کرم میں قیام امن کیلئے جرگہ، سڑکیں کھولنے اور مزید جرگے کرنے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
پشاور میں کرم امن معاہدے پر عمل درآمد سے متعلق جرگے نے سڑکیں کھولنے اور جرگے کی مزید نشستیں کرنے پر اتفاق کرلیا ۔
کرم امن معاہدے پر عمل درآمد سے متعلق فریقین کی 14 ، 14 اراکین پر مشتمل کمیٹی کا پشاور میں جرگہ ہوا ۔ جرگے میں سڑکیں کھولنے اور جرگہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ۔
جرگہ اراکین نے ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔جرگے میں بنکرزکی مسماری اور اسلحہ جمع کرانے سے متعلق معاملات بھی زیر غور آئے ۔
اس کے علاوہ جرگہ عمائدین نے حکومت سے متاثرین کے نقصانات کے جلد ازالہ کا بھی مطالبہ کیا۔
جرگہ اراکین نے میڈيا کو بتایاکہ سڑکیں کھولنے کا معاملہ انتہائی اہم ہے ، اسلحہ اور بنکرز کی مسماری سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔
واضح رہے کہ امن معاہدے کے تحت اب تک 26 بنکرز گرائے جاچکے ہیں۔اس کے علاوہ کھانے پینے کی اشیا اور دیگر سامان لے کر 130 گاڑیوں کا قافلہ کُرم پہنچ گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کرم امن معاہدے پر عملدر آمد کیلئے کمیٹیوں کی تشکیل
—فائل فوٹو
ضلع کرم میں امن معاہدے پر عمل درآمد کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔
ذرائع کے مطابق کرم امن معاہدے پر عملدرآمد کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جن میں دونوں فریقین سے 14، 14 ممبران کمیٹیوں میں شامل ہیں جبکہ کمیٹیوں میں تمام اقوام کو نمائندگی دی گئی ہے۔
ٹل سے 30 گاڑیوں کا قافلہ کُرم کیلئے روانہہنگو کی تحصیل ٹل سے 30 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کُرم کے لیے روانہ ہوا ہے۔
جرگے کہ رکن منیر بنگش نے بتایا ہے کہ کل جو جرگہ ہوا تھا دونوں فریقین اس میں موجود تھے، دوسرا سیشن ہو رہا ہے، امید ہے اچھے ماحول میں جرگہ آگے بڑھے گا۔
منیر بنگش نے مزید کہا کہ جرگے میں کرم امن معاہدے کے 14 نکات پر بات ہو گی۔