ہنگری نے اپنے دوست ملک اسرائیل سے یاری نبھانے کے لیے عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹِ گرفتاری ہونے کے باوجود نیتن یاہو کو گرفتار نہیں کیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربان نے اپنے اسرائیلی ہم منصب نیتن یاہو کا پُرتپاک استقبال کیا۔

ہنگری کے وزیراعظم نے نیتن یاہو کو خوش آمدید کہا اور پُرتکلیف کھانوں سے تواضع بھی کی حالانکہ عالمی فوجداری عدالت نے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔

عالمی فوجداری عدالت کا رکن ہونے کی حیثیت سے ہنگری کی یہ اخلاقی ذمہ داری تھی کہ وارنٹ گرفتاری کے فیصلے پر عمل درآمد کرے۔

تاہم ہنگری کے وزیراعظم نے عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے نہ صرف فیصلے پر عمل درآمد نہیں کیا بلکہ عالمی فوجداری عدالت سے علیحدہ ہونے کا اعلان بھی کردیا۔

جس پر آئی سی سی کے ترجمان فادی عبداللہ نے ہنگری کو یاد کرایا کہ وہ باضابطہ علیحدگی ہونے تک رکن ہے اور اُس وقت تک عدالت کے ساتھ تعاون کرنے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ عالمی فوجداری عدالت نے غزہ میں سنگین جنگی جرائم کا مرتکب ہونے پر نومبر میں اسرائیلی وزیر اعظم اور وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

جسے بالائے طاق رکھتے ہوئے ہنگری کے وزیر اعظم نے اسرائیلی وزیراعظم کو دورے کی دعوت دی تھی۔

رواں برس فروری میں اقتدار سنبھالنے کے ایک ماہ بعد ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کریم خان پر پابندیاں عائد کی تھیں۔

یہ وہی کریم خان ہیں جنھوں نے عالمی فوجداری عدالت سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹِ گرفتاری حاصل کیے تھے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے اس فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربان نے کہا تھا کہ ہم ایک ایسے عالمی ادارے کا حصہ کیوں رہیں جو امریکی پابندیوں کی زد میں ہے۔

ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربان کے عالمی فوجداری عدالت سے دستبرداری کے اعلان کے بعد انھیں پارلیمان سے منظوری بھی لینا ہوگی۔

پارلیمان میں وکٹر اوربان کی پارٹی کے اکثریت میں ہونے کے باعث یہ منظوری بآسانی حاصل ہوجائے گی۔

جس کے بعد ہنگری عالمی فوجداری عدالت سے انخلا کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو رسمی خط بھیجے گا اور ایک سال کے عرصے میں باضابطہ طور پر آئی سی سی سے علیحدہ ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ عالمی فوجداری عدالت سے اب تک دوممالک برونڈی اور فلپائن نے علیحدگی اختیار کی ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عالمی فوجداری عدالت سے ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربان نیتن یاہو نے عالمی

پڑھیں:

وزیراعظم کا بڑا اقدام؛ پرائیویٹ حج کوٹے سے متعلق سخت نوٹس، کمیٹی تشکیل دے دی

ویب ڈیسک : وزیر اعظم شہباز شریف نے رواں سال پرائیویٹ حج کوٹے میں کمی ہونے اور ہزاروں پاکستانیوں کے پرائیویٹ کوٹے سے حج سے محروم ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری انکوائری کا حکم دے دیا ہے اور انکوائری کے لیے تین رکنی کمیٹی قائم کر کے تین روز میں ذمہ داروں کا تعین کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی طرف سے سعودی وزارت حج کی اس سال 2025 کے حج بارے پالیسی پر بروقت مقررہ شیڈول میں عمل کر کے پرائیویٹ حج کوٹہ حاصل نہ ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اس کی فوری انکوائری کا حکم دیا ہے۔وزیراعظم نے انکوائری کے لیے تین رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے، جس کے چئیرمین سیکریٹری کابینہ ڈویژن ہوں گے، دیگر اراکین میں چئیرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور وفاقی سیکریٹری گلگت بلتستان شامل ہیں۔کمیٹی کو کہا گیا ہے کہ وہ انکوائری کرے کہ سعودی وزارت حج کی اس سال پرائیویٹ حج پالیسی کو وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کیوں بروقت عمل درآمد نہیں کر سکی، پرائیویٹ حج کے کوٹے کے لیے سعودی وزارت حج سے بروقت کیوں نہیں کہا جاسکا۔

چئیرمین پی سی بی کاسابق کرکٹر  فاروق حمید کے انتقال پرافسوس کا اظہار

اسی طرح پرائیویٹ حج کوٹہ نہ ملنے سے ہزاروں پاکستانی اس سال حج سے محروم رہ گئے، کمیٹی تین روز میں انکوائری کر کے ذمہ داروں کا بھی تعین کرے اور اس سلسلے میں وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی اس بابت کمیٹی سے مکمل تعاون کی پابند ہوگی۔

کابینہ ڈویژن نے اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسموگ کے تدارک سے متعلق درخواستیں، پی ڈی ایم اے سے رپورٹ طلب
  • وزیراعظم کا بڑا اقدام؛ پرائیویٹ حج کوٹے سے متعلق سخت نوٹس، کمیٹی تشکیل دے دی
  • اسرائیل سے قربت، ہنگری کا آئی سی سی سے دستبرداری کا فیصلہ
  • نیتن یاہو کا دورہ ہنگری بین الاقوامی قانون کے لیے ’برا دن‘ ہے، جرمنی
  • وارنٹ گرفتاری کے باوجود نیتن یاہو کا استقبال، ہنگری کا بین الاقوامی فوجداری عدالت سے نکلنے کا بھی اعلان
  • بھارت متنازعہ جموں و کشمیر میں عالمی قوانین اور اصول و ضوابط کی دھجیاں اڑا رہا ہے، حریت کانفرنس
  • قطر گیٹ کرپشن اسکینڈل میں نیتن یاہو کے گرد گھیرا تنگ، دو سینئر مشیر گرفتار 
  • نیتن یاہو کے دو مشیر کرپشن کیس میں گرفتار، تین روزہ ریمانڈ پر جیل منتقل
  • دہشت گرد بنجمن نیتن یاہو کی گردن پر لٹکی گرفتاری کی تلوار