Daily Mumtaz:
2025-04-15@09:36:47 GMT

سوشل میڈیا اور ذہنی سکون! شاہد کپور نے بڑا راز کھول دیا

اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT

سوشل میڈیا اور ذہنی سکون! شاہد کپور نے بڑا راز کھول دیا

بالی وڈ کے مشہور اداکار شاہد کپور نے حالیہ انٹرویو میں سوشل میڈیا، ٹیکنالوجی اور جدید دور کے چیلنجز پر کھل کر بات کی۔

شاہد کپور کا ماننا ہے کہ ہر دور کے اپنے چیلنجز ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا، “میں اس نظریے سے اتفاق نہیں کرتا کہ ہمارا وقت بہتر تھا اور آج کل کے بچے عجیب ہیں۔ کیونکہ جب ہم بچے تھے تو ہمارے والدین بھی یہی سوچتے تھے۔ ہر نسل کے مسائل الگ ہوتے ہیں۔”

شاہد نے اعتراف کیا کہ زیادہ فون استعمال کرنا اور حقیقی زندگی کے لوگوں سے کم بات چیت ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا، “مجھے احساس ہوا کہ میں موبائل پر زیادہ وقت گزارتا ہوں، اور مجھے لوگوں سے براہ راست بات کرنی چاہیے نہ کہ فون پر مگن رہنا چاہیے۔”

شاہد نے سوشل میڈیا کے اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا، “یہ آسان نہیں ہے کہ آپ ہر وقت ہر چیز سے آگاہ رہیں۔ مسلسل معلومات اور سوشل میڈیا کی دنیا میں رہنا ذہنی سکون کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ انسان لازمی طور پر دوسروں سے موازنہ کرتا ہے، اور یہ ایک فطری عمل ہے۔ “یہ ممکن نہیں کہ آپ اپنے آپ کا موازنہ کسی اور سے نہ کریں، دماغ فطری طور پر ایسا سوچتا ہے۔”

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا

پڑھیں:

قتل کی دھمکیوں کے بعد سلمان خان نے سوشل میڈیا پر کیا پیغام دیا؟

قتل کی دھمکیاں موصول ہونے کے بعد بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے سوشل میڈیا پر جم سے اپنی نئی تصاویر شیئر کر دیں۔

شیئر کی گئی تصاویر میں سلمان خان ورزش کرتے نظر آ رہے ہیں، اداکار نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’حوصلہ افزائی کے لیے شکریہ‘۔

Thank u for the motivation pic.twitter.com/U90Oy3y1K6

— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) April 14, 2025

سلمان خان کی حالیہ تصاویر پر صارفین مختلف تبصرے کرتے نظر آ رہے ہیں۔ کسی نے ان کی فٹنس کی تعریف کی تو کسی نے کہا کہ انہیں یقین ہی نہیں آ رہا کہ اداکار 69 سال کے ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت کے معروف اداکار سلمان خان کو ایک مرتبہ پھر جان سے ماردیے جانے کی دھمکی دی گئی ہے، دھمکی آمیز پیغام میں کہا گیا ہے کہ اداکار کو ان کے گھر میں قتل کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کو گھر میں قتل کردیں گے، پولیس کو یہ پیغام کس نے پہنچایا؟

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کے قتل کی دھمکی ممبئی ٹریفک پولیس کے ہیلپ لائن کے واٹس ایپ نمبر پر دی گئی جس میں کہا گیا کہ اداکار کو ان کے گھر میں قتل کر دیں گے یا ان کی گاڑی میں بم رکھ کر اڑا دیں گے۔

پچھلے 2 سالوں میں یہ پانچویں بار ہے کہ اداکار کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ گزشتہ 2 برسوں کے دوران سلمان خان اور ان کے خاندان کے افراد، بشمول والد سلیم خان، کو متعدد بار جان سے مارنے کی دھمکیاں مل چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قتل کرنے کی کوشش کس نے کی؟ سلمان خان نے اہم بیان دے دیا

 پچھلے سال ممبئی پولیس نے ایک منصوبہ بھی بے نقاب کیا تھا جس کے تحت اداکار کو ان کے پانویل فارم ہاؤس پر قتل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ لارنس بشنوی گینگ کے شوٹرز مبینہ طور پر سلمان خان کا پیچھا کر رہے تھے اور ان پر حملے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ لارنس بشنوی نے کھلے عام اداکار کے خلاف اپنی نفرت کا اظہار کیا ہے، جو 90 کی دہائی کے کالے ہرن کے شکار کیس سے جڑی ہوئی ہے۔

بشنوی برادری میں کالے ہرن کو مقدس سمجھا جاتا ہے۔ لارنس بشنوی نے مطالبہ کیا تھا کہ سلمان خان راجستھان جا کر کالے ہرن کو مارنے پر معافی مانگیں، ورنہ انہیں قتل کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ عدالت نے اس کیس میں سلمان کو بری کر دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بالی ووڈ سلمان خان سلمان خان دھمکی سلمان خان قتل لارنس بشنوی

متعلقہ مضامین

  • قتل کی دھمکیوں کے بعد سلمان خان نے سوشل میڈیا پر کیا پیغام دیا؟
  • واشنگٹن کو بانی پی ٹی آئی میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، سینئر وزیر
  • سوشل میڈیا، گلوبل سیفٹی انڈیکس اور پاکستان کی حقیقت
  • ایران کے ساتھ بات چیت کا انعقاد مفید، پر سکون اور مثبت فضا میں ہوا. صدرٹرمپ
  • سوشل میڈیا پر ہتک آمیز مہم، جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنماوں کو پھر طلب کرلیا
  • سوشل میڈیا پر ہتک آمیز مہم، جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو پھر طلب کرلیا
  • سوشل میڈیا پر ہتک آمیز مہم، جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو پھر طلب کرلیا
  • سابقہ اہلیہ سے طلاق کیوں ہوئی؟ عمران خان نے بالآخر راز کھول دیا
  • معافی اور توبہ
  • پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ حیدر سعید جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل