حیدرآباد: منشیات فروشوںکے 2گروہ میں فائرنگ، خوف و ہراس
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حالی روڈ امریکن کوارٹر میں منشیات فروش دو گروہ میں تصادم کے دوران فائرنگ سے علاقہ گونج اٹھا۔ تفصیلا ت کے مطابق ریلوے گرا¶نڈ امریکن کوارٹرز میں دو طرفہ فائرنگ سے علاقہ گونج اٹھا ،علاقہ مکینوں میں شدید خوف وہراس،ذرائع کے
مطابق علاقے میں منشیات فروش کے دو گروہ میں حدود کے تنازعے پر تصادم کے بعد ایک دوسرے پر فائرنگ شروع ہوگئی جس کے باعث علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا تاہم پولیس کی 3 سے 4 موبائل علاقے میں پہنچ گئیں جبکہ پولیس کیجانب سے تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسلام آباد کچہری میں تصادم، وکلا نے ایک دوسرے پر کرسیاں برسا دیں
اسلام آباد کچہری میں تصادم، وکلا نے ایک دوسرے پر کرسیاں برسا دیں WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد کی کچہری میں دو گروپوں میں تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے، دونوں گروپوں کی جانب سے ایک دوسرے پر کرسیاں برسا دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی عدالت کی کینٹین میں ہفتے کو پیشی پر آئے دو فریقین کے وکلا آپس میں بھڑ گئے۔
اس دوران ایک دوسرے پر حملے کئے گئے اور کرسیاں برسائی گئیں۔
واقعے کے بعد اسلام آباد کچہری میں پولیس کو طلب کر لیا گیا۔