گورنر انیشیٹیو، کامران ٹیسوری کا برطانیہ میں مراکز کھولنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری— فائل فوٹو
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے دورۂ برطانیہ میں اوور سیز پاکستانیوں کے لیے گورنر انیشیٹیو کے تحت برطانیہ بھر میں مراکز کھولنے کا اعلان کر دیا۔
کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ سندھ میں کوئی مسئلہ ہو، گورنر انیشیٹیو کے تحت قائم مراکز مدد کریں گے، اوور سیز پاکستانیوں نے ریکارڈ زرمبادلہ بھیج کر ملکی معیشت میں طاقت کا انجیکشن لگا دیا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ برطانیہ میں آباد پاکستانیوں اور کشمیریوں کا آبائی وطن کی معیشت میں اہم کردار ہے، پاکستان کے عام شہری برطانیہ میں اعلیٰ ترین سیاسی عہدوں پر پہنچے ہیں۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دورۂ برطانیہ کے دوران مصنوعی ذہانت اور بغیر پائلٹ سسٹمز سمیت جدید ٹیکنالوجیز کا مشاہدہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بس ڈرائیوروں کے بچوں نے رکنِ پارلیمنٹ بن کر مثالیں قائم کی ہیں، صادق خان جیسے عام شہری کا لندن میں 3 بار مسلسل میئر بننا کمال ہے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ برطانیہ میں آباد پاکستانیوں نے وطن کی بہت خدمت کی، میں ان کی خدمت کے لیے حاضر ہوں۔
ان کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں نے ریکارڈ زرِ مبادلہ بھیج کر ملکی معیشت کو طاقت کا انجکشن لگا دیا۔
گورنر سندھ نے لندن کی جامع مسجد میں خطاب بھی کیا اور وطن کی خوش حالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: برطانیہ میں گورنر سندھ نے کہا
پڑھیں:
ڈمپرز کی ٹکر سے ہلاکتیں، گورنر سندھ کا لواحقین کو پلاٹ و بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوانے کا اعلان
میڈیا سے گفتگو میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ سندھ میں لوگ لاشوں پر سیاست کر رہے ہیں، میں خبردار کرتا ہوں اس معاملے پر سیاست چھوڑ دیں، لوگوں کے جذبات سے نہ کھیلا جائے، میں کسی کو نہیں کہوں گا کہ کچھ بیچے، وقت آیا تو مدد کیلئے میں سب سے پہلے اپنے بنگلے اور گاڑیاں بیچوں گا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ڈمپرز کی ٹکر سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو پلاٹ دینے کا اعلان کر دیا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ کراچی میں ٹریفک حادثات بڑھتے جا رہے ہیں، کسی کی بھی جان کا معاوضہ کوئی پیسہ، پلاٹ یا کچھ بھی نہیں ہوسکتا، جن کے پیارے حادثات میں چلے گئے، ان کے آنسو نہیں رُک رہے، میں بڑے افسوس کے ساتھ بات کر رہا ہوں کہ کراچی اور سندھ میں قانون پر عمل درآمد نہیں ہو رہا، روزانہ حادثات میں لوگ جان سے جا رہے ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ میں چیف جسٹس آف پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے میرے خط کا نوٹس لیا ہے، اب ان متاثرین کو انصاف ضرور ملے گا، اب عدالت قانون پر عمل درآمد کروائے گی۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ آج متاثرین کی ڈیڑھ سو سے زائد فیملیز گورنر ہاوس آئی ہیں، المیہ ہے کہ تھانے والے ان متاثرین کی پکی ایف آئی آر نہیں کاٹ رہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں لوگ لاشوں پر سیاست کر رہے ہیں، میں خبردار کرتا ہوں اس معاملے پر سیاست چھوڑ دیں، لوگوں کے جذبات سے نہ کھیلا جائے، میں کسی کو نہیں کہوں گا کہ کچھ بیچے، وقت آیا تو مدد کیلئے میں سب سے پہلے اپنے بنگلے اور گاڑیاں بیچوں گا، میں لسانی فسادات کے حق میں نہیں ہوں، اس ملک میں ہم بیرونی سازشوں کا شکار ہیں، ہم کراچی اور سندھ کو سازشوں کا شکار نہیں ہونے دیں گے۔ گورنر سندھ نے اس موقع پر ڈمپرز کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو ایک ایک پلاٹ دینے کا اعلان کرتے ہوئے متاثرین کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوانے کا بھی اعلان کیا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ متاثرین کے بچوں کو 12 سال تک کی تعلیم میں مفت دلواؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ 30 برس سے کراچی میں بہت سیاست ہوگئی، اب کراچی میں بات ہوگی تعلیم، صحت اور ہنر کی، کراچی کی سینکڑوں ماؤں کے لعل چلے گئے، ان کی زندگیاں اجڑ گئیں، متاثرین کا بھائی میں ہوں اور میں گورنر ہوں، متاثرین کے گھر آج تک کوئی دادرسی کیلئے نہیں گیا، سیاسی جماعتیں بس سیاست کر رہی ہیں، آج گورنر ہاؤس میں ہر قومیت کا فرد موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈمپرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران لسانیت اور تفریق سے باہر آکر عوامی خدمت کریں، ڈمپرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کو میں گورنر ہاؤس آنے کی دعوت دیتا ہوں، وہ آئیں اور متاثرین کو معاوضہ دیں، جتنا دے سکیں۔