2025-03-22@20:16:49 GMT
تلاش کی گنتی: 50

«دوبارہ کھول دیا»:

    طورخم سرحد کو 27 روز بعد پیدل آمدورفت کے لیے بحال کر دیا گیا جس کے بعد مسافروں کی نقل و حرکت شروع ہو گئی تاہم سرحد پار کرنے کے لیے ویزا اور پاسپورٹ لازمی قرار دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق امیگریشن سیکشن کی مرمت مکمل ہونے کے بعد سرحد کو بحال کیا گیا اور آج سے افغانستان کے لیے پیدل آمدورفت دوبارہ ممکن ہو گئی ہے تاہم بغیر ویزا اور پاسپورٹ کے کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی سرحدی گزرگاہ کو ایک روز قبل تجارتی مقاصد کے لیے کھولا گیا تھا امیگریشن ذرائع کے مطابق 21 فروری کو پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان مسلح جھڑپوں کے نتیجے میں طورخم امیگریشن سسٹم کو نقصان پہنچا تھا فائرنگ...
    لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کو آگ لگنے کے واقعہ کے بعد جزوی طور پر دوبارہ کھول دیا گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اس اہم مصروف ترین ایئرپورٹ کی بندش سے سفری طور پر سخت خلل پڑا ہے۔ ہوائی اڈے کے ہفتے کے روز مکمل طور پر کام کرنے کی توقع ہے تاہم ایئر لائنز حکام کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں بندش کا بڑا اثر پڑے گا۔ ڈاؤننگ اسٹریٹ نے بتایا ہے کہ لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے ایک الیکٹریکل سب اسٹیشن میں آگ لگنے سے 1,350 سے زائد پروازیں بند ہوئیں اور لاکھوں مسافروں کے سفر میں خلل پڑا۔ حکام کے مطابق اس منفرد نوعیت کے واقعہ کی تحقیقات انسداد دہشت گردی کی پولیس کررہی ہے۔...
    محمد جواد : طورخم بارڈر پیدل آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا، پاکستان اور افغانستان کے درمیان پیدل آمدورفت بحال،  صرف ویزا اور پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو افغانستان جانے کی اجازت دی گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق افغان مریضوں کو پاکستان آنے کی خصوصی اجازت دی گئی،  21 فروری کو پاک افغان فورسز میں مسلح جھڑپیں ہوئیں، فائرنگ سے طورخم امیگریشن سسٹم کو نقصان پہنچا، امیگریشن سسٹم کی خرابی کے باعث پیدل آمدورفت تاخیر کا شکار رہی،  25 دن کی بندش کے بعد گزشتہ روز تجارت کے لیے سرحد کھولی گئی۔آج عام شہریوں کی پیدل آمدورفت کا آغاز کر دیا گیا، طورخم کے راستے روزانہ 10 ہزار مسافر سفر کرتے ہیں، ہر روز 1500 تجارتی گاڑیاں طورخم بارڈر سے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 مارچ 2025ء) شام کے سابق صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے تین ماہ سے زائد عرصے بعد جرمنی نے جمعرات کو دمشق میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا۔ شام کی خانہ جنگی کے دوران 2012 میں بند ہونے والے اس سفارت خانے کو جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک نے باضابطہ طور پر دوبارہ کھول دیا، جو اسد حکومت کے خاتمے کے بعد دوسری بار شام کا دورہ کر رہی تھیں۔ شام: اسد حکومت کے خاتمے کے بعد جرمن وزیر خارجہ کا دوسرا دورہ بیئربوک کے مطابق، جرمن سفارت کاروں کی ایک چھوٹی سی تعداد دمشق میں اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرے گی، لیکن قونصلر کے کام، جیسے کہ ویزا...
    لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا ایپ ایکس کھولنے کے معاملے پر حکومت کو آخری موقع دیتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ اس مسئلے کا حل کیا ہے اور کون حل کرے گا۔ اگر کہیں گے کہ ذمہ دار کابینہ ہے تو اسکے سربراہ کو طلب کیا جائے گا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے سوشل میڈیا ایپ ایکس کی بندش کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔وفاقی حکومت کے وکیل نے بتایا کہ وزارت داخلہ کے مطابق اُس کے پاس کوئی ایسا سسٹم نہیں جس سے معلوم ہوسکے کہ سرکاری ادارے ایکس کیسے استعمال کر رہے ہیں۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ایکس سے اُن کا کوئی معاہدہ نہیں۔ فل بینچ نے کہا...
    ملزم ساحر نے بتایا کہ میں اور مصطفی عامر پینے کے لیے ویڈ ایک دوسرے کو دیتے رہتے تھے، ایک سال تک میرے پاس ویڈ نہیں آرہی تھی تو مصطفیٰ مجھے پینے کے لیے ویڈ لاکر دیتا رہا، کچھ ماہ پہلے مجھے ایک دوست واسع گلزار نے فون کرکے بتایا کہ ارمغان بہت امیر ہوگیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ایک ملزم ساحر حسن نے اپنے بیان میں حیران کن انکشافات کیے ہیں۔ ساحر حسن نے بتایا کہ میں اسلام آباد میں ایک دوست یحییٰ کے ذریعے ویڈ منگواتا تھا۔ یحییٰ کا کزن شاہ نور میرا دوست تھا، اسی کے ذریعے رابطہ ہوا۔ مجھے گھر پر نجی کوریئر کمپنیوں کے ذریعے ویڈ ملتی تھی۔مجھے سپلائی کی جانے...
    پاکستان اور افغانستان کے حکام کی فلیگ میٹنگ میں دونوں ممالک کے مشترکہ جرگہ کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی اور 25 روز سے بند طورخم تجارتی گزرگاہ کارگو کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے سے کھول دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق طورخم تجارتی گزرگاہ باقاعدہ طور پر بحال ہونے کے بعد گاڑیوں کی آمد روفت شروع ہوگئی، پاکستان کی طرف سے گاڑیاں افغانستان کی حدود میں داخل ہوئیں۔ سیکورٹی ذرائع نے کہا کہ پاک افغان کشیدگی ختم ختم ہوگئی اور طورخم کراسنگ پوائنٹ پر سرکاری عملہ تعینات کردیا گیا، طورخم تجارتی گزرگاہ 25 روز بعد کھول دی گئی۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق طورخم تجارتی گزرگاہ سے دو طرفہ تجارت شروع ہوگئی،  تجارتی سامان لیکر پاکستانی کارگو گاڑیاں افغانستان میں داخل ہونا شروع ہوگئی،...
    علی امین گنڈا پور نے کہا کہ طورخم سرحد کھلنے کی کامیابی اجتماعی کوششوں کے نتیجے میں ممکن ہوئی، آئندہ بھی اس طرح کے مسائل کے حل کیلئے مل کر کوششیں کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ طورخم بارڈر عید الفطر سے پہلے کھلنا ضروری تھا اور یہ کامیابی ہمیں اجتماعی کاوشوں کی وجہ سے ہی ملی ہے۔ تفصیلات کے مطابق طورخم بارڈر کھولنے سے متعلق افغانستان کے ساتھ مذاکرات کیلئے بنائے گئے جرگہ اراکین کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی اور سرحد کھولنے کیلیے سنجیدہ اقدامات و بروقت کاوشوں پر علی امین گنڈا پور کا شکریہ ادا کیا۔ جرگہ اراکین نے کہا کہ بارڈر کی بندش سے کاروبار و صنعت اور...
    رپورٹ کے مطابق طورخم تجارتی گزرگاہ باقاعدہ طور پر بحال ہونے کے بعد گاڑیوں کی آمد روفت شروع ہوگئی، پاکستان کی طرف سے گاڑیاں افغانستان کی حدود میں داخل ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور افغانستان کے حکام کی فلیگ میٹنگ میں دونوں ممالک کے مشترکہ جرگہ کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی اور 25 روز سے بند طورخم تجارتی گزرگاہ کارگو کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے سے کھول دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق طورخم تجارتی گزرگاہ باقاعدہ طور پر بحال ہونے کے بعد گاڑیوں کی آمد روفت شروع ہوگئی، پاکستان کی طرف سے گاڑیاں افغانستان کی حدود میں داخل ہوئیں۔ سیکورٹی ذرائع نے کہا کہ پاک افغان کشیدگی ختم ختم ہوگئی اور طورخم کراسنگ پوائنٹ پر سرکاری عملہ تعینات...
    پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ طورخم بارڈر عید الفطر سے پہلے کھلنا ضروری تھا اور یہ کامیابی ہمیں اجتماعی کاوشوں کی وجہ سے ہی ملی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق طورخم بارڈر کھولنے سے متعلق افغانستان کے ساتھ مذاکرات کیلئے بنائے گئے جرگہ اراکین کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی اور سرحد کھولنے کیلیے سنجیدہ اقدامات و بروقت کاوشوں پر علی امین گنڈا پور کا شکریہ ادا کیا۔ جرگہ اراکین نے کہا کہ بارڈر کی بندش سے کاروبار و صنعت اور عام لوگوں کو بے انتہا مسائل کا سامنا تھا جبکہ تاجر برادری بھی شدید مشکلات کا شکار تھی جس کا احساس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے بارڈر کھولنے کیلئے تمام متعلقہ فورمز پر کوششیں...
    خیبر (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک افغان طورخم بارڈر کھول دیا گیا جس کے بعد بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں 27 دن بعد بحال ہوگئیں۔ڈان نیوز کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے جرگے کے ارکان کے درمیان طویل عرصے سے جاری مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد طورخم بارڈر کراسنگ کو 27 دن بعد دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق طورخم بارڈر پر فلیگ میٹنگ میں تجارت بحالی کا فیصلہ ہوا جس کے بعد 27 دن کی بندش کے بعد تجارت کے لئے سرحد کھول دی گئی۔علاوہ ازیں پیدل آمدورفت 2 دن بعد بحال ہو جائے گی، امیگریشن کا عملہ اس وقت بھی موجود ہے لیکن سکینر خرابی کے باعث مسافروں کی آمدورفت معطل رہے گی،سکینر پر مرمتی کام ہوگا ٹیکنیکل...
    خیبر، پاک افغان مشترکہ جرگے کے مذاکرات کامیاب، 25روز بعد طورخم بارڈر کھول دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)پاکستان اور افغانستان کے حکام کی فلیگ میٹنگ میں دونوں ممالک کے مشترکہ جرگہ کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی اور 25 روز سے بند طورخم تجارتی گزرگاہ کارگو کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے سے کھول دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق طورخم تجارتی گزرگاہ باقاعدہ طور پر بحال ہونے کے بعد گاڑیوں کی آمد روفت شروع ہوگئی، پاکستان کی طرف سے گاڑیاں افغانستان کی حدود میں داخل ہوئیں۔سیکورٹی ذرائع نے کہا کہ پاک افغان کشیدگی ختم ہوگئی اور طورخم کراسنگ پوائنٹ پر سرکاری عملہ تعینات کردیا گیا، طورخم تجارتی گزرگاہ 25 روز بعد کھول دی...
    فیشن وہ جادو ہے جو ہر دور میں بدلتا رہتا ہے، مگر اسٹائل وہ پہچان ہے جو ہمیشہ قائم رہتی ہے۔ ہرلڑکی کے دل میں یہ سوال ضرور آتا ہے کہ ’اب کیا فیشن میں ہے؟‘ اور ’کونسا اسٹائل آؤٹ ہو چکا ہے؟‘ سوشل میڈیا پر ہر روز کوئی نہ کوئی نیا ٹرینڈ ابھرتا ہے، لیکن کیا فیشن صرف ٹرینڈز کو فالو کرنے کا نام ہے؟ اگر آپ بھی جاننا چاہتی ہیں کہ فیشن کی دنیا میں آگے کیسے بڑھا جائے اور منفرد اسٹائل کیسے اپنایا جائے، تو مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر ابق ناصر کے دلچسپ راز ضرور جانیں! رمضان اسپیشل ٹرانسمیشن میں شہریار عاصم نے جب مشہورسوشل میڈیا انفلوئنسرابق ناصر سے پوچھا کہ فیشن کا اتنا زبردست آئیڈیا...
    ابھرتی ہوئی اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے اندر کالی بھیڑوں کو بے نقاب کردیا جو ’’گیونگ اینڈ ٹیک‘‘ کے نام پر عزتوں سے کھیلتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ مجھے بھی کیریئر کے ابتدا میں کاسٹنگ کاؤچ اور غیراخلاقی آفرز جھیلنا پڑی ہیں۔ اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے کہا کہ انڈسٹری کے چند کرتا دھرتا نووارد اداکاروں کو کردار دینے کے بدلے میں غیر اخلاقی تعلقات قائم کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔ انکیتا لوکھنڈے نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ مجھے انڈسٹری کے ایک نامور اور بڑے ہدایت کار نے فلم میں رول دینے کے بدلے میں رات ساتھ سونے کو کہا تھا۔ ادکارہ نے بتایا کہ جب میں نے اس غیر اخلاقی آفرز کو...
    پاک افغان کشیدگی: جرگے دونوں ممالک کے درمیان فائر بندی پر متفق WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاک افغان بارڈر طور خم پر پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے جرگہ کی نشست ہوئی، دونوں جانب سے 11 مارچ تک فائر بندی پر اتفاق کرلیا گیا جبکہ متنازع حدود کے تعین پر اتفاق کے بعد طور خم تجارتی گزرگاہ کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طور خم سرحدی گزرگاہ پر کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاک افغان نمائندوں کے جرگے کی نشست ہوئی، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان جرگہ نمائندگان طورخم ٹرمینل میں مل بیٹھ گئے۔ قبائلی جرگہ اور افغان جرگہ کے درمیان مذاکرات...
    پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور بلوچستان عوامی پارٹی پر مشتمل بلوچستان میں مخلوط حکومت کے دور اقتدار کو ایک سال مکمل ہوگیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گزشتہ برس 2 مارچ کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا جبکہ کابینہ کی تشکیل کے لیے انہوں نے ڈیڑھ ماہ کا عرصہ لے لیا، جس کے بعد 20 اپریل کو 14 اراکین پر مشتمل کابینہ وجود میں آئی اور صوبے میں نئے حکومتی دور کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں بلوچستان حکومت نے صوبے سے متعلق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بیان مسترد کردیا حکومت کا دعویٰ ہے کہ ایک سال کے دوران بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا ہے، اور سرکار نے تعلیم کے شعبے کو سب سے...
    کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر حال ہی میں اسود ہارون کے خلاف لگائے گئے فراڈ کے الزامات پر پہلی بار لب کشائی کرتی نظر آئیں۔ یہ صورتحآل ستمبر 2024 میں سامنے آئی تھی، جب اسود ہارون نے نازش پر دھوکہ دہی کے الزامات عائد کیے تھے۔ اسود ہارون نے دعویٰ کیا تھا کہ نازش نے ان سے پیسے، گاڑیاں اور مہنگے تحائف لے کر دھوکہ دیا، جس پر نازش نے ابتدا میں خاموشی اختیار کی تھی۔ اس معاملے پر نازش نے قانونی راستہ اختیار کیا تھا، لیکن اب انہوں نے اس پر کھل کر بات کی ہے اور اپنے موقف کو واضح کیا ہے۔ نازش جہانگیر نے ایک حالیہ ٹی وی شو میں اسود ہارون کی جانب سے...
    ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2025ء) ادارہ امورحرمین نے کہا ہے کہ مسجد الحرام میں تیسری توسیع کا بڑا حصہ نماز کی ادائیگی کے لئےکھول دیا گیا ہے۔ اردو نیوز کے مطابق ادارہ امور حرمین نے اعداد وشمار کے حوالے سے بتایا کہ مسجد الحرام کی تیسری توسیع کا مجموعی رقبہ 12 لاکھ 14 ہزار مربع میٹر ہے۔(جاری ہے) تیسری توسیع کے جن حصوں کو رمضان المبارک میں فرض نمازوں اور تراویح کے لئے کھولا گیا ہے ان میں گراونڈ فلور، پہلی منزل، میزنائین، دوسری منزل اور دوسری منزل میزنائین کے ساتھ چھت کا حصہ شامل ہے۔ مسجد الحرام میں کی جانے والی تیسری سعودی توسیع میں بچھائے جانے والے قالینوں کی تعداد 25...
    وفاقی وزیر برائے مںصوبہ بندی احسن اقبال نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے کا کریڈٹ عوام کو دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہادر عوام نے روٹی اور علاج کی قربانی دے کر ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔ راولپنڈی میں تقریب سے خطب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ یہ پی ڈی ایم حکومت کا کارنامہ تھا ملک کی معیشت کو سنبھالا اور الیکشن میں جا کر دو تہائی اکثریت حاصل کرنے کے بجائے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔  انہوں نے کہا کہ نیوکلئیر اسٹیٹ کے ڈیفالٹ ہونے کی بہت بڑی قیمت ہوتی ہے، ہمارے سامنے سیاست یا ریاست بچانے کا راستہ تھا پھر ان بارہ جماعتوں اور وزیر اعظم شہباز شریف نے تلخ فیصلے کیے۔  احسن اقبال نے کہا کہ آئی ایم...
    سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے مقامی کمیونٹی کی سہولت کے پیش نظر مری روڈ پر چاندنی چوک میں ایک جدید ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا آغاز کر دیا ہے جس کا مقصد شہریوں کو محفوظ اور قانونی ڈرائیونگ کے اصول سکھانا ہے جہاں عوام کو بہتر سفری سہولیات اور روڈ سیفٹی کی آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کا جاری کردہ ڈرائیونگ لائسنس اب دنیا بھر میں کارآمد ہوگا  نئے ڈرائیونگ اسکول میں پیشہ ور انسٹرکٹرز کے ذریعے عملی تربیت دی جائے گی تاکہ شہریوں کو محفوظ ڈرائیونگ کے اصولوں پر مکمل عبور حاصل ہو۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے عمل کو آسان بنایا جارہا ہے تاکہ شہری بغیر کسی اضافی دقت...
    لاہور کی ایک بارش نے قذافی سٹیڈیم کے تعمیراتی کام کا پول کھول دیا ۔چیمپیئنز ٹرافی میں آسٹریلیا افغانستان میچ کے دوران ہونے والی بارش سے وی آئی پی انکلوژر اور واش روم کی چھتیں ٹپکنے لگیں، دونوں ٹپکتی چھتوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاملے کا نوٹس لے لیا، چیمپیئنز ٹرافی کے انعقاد کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور کے قذافی سٹیڈیم اور کراچی کے نیشنل سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام ریکارڈ مدت میں مکمل کیا۔لاہور میں ہونے والی پہلی موسلادھار بارش نے قذافی سٹیڈیم کی تعمیر کا پول اس وقت کھول دیا جب چیمپیئنز ٹرافی کا 10 واں میچ آسٹریلیا اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ،...
    شہریوں نے عوام کی جان و مال کی حفاظت اور رمضان کے لیے اشیاء خوردونوش کی سپلائی یقینی بنانے کی خاطر موثر اقدامات اٹھائے نیز رمضان المبارک کے لئے اشیائے خوردونوش کی کمی پورا کرنے کے لئے مین شاہراہ عام آمدورفت کےلئے کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔  اسلام ٹائمز۔ ماہ سے شاہراہوں کی بندش کے باعث ضلع کرم میں لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بارش و برفباری کے بعد شدید سردی سے عوامی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔  ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار سمیت اپر اور لوئر کرم کی 100 سے زائد دیہات کی پانچ لاکھ ابادی شدید مشکلات کا شکار ہے۔ راستوں کی بندش سے جہاں خوراک اور علاج نہ ملنے کی وجہ سے...
    بھارتی سرمایہ کار کمپنی بلوم وینچرز (Blume Ventures)کی تحقیقی رپورٹ میں ڈرامائی انکشاف ہوا ہے، بھارت میں ’’ایک ارب ‘‘لوگ اتنے زیادہ غریب ہیں کہ بنیادی ضروریات کے علاوہ کوئی شے خریدنے کی سکت ہی نہیں رکھتے۔ مودی سرکار کے اس پروپیگنڈے کا پول کھل گیا کہ بھارت ’’سپرپاور‘‘ بن رہا ہے اور یہ کہ دنیا بھر کے انویسٹر وہاں پیسا لگانے کو تیار ہیں، گویا بھارتی وغیرملکی میڈیا نے صرف کاغذات پر یا ویب دنیا میں بھارت کو معاشی قوت بنا رکھا ہے ورنہ اْسے ’’غریبستان‘‘کہلانا چاہیے۔  اسی پروپیگنڈے سے متاثر ہو کر امریکی و برطانوی حکمران کاغذی شیر، بھارت کو مستقبل کی سپرپاور سمجھنے لگے ہیں حالانکہ حقائق برعکس و تلخ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق محض 13، 14...
    اسرائیلی رکن کنیسٹ کی جانب سے اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے بیٹے، یائر نیتن یاہو پرالزام عائد کیا گیا ہے کہ یائر کو بیرون ملک اس لیے ملک بدر کردیا گیا کیونکہ اس نے اپنے والد نیتن یاہو کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ اسرائیلی چینل 14 کی رپورٹ کے مطابق لازیمی کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے میں نیتن یاہو کے بیٹے نے 300,000 شیکل جو تقریبا 84,000 امریکی ڈالر بنتے کے مالی معاوضے کا مطالبہ کیا۔ لازیمی نے امریکی شہر میامی میں نیتن یاہو کے بیٹے کی رہائش گاہ کو محفوظ بنانے کے اخراجات کے بارے میں بھی استفسار کیا ہے۔ گزشتہ رپورٹس کے مطابق اس کے متعلق 2.5 ملین شیکل سالانہ کا بتایا گیا تھا۔...
    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری— فائل فوٹو گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے دورۂ برطانیہ میں اوور سیز پاکستانیوں کے لیے گورنر انیشیٹیو کے تحت برطانیہ بھر میں مراکز کھولنے کا اعلان کر دیا۔کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ سندھ میں کوئی مسئلہ ہو، گورنر انیشیٹیو کے تحت قائم مراکز مدد کریں گے، اوور سیز پاکستانیوں نے ریکارڈ زرمبادلہ بھیج کر ملکی معیشت میں طاقت کا انجیکشن لگا دیا۔گورنر سندھ نے کہا کہ برطانیہ میں آباد پاکستانیوں اور کشمیریوں کا آبائی وطن کی معیشت میں اہم کردار ہے، پاکستان کے عام شہری برطانیہ میں اعلیٰ ترین سیاسی عہدوں پر پہنچے ہیں۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا برطانیہ میں بغیر پائلٹ سسٹمز سمیت جدید ٹیکنالوجیز کا مشاہدہآرمی چیف جنرل سید...
    رپورٹ کے مطابق پیسکو حکام کے دعووں کے باوجود 10 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی بجلی بحال نہ ہو سکی، بادلوں اور بارش سے گھروں پر نصب سولر سسٹم بھی کام چھوڑ گیا۔  اسلام ٹائمز۔ پشاور میں بارش نے پیسکو کے بجلی نظام کا پول کھول کے رکھ دیا ہے جب کہ گزشتہ شب پشاور میں بارش کے ساتھ ہی پورے شہر کا بجلی نظام ٹرپ کر گیا۔ رپورٹ کے مطابق پیسکو حکام کے دعووں کے باوجود 10 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی بجلی بحال نہ ہو سکی، بادلوں اور بارش سے گھروں پر نصب سولر سسٹم بھی کام چھوڑ گیا۔  بجلی نہ ہونے سے سولر سسٹم اور یو پی ایس کو لگی بیٹریوں نے بھی کام چھوڑ...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کے ’یونیورسٹی روڈ اینڈ‘ اینڈ والا نیا پویلین منگل کو باضابطہ طور پر کھول دیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کونسی سہولیات کا اضافہ کیا گیا ہے؟ محسن نقوی نے بتادیا پی سی بی کی پریس ریلیز کے مطابق یہ جدید ترین سہولت اسٹیڈیم کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے جس سے پاکستان میں کرکٹ کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے کے لیے پی سی بی کے عزم کو تقویت ملے گی۔ نئے تعمیر شدہ پویلین میں کھلاڑیوں اور میچ آفیشلز کے لیے عالمی معیار کے ڈریسنگ رومز ہیں جو اعلیٰ معیار کے مہمان نوازی کے کمروں...
    ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے رہنماء کا کہنا تھا کہ فلسطین سے فلسطینیوں کو نکالنا دیوانے کے خواب کے سوا کچھ نہیں ہے، پاکستان کی طرف سے صدر ٹرمپ کے بیان کو مسترد کرنا خوش آئند ہے لیکن دو ریاستی نظریہ قابل قبول عمل نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مجلس وحدت مسلمین عزادار ونگ پنجاب ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کا بیان مضائقہ خیز اور قابل مذمت ہے، اس قسم کے بیانات سے خطہ میں کشیدگی پیدا ہوگی جو کسی کے مفاد میں نہیں۔ فلسطین سے فلسطینیوں کو نکالنا دیوانے کے خواب کے سوا کچھ نہیں ہے، پاکستان کی طرف سے صدر ٹرمپ کے بیان کو مسترد کرنا...
    ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 فروری2025ء ) متحدہ عرب امارات نے 10 سالہ بلیو ریزیڈنسی ویزہ کے لیے درخواستیں کھول دیں۔ گلف نیوز کے مطابق ایسے افراد جنہوں نے ماحولیاتی تحفظ اور پائیداری میں اہم کردار ادا کیا ہے وہ اب یو اے ای کے 10 سالہ بلیو ریذیڈنسی ویزہ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، اس ویزہ کا اعلان مئی 2024 میں کیا گیا، طویل مدتی ویزہ کا مقصد پائیداری اور موسمیاتی تبدیلی کے ماہرین کو راغب کرنا ہے تاکہ وہ متحدہ عرب امارات کی ماحولیاتی، اقتصادی اور سماجی ترقی میں مدد کرسکیں، درخواستیں فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سکیورٹی (ICP) کے ذریعے اس کے آفیشل آن لائن ویزہ سروسز پلیٹ فارم پر جمع...
    پشاور میں کرم امن معاہدے پر عمل درآمد سے متعلق جرگے نے سڑکیں کھولنے اور جرگے کی مزید نشستیں کرنے پر اتفاق کرلیا ۔ کرم امن معاہدے پر عمل درآمد سے متعلق فریقین کی 14 ، 14 اراکین پر مشتمل کمیٹی کا پشاور میں جرگہ ہوا ۔ جرگے میں سڑکیں کھولنے اور جرگہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ۔ جرگہ اراکین نے ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔جرگے میں بنکرزکی مسماری اور اسلحہ جمع کرانے سے متعلق معاملات بھی زیر غور آئے ۔ اس کے علاوہ جرگہ عمائدین نے حکومت سے متاثرین کے نقصانات کے جلد ازالہ کا بھی مطالبہ کیا۔  جرگہ اراکین نے میڈيا کو بتایاکہ سڑکیں کھولنے کا معاملہ انتہائی اہم ہے...
    جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے سات رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔ اس دوران جسٹس امین الدین نے ریمارکس دئے کہ ملٹری کورٹس کا دروازہ نہیں کھول رہے، صرف دیکھنا ہے اپیل منظور ہوتی ہے یا خارج۔ جمعہ کو ہونے والی سماعت میں جسٹس (ر) جواد ایس خواجہ کے وکیل خواجہ احمد حسین نے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ آرمی ایکٹ سویلین کا ٹرائل کرنے کے لیے ڈیزائن ہی نہیں کیا گیا، آپ عام شہریوں کو ایسے نظام کے حوالے نہیں کرسکتے۔ آج سماعت شروع ہوئی تو خواجہ احمد حسین نے دلائل وہیں سے شروع کیے اور مؤقف اپنایا کہ سویلنز...
    جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کررہا ہے۔ جمعہ کو ہونے والی سماعت میں جسٹس (ر) جواد ایس خواجہ کے وکیل خواجہ احمد حسین  نے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ آرمی ایکٹ سویلین کا ٹرائل کرنے کے لیے ڈیزائن ہی نہیں کیا گیا، آپ عام شہریوں کو ایسے نظام کے حوالے نہیں کرسکتے۔ یہ بھی پڑھیں: ’آرمی ایکٹ سویلین کا ٹرائل کرنے کے لیے ڈیزائن نہیں کیا گیا‘، ملٹری ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت ملتوی آج سماعت شروع ہوئی تو خواجہ احمد حسین نے دلائل وہیں سے شروع کیے اور مؤقف اپنایا کہ سویلنز کا کورٹ مارشل...
    — فائل فوٹو لاہور کے جلو پارک میں تعینات ملازم نے جان بوجھ کر شیر کا پنجرہ کھول دیا۔محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے سخت ایکشن لے کر ملازم کو حراست میں لے لیا۔بعدازاں عملے نے بروقت کارروائی کر کے شیر کو بے ہوش کیا اور واپس پنجرے میں منتقل کیا۔بے ہوشی سے واپس لانے کے لیے بھی شیر کو انجکشن لگا دیا گیا ہے۔محکمہ وائلڈ لائف نے واقعے کی انکوائری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
    بالی وڈ کے مشہور اداکار شاہد کپور نے حالیہ انٹرویو میں سوشل میڈیا، ٹیکنالوجی اور جدید دور کے چیلنجز پر کھل کر بات کی۔ شاہد کپور کا ماننا ہے کہ ہر دور کے اپنے چیلنجز ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا، “میں اس نظریے سے اتفاق نہیں کرتا کہ ہمارا وقت بہتر تھا اور آج کل کے بچے عجیب ہیں۔ کیونکہ جب ہم بچے تھے تو ہمارے والدین بھی یہی سوچتے تھے۔ ہر نسل کے مسائل الگ ہوتے ہیں۔” شاہد نے اعتراف کیا کہ زیادہ فون استعمال کرنا اور حقیقی زندگی کے لوگوں سے کم بات چیت ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا، “مجھے احساس ہوا کہ میں موبائل پر زیادہ وقت گزارتا ہوں، اور مجھے...
     وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے افغانستان سے براہ راست مذاکرات کا اعلان کرکے نیا محاذ کھول دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے افغانستان سے بات چیت کی لیکن کامیاب نہیں رہی، میں انشااللہ بہت جلد اپنا وفد افغانستان بھیج رہا ہوں۔ علی امین کا کہنا تھا کہ صوبہ اپنا جرگہ افغانستان بھیجے گا، اس حوالے سے صوبے میں مشاورت کرلی، دو ہفتے میں وفد کابل جائے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ ہماری بات مانیں گے تمام مسائل حل ہوجائیں گے، انشااللہ بہت جلداس مسئلے کا حل نکال کرآپ کے سامنے رکھیں گے، اُمید ہے ہمارے جرگے کے ساتھ تعاون...
    اسلام آباد: وزارت خزانہ نے پراجیکٹس کے لیے ریولوِنگ فنڈ اکاؤنٹس کھولنے کے لیے بجٹ یا روپے کی گارنٹی کی شرط ختم کر دی ہے۔ وزارت خزانہ نے 4 اگست 2022 کے جاری کردہ آفس میمورنڈم میں ترمیم کر دیں جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ پیراگراف 1 (1) بی سے پراجیکٹ کے لیے بجٹ کوور اور روپے کی گارنٹی کا تعین ہونا ضروری ہے، کے الفاظ حذف کر دیے گئے ہیں۔ اسی طرح دوسرے پیراگراف 1 (جے) سے یہ عبارت کہ ’’بجٹ تخمینے (BOs/NISs) میں بجٹ مختص ہونا اور متعلقہ دستاویزات کی نقول فراہم کرنا لازم ہے، یہ بھی ختم کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، ایک نیا پیراگراف 1(ڈی) شامل کیا گیا ہے جس...
    اسلام آباد: وفاقی ریونیو بورڈ(ایف بی آر) نے پنجگور کے علاقے کوہک چیدگی میں پاکستان اور ایران کے درمیان چوتھا باضابطہ سرحدی کراسنگ پوائنٹ کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق ٹرانزٹ اور بارڈر ٹریڈ کے سیکریٹری زبیر شاہ نے نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد گوادر کے کلکٹریٹ آف کسٹمز کو ایک خط ارسال کیا ہے، جس میں پنجگور بارڈر کراسنگ پوائنٹ کے علاقے کوہک چیدگی میں ضروری اقدامات کرنے اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور محکموں کے ساتھ رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پنجگور بارڈر پر نئی سرحد کھلنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان قانونی تجارتی سرگرمیوں کو آسان بنانے، اشیاء کی اسمگلنگ کی حوصلہ شکنی اور دونوں ممالک کی...
    بھارتی آرمی چیف نے جھوٹ کا پلندہ کھول دیا، ناکامیوں کا ملبہ پھر پاکستان پر WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )بھارتی آرمی چیف نے ایک بار پھر جھوٹ کا پلندہ کھول دیا اور اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈالتے ہوئے دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق دنیا بھر میں دہشت گردی ایکسپورٹ کرنے والے بھارت کے آرمی چیف نے جھوٹ سے بھری پریس کانفرنس کی ہے، جس میں انہوں نے ایک بار پھر ریاستی اور عسکری ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کی ہے۔ دارالحکومت نئی دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی آرمی چیف جنرل اوپندرا دویدی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پرسرینا انٹرچینج پراجیکٹ کا ایک اہم سنگ میل عبورکرلیا،انڈر پاس ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔پیر کو سی ڈی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اسلام آباد کے شہریوں کے لئے خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرینا انٹرچینج انڈر پاس۔رابطہ اور سلپ سڑکوں کا کام مکمل کرلیا اور انڈر پاس ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔ سری نگر ہائی وے پر زیر تعمیر دو انڈر پاسز کا سٹرکچرل ورک بھی مکمل کیا گیا ہے۔چیئرمین س ڈی اے محمد علی رندھاوا نے سرینا انڈر پاس کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سہروردی روڈ پر واقع انڈر پاس کو ٹریفک کے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 جنوری ۔2025 )وفاقی حکومت نے ایران کے تعاون سے پنجگورمیں پاک ایران سرحد پر ایک نئی سرحدی راہداری کھولنے کا اعلان کردیا ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان قانونی تجارتی سرگرمیوں کو آسان بنانے، اشیا کی اسمگلنگ کی حوصلہ شکنی اور دونوں ممالک کی سرحد کے ساتھ مقیم لوگوں کو روزگار اور کاروبار کے مواقع فراہم کیے جاسکیں گے.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق کوہک چیدگی کے علاقے میں نئے تجارتی راستے سے بلوچستان کے علاقے پنجگور میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا وفاقی ریونیو بورڈ (ایف بی آر) نے پنجگور کے علاقے کوہک چیدگی میں پاکستان اور ایران کے درمیان چوتھا باضابطہ سرحدی کراسنگ پوائنٹ کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے....
    گوادر (نمائندہ جسارت)بلوچستان کے مشہور ساحلی علاقے گوادر میں “دمیزر فٹسال گراؤنڈ” کا قیام عمل میں لایا گیا۔گوادر گارڈینز ایرینا فٹسال نگوڑی وارڈ گوادر میں 9 جنوری کو شاندار افتتاح کے ساتھ عوام کے لیے کھول دیا گیا۔یہ گراؤنڈ گوادر کے نوجوانوں کی خواہشات اور ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاک فوج نے صرف دو ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیا۔پاک فوج ہمیشہ کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو نئے مواقع فراہم کرنے میں پیش پیش رہی ہے۔بلوچستان کے نوجوان کھیلوں کے میدان میں اپنی زبردست صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں، اور ایسے منصوبے ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ترقی کے مزید مواقع فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔ایرینا فٹسال نوجوانوں کے...
    وفاقی حکومت نے ایران کے تعاون سے پنجگور میں پاک۔ایران سرحد پر ایک نئی سرحدی راہداری کھولنے کا اعلان کردیا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان قانونی تجارتی سرگرمیوں کو آسان بنانے، اشیا کی اسمگلنگ کی حوصلہ شکنی اور دونوں ممالک کی سرحد کے ساتھ مقیم لوگوں کو روزگار اور کاروبار کے مواقع فراہم کیے جاسکیں گے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کوہک چیدگی کے علاقے میں نئے تجارتی راستے سے بلوچستان کے علاقے پنجگور میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ وفاقی ریونیو بورڈ (ایف بی آر) نے پنجگور کے علاقے کوہک چیدگی میں پاکستان اور ایران کے درمیان چوتھا باضابطہ سرحدی کراسنگ پوائنٹ کھولنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ ٹرانزٹ اور بارڈر ٹریڈ کے سیکریٹری...
    اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے کے مقام پر انٹرچینج انڈر پاس ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیئرمین کے مطابق سہروردی روڈ پر واقع انڈر پاس کو بھی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے، منصوبے کے باقی حصوں پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔ کئی موٹر ویز حدِ نگاہ میں بہتری کے بعد کھل گئیں دوسری جانب موٹروے پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو حدِ نگاہ میں بہتری کے بعد کھول دیا گیا ہے۔ موٹر وے پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حدِ نگاہ میں بہتری کے بعد موٹ روے ایم 2 کو لاہور سے ہرن مینار تک، موٹر وے...
    مین شاہراہ کی بندش کے باعث کرم اشیائے خوردنوش کے مزید قافلے ٹل میں کھڑے ہیں اور ڈرائیور سات دنوں سے پاڑاچنار جانے کے منتظر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لوئر کرم میں سرکاری قافلے پر فائرنگ اور دھرنے کے بعد ٹل سے پارا چنار تک شاہراہ آج بھی بند ہے اور لوگ قافلوں کی آمد کا انتظار کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لوئر کرم مندوری میں مٹھی بھر تکفیریوں کے دھرنے کے باعث ٹل تا پاراچنار مین شاہراہ آج بھی بند ہے، شاہراہ پر دھرنا دینے والے مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک مین شاہراہ بند رہے گی۔ مین شاہراہ کی بندش کے باعث کرم اشیائے خوردنوش کے مزید قافلے ٹل میں کھڑے ہیں اور ڈرائیور سات دنوں...
۱