2025-02-08@06:51:27 GMT
تلاش کی گنتی: 23
«صفا سے مروہ»:
(گزشتہ سے پیوستہ) حجرِ اسود کے سامنے پہنچنے پر طواف کا پہلا چکر مکمل ہوا تو اس کی طرف ہاتھوں کا اشارہ کر کے بسم اللہ ، اللہ اکبر کہہ کر اور ہاتھوں کو چوم کر دوسرے چکر کی نیت کی اور آگے چل پڑے۔ رات کے سوا دو ، اڑھائی بجے طواف کرنے والوں کی تعداد میں کچھ کمی نہیں تھی۔ لگتا تھا کہ مدینہ منورہ میں ہمارے آٹھ نو دن گزارنے کے دوران یہاں مکہ مکرمہ میں زائرین ِ عمرہ کی تعداد میں اضافہ ہو چکا ہے۔ میں یہ سطور تحریر کر رہا ہوں تو کعبہ مشرفہ کے چاروں طرف مطاف کا پورا نقشہ اور مسجد الحرام کے وسیع و عریض برآمدے اور اوپر بلند و بالا مینار...
پاکستان کی معروف اداکارہ عروہ حسین کی ’شیندی‘ کے فنکشن میں عروہ حسین اور فرحان سعید کے دھواں دار ڈانس پرفارمنس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ حال ہی میں ساتھی اداکار امیر گیلانی کے ساتھ زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرنے والی اداکارہ ماورا کی شادی کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔ ان کی ’شیندی‘ یعنی مہندی اور بارات کے دن ان کی بڑی بہن عروہ اور بہنوئی گلاکار فرحان سعید نے شاندار ڈانس پرفارمنس پیش کیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویدیوز میں عروہ اور فرحان سعید کو مختلف گانوں پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر فرحان سفید شیروانی جبکہ عروہ شیشوں سے سجے رنگ برنگے شرارے میں ملبوس ہیں۔ ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 فروری 2025ء) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے جمعے کے روز ایک بیان میں کہا، "نئی امریکی حکومت کا، ایران کے اپنے اقتصادی شراکت داروں کے ساتھ قانونی تجارت کو روک کر ایرانی قوم پر دباؤ ڈالنے کا فیصلہ ایک ناجائز، غیر قانونی اور خلاف ورزی پر مبنی اقدام ہے۔" ٹرمپ کی واپسی کے بعد سے ایران اور امریکہ کے مابین کوئی رابطہ نہیں ہوا،ایران بقائی نے مزید کہا کہ امریکی اقدام "واضح طور پر غیر منصفانہ اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف" ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ نے جمعرات کو ایک بین الاقوامی نیٹ ورک کے خلاف مالی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جو "سینکڑوں ملین ڈالر...
فالح الفیاض سے اپنی ایک ملاقات میں حکمت ملی عراق کے سربراہ کا کہنا تھا کہ درپیش بحرانوں سے نمٹنے کیلئے قومی اتحاد و یگانگت کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عراق کی سیاسی جماعت "حکمت ملی" کے سربراہ "سید عمار الحکیم" نے کہا کہ اس وقت ملک میں سیاسی، سیکورٹی اور اجتماعی استحکام ہے جسے قائم رکھنا ہم سب کی ذمے داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاعی نظام میں الحشد الشعبی ایک ستون کی حیثیت رکھتی ہے۔ سید عمار الحکیم نے ان خیالات کا اظہار عراق کی رضاکار دفاعی فورس "الحشد الشعبی" کے سربراہ "فالح الفیاض" سے ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ملک کے استحکام میں الحشد الشعبی کے مثبت کردار کا ذکر کیا۔...
کراچی(اسٹاف رپورٹر ) بلدیہ ٹاؤن میں پسند کی شادی کرنے والے شوہر نے تشدد اور گلا دبا کر بیوی کو قتل کر کے سسرکو فون پر کہاکہ گھر میں تمہاری بیٹی کی لاش پڑی ہے، جاکر اٹھا لو،مقتولہ 2 بچوں کی ماں تھی۔تفصیلات کے مطابق سعید آباد تھانے کی حدود بلدیہ ٹاون سیکٹر 12 ای میں گھر سے خاتون کی لاش ملی۔خاتون کی لاش قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت 22 سالہ صبا زوجہ عرفان کے نام سے کی گئی۔ایس ایچ او سعید آباد ادریس بنگش نے بتایاکہ مقتولہ خاتون 2 بچوں کی ماں تھی اورخاتون کو اس کے شوہر عرفان نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کیا...
وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے رہنما صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ وزیر دفاع کو علم ہونا چاہیے فیض آباد دھرنے پر گولیاں ان کی حکومت نے چلائی تھیں۔اپنے بیان میں حامد رضا نے کہا کہ فیض آباد دھرنوں پر کمیشن بنانا چاہتے ہیں تو بنائیں میں بھی کمیشن میں جاؤں گا، اس کمیشن میں وہ وہ بتاؤں گا وزیر دفاع جس کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے۔صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ جو بھی جوڈیشل کمیشن بنانا چاہتے ہیں بنا لیں، کمیشن بنانا ہے تو پھر 14-2013 سے نہیں اصغر خان کیس سے کمیشن بنائیں، جہاں سے پاکستان کا سیاسی نظام گندا ہوا اس جڑ کو پکڑیں۔انہوں نے کہا...
کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں پسند کی شادی کرنے والے شوہر نے تشدد اور گلا دبا کر بیوی کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ مقتولہ 2 بچوں کی ماں تھی۔ جمعرات کی صبح سعید آباد تھانے کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سیکٹر 12 ای میں گھر سے خاتون کی لاش ملی، جسے اس کے شوہرنے تشدد کانشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کیا۔ خاتون کی لاش ملنے کی اطلاع پرپولیس موقع پر پہنچی اور جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو طلب کیا۔ بعد ازاں خاتون کی لاش قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت 22 سالہ صبا زوجہ عرفان کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ...
کراچی کے علاقے محمود آباد میں آج صبح کے وقت ہونے والے پولیس مقابلے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی۔ویڈیو میں موٹرسائیکل پر پیچھے بیٹھا شخص سیدھی فائرنگ کرتا نظر آ رہا ہے جبکہ فوٹیج میں مقابلے کے دوران اسکول جاتے ہوئے بچوں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ کراچی: نشے کے عادی شوہر نے بیوی کو گلا دبا کر قتل کر دیاکراچی کے علاقے بلدیہ میں نشے کے عادی شوہر نے بیوی کو گلا دبا کر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ صبح 7 بج کر 38 منٹ پر ہوا، مختلف پہلوؤں سے تفیتش جاری ہے۔فائرنگ سے زخمی ہونے والے کانسٹیبل اور راہگیر مرد و خاتون اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
— فائل فوٹو گوجرانوالہ میں داماد نے فائرنگ کر کے اپنی ساس اور برادرِ نسبتی کو قتل کر دیا جبکہ فائرنگ سے ایک اور برادرِ نسبتی زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق مکی روڈ پر شوہر ناراض بیوی کو منانے میکے آیا تھا تاہم بیوی کے گھر جانے سے انکار پر جھگڑا ہوا اور ملزم نے فائرنگ شروع کر دی۔ کراچی: نشے کے عادی شوہر نے بیوی کو گلا دبا کر قتل کر دیاکراچی کے علاقے بلدیہ میں نشے کے عادی شوہر نے بیوی کو گلا دبا کر قتل کردیا۔ ملزم کی فائرنگ کے نتیجے میں ساس اور برادرِ نسبتی موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک اور برادرِ نسبتی زخمی ہو گیا۔ملزم واقعے کے بعد فرار ہو گیا جس...
پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ تک پہنچنا مقصد تھا وہ پہنچ گئی: خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ تک پہنچنا مقصد تھا وہ پہنچ گئی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ہو گئے ہیں تو پھر ہمارے ساتھ مذاکرات کی کیا ضرورت ہے؟ پی ٹی آئی کا بیان آ گیا ہے ان کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے ہوگئے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ آیا تو ملکی مفادات کو سامنے رکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ داخلی معاملات میں کوئی بیرونی پریشر نہیں لیں گے،...
کراچی: شہر قائد کے علاقے ملیر رفاع عام سوسائٹی میں ایک گھر میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک لڑکی اور ایک لڑکا جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد اس واقعے کو غیرت کے نام پر قتل قرار دیا ہے اور مقتولہ کی والد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایچ او الفلاح محمد علی مروت کے مطابق واقعہ ملیر رفاع عام سوسائٹی کے ایک گھر کی بالائی منزل پر پیش آیا۔ دونوں مقتولین کی لاشیں موقع پر پائی گئیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق لڑکی کی شناخت 18 سالہ فاطمہ دختر اظہر کے طور پر ہوئی، جبکہ جاں بحق لڑکے کی شناخت ابھی تک نہیں ہوسکی، لیکن اس کی عمر...
اسلام آباد: حکومتی مذاکراتی ٹیم کے ترجمان، عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی کو پیغام دیا ہے کہ "دو دو تین تین دروازوں سے مذاکرات بیک وقت نہیں چل سکتے۔” ایک بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ انہیں بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تفصیلات اور اس میں ہونے والے مکالموں کا علم ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ اعلیٰ فوجی سطح پر براہ راست بات چیت کا آغاز ہو چکا ہے، جو اطمینان بخش ہے، اور ساتھ ہی بیک ڈور اور فرنٹ ڈور دونوں راستوں سے مذاکرات کا عمل جاری رہے گا۔ عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ اب چھوٹے دروازوں، کھڑکیوں یا روشن دانوں میں جھانکنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ اگر وہ دروازہ...
کراچی(شوبز ڈیسک)سینیئر اداکاراؤں جویریہ سعود اور فائزہ حسن نے کہا ہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کے زائد العمر اداکار اپنی عمر اداکاراؤں کے بجائے کم عمر لڑکیوں کے ساتھ کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ فائزہ حسن اور جویریہ سعود نے حال ہی میں سما ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ڈراموں میں اداکاروں کے درمیان عمر کے فرق پر کھل کر بات کی۔ ایک سوال کے جواب میں فائزہ حسن نے کہا کہ اداکاراؤں کے بجائے اداکار زیادہ عدم تحفظ کا شکار ہوتے ہیں، وہ اپنی حفاظت کی خاطر خود سے کم تجربہ کار اور کم عمر اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کے...
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اگر تحریک انصاف چاہتی ہے کہ مذاکرات میں سے کچھ نکلے تو اپنے سائیڈ شو بند کرے۔ زرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ جو کچھ کل قومی اسمبلی میں کیا گیا وہ مذاکرات سے ان کی وابستگی اور نیت پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی مذاکرات ہوتے ہیں تو فریقین جارحیت بند کر دیتے ہیں، انہوں نے جو زبان استعمال کی ہے اس سے عیاں ہے کہ مذاکرات صرف ایک سموک سکرین ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو حکومت نے کبھی ڈیل کی کوئی پیشکش نہیں کی، ہم ان کے ساتھ...
پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کی دبئی میں شادی کی تصاویر سال نو کے آغاز پر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، اور اب ان کے شوہر کے بارے میں حیران کن تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ نیلم کے دیور ثمر رانجھا نے نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے بھائی محمد راشد کا تعلق میانوالی، پاکستان سے ہے اور وہ 2006 سے دبئی میں مقیم ہیں۔ وہاں ان کا ٹریول اینڈ ٹورازم کا بزنس اور 3 سے 4 ریسٹورنٹس ہیں۔ ثمر نے مزید بتایا، "بھائی اور نیلم کی پہلی ملاقات دبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں ہوئی۔ پھر اسنیپ چیٹ پر بات چیت کا سلسلہ شروع ہوا اور دونوں میں محبت ہوگئی۔ دو ڈھائی سال کے تعلق کے بعد انہوں...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حالی روڈ امریکن کوارٹر میں منشیات فروش دو گروہ میں تصادم کے دوران فائرنگ سے علاقہ گونج اٹھا۔ تفصیلا ت کے مطابق ریلوے گرا¶نڈ امریکن کوارٹرز میں دو طرفہ فائرنگ سے علاقہ گونج اٹھا ،علاقہ مکینوں میں شدید خوف وہراس،ذرائع کےمطابق علاقے میں منشیات فروش کے دو گروہ میں حدود کے تنازعے پر تصادم کے بعد ایک دوسرے پر فائرنگ شروع ہوگئی جس کے باعث علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا تاہم پولیس کی 3 سے 4 موبائل علاقے میں پہنچ گئیں جبکہ پولیس کیجانب سے تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔
پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل فتنہ نے فائنل کال دی تو وہ مس کال ثابت ہوئی۔ شاہدرہ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ سول نافرمانی کی تحریک سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ سول نافرمانی کر کے آئی ایم ایف کو خطوط لکھے گئے۔ اڈیالہ جیل فتنہ نے فائنل کال دی تو وہ مس کال ثابت ہوئی۔ ترسیلات زر نہ بھیجنے کی کال کے باوجود اضافہ ہوا اور بیرون ملک سے 3 ارب 10 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر آئی۔ عظمی بخاری نے کہا کہ ایک شخص کی سازش ہے کہ اداروں اور ملک کو نقصان پہنچانا ہے۔ ادھر تو پھونکوں تعویزوں اور...
گھی ایک ایسا غذائی جزو ہے جو روٹی، دالوں اور سبزیوں کا ذائقہ بڑھانے کے ساتھ ساتھ صحت کے لیے بھی بہت سے فوائد رکھتا ہے۔ گھی میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈز، وٹامن اے اور بیوٹیرک ایسڈ صحت کے لیے فائدہ مند ہیں، اور یہ جسم میں ٹی سیلز کی پیداوار میں مدد کرتے ہیں جو بیماریوں سے لڑنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ تاہم، صحت کے فوائد کے باوجود کچھ افراد کے لیے گھی کا استعمال نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے۔ اگر آپ کو بدہضمی یا گیس کی شکایت رہتی ہو، تو گھی کا زیادہ استعمال آپ کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ گھی کا زیادہ استعمال ہاضمے کے مسائل کو بڑھا سکتا ہے۔ دل...
—فائل فوٹو کراچی میں شوہر نے لڑائی جھگڑے کے دوران مبینہ طور پر فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بیوی کو مبینہ طور پر فائرنگ کر کے قتل کرنے کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔ کراچی، ٹینکر کی ٹکر سے2 شہریوں کی ہلاکت کا مقدمہ درجشہید ملت روڈ پر ٹینکر کی ٹکر سے2 شہریوں کی ہلاکت کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ دوسری جانب کراچی میں شہید ملت روڈ پر ٹینکر کی ٹکر سے 2 شہریوں کی ہلاکت کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق حادثے کا مقدمہ تھانہ فیروز آباد میں درج کیا گیا ہے جبکہ ٹینکر ڈرائیور فرار...
بلدیہ ٹاؤن میں گھریلو تنازعہ پر شوہر نے بیوی پر فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ایس ایچ او بلدیہ عمران سعد نے بتایا کہ بلدیہ ٹاؤن ساڑھے پانچ نمبر طوفان کولڈرنک کے قریب گھر میں شوہر نے اپنی بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔مقتولہ کی شناخت 25 سالہ مہر النساء زوجہ محمد حسین کے نام سے ہوئی جبکہ مقتولہ کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق شوہر نے گھریلو تنازعہ پر اپنی اہلیہ کو قتل کیا ہے۔ پولیس نے مقتولہ کے شوہر محمد حسین کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔مقتولہ کے دو بچے ہیں جن میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں۔ گرفتار شوہر نجی ادارے...