سرینا انٹرچینج پراجیکٹ کا ایک اہم سنگ میل عبور ،انڈر پاس ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پرسرینا انٹرچینج پراجیکٹ کا ایک اہم سنگ میل عبورکرلیا،انڈر پاس ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔پیر کو سی ڈی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اسلام آباد کے شہریوں کے لئے خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرینا انٹرچینج انڈر پاس۔رابطہ اور سلپ سڑکوں کا کام مکمل کرلیا اور انڈر پاس ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔
سری نگر ہائی وے پر زیر تعمیر دو انڈر پاسز کا سٹرکچرل ورک بھی مکمل کیا گیا ہے۔چیئرمین س ڈی اے محمد علی رندھاوا نے سرینا انڈر پاس کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سہروردی روڈ پر واقع انڈر پاس کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے ، منصوبے کے باقی حصوں پر بھی تیزی سے جاری ہے۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے تعمیراتی کاموں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ سرینا انٹرچینج انڈر پاس کی تکمیل ایک اہم سنگ میل ہے، دیدہ زیب لینڈ سکیپنگ اور ہارٹیکلچر کام بھی تیزی سے جاری ہے، انڈر پاس کی تکمیل سے ٹریفک کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گا۔
امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگی آگ پر 6 روز بعد بھی قابو نہ پایا جا سکا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سرینا انٹرچینج انڈر پاس
پڑھیں:
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سزا اور جرمانے بڑھانے کی تجویز
خودکار نمبر پلیٹ کی شناخت اور اسپیڈ کیمروں سے جرمانے جاری کرنے کے فیس لیس ٹکٹس سسٹم کی تجویز
چیف سیکریٹری کے زیرصدارت اجلاس میں آئی جی غلام نبی میمن، کمشنر کراچی سید حسن نقوی اور دیگر شریک
چیف سیکریٹری سندھ نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سزائیں اور جرمانے بڑھائے جائیں گے ۔ٹریفک قوانین میں اصلاحات سے متعلق چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر کی صدارت میں سینٹرل پولیس آفس کراچی میں اجلاس ہوا۔اجلاس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، کمشنر کراچی سید حسن نقوی اور دیگر شریک ہوئے ۔چیف سیکریٹری نے کراچی کے تمام بچت بازاروں، چارجڈ پارکنگ کی تفصیل طلب کرلی۔ ترجمان چیف سیکریٹری نے اجلاس کے حوالے سے بتایا ہے کہ موٹر وہیکل آرڈیننس 1965ء میں ترامیم کی منظوری دی گئی ہے ۔اجلاس میں ڈی آئی جی ٹریفک اور سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے مجوزہ ترامیم پر بریفنگ دی۔بریفنگ میں ڈی آئی جی ٹریفک نے تجویز دی کہ قوانین کی خلاف ورزی پر موٹر بائیک سے لے کر ہیوی ٹرانسپورٹ کے لیے بھاری جرمانے عائد کیے جائیں جبکہ تمام نئے ڈرائیورز کے لیے ڈرائیونگ کورس لازمی قرار دیا جائے ۔ڈی آئی جی ٹریفک نے بریفنگ میں مزید کہا کہ فیس لیس ٹکٹس سسٹم کی تجویز ہے جو خودکار نمبر پلیٹ کی شناخت اور اسپیڈ کیمروں سے جرمانے جاری کرے گا۔گاڑیوں کی رجسٹریشن کی مدت 6 ماہ سے کم کر کے ایک ماہ کرنے کی تجویز دی گئی، اسی طرح تمام کمرشل گاڑیوں میں ٹریکنگ اور سیفٹی ڈیوائسز کی تنصیب کی بھی تجویز سامنے آئی۔صوبے میں چلنے والی تمام کمرشل گاڑیوں میں ڈیش کیم اور کیبن کیمرا لگانے کی بھی سفارش کی گئی۔چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے ٹریفک انجینئرنگ بیورو میں اصلاحات کے لیے فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔چیف سیکریٹری نے پولیس اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نئے ٹریفک قوانین اور جرمانوں کے بارے میں عوامی آگاہی مہم شروع کی جائے ۔اجلاس میں آئی جی سندھ نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر مؤثر عمل درآمد کے لیے ایکسائز، ٹرانسپورٹ اور پولیس کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے ۔