرائیلی خاتون فوجی پیر کے روز جنوبی مقبوضہ مغربی کنارے میں الخلیل کے جنوب میں الظاہریہ کے قریب رن اوور حملے میں زخمی ہو گئی۔ اسرائیلی فوجی ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ ایک فلسطینی نے اپنی گاڑی اسرائیلی فوجی پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئی جب کہ حملہ آور موقع سے فرار ہو گیا۔ قابض اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ اسے واقعے کی اطلاع مل گئی ہے اور وہ اس کی تحقیقات کر رہی ہے۔...
    ایرانی حکومت پاکستانیوں کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے سزا دے، وزیراعظم کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مطالبہ کیا ہے کہ ایرانی حکومت پاکستانیوں کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرنے کے بعد قرار واقعی سزا دے اور اس بہیمانہ اقدام کی وجوہات عوام کے سامنے لائے۔ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے صوبہ سیستان کے علاقے مہرستان میں 8 پاکستانیوں کے بیہمانہ قتل پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایرانی سرزمین پر پاکستانیوں کے قتل پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا ناسور خطے میں موجود تمام ملک کے لیے تباہ کن ہے۔ خطے میں موجود...
    کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں موبائل فونز کی خریداری سے قبل سی پی ایل سی سے تصدیق لازمی قرار دے دی گئی۔ دکانداروں نے چوری شدہ موبائل خریدا یا بیچا تو انہیں بھی سزائیں ہونگی۔ سندھ حکومت نے چوری شدہ موبائل فونز کی خرید و فروخت کی مانیٹرنگ سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، موبائل فونز کی خریداری سے قبل سی پی ایل سی سے تصدیق لازمی قرار دے دی گئی۔ ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ ہر قسم کے موبائل فون کی خرید و فروخت دستاویزی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، چوری، چھینے گئے موبائل فون خریدنے، بیچنے والے دکانداروں کو بھی سزائیں ہوں گی۔ ترجمان نے مزید کہا ہے کہ موبائل بیچنے والے شخص کے شناختی کارڈ کی کاپی،...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی فضائی سفر کو تیز اور آسان بنانے کے لیے بڑی تبدیلیوں کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ ممکن ہے بین الاقوامی ائیرپورٹس پر پروازوں کے لیے چیک ان کرنے یا اپنا بورڈنگ پاس تلاش کرنے کی ضرورت نہ پڑے۔ دی گارڈینز کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (ICAO)، جو دنیا بھر میں ایئر لائن کے قوانین کو ترتیب دینے میں مدد کرتا ہے، ایک ایسی تبدیلی لانا چاہتا ہے جسے ”digital travel credential“ کہا جائے گا۔ یہ آپ کو اپنے پاسپورٹ کی تفصیلات اپنے فون پر محفوظ کرنے کی اجازت دے گا۔ رپورٹ کے مطابق آئندہ چند سالوں میں ہو سکتا ہے کہ آپ فلائٹ بک کر سکیں اور اپنے فون پر فوری طور...
    راؤدلشاد: وزیراعلیٰ مریم نواز کا انا طولیہ ڈپلومیسی فورم کی تقریب میں پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، ترکیہ کی خاتون اول آمینہ اردوان نے وزیراعلیٰ مریم نواز کا پرجوش خیر مقدم کیا۔مریم نواز نے ترک خاتون اول آمینہ اردوان کے ہمراہ کلچرل سٹال کا دورہ کیا، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف تعلیم کی انقلابی قوت کے عنوان سے خطاب کریں گی۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2025ء) کم عمر و نوجوان صارفین میں محفوظ ڈیجیٹل عادات کے فروغ کیلئے ٹک ٹاک نے والدین کے کنٹرول کا فیچر متعارف کروایا ہے۔ جس کا مقصد آن لائن رویہ جات کا فروغ اور کم عمر و نوجوان صارفین کیلئے محفوظ تر پلیٹ فارم کو یقینی بنانا ہے۔ ٹک ٹاک ایپ کی جانب سے متعارف کروائے گئےفیملی پیئرنگ فیچر سے والدین اپنے کم عمر اور نوجوان بچوں کی آن لائن مصروفیات کی نگرانی کر سکیں گے ۔ اس کے علاوہ اس میں والدین کو ایپ کے استعمال کے اوقات مقرر کرنے کا اختیار بھی حاصل ہوگا تاکہ تعلیمی اور دیگر مصروفیات کے اوقات میں بچے ٹک ٹاک استعمال نہ...
    انگلینڈ کے 90 فیصد سے زائد اسکولوں میں 16 سال کی عمر تک کے بچوں کے موبائل فون پر پابندی عائد کردی گئی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ایک سروے میں انکشاف ہوا تھا کہ 12 سال تک کے بچوں کو بھی اپنے موبائل فون پر انتہائی فحش مواد تک رسائی حاصل ہے۔ سروے سے حاصل ہونے والے نتائج نے والدین اور اساتذہ تک کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔  یہ نوجوان لڑکوں کی صحت سمیت عورتوں اور لڑکیوں سے تعلقات کے بارے میں ناقابل یقین حد تک نقصان دہ ہے۔ یہ خبر پڑھیں : آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی؛ بھاری جرمانہ ہوگا بچوں کے ذہن پر پڑنے والے ان منفی اثرات کے باعث والدین نے بھی اسکول انتظامیہ سے...
    بھارت میں ایک نالے سے ایک لاش ملی تھی جسے چادر میں لپیٹ کر پتھر اور سیمنٹ کے تھیلے سے باندھ کر پھینکا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس نے ایک ماہ سے جاری مسلسل تفتیش کے بعد نہ صرف لاش کی شناخت کرلی بلکہ قاتل کا بھی پتا چلا لیا۔ نالے سے ملنے والی لاش کی شناخت نہیں ہوپا رہی تھی۔ پولیس نے لاش کی ناک سے لونگ نکال کر پتا کرایا کہ کس جیولر کی ہے۔ جیولر کی مدد سے پولیس کو پتا چلا کہ یہ لونگ انیل کمار نامی بزنس مین نے خریدی تھی جو گڑگاؤں کے ایک فارم ہاؤس میں رہتے ہیں۔ پولیس نے بزنس مین شوہر سے پوچھ گچھ کی تو اُس نے بہانہ بنایا...
    کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے جمعہ کو یہاں جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کی سربراہی میں جے یو آئی کے سنیئر نمائندہ وفد نے ملاقات کی وفد میں جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع، اپوزیشن لیڈر یونس عزیز زہری، اراکین صوبائی اسمبلی ظفر آغا، اصغر خان ترین ، سابق صوبائی وزیر مولانا حسین احمد شرودی سمیت سینئر صوبائی اکابرین بھی شریک تھے ۔ملاقات میں بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال، مجموعی سیاسی حالات اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے جاری دھرنے سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام کے وفد نے موجودہ صورتحال...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اپریل ۔2025 )امریکی ریاست ایریزونا اور کیلی فورنیا کے صحرائی علاقوں سے گزرنے والی مال گاڑیاں سے ایک سال کے دوران 20 لاکھ ڈالر کے جوتے چرائے گئے ریاست ایریزونا کے شہر فینکس میں ایک وفاقی عدالت میں تحریری شکایت درج کی گئی ہے جس کے مطابق ایریزونا کے ایک مضافاتی علاقے میں”بی این ایس ایف“ کی مال گاڑی میں چوری ہوئی چور جوتوں کے 1900 ایسے جوڑے بھی اپنے ساتھ لے گئے جو ابھی مارکیٹ میں متعارف بھی نہیں ہوئے تھے.(جاری ہے) دستاویزات کے مطابق چوری کیے گئے جوتوں کی مالیت چار لاکھ 40 ہزار ڈالر سے زیادہ تھی تحریری شکایت میں کہا گیا ہے کہ ان جوتوں میں زیادہ تر جوڑے ”نائجل...
    مقررین نے کہا کہ غزہ میں 200 سے زائد صحافیوں، 10 ہزار بچوں سمیت 50 ہزار سے زائد فلسطینیی شہید ہو چکے ہیں۔ اس پر عالمی برادری اور بالخصوص عرب دنیا کی خاموشی افسوسناک ہے۔ انصار زاہد نے اپنے خطاب میں مطالبہ کیا کہ سلامتی قونصل اور او آئی سی کو اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور پریس کلب کے باہر المصطفیٰ جرنلسٹس ویلفیئر فورم کی اپیل پر فلسطینیوں کے قتل عام کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں سیکرٹری لاہور پریس کلب زاہد عابد، نائب صدر صائمہ نواز، الفت مغل، احمد ہمایوں خان، نعیم اقبال، انصار زاہد، تصور شہزاد، اقبال جگھڑ، مبشر حسین، اے آر گل،  محمود بھٹی، محبوب چودھری ، حامد نواز، سجاد...
    اسلام آباد: پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 میں عالمی سرمایہ کاری کی جانب اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ایس آئی ایف سی کے تعاون اور حکومتی کاوشوں کے باعث پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا کامیاب انعقاد کیا گیا .جس میں عالمی اور مقامی سرمایہ کاروں نے بھرپور شرکت کی اور معدنی شعبے کے فروغ کے لیے شرکاء نےمثبت اظہارِ خیال کیا۔ سعودی جیولوجیکل سروے کے سی ای او عبداللہ الشرمانی نے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 میں شرکت پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم صرف پاکستان کے معدنی شعبے کے لیے نہیں. بلکہ پوری دنیا کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔کامران راجہ کا کہنا تھا کہ منرلز انویسٹمنٹ فورم سے پاکستان کو خاطرخواہ فائدہ...
    واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے ایران کے جوہری پروگرام سے وابستہ 5 اداروں اور ایک شخص پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ یہ اقدام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی کے تحت ایران پر مزید دباؤ ڈالنے کی کوشش ہے تاکہ جوہری معاہدے پر ایران کو جھکایا جا سکے۔ محکمہ خارجہ کے مطابق، ان اداروں نے ایران کے ایٹمی پروگرام کو مدد فراہم کی، اور امریکا ان تمام عناصر کا احتساب جاری رکھے گا جو ایران کے ایٹمی عزائم کو تقویت دے رہے ہیں۔ یہ پابندیاں ایسے وقت میں لگائی گئی ہیں جب امریکا اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات صرف دو روز بعد ہونے والے ہیں۔ دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر خبردار کیا...
    طالبان حکومت نے افغانستان کے بگرام ایئر بیس امریکا کو دینے سے متعلق خبروں پر باضابطہ بیان جاری کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان طالبان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے بگرام ایئرپورٹ کی امریکا حوالگی سے متعلق خبروں کو پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایئر بیس پر مکمل طور پر ہمارا کنٹرول ہے۔ ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ یہ کسی طرح بھی ممکن نہیں ہوسکتا کہ ایئربیس کو امریکا کے زیر انتظام دیدیا جائے۔ ترجمان طالبان نے مزید کہا کہ ہمارے ملک کو کسی غیر ملکی فوجی کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی امارتِ اسلامیہ اس کی اجازت دے گی۔ یاد رہے کہ سب سے پہلے یہ خبر بلغارین ملٹری ڈاٹ کام نے افغان خبر رساں ادارے کے حوالے سے نشر کی تھی۔ جس میں دعویٰ...
    عبوری افغان حکومت نے بگرام ائیربیس امریکا کے حوالے کرنے کی تردید کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز کابل(سب نیوز) افغانستان کی طالبان حکومت نے بگرام ائیر بیس امریکا کے حوالے کرنے کی خبروں کی تردید کردی۔افغان میڈیا کی رپورٹ میں دعوی کیا گیا تھا کہ طالبان نے بگرام ائیر بیس کا کنٹرول امریکا کے حوالے کردیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ امریکی فوجی طیارے بشمول ایک سی 17طیارہ مبینہ طور پر فوجی سازوسامان اور سینئر انٹیلی جنس حکام کو لے کربگرام پہنچا ہے۔طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے میڈیا رپورٹس کو پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں کسی غیر ملکی فوجی کی موجودگی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔خیال رہے کہ...
    مولانا فضل الرحمان کا وزیراعظم سے رابطہ، عازمین حج کے مسائل پر فوری اقدامات کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ کرکے پرائیوٹ عازمین حج کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ وزیراعظم نے فوری اقدامات کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ کرکے پرائیویٹ عازمین حج کے مسائل سے آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ نجی سطح پر جانے والے عازمین کی حج ادائیگی یقینی بنائی جائے۔وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور فوری طور پر...
    کیسپرسکی کی جانب سے حال ہی میں ٹرایاڈا نامی وائرس کے ایک نئے، جدید ترین ورژن کا پردہ فاش کیا ہے جو مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر فروخت کیے جانے والے جعلی اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز پر پہلے سے انسٹال کیا گیا ہوتاہے۔ سسٹم کے سافٹ ویئر میں انسٹالشدہ، میلویئر ناقابل شناخت کام کرتا ہے اور حملہ آوروں کو متاثرہ آلات پر مکمل کنٹرول فراہم کرتا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں 2600 سے زائد صارفین متاثر ہوئے ہیں۔ بدنیتی پر مبنی ایپس کے ذریعے ڈیلیور کیے جانے والے عام موبائل میلویئر کے برعکس، یہ ٹرائیڈا کی قسم سسٹم کے فریم ورک میں ضم ہوتا ہے، ہر آپریشن میں دراندازی کرتا ہے۔ یہ بدنیتی پر مبنی سرگرمیوں کی ایک...
    متاثرہ طالبات کے مطابق اسکول انتظامیہ نے طالبات کی مدد کرنے سے انکار کر دیا، جس پر متاثرہ طالبات اور والدین نے اسکول کے باہر احتجاج کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں میٹرک کا امتحان دینا طالبات کو مہنگا پڑگیا، لیاقت آباد میں واقع  کے ایم سی اسکول سے تین طالبات کے بیگز چوری ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد تھانے کے علاقے لیاقت آباد بی ون ایریا میں کے ایم سی اسکول سے تین طالبات کے بیگز چوری ہو گئے، میٹرک کی طالبات امتحان دینے صبح پہنچیں، بیگ جمع کرائے اور امتحان دینے بیٹھ گئیں۔ پیپر ختم ہونے کے بعد جب دیکھا تو ان کے بیگ غائب تھے، بیگز میں موبائل فونز، قیمتی سامان اور رقم بھی موجود تھی۔ متاثرہ طالبات کے مطابق...
    اسلام آباد: وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت (فوسپاہ) کے حکم پر 34 سال بعد فقراز بی بی کو 3 دہائیوں بعد وراثتی حق مل گیا۔ ریونیو حکام کی تاخیر پر فوسپاہ نے ایکشن لیا، خاتون کی درخواست پر فوسپاہ نے قانونی حق بحال کروایا۔ ترجمان کے مطابق وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت فوزیہ وقار نے خاتون کو انصاف دلا دیا، فوسپاہ نے جائیداد کے انتقال کو خاتون کا وراثتی حق قرار دے دیا۔ فوسپاہ کی ہدایت پر ریونیو ریکارڈ میں انتقال کی تصدیق ہوگئی، فقراز بی بی کا 34 سالہ قانونی سفر آخرکار کامیاب ہوگیا۔ ترجمان کے مطابق 34 سال قبل متاثرہ خاتون کے والد نے جائیداد خریدی تھی، ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں داد رسی نہ ہونے پر خاتون نے...
     ویب ڈیسک:اپر چترال کے علاقے موڑکھو میں واقع گہت گول نالے میں اونچے درجے کے سیلاب کے باعث مقامی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔  برف پگھلنے کے باعث آنے والے سیلاب کے نتیجے میں نالے کے اطراف کھڑی فصلوں اور متعدد رابطہ سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا،مقامی انتظامیہ کے مطابق سیلابی ریلے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا کیونکہ خطرے کے پیش نظر مقامی آبادی کو پہلے ہی محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا تھا۔ سویلینز کا ملٹری ٹرائل کیس، ادارہ خود شکایت کنندہ ہے تو خود کیسے کیس سن سکتا ہے: جج آئینی بینچ  ادھر دروش کے مقام کلدام شاہنگار میں شدید طغیانی کے باعث پشاور چترال روڈ ہر قسم کی ٹریفک...
    کابل(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اپریل ۔2025 )افغانستان کی طالبان حکومت نے بگرام ائیربیس کا کنٹرول امریکا کے حوالے کرنے کی تردیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل حکومت کا اڈے پر مکمل کنٹرول ہے طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایسی اطلاعات کو پروپیگنڈ اقرار دیا انہوں نے کہا کہ حکومت کا اڈے پر مکمل کنٹرول ہے برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی فوجی اڈے پر امریکی قبضے کو ناممکن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت افغانستان میں کسی ملک کی فوجی موجودگی کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور امارت اسلامیہ ایسی کارروائی کی اجازت نہیں دے گی.(جاری ہے) ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ امریکی فوجی اڈے پر قبضہ ناممکن ہے...
    طالبان حکومت کے مرکزی ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے زیرِ گردش میڈیا رپورٹس کو پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اڈے پر مکمل کنٹرول رکھتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ طالبان نے افغانستان کا بگرام ایئر بیس امریکا کے حوالے کرنے سے متعلق تمام زیرِ گردش خبروں کی تردید کر دی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان میں بگرام ایئر بیس امریکا کے حوالے کرنے کی خبریں گردش کرنے لگیں، تاہم طالبان نے ان خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دے دیا۔ طالبان حکومت کے مرکزی ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے زیرِ گردش میڈیا رپورٹس کو پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اڈے پر مکمل کنٹرول رکھتی ہے۔ انہوں نے امریکی اڈے پر قبضے کو ناممکن قرار...
    اپر دیر: اپر چترال کے علاقے موڑکھو میں واقع گہت گول نالے میں برف پگھلنے کے باعث اونچے درجے کے سیلاب کے نتیجے میں نالے کے اطراف کھڑی فصلوں اور متعدد رابطہ سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق سیلابی ریلے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا کیونکہ خطرے کے پیش نظر مقامی آبادی کو پہلے ہی محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا تھا۔ ادھر دروش کے مقام کلدام شاہنگار میں شدید طغیانی کے باعث پشاور چترال روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہو گئی، جس کے باعث سیاحوں اور مسافروں کی گاڑیاں راستے میں پھنس گئیں۔ انتظامیہ اور امدادی ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ سڑک کی بحالی اور متاثرہ...
    ویب ڈیسک:  ملکی معدنیات سے معیشت کو ترقی دینے کا مشن، پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا دوسرا روز جاری ہے۔  پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے پہلے روز وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر صنعت و تجارت جام کمال، وزیرپٹرولیم علی پرویز ملک ودیگر نے خطاب کیا۔  دنیا بھر کے مندوبین کو پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی، جس پر امریکا، چین، سعودی عرب، روس اور دیگر مکوں کے مندوبین نے دلچسپی کا اظہار کیا۔ سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں دوسرے روز پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں ریکوڈک مائننگ کمپنی کے نمائندے رسل ہاورڈ اوون نے منصوبے کی فزیبلٹی پر اظہار...
    پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 8 اپریل 2025ء) اسلام آباد میں تین روزہ بین الاقوامی اوورسیز کنونشن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ، حکومت پاکستان اور اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن ( او پی ایف ) کی طرف سے تارکین وطن کاروباری شخصیات کو دعوت نامے ارسال کردئے گئے ، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اوورسیز کنونشن سے کلیدی خطاب کریں گے ، صدر پاکستان اور آرمی چیف سید عاصم منیر سے بھی اوورسیز شرکاء کی ملاقاتیں ترتیب دے دی گئی ہیں ، یورپ کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت سردار ظہور اقبال چیئرمین پاکستان بزنس فورم فرانس کی قیادت میں یورپی یونین کے مختلف ممالک سے پچاس رُکنی کاروباری شخصیات کا وفد بھی اس اوورسیز کنونشن میں شرکت کرے گا...
    اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2025ء) وزیر تجارت نے جام کمال نے کہا ہے کہ پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ منرلز انویسٹمنٹ فورم میں غیرملکی سرمایہ کاروں کی شرکت ہمارے لئے خوش آئند ہے۔ پاکستان منرلز فورم کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا بلوچستان معدنی وسائل سے مالا لال صوبہ ہے، پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں ہمیں معدنی وسائل کو بروئے کار لانے کیلئے سرمایہ کاری درکار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ منرلز انویسٹمنٹ فورم میں غیرملکی سرمایہ کاروں کی شرکت ہمارے لئے خوش آئند ہے۔ ہم معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے لئے سرمایہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2025ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی معدنی معیشت میں ایک رہنما کے طور پر ابھرنے کے لیے تیار ہے،پاکستان کی معدنیات کی دولت کو اخذ کرنے کے لیے انجنیئرز ، جیالوجسٹ، آپریٹرز اور بہت سے ماہر کان کن درکار ہیں، اسی لیے ہم اس شعبے کی ترقی کے لیے طلبا کو بیرون ملک تربیت کے لیے بھی بھیج رہے ہیں،پاک فوج اپنے شراکت داروں اور سرمایہ کاروں کے مفادات اور اعتماد کے تحفظ کے لیے ایک مضبوط سکیورٹی فریم ورک اور فعال اقدامات کو یقینی بنائے گی۔ وہ منگل کو پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 سے خطاب کررہے تھے۔ آرمی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ غیر قانونی ڈمپرز، بے ہنگم تعمیرات، 15 سال سے کے فور منصوبہ نامکمل ہے، کراچی اس وقت بارود کے ڈھیر پر ہے، کیا وفاق ہماری مشکلات کے حل کا ارادہ رکھتا ہے؟ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اختیارات اور وسائل کو لوگوں تک پہنچایا جائے۔ ہم صرف اپنی نہیں پورے ملک کی بات کر رہے ہیں۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر مقبول صدیقی نے سینئر رہنماوں فاروق ستار ، مصطفی کمال اور امین الحق کے ہمراہ اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی میں چلنے والے ان لیگل ڈمپر ہیں ان کے مالکان اور...
    ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان معدنی وسائل کے استعمال سے آئی ایم ایف کو خیرباد کہہ سکتا ہے۔  معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے اسلام آباد میں 2 روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا آغاز ہوگیا ہے جہاں امریکا، چین، سعودی عرب، روس، فن لینڈ اور تریکہ سمیت دیگر ممالک کے وفود شریک ہیں۔  وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر انویسٹمنٹ فورم میں شریک ہیں، اعلیٰ سطح کا امریکی وفد ایرک مائر کی سربراہی میں انویسٹمنٹ فورم میں شریک ہے، پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ بھی فورم میں موجود ہیں۔ سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں  فورم میں معزز مہمانان...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 (پی ایم آئی ایف 25) میں پاکستان کان کنی کے عالمی مرکز کے طور پر ابھرنے کے لیے اسٹریٹجک طور پر تیار ہے۔ پاکستان کی میزبانی میں 2 روزہ پاکستان منرلز ایوسٹمنٹ فورم کا آغاز اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں ہوا، اس اعلیٰ سطح کی اس تقریب میں پاکستان اپنے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کان کنی اور معدنی سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینے کے لیے ایک مربوط فریم ورک کا اعلان کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، فورم میں تقریباً 300 غیر ملکی مندوبین شرکت کریں گے۔ پی ایم آئی ایف 25 پاکستان کے ابھرتے ہوئے...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اب اقتصادی ترقی کے ایک نئے اور روشن دور میں داخل ہو چکا ہے اور اس پائیدار ترقی کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ ملک میں موجود معدنی وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے اسلام آباد میں دو روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم دو ہزار پچیس کا آغاز ہو چکا ہے جس میں امریکہ چین سعودی عرب روس فن لینڈ اور تریکہ سمیت دیگر ممالک کے نمائندہ وفود شریک ہیں اس اہم فورم میں معزز مہمانان پاکستان کی بزنس کمیونٹی سے ملاقات کریں گے اور مختلف کاروباری مواقع پر مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے اس انویسٹمنٹ فورم میں وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل نے کہا ہے کہ دہشتگردی کنٹرول کرنا پارلیمان کا کام ہے عدالت کا نہیں، عدالت یہ سوچنے لگ گئی کہ فیصلے سے دہشتگردی کم ہوگی یا بڑھے گی تو فیصلہ نہیں کر سکے گی۔ سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی۔ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے جواب الجواب میں دلائل جاری رکھے اور مؤقف اپنایا کہ  کچھ عدالتی فیصلوں پر دلائل دینا چاہتا ہوں، اگر کوئی سویلین کسی فوجی تنصیب کو نقصان پہنچائے، ٹینک چوری کرے تو اس پر آرمی ایکٹ کا اطلاق...
    آج سے جناح کنوینشن سینٹر اسلام آباد میں بین الاقوامی معدنیاتی سرمایہ کاری فورم کا باضابطہ آغاز ہونے جا رہا ہے جبکہ اس سے قبل اس پروگرام کا انعقاد سنہ 2023 میں ہوا تھا۔ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی شرکت اور خطاب بھی متوقع ہے۔ فورم میں معدنیات کے حوالے سے پینل ڈسکشن بھی ہو گی۔ خلیجی اور یورپی ممالک کے سفیروں کو بھی کانفرنس میں دعوت دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم اور آرمی چیف پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 سے خطاب کریں گے اس فورم کے ذریعے عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع فراہم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت ٹاسک فورس کی سفارشات کی روشنی میں میری ٹائم کے شعبے میں اصلاحات کرے گی، عالمی منڈی میں پٹرولیم کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا فائدہ بھی معیشت اور عوام کو منتقل کریں گے، اس حوالے سے آپشنز زیر غور ہیں ۔ پیر کو میری ٹائم کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی میں میری ٹائم سیکٹر جمود کا شکار رہا اور آگے نہیں بڑھ سکا، اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس بنائی گئی تھی جس نے اپنی سفارشات پیش کردی ہیں جو حکومت کیلئے ممد و معاون ثابت ہوں گی۔...
    ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچائیں گے۔  اسلام آباد میں میری ٹائم سیکٹر میں اصلاحات سے متعلق اجلاس ہوا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری ٹائم شعبے میں اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس بنائی، ٹاسک فورس نے سخت محنت کی۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں اوسطا ساڑھے 7 روپے کمی کی، پاکستان کی معیشت مسحتکم ہو رہی ہے۔ انٹربینک میں ڈالر مہنگا شہباز شریف نے کہا کہ 72 گھنٹوں میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئیں، سوچ بچار ہو رہی ہے جلد ہم آپشن سامنے لائیں گے، اس کا فائدہ معیشت...
    فائل فوٹو۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دکانوں پر ہر نئے اور استعمال شدہ موبائل فونز کی خرید و فروخت کا ریکارڈ بنانے کی ہدایت کردی۔ وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال پر کراچی میں اجلاس ہوا، جس میں شرجیل میمن، ضیاء لنجار اور آئی جی سندھ سمیت دیگر شریک ہوئے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے بھر میں امن امان کو ہر صورت بہتر کیا جائے۔ انھوں نے لاڑکانہ اور سکھر ڈویژن میں پولیسنگ کو موثر اور مستحکم کرنے کی ہدایت کی۔  وزیراعلیٰ سند ھ نے کہا کراچی ملک کی بڑی موبائل مارکیٹ ہے، کاروبار کرنے والوں کو واضح پیغام دیں، دکانوں پر ہر نئے اور استعمال شدہ موبائل فونز کی خرید و فروخت...
    جیکب آباد میں رکن اسمبلی غالب ڈومکی سے ملاقات کے موقع پر علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ جب تک قانون کی بالادستی مجرموں کا تعاقب اور سزا و جزا پر عملدرآمد نہ ہو، امن کا قیام ایک خواب رہیگا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے ملک میں بدامنی اور موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن و امان کی ابتر صورتحال کے باعث سندھ کے شہری مکمل طور پر غیر محفوظ ہو چکے ہیں۔ معزز شخصیات پر قاتلانہ حملے بدامنی کی بدترین مثال ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابقہ صوبائی وزیر اور رکن قومی اسمبلی میر غالب حسین خان ڈومکی سے ملاقات کے موقع...
    وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے اور جواب الجواب دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ کچھ عدالتی فیصلوں پر دلائل دینا چاہتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے حوالے سے کیس میں وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کے جواب الجواب دلائل مکمل نہ ہوسکے تاہم آئینی بینچ کے رکن جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس کہ عدالتوں نے صرف یہ دیکھنا ہوتا کہ ٹرائل آئین کے مطابق ہے یا نہیں، دہشت گردی کنٹرول کرنا پارلیمان کا کام ہے، عدالت کا نہیں، عدالت یہ سوچنے لگ گئی کہ فیصلے سے دہشت گردی کم ہوگی یا بڑھے گی تو فیصلہ نہیں کر سکے گی۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اپریل ۔2025 )سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے رکن جسٹس جمال مندو خیل نے قراردیاہے کہ دہشت گردی کنٹرول کرنا پارلیمان کا کام ہے، عدالت کا نہیں، عدالت یہ سوچنے لگ گئی کہ فیصلے سے دہشت گردی کم ہوگی یا بڑھے گی تو فیصلہ نہیں کر سکے گی، فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے حوالے سے کیس میں وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کے جواب الجواب دلائل مکمل نہ ہوسکے.(جاری ہے) تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے ہیں کہ عدالتوں نے صرف یہ دیکھنا ہوتا ہے کہ ٹرائل آئین کے مطابق ہے یا نہیں، دہشتگردی کنٹرول کرنا پارلیمان کا کام ہے عدالت کا نہیں، عدالت یہ سوچنے لگ گئی کہ فیصلے سے دہشتگردی کم ہوگی یا بڑھے گی تو فیصلہ نہیں کر سکے گی۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس محمد علی مظہر بنچ میں شامل تھے۔اس کے علاوہ جسٹس حسن اظہر...
    فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف کیس کی سماعت جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے کی۔ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کا موقف تھا کہ اگر کوئی سویلین کسی فوجی تنصیب کو نقصان پہنچائے، ٹینک چوری کرے تو اس پر آرمی ایکٹ کا اطلاق ہوگا، جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ کسی مجرمانہ عمل پر ایف آئی آر کٹتی ہے، سوال ٹرائل کا ہے۔ وکیل وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ قانون بنانے والوں نے طے کرنا ہے ٹرائل کہاں ہوگا، جسٹس جمال خان مندوخیل بولے؛ ایف آئی آر کیسے کٹتی ہے،تفتیش کون کرتا ہے، طریقہ کار کیا ہوگا، یہ جاننا چاہتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: فوجی عدالتوں میں سویلینز...
    کوئٹہ میں موبائل فون ڈیٹا و انٹرنیٹ سروس بحال نہیں ہو سکی ہے۔ وادیٔ کوئٹہ میں موبائل فون ڈیٹا و انٹرنیٹ سروس تیسرے روز بھی معطل ہے۔ موبائل فون ڈیٹا و انٹرنیٹ کی بندش سے طالب عملوں کو آن لائن تدریسی عمل جاری رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈیٹا و انٹرنیٹ سروس کی بندش سے کاروباری افراد کی آن لائن کاروباری مصروفیات بھی شدید متاثر ہو رہی ہیں۔ یاد رہے کہ موبائل فون و انٹرنیٹ سروس ہفتے کی شام کو معطل کی گئی تھی۔ Post Views: 2
    مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے شہر رفح میں 23 مارچ کو پیش آنے والے واقعے کی نئی تفصیلات جاری کی ہیں، جس میں 15 امدادی کارکنوں کی ہلاکت کے حوالے سے ابتدائی مؤقف میں تبدیلی کی گئی ہے۔ تاہم تحقیقات تاحال جاری ہیں۔ ریڈ کریسنٹ اور اقوام متحدہ کے حکام کے مطابق یہ 15 امدادی کارکن اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد زخمیوں کی مدد کے لیے بھیجے گئے تھے، مگر انہیں فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا اور ان کی لاشیں ایک ہفتے بعد ایک کم گہری قبر سے برآمد ہوئیں۔ ایک کارکن اب بھی لاپتا ہے۔ ابتدائی طور پر اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے اندھیرے میں بغیر لائٹس یا نشانات...
    غزہ جنگ کا حصہ رہنے والے اسرائیلی فوجی نے سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ 9 ماہ تک غزہ جنگ میں شامل رہنے والے اسرائیلی فوجی نے اسرائیلی اخبار ہارٹز میں لکھے گئے مضمون میں سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں اسرائیل فلسطینی علاقوں سے قبضہ ختم کرے، اقوام متحدہ میں قرارداد منظور اسرائیلی فوجی نے لکھا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، جسے ’شاوِش‘ کہا جاتا ہے۔ نامعلوم اسرائیلی فوجی نے لکھا کہ فلسطینیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی پالیسی کو ’ماکیسٹو پروٹوکول‘ کہا جاتا ہے جس...
    اسرائیلی فوج انسانی ڈھال کے طور پر فلسطینی شاوِش استعمال کر رہی ہے، اسرائیلی فوجی کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز غزہ (آئی پی ایس )اسرائیلی فوج غزہ میں بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کررہی ہے جنہیں شاوِش کہا جاتا ہے، اسرائیلی فوج روزانہ کم از کم 6 مرتبہ ان کا استعمال کرتی ہے۔اس بات کا انکشاف ایک اسرائیلی فوجی نے اسرائیلی اخبار ہارٹز میں لکھے گئے مضمون میں کیا، اخبار کی جانب اس اسرائیلی فوجی کا نام خفیہ رکھا گیا ہے۔اس نامعلوم اسرائیلی فوجی نے اپنے مضمون میں لکھا کہ وہ 9 ماہ تک غزہ جنگ میں شامل رہا اور اس نے پہلی مرتبہ دسمبر 2023 میں ماسکیٹو پروٹوکول...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں ایک آپریشن کے دوران مؤثر کارروائی کوتے ہوئے فتنۃ الخوارج کے 8 دہشتگردوں ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خوارج کا ایک گروپ شمالی وزیرستان کے ضلع حسن خیل میں افغان بارڈر سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کر رہا تھا، جس پر سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 8 دہشتگرد کو ہلاک کر دیا، جبکہ 4 دہشتگرد زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان مستقل طور پر عبوری افغان حکومت سے کہتا رہا ہے کہ وہ سرحد کے اطراف میں مؤثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہاکہ توقع...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے حسن خیل کے علاقے میں پاکستان-افغانستان سرحد سے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی ہے۔  وزیرِاعظم نے 8 خارجیوں کو جہنم رسید کرنے اور چار کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔  شہباز شریف نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں نے فتنہ الخوارج کے پاکستان میں شر انگیزی کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا. انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے افسران و جوان ملکی سرحدوں سے کسی بھی قسم کی شر انگیزی کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے دن رات...
    پاکستان نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور اس کے مجید بریگیڈ جیسے مسلح گروہوں کو جدید ہتھیاروں کے خفیہ بہاؤ کو روکنے کے لیے مربوط کوششوں پر زور دیا ہے، جو پاکستان کے اندر مہلک حملے کرنے کے لیے افغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں استعمال کرتے ہیں۔ خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق سیرالیون کی جانب سے بلائے گئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب سید عاطف رضا نے کہا کہ دہشتگرد مسلح گروہوں کے پاس افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے غیر قانونی ہتھیار موجود ہیں۔ پاکستانی مندوب نے کہا کہ اس طرح کے ہتھیار کالعدم ٹی...
    اپنے بیان میں جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 6 کینال معاہدے پر دستخط کیے، وہ اب عوامی دباؤ کی وجہ سے پریشان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سینئر رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ہم دریائے سندھ سے 6 کینالز نکالنے کے مخالف ہیں۔ اپنے بیان میں مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ دریائے سندھ کے پانی پر چاروں صوبوں کا کوٹا متعین ہے، جے یو آئی 6 کینالز نکالنے کی مخالفت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ سے 6 کینال نکالنے کا منصوبہ ترک کیا جائے، اس وقت پورا سندھ اور تمام سیاسی جماعتیں سراپا احتجاج ہیں۔ جے یو آئی رہنما نے مزید کہا کہ پیپلز...
    کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )جمعیت علماءاسلام (جے یو آئی۔ف) کے سینئر رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ہم دریائے سندھ سے 6 کینالز نکالنے کے مخالف ہیں۔روز نامہ جنگ کے مطابق کراچی سے جاری بیان میں مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ دریائے سندھ کے پانی پر چاروں صوبوں کا کوٹا متعین ہے، جے یو آئی 6 کینالز نکالنے کی مخالفت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ سے 6 کینال نکالنے کا منصوبہ ترک کیا جائے، اس وقت پورا سندھ اور تمام سیاسی جماعتیں سراپا احتجاج ہیں۔جے یو آئی رہنما نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے 6 کینال معاہدے پر دستخط کئے، وہ اب عوامی دباﺅ کی وجہ سے پریشان ہے۔ا±ن کا کہنا تھا کہ...
    کوئٹہ میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس چارروزبعدبحال کر دی گئی۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس 4 روز سے معطل تھی۔ ترجمان حکومتِ بلوچستان نے کہا کہ موبائل فون ڈیٹا اور انٹرنیٹ سروس سکیورٹی خدشات کی وجہ سے بند کی گئی تھی۔
    مقررین نے کہا کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں خواتین کی آبرویزی کو ایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے، کالے قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ کے تحت بھارتی فورسز کو بے لگام اختیارات حاصل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی یونین کے ہیڈکوارٹرز برسلز میں کشمیر کونسل یورپ کے زیراہتمام ”انٹرنیشنل وومن کانفرنس“ کے مقررین نے کشمیری خواتین کے خلاف بھارتی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی کو انتہائی افسوسناک قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یورپی پریس کلب برسلز میں منعقدہ کانفرنس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں خواتین پر ہونے والے مظالم کا پردہ چاک کیا گیا۔کانفرنس کے مقررین میں چیئرمین کشمیر کونسل یورپ علی رضا سید، یورپی خاتون ایلا فاروقی، کشمیری خاتون...
    کوئٹہ شہر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال کر دی گئی۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس 4 روز سے معطل تھی۔ ترجمان حکومتِ بلوچستان کا اس حوالے سے مؤقف ہے کہ موبائل فون ڈیٹا و انٹرنیٹ سروس سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے بند کی گئی تھی۔ Post Views: 1
    دنیا کے چار بڑے ٹیک ویژنری ایلون مسک، بل گیٹس، مارک زکربرگ اور سیم آلٹمین نےسمارٹ فون کے دور کے خاتمے کا اشارہ دے دیا۔ ان چاروں شخصیات کے وژن کے مطابق اب ایک ایسی دنیا ہوگی جس میں پہننے والی ٹیکنالوجی اور دماغی انٹرفیسز کا غلبہ رہے گا لیکن ایپل کے سی ای او ٹم کوک تاحال سمارٹ فون کی سلطنت سے دستبردار ہونے کو تیار نہیں ہیں۔ ایلون مسک اپنی کمپنی نیورولنک کے ذریعے برین کمپیوٹر انٹرفیس بنا کرسمارٹ فون کو ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ یہ امپلانٹس صارفین کو صرف اپنے خیالات کے ذریعے ٹیکنالوجی کے ساتھ بات چیت کرنے کی اجازت دیتے ہیں، جس میں نہ کوئی اسکرین ہوگی نہ انگلیوں کا استعمال...
    سکھر(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اپریل 2025)وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ ہم کینال کے خلاف کھڑے ہیں، مراد علی شاہ نے وزیراعظم سے کینال منصوبہ فوری بند کرنے کا مطالبہ کر دیا، کینالز کے مسئلے پر پیپلزپارٹی کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، آئین کے تحت جب تک تمام صوبے متفق نہ ہوں کینال نہیں بن سکتیں، سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ جن بیساکھیوں پر یہ پراجیکٹ بنایا گیا وہ گرگئیں۔ ہم کینالز کورکوائیں گے۔ کوئی منصوبہ بنانے کی سوچ پرتوپابندی نہیں لگائی جا سکتی۔ارسا کسی کے کہنے پر پورے ملک کو ڈبو رہا ہے۔ ہم حکومت کیوں چھوڑیں۔ ہم کینالز رکوائیں گے۔ حکومت چھوڑی تو انہیںفری ہینڈ مل جائے گا۔...
    سیئول: جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے ملک میں مارشل لا نافذ کرنے پر صدر یون سک یول کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، عدالت کے 8 ججز نے متفقہ طور پر فیصلہ سناتے ہوئے صدر کے مواخذے کی توثیق کر دی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ مارشل لا کا اعلان اور پارلیمنٹ میں فوج بھیجنا آئین کی کھلی خلاف ورزی تھی، اور یہ اقدام جمہوریت کے لیے سنگین خطرہ تھا۔ عدالت کے مطابق، صدر نے فوج کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا، جو کہ آئینی عہدے کی خلاف ورزی ہے۔ واضح رہے کہ یون سک یول نے 3 دسمبر 2024 کو مختصر مارشل لا نافذ کیا تھا، جس پر اپوزیشن...
    اسلام ٹائمز: امریکی صدر نے مصر کے صدر سے پہلی درخواست یہ کی ہے کہ وہ غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے صحرائے سینا میں فوجی موجودگی اور تنصیبات ختم کر دینا کا مطالبہ مان لے اور وہاں سے مصر کی فوج باہر نکال لے۔ ٹرمپ کے بقول صحرائے سینا میں مصری فوج کی موجودگی کیمپ ڈیوڈ معاہدے کی خلاف ورزی ہے اور اسرائیلی فوجی سربراہان کے لیے تشویش کا باعث ہے۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں مصر کی جانب سے اپنی بندرگاہوں اور ایئرپورٹس میں توسیع کے بارے میں بہت زیادہ رپورٹس شائع ہو رہی ہیں۔ ایک اعلی سطحی اسرائیلی فوجی عہدیدار نے صیہونی چینل 14کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل بیکار نہیں بیٹھے گا اور ان اقدامات کا...
    ہنگری نے اپنے دوست ملک اسرائیل سے یاری نبھانے کے لیے عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹِ گرفتاری ہونے کے باوجود نیتن یاہو کو گرفتار نہیں کیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربان نے اپنے اسرائیلی ہم منصب نیتن یاہو کا پُرتپاک استقبال کیا۔ ہنگری کے وزیراعظم نے نیتن یاہو کو خوش آمدید کہا اور پُرتکلیف کھانوں سے تواضع بھی کی حالانکہ عالمی فوجداری عدالت نے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔ عالمی فوجداری عدالت کا رکن ہونے کی حیثیت سے ہنگری کی یہ اخلاقی ذمہ داری تھی کہ وارنٹ گرفتاری کے فیصلے پر عمل درآمد کرے۔ تاہم ہنگری کے وزیراعظم نے عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے نہ صرف فیصلے پر عمل درآمد نہیں کیا بلکہ...
    پاکستان کو اہم سفارتی کامیابی مل گئی۔ عالمی پارلیمانی فورم کی قیادت کا اعزاز حاصل کر لیا۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی انٹر پارلیمنٹری اسپیکرز کانفرنس کے بانی چیئرمین نامزد ہو گئے۔ عالمی پارلیمانی فورم میں 150 ممالک کے 500 نمائندگان اور 45 پارلیمانی اسپیکرز کی شرکت متوقع ہے۔ چیئرمین سینیٹ کو قانون ساز روابط اور عالمی جمہوری اقدار کےفروغ پر ایوارڈ دیا گیا ہے۔ آئی ایس سی پاکستان اور عالمی پارلیمانوں کے لیے اعلیٰ سطحی پلیٹ فارم بنےگا۔ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ علاقائی استحکام، امن اور پائیدار ترقی کیلئے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں علاقائی امن اور اقتصادی استحکام کے عزم کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملی۔ علاوہ ازیں ملائیشیا کی پارلیمان کے اسپیکر اور آسیان کے...
    وارنٹ گرفتاری کے باوجود نیتن یاہو کا استقبال، ہنگری کا بین الاقوامی فوجداری عدالت سے نکلنے کا بھی اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 3 April, 2025 سب نیوز ہنگری(آئی پی ایس )ہنگری کی حکومت نے بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔ یہ فیصلہ ہنگری کے وزیاعظم وکٹر اوربان کی جانب سے اسرائیلی ہم منصب بن یامین نیتن یاہو کے ہنگری پہنچنے پر استقبال سے قبل سامنے آیا۔آئی سی سی نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف غزہ جنگ میں مبینہ جنگی جرائم پر وارنٹ گرفتاری جاری کررکھا ہے۔ ہنگری کے وزیراعظم کے چیف آف اسٹاف گیرگے گلیاس نے جمعرات کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم فیس بک پر اعلان کیا کہ ہنگری بین...
    سنہ 2021 میں افغانستان سے اپنا بوریا بستر لپیٹنے وقت امریکا اربوں ڈالر کے اپنے جنگی ہتھیار بشمول متعدد طیارے اور بلیک ہاکس ہیلی کاپٹرز اسی سرزمین پر چھوڑگیا تھا اور اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وہ سامان حرب واپس لینا چاہتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے امریکا کو مطلوب دہشتگرد کیسے پکڑا؟ جہاں تک اپنے ہتھیار اور جہاز  و ہیلی کاپٹرز افغانستان میں ہی چھوڑ کر جانے کا سوال ہے تو اس وقت امریکا کی جانب سے یہ تاثر دیا گیا تھا کہ وہ سامان اور جہاز ملک میں ہر شہر پر اپنا قبضہ جماتے ہوئے تیزی سے کابل کی جانب بڑھتے طالبان سے نمٹنے کے لیے افغان فوج کے کام آئیں گے جبکہ اس وقت ایک رائے یہ...
    بھارتی فوج کی پونچھ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ پاک فوج کا بھی بھرپور جواب، آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 2 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)بھارتی فوج کی پونچھ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ’ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، پاکستان کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا آزاد کشمیر کے پونچھ سیکٹر پر بھارتی فوج نے شرپسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کردی جس کے خلاف پاک فوج نے بھی مؤثر جواب دیتے ہوئے بھارتی بندوقوں کو خاموش کروا دیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کے پونچھ سیکٹر پر پاکستانی علاقوں پر مارٹر گولے اور بھاری ہتھیاروں سے بلااشتعال فائرنگ کی تاہم پاکستانی فوج نے حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی بندوقوں کو خاموش...
    بھارتی فوج کی پونچھ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ’ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، پاکستان کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا آزاد کشمیر کے پونچھ سیکٹر پر بھارتی فوج نے شرپسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کردی جس کے خلاف پاک فوج نے بھی مؤثر جواب دیتے ہوئے بھارتی بندوقوں کو خاموش کروا دیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کے پونچھ سیکٹر پر پاکستانی علاقوں پر مارٹر گولے اور بھاری ہتھیاروں سے بلااشتعال فائرنگ کی تاہم پاکستانی فوج نے حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی بندوقوں کو خاموش کروا دیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری...
    راولپنڈی (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ اگر پارٹی رہنماؤں پر کرپشن کے الزمات کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے تو خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر کو اپنے عہدے سے مستعفی ہوجانا چاہیے۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اعظم خان سواتی نے کہا کہ میری بانی پی ٹی آئی سے دیگر دو لوگوں کے ہمراہ ملاقات ہوئی ہے، بانی کو بتایا سلمان اکرم راجہ آپ کا سودا نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے بانی کو مانسہرہ کی کرپشن کے معاملات پر بتایا، میں نے بانی کو بتایا کمیٹی کے معاملات سامنے...
    مغربی کنارے میں انروا کے امور کے ڈائریکٹر رولینڈ فریڈرچ نے کہا کہ مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں اس کے ہیڈ کوارٹر کو ایک بار پھر جان بوجھ کر آگ لگا دی گئی ہے، یہ ایک قابل مذمت اور اشتعال انگیز کارروائی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے نگران ادارے انروا نے بیت المقدس میں اپنے دفتر کو اسرائیلی فوج کی طرف سے نذر آتش کیے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوام متحدہ کی ایجنسی کے خلاف جاری اسرائیلی اشتعال انگیزی کی مہم کے دوران قابض اسرائیلی فوج نے یروشلم میں اس کے دفتر کو آگ لگائی گئی۔ مغربی کنارے میں انروا کے امور کے ڈائریکٹر رولینڈ فریڈرچ نے کہا کہ...
    مغربی کنارے میں انروا کے امور کے ڈائریکٹر رولینڈ فریڈرچ نے کہا کہ مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں اس کے ہیڈ کوارٹر کو ایک بار پھر جان بوجھ کر آگ لگا دی گئی ہے، یہ ایک قابل مذمت اور اشتعال انگیز کارروائی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے نگران ادارے انروا نے بیت المقدس میں اپنے دفتر کو اسرائیلی فوج کی طرف سے نذر آتش کیے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوام متحدہ کی ایجنسی کے خلاف جاری اسرائیلی اشتعال انگیزی کی مہم کے دوران قابض اسرائیلی فوج نے یروشلم میں اس کے دفتر کو آگ لگائی گئی۔ مغربی کنارے میں انروا کے امور کے ڈائریکٹر رولینڈ فریڈرچ نے کہا کہ...
    لاہور (ویب ڈیسک )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی آے) نے ڈپلیکیٹ موبائل ڈیوائسز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پی ٹی آے نے کلون اور ڈپلیکیٹ آئی ایم ای آئی کی مدد سے چلنے والے موبائل فونز کیخلاف آپریشن شروع کردیا۔ پہلے مرحلے میں تمام صارفین کو تصدیقی میسجز بھیجے جائیں گے۔ تصدیق نہ کرانے والوں کے سیٹ بلاک کردیئے جائیں گے۔ صارفین کو موبائل فون کے کلون اور ڈپلکیٹ آئی ایم ای آئی چیک کرنے کے میسجز آئیں گے، تصدیقی میسج ملنے  کے 7 دن میں آئی ایم ای آئی کی تفصیلات فراہم کرنا لازمی ہوگا۔ تصدیق کے بعد آئی ایم ای آئی متعلقہ سم نمبرز سے منسلک کردیئے جائیں گے، جن موبائل فونز کے  آئی ایم ای ایز...
    اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہء خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے گورنر سندھ کو عیدالفطر کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ گورنر سندھ نے بھی وزیراعظم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔ اس دوران، وزیراعظم نے کہا کہ صوبہء سندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے، صوبہ سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے۔
    صدر مملکت کا عید الفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ رمضان المبارک ہمیں صبر، برداشت، عبادت اور غریبوں کی مدد کا درس دیتا ہے اور ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم رمضان المبارک میں حاصل کردہ تربیت کو اپنی روزمرہ زندگی میں نافذ کریں اور اپنی عملی زندگی میں بھی اخلاص، ایمانداری اور محبت کے جذبات کو برقرار رکھیں۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور ایک دوسرے کا سہارا بنیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے عید الفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پوری قوم اور عالمِ اسلام کو عید الفطر پر دلی مبارکباد دیتا ہوں۔ خوشی کا یہ دن ہمیں رمضان المبارک...
    ترجمان کے مطابق موٹر وے پر آنے سے قبل عوام گاڑی کا انجن آئل، پانی، ٹائر اور بریک چیک کر لیں۔ انہوں کہا ہے کہ دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کا استعمال ضرور کریں اور مقررہ رفتار کی پابندی کا خیال رکھیں، مسافر اگلی گاڑی سے محفوظ فاصلہ اور لائن کی پابندی کریں۔ اسلام ٹائمز۔ عیدالفطر کے موقع پر موٹروے پولیس سینٹرل ریجن نے آگاہی مہم کا اعلان کر دیا۔ ترجمان سید عمران احمد کے مطابق موٹر وے پر آنے سے قبل عوام گاڑی کا انجن آئل، پانی، ٹائر اور بریک چیک کر لیں۔ انہوں کہا ہے کہ دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کا استعمال ضرور کریں اور مقررہ رفتار کی پابندی کا خیال رکھیں، مسافر اگلی گاڑی سے محفوظ فاصلہ اور...
    ریاض (نوائے وقت رپورٹ) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو ٹیلی فون کیا ہے۔ میڈیا کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی اور ان کی مغفرت کیلئے دعا کی۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی ولی عہد کی تعزیت پر شکریہ ادا کیا۔
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے ضلع کاٹلنگ میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کاٹلنگ، ضلع مردان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کاروائی اور عید پر شرپسندی پھیلانے کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے، قلات میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی پزیرائی۔ وزیرِ اعظم نے مردان میں فتنہ الخوارج اور انکے سہولت کاروں کی بڑی تعداد اور قلات میں کاروائی میں 6 دہشت گردوں کو جہنم رسید کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 مارچ 2025ء) خبر رساں ادارے اے ایف پی نے پاکستان کی پولیس کے حوالے سے ہفتے کے دن بتایا ہے کہ افغان سرحد سے متصل ایک علاقے میں سات فوجی مارے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ 'مسلح طالبان‘ ایک گھر میں چھپے ہوئے تھے، جہاں سے انہوں نے فوجی قافلے پر اچانک حملہ کر دیا۔ فوج کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں آٹھ جنگجو ہلاک جبکہ چھ زخمی ہو گئے۔ کئی گھنٹے تک جاری رہنے والی اس کارروائی میں فوج کو جنگی ہیلی کاپٹرز کی معاونت بھی حاصل رہی۔ اے ایف پی کے مطابق رواں سال کے آغاز سے اب تک خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں حکومت کے خلاف برسرپیکار مسلح...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 مارچ 2025ء) لاطینی امریکہ کے 200 ملین آبادی والے ملک برازیل میں اس تبدیلی کا آغاز سب سے بڑے شہر ریو ڈی جنیرو سے ہوا، جہاں ایک پائلٹ پروجیکٹ کے تحت اسکولوں میں طالب علموں کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی لگا دی گئی۔ یہ تجربہ کافی کامیاب رہا اور بچوں کے اسکولوں میں قیام کے دوران تعلیمی اور کھیلوں سے متعلق سرگرمیوں پر اتنے مثبت اثرات پڑے کہ اس کا دائرہ پورے ملک تک وسیع کر دیا گیا۔ فرانسیسی مڈل اسکولوں میں طلبا کے پاس موبائل فون ہونا ممنوع صدر لولا ڈا سلوا کی طرف سے دستخط کے بعد اس سال جنوری سے نئے تعلیمی سال کے آغاز کے ساتھ...