اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 جنوری ۔2025 )وفاقی حکومت نے ایران کے تعاون سے پنجگورمیں پاک ایران سرحد پر ایک نئی سرحدی راہداری کھولنے کا اعلان کردیا ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان قانونی تجارتی سرگرمیوں کو آسان بنانے، اشیا کی اسمگلنگ کی حوصلہ شکنی اور دونوں ممالک کی سرحد کے ساتھ مقیم لوگوں کو روزگار اور کاروبار کے مواقع فراہم کیے جاسکیں گے.

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق کوہک چیدگی کے علاقے میں نئے تجارتی راستے سے بلوچستان کے علاقے پنجگور میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا وفاقی ریونیو بورڈ (ایف بی آر) نے پنجگور کے علاقے کوہک چیدگی میں پاکستان اور ایران کے درمیان چوتھا باضابطہ سرحدی کراسنگ پوائنٹ کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے. ٹرانزٹ اور بارڈر ٹریڈ کے سیکرٹری زبیر شاہ کے دستخط شدہ ایک خط میں گوادر کے کلکٹریٹ آف کسٹمز کو پنجگور بارڈر کراسنگ پوائنٹ کے علاقے کوہک چیدگی میں ضروری اقدامات کرنے اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور محکموں کے ساتھ رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ علاقے میں مطلوبہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو فوری طور پر یقینی بنایا جا سکے.

ایف بی آر کے خط میں کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے پیش رفت رپورٹ بھی پیش کی جائے وفاقی حکومت کی جانب سے قانونی تجارتی سرگرمیوں کی سہولت کے لیے کوہک چیدگی میں پاک ایران سرحد پر نئی سرحدی کراسنگ کھولنے کے اقدام کا بلوچستان کی تاجر برادری نے خیر مقدم کیا ہے. کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد ایوب میرانی، سینئر نائب صدر حاجی اختر کاکڑ اور چیمبر کے دیگر راہنماﺅں نے نئی بارڈر کراسنگ کا خیر مقدم کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ اس کراسنگ پوائنٹ کا قیام بلوچستان کے تاجروں کا دیرینہ مطالبہ تھا اور تجارتی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے اس بارڈر کراسنگ کو کھولنے کے لیے مختلف فورمز پر کوششیں کی گئیں.

وفاقی حکومت کی جانب سے اس نئے تجارتی روٹ کے افتتاح کے نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد اب دونوں ممالک کے درمیان باضابطہ تجارت شروع ہو جائے گی جس سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا نئی بارڈر کراسنگ کھولنے سے قانونی درآمد اور برآمدی کاروبار سے وابستہ تاجروں کو سہولت ملے گی اور دونوں ممالک کے درمیان سامان کی اسمگلنگ کی حوصلہ شکنی ہوگی دسمبر میں پاکستان اور ایران نے تجارت اور عوام سے عوام کے تبادلے کو بڑھانے کے لیے گبد رمدان بارڈر کراسنگ کا افتتاح کیا تھا.

ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان میں رمدان اور پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے گبد کے درمیان سرحدی کراسنگ پوائنٹ ایرانی بندرگاہ چابہار سے تقریباً 120 کلومیٹر اور گوادر بندرگاہ سے 70 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اس موقع پر دفتر خارجہ نے وضاحت کی تھی کہ اس گبد رمدان اور دیگر مجوزہ سرحدی کراسنگ پوائنٹس کا مقصد ’عوام سے عوام کے رابطوں کو بڑھانا اور دونوں ممالک کے درمیان سفر اور تجارت کو آسان بنانا ہے دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ گبد رمدان کراسنگ پوائنٹ کو کھولنے پر پاکستان اور ایران کے درمیان مختلف سطحوں پر بات چیت ہوئی ہے.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے دونوں ممالک کے درمیان کراسنگ پوائنٹ سرگرمیوں کو پاکستان اور ایران کے کے علاقے کے لیے

پڑھیں:

بحرانوں کے درمیان یو این چیف کی امید پر مبنی ترجیحات کا اعلان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 15 جنوری 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ دنیا کو غیرمعمولی مسائل کا سامنا ہے لیکن طویل انتظار کے بعد غزہ میں جنگ بندی، موسمیاتی اقدامات، غربت پر قابو پانے اور مصنوعی ذہانت کو مفاد عامہ کے لیے استعمال میں لانے کی کوششیں بہتری کی امید دلاتی ہیں۔

نئے سال کے آغاز پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنی روایتی خطاب میں ادارے کے لیے اپنی اہم ترجیحات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اگرچہ دنیا کے حالات کو دیکھ کر مایوس ہونا غیرمعمولی بات نہیں لیکن ترقی اور امکانات پر بھی نگاہ رکھنی چاہیے۔

لبنان میں جنگ بندی اور ملک میں دو سالہ تاخیر کے بعد صدر کے عہدے پر انتخاب ایسی ہی ایک مثال ہے۔ Tweet URL

انہوں نے موسمیاتی اقدامات کے حوالے سے پیش رفت کا تذکرہ بھی کیا اور کہا کہ اب ماحول دوست توانائی پر معدنی ایندھن سے دو گنا زیادہ سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

ہر جگہ شمسی اور ہوائی توانائی بجلی کے سستے ترین ذرائع بن گئے ہیں جو غیرمعمولی رفتار سے بڑھ رہے ہیں۔

سیکرٹری جنرل نے کہا کہ بیشتر دنیا میں تعلیم پانے والی لڑکیوں کی تعداد لڑکوں کے برابر ہو گئی ہے۔ نومولود بچوں کی اموات میں بڑے پیمانے پر کمی آئی ہے جبکہ ایچ آئی وی اور ملیریا کا پھیلاؤ بھی غیرمعمولی حد تک کم ہو گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ تعمیری قوت ہے جو ہمہ وقت اپنے کام کے طریقہ کار کو مضبوط بناتی ہے اور ثابت کر رہی ہے کہ عالمگیر مسائل عالمگیر حل کا تقاضا کرتے ہیں۔

برائیوں کا پنڈورا باکس

سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اس میں کوئی مغالطہ نہیں ہونا چاہیے کہ بہت سے معاملات میں عمل یا بے عملی نے برائیوں کا پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔ طویل جنگیں، عدم مساوات، موسمیاتی بحران اور بے قابو ٹیکنالوجی ان کی نمایاں مثال ہیں جبکہ مسلح تنازعات میں انسانی حقوق پر حملے بڑھتے جا رہے ہیں۔

انتونیو گوتیرش نے غزہ میں جنگ بندی کرنے والے مذاکرات کاروں سے کہا کہ وہ امن معاہدے کو حتمی صورت دیں۔

مشرق وسطیٰ میں شدت پسندوں کے پاس پرامن مستقبل مسترد کرنے کی طاقت نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں ںے اعلان کیا کہ وہ آج لبنان کا دورہ کریں گے جہاں حالیہ دنوں جنگ بندی کی صورت میں مثبت پیش رفت دیکھنے کو ملی ہے جس کے نتیجے میں اسرائیل اور لبنان کے مابین پائیدار امن و سلامتی کا نیا دور شروع ہونے کی امید رکھی جا سکتی ہے۔

سیکرٹری جنرل نے یوکرین، سوڈان، ساہل اور ہیٹی میں جاری تنازعات کا تذکرہ بھی کیا اور طویل مدتی امن و سلامتی کے لیے موثر کوششوں کی ضرورت واضح کی۔

عدم مساوات کا خاتمہ

انتونیو گوتیرش نے کہا کہ عدم مساوات پر قابو پانا ممکن ہے جس کا آغاز پائیدار ترقی کے اہداف پر پیش رفت کو تیز کرنے سے ہو گا اور اس مقصد کے لیے ہر محاذ پر کثیر فریقی اصلاحات ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تفریق اور اظہار نفرت کی لعنت بھی عدم مساوات کو بڑھا رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر حفاظتی انتظامات کا خاتمہ ہونے، غلط اور گمراہ کن معلومات پھیلانے کی اجازت دینے اور نفرت کے اظہار کو کھلی چھوٹ ملنے کے حالات میں ایک سی اقدار، مفادات اور تجربات کے حامل لوگوں کا متحد ہونا ضروری ہے۔

موسمیاتی بحران

لاس اینجلس میں لگی جنگل کی آگ کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی حدت میں اضافے سے دنیا کا ہر فرد متاثر ہو رہا ہے۔ تاہم اس نقصان کا ازالہ کرنے اور قابل تجدید توانائی کے ذرائع کو تیزی سے ترقی دینے کے بہت بڑے مواقع موجود ہیں۔

رواں سال کے آخر میں برازیل میں ہونے والی 'کاپ 30' سے قبل اقوام متحدہ تقریباً 100 ترقی پذیر ممالک کو ان کے قومی موسمیاتی منصوبوں کی تکمیل میں مدد دے رہا ہے۔

ٹیکنالوجی کی دوڑ

سیکرٹری جنرل نے کہا کہ رواں سال ٹیکنالوجی کی دنیا میں آنے والے انقلابات کے نتیجے میں بہت سے مواقع کھلیں گے لیکن اس ٹیکنالوجی کی بالاحتیاط نگرانی اور تمام لوگوں کو اس تک مکمل رسائی دینا بھی ضروری ہے۔ یہ یقینی بنانے کے لیے اقوام متحدہ میں بھی تیزرفتار اور فیصلہ کن اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں تاکہ تمام رکن ممالک کو ٹیکنالوجی کے میدان میں مساوی مواقع لیں۔

علاوہ ازیں، مصنوعی ذہانت پر ایک آزاد بین الاقوامی سائنسی پینل کا قیام بھی ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت کے انتظام سے انسانی حقوق کو تحفظ دیتے ہوئے اختراع کو فروغ ملنا چاہیے۔ ترقی پذیر ممالک کو اس ٹیکنالوجی سے پائیدار ترقی کے حصول میں مدد دی جانا بھی ضروری ہے۔

ٹیکنالوجی کے میدان آنے والے انقلاب کی باگ ڈور انسانی ہاتھوں میں ہونی چاہیے۔

انسانی ترقی، مساوات اور وقار کو فروغ دینے کے لیے ہر ملک کو مصنوعی ذہانت کی تشکیل میں اپنا حصہ ڈالنا ہو گا۔'امید برقرار'

آخر میں انہوں نے کہا کہ افسانوی پنڈروا باکس کھلا تو اس کی تمام ہولناکیاں باہر آ گئیں تاہم ایک شے اندر رہ گئی جو 'امید' تھی۔

اسی لیے امید قائم رکھنا ہو گی اور دنیا کو اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے، سچائی سے کام لے کر اور ہمت نہ ہارنے کے عزم سے امید کے سامنے رکاوٹوں کو دور کرناہو گا تاکہ اسے پھیلنے کا موقع مل سکے۔

متعلقہ مضامین

  • ہیپی چائنیز نیو ایئر” کی سرگرمیوں کا آغاز
  • روسی صدر پیوٹن کا ایران میں 2 نیوکلیئر پاور پلانٹ لگانے کا اعلان
  • مارگلہ ویو پوائنٹ پر عوام کو کون سی سہولیات مہیا کی جائیں گی؟
  • ایران اور روس کے درمیان تعاون امریکہ کی پابندیوں کو بے اثر کر دے گا، پزشکیان
  • ہمارے اور ایران کے درمیان بہترین تعلقات ہیں، ولادیمیر پیوٹن
  • بنگلہ دیش اورانڈیا،سیاسی تنا ؤاور کشیدگی
  • ایران کے ساتھ شراکت داری کسی ملک کیخلاف نہیں ،روس کا اعلان
  • پاکستان کا چوتھی ایران بارڈرکراسنگ کھولنے کافیصلہ
  • بحرانوں کے درمیان یو این چیف کی امید پر مبنی ترجیحات کا اعلان
  • پاکستان اور ویسٹ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان