وفاقی وزیر برائے مںصوبہ بندی احسن اقبال نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے کا کریڈٹ عوام کو دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہادر عوام نے روٹی اور علاج کی قربانی دے کر ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔

راولپنڈی میں تقریب سے خطب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ یہ پی ڈی ایم حکومت کا کارنامہ تھا ملک کی معیشت کو سنبھالا اور الیکشن میں جا کر دو تہائی اکثریت حاصل کرنے کے بجائے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔ 

انہوں نے کہا کہ نیوکلئیر اسٹیٹ کے ڈیفالٹ ہونے کی بہت بڑی قیمت ہوتی ہے، ہمارے سامنے سیاست یا ریاست بچانے کا راستہ تھا پھر ان بارہ جماعتوں اور وزیر اعظم شہباز شریف نے تلخ فیصلے کیے۔ 

احسن اقبال نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ سابق حکومت کی شرائط کا بھی سامنا تھا جنہیں پورا کیا اور ہم نے اس کی بھاری قیمت ادا کی جس میں عوام نے بھی ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی بہادری ہے کہ انہوں نے اپنی روٹی، علاج کی قیمت پر ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، ایوب خان کے دور میں چار آنے چینی مہنگی ہوئی لوگ سڑکوں پر آگے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سو روپے پٹرول بڑھا عوام سمجھ رہی تھی حکومت کا قصور نہیں حکومت کفارہ ادا کررہی ہے۔ پوری قوم کی کوشش تھی حکومت کے فیصلے تھے قوم نے زہر کا پیالہ پیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری سنادی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ جلد بجلی کی قیمتوں میں کمی ہوگی، گرمیوں تک بجلی کی قیمتیں کنٹرول میں ہونگی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ انشاللہ گرمیوں تک بجلی کی قیمتیں کنٹرول میں ہوں گی اور لوگوں کی زندگی میں آسانیاں آئیں گی، ایک سال میں ہم نے پوری کوشش کی ہے ایمانداری سے کہ ہم حالات کو بہتر کریں، اب ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل گیا ہے۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ہم آئی ایم ایف کے ساتھ ایک پروگرام میں ہیں ادھر بھی ہم نے کچھ شرائط لکھ کر دی ہوئی ہیں، ہم نے قرضہ لیا ہوا ہے، اسی کے اندر رہ کر ہم نے گزارہ کرنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ میں فیڈرل منسٹر ہوں نہ میرے پاس گاڑی ہے نہ مجھے تنخواہ ملتی ہے، گاڑی میں اپنی استعمال کررہا ہوں، پٹرول اپنا ڈال رہا ہوں اور اپنا دفتر خود چلارہا ہوں، مجھے نہیں پتا کہ میں قومی خزانے پر بوجھ کیسے بن گیا۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ ہمارے پاس ایک سہولت ہے پاکستان بیت المال، پہلے ہمارے پاس 7 ارب روپے کا فنڈ تھا جسے وزیراعظم شہباز شریف نے ڈبل کرکے 14 ارب کردیا ہے، اس وقت بیت المال کے صوبائی ہیڈ کوارٹر کو زیادہ سے زیادہ فنڈنگ دی ہے۔
مزیدپڑھیں:رولز روئس نے نئی تیز ترین کار ’بلیک بیج سپیکٹر‘ متعارف کروا دی

متعلقہ مضامین

  • نواز حکومت کا تسلسل برقرار رہتا آج ملائیشیا سے آگے نکل جاتے، احسن اقبال
  • حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری سنادی
  • وفاقی حکومت کا تھر کے عوام کیلیے بڑا تحفہ
  • حکومت بتائے ظلم کے علاوہ 1 سال میں انہوں نے کیا کیا؟ شبلی فراز
  • 2030 تک جی 20 کا حصہ ہونگے، معیشت ڈیفالٹ سے بچانا کچھ عناصر کو ہضم نہیں ہو رہا: اسحاق ڈار
  • رمضان میں مہنگائی کے بے قابو ہوتے طوفان نے مہنگائی کم ہونے کے حکومتی دعووں کی قلعی کھول دی
  • حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر مہنگائی میں کمی کی خبر خوش آئند ہے: وزیر اعظم
  • وفاقی حکومت کا کامیاب پہلا سال، وزیراعظم اور کابینہ، عوام کے سامنے ایک سال کی کارکردگی پیش کریں گے.
  • عوام جائیں تو کہاں ؟ ماہ صیام میں پھلوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے