کراچی(شوبز ڈیسک)سینیئر اداکاراؤں جویریہ سعود اور فائزہ حسن نے کہا ہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کے زائد العمر اداکار اپنی عمر اداکاراؤں کے بجائے کم عمر لڑکیوں کے ساتھ کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

فائزہ حسن اور جویریہ سعود نے حال ہی میں سما ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ڈراموں میں اداکاروں کے درمیان عمر کے فرق پر کھل کر بات کی۔

ایک سوال کے جواب میں فائزہ حسن نے کہا کہ اداکاراؤں کے بجائے اداکار زیادہ عدم تحفظ کا شکار ہوتے ہیں، وہ اپنی حفاظت کی خاطر خود سے کم تجربہ کار اور کم عمر اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کے وہ اداکار جو 50 سال سے زائد العمر ہیں، ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ خود سے نصف عمر اداکاراؤں کے ساتھ کام کریں۔

ان کے مطابق ایسے اداکار اپنی ہم عمر اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے کو اپنے لیے خطرہ سمجھتے ہیں، اس لیے وہ ایسی اداکاراؤں کے ساتھ کام ہی نہیں کرتے۔

فائزہ حسن کا کہنا تھا کہ زائد العمر مرد اداکار اس لیے بھی کم عمر لڑکیوں کے ساتھ کام کرتے ہیں، کیوں کہ انہیں لگتا ہے کہ کم عمر اداکارائیں انہیں کھا نہیں جائیں گی اور ایسی اداکاراؤں کے ساتھ کام کرتے وقت وہ خود کو بھی 30 سال کا سمجھنے لگے ہیں۔

ان کی بات کے دوران جویریہ سعود نے بھی انکشاف کیا کہ ان کی ہم عمر بعض اداکارائیں ایسی بھی ہیں جو چاہتی ہیں کہ ان کے شوہر اداکار 18 سال کی عمر کی لڑکی کے ساتھ ہیرو آئیں۔

جویریہ سعود کا کہنا تھا کہ شوبز کی بہت ساری خواتین جو کہ ان کی ہم عمر ہیں، وہ چاہتی ہیں کہ ان کے شوہر 18 سال کی لڑکی کے ساتھ ہیرو کام کرے۔

انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ ایسی خواتین کے شوہر ان سے بھی عمر میں چند سال بڑے ہوتے ہیں لیکن ایسی خواتین کی ہمیشہ خواہش ہوتی ہے کہ ان کے شوہر 18 یا 20 سال کی لڑکی کے ساتھ ہیرو آئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسی خواتین کہتی رہتی ہیں کہ وہ نہیں چاہتیں کہ ان کے شوہر کسی بڑی عمر کی اداکارہ کے ساتھ ہیرو آئے۔
مزیدپڑھیں:مجھے ’اوووو‘ والا احتجاج پسند نہیں، ایسے تو گیدڑ کرتے ہیں، شیر افضل مروت

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ں کے ساتھ کام کرنے کو عمر اداکاراو ں کے کے ساتھ ہیرو جویریہ سعود زائد العمر فائزہ حسن

پڑھیں:

گوادر کی گریجوایٹ سہیلوں نے نوکری کے بجائے کاروبار کو ترجیح کیوں دی؟

گوادر کی تاریخ میں پہلی بار 3 سہیلوں نے مل کر ٹی کیفے کی بنیاد رکھی ہے۔ انہوں نے جی ڈی اے پارک میں اسٹال لگا کر اپنی کاروبار کی ابتدا کی اور کاروبار چل پڑا۔  مقامی لوگوں کی جانب سے ان لڑکیوں کو خوب سراہا جارہا ہے۔ جبکہ گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی ان خواتین کی بھرپور معاونت بھی کررہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

3 سہیلوں گوادر گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی

متعلقہ مضامین

  • ملتان ٹیسٹ: پاکستان پہلی اننگ میں 230 رنز پر آؤٹ
  • پہلے بھی ایسی سزائیں دی گئیں جو ہائیکورٹ میں جا کر ختم ہوئیں، علیمہ خان
  • مصر میں نوجوان نے ایک ہی دن میں تین لڑکیوں سے شادی کر کے سب کو حیران کردیا
  • گوادر کی گریجوایٹ سہیلوں نے نوکری کے بجائے کاروبار کو ترجیح کیوں دی؟
  • نوجوان نے ایک ہی دن میں تین لڑکیوں سے شادی کرلی
  • لڑکیوں کی تعلیم اور قومی ترجیحات کا تعین
  • سیف علی خان پر حملہ کرنے والے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
  • بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر حملہ کرنے والے شخص کی تصویر سامنے آگئی
  • سیف علی خان پر حملہ کرنے والا کون، شناخت ہوگئی
  • پاکستان کی سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے:مولانا فضل الرحمان