2025-02-01@14:52:01 GMT
تلاش کی گنتی: 10

«جیٹ ریسکیو»:

    ویب ڈیسک _ امریکہ کی ریاست پینسلوینیا کے شہر فلاڈیلفیا میں ایک چھوٹا طیارہ آبادی پر گر کر تبادہ ہو گیا جس کے نتیجے میں متعدد گھروں میں آگ لگ گئی۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق متاثرہ طیارہ میڈیکل ٹرانسپورٹ جیٹ تھا جس میں ایک مریض، اس کی ماں اور چار دیگر افراد سوار تھے۔ جہاز میں سوار تمام چھ افراد کا تعلق میکسیکو سے تھا۔ جیٹ ریسکیو ایئر ایمبولینس کے ترجمان شائی گولڈ کے مطابق مریض بچے کو فلاڈیلفیا میں علاج کے بعد اسے گھر منتقل کیا جا رہا تھا۔ ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ "ہم کسی بھی مسافر کے زندہ بچ جانے کی تصدیق نہیں کر سکتے۔” فوری طور پر یہ بھی نہیں...
    لاہور، کراچی  (آئی این پی )  ریسکیو 1122 کی خاتون آپریٹر نے خدمت کی نئی مثال قائم کردی، روشان لغاری نے فون پر رہنمائی فراہم کرکے کامیاب زچگی کرائی اور انٹرنیشنل اکیڈمی آف ایمرجنسی ڈسپیچ ایوارڈ کی حق دار بن گئی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 ایمولنس سروسز کو یومیہ سیکڑوں ایمرجنسی کالز موصول ہوتی ہیں، جن میں سے اکثر حساس نوعیت کی بھی ہوتی ہیں۔ستمبر 2024 کو آنے والی ایک کال نے 22 سالہ ریسکیو سروس آپریٹر روشان لغاری کو ایوارڈ کا حق دار بنادیا۔روشان لغاری نے  بتایا کہ عام طور پر ہمیں اس طرح کی کالز موصول نہیں ہوتیں، لیکن اس روز مریضہ کی پڑوسن نے فون کرکے بتایا کہ زچگی کا عمل جاری ہے، جس پر ہم...
    کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں ریسکیو 1122 کی خاتون آپریٹر نے خدمت کی نئی مثال قائم کردی، روشان لغاری نے فون پر رہنمائی فراہم کرکے کامیاب زچگی کرائی اور انٹرنیشنل اکیڈمی آف ایمرجنسی ڈسپیچ ایوارڈ کی حقدار بن گئیں۔نجی چینل کے مطابق ریسکیو 1122 ایمبولنس سروسز کو یومیہ سیکڑوں ایمرجنسی کالز موصول ہوتی ہیں، جن میں سے اکثر حساس نوعیت کی بھی ہوتی ہیں۔ ستمبر 2024 کو آنے والی ایک کال نے 22 سالہ ریسکیو سروس آپریٹر روشان لغاری کو ایوارڈ کا حقدار بنادیا۔روشان لغاری نےنجی چینل سےگفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عام طور پر ہمیں اس طرح کی کالز موصول نہیں ہوتیں، لیکن اس روز مریضہ کی پڑوسن نے فون کرکے بتایا کہ زچگی کا عمل جاری ہے، جس پر ہم...
    کراچی(کامرس رپورٹر)سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کے صدر احمد عظیم علوی نے افراط زر میں کمی کے پیش نظر پالیسی ریٹ کو سنگل ڈیجٹ پر لانے مطالبہ کیا ہے اور بین لاقوامی مارکیٹوں میں قدم جمانے کے لیے صنعتوں کو کم شرح پر قرضوں کی فراہمی کو انتہائی اہم قرار دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ملک کے بہتر معاشی مفاد میں ہمارے اس مطالبے پر ضرور غور کرنا چاہیے تاکہ صنعتکار برادری زائد پیداواری لاگت سمیت دیگر اخراجاتی مسائل سے بخوبی نمٹ سکے۔جمعہ کو جاری ایک بیان میں سائٹ ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک نے پچھلی بار پالیسی ریٹ میں 2فیصد کمی کی جو کہ ناکافی تھی اور13فیصد کی شرح...
    اسلام آباد:کیسپرسکی آئی ٹی سیکیورٹی اکنامکس کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق 2024 کے دوران، کمپنیوں کو درپیش سب سے زیادہ جن آئی ٹی سیکیورٹی کے واقعات کا سامنا کرنا پڑا ان میں سب سے زیادہ کا تعلق نیٹ ورک کے تحفظ سے تھا۔ 71 فیصد پاکستانی کاروباروں نے اپنے نیٹ ورک میں دراندازی کی کوشش کرنے والے سائبر حملہ آوروں کا سامنا کیا، جب کہ 49 فیصد کمپنیوں نے ایسے واقعات کی اطلاع دی جہاں سائبر حملہ آوروں نے ان کے نیٹ ورک کے اندر بدنیتی پر مبنی کو بھیجا اور کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی۔ بڑے کاروباری اداروں نے سب سے زیادہ جامع حفاظتی اقدامات کے باوجود نیٹ ورک سیکیورٹی کے واقعات کی بلند ترین شرح کا...
    ملک بھر میں روزمرہ کے بیشتر کھانوں کی تیاری میں ٹماٹروں کا بکثرت استعمال کیا جاتا ہے اور اسی طلب کے پیش نظر سندھ اور بلوچستان کے بعض اضلاع میں بڑی تعداد میں ٹماٹر کی فصل کاشت کی جاتی ہے اور اس کے علاوہ ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایران سے بھی ٹماٹر درآمد کیے جاتے ہیں۔ ٹماٹر کی فصل جنوری میں تیار ہوتی ہے، ہرسال دسمبراورجنوری میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہو جاتا ہے گزشتہ ماہ دسمبر میں اسلام آباد سمیت بڑے شہروں میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 400 روپے تک پہنچ گئی تھی اور بیشتر مارکیٹ میں ٹماٹر دستیاب بھی نہیں تھے۔ یہ بھی پڑھیں:پیاز اور ٹماٹر کی پیداوار بڑھانے کے لیے کاشتکاروں...
    بنگلہ دیش کے ممتاز اسٹوڈنٹ رہنما سرجیس عالم فلاحی تنظیم جولائی شہید اسمرتی فاؤنڈیشن کے جنرل سیکریٹری کے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ اسٹوڈنٹس اگینسٹ ڈسکریمینیشن کے کوآرڈینیٹر سرجیس عالم نے اپنے فیس بک پیج پر جولائی شہید اسمرتی فاؤنڈیشن کے جنرل سیکریٹری کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فاؤنڈیشن کے اندر ساختی اور آئینی تبدیلیاں جنرل سیکریٹری کے عہدے کو ختم کرنے کا باعث بنی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیشی آئین میں اہم ترمیم کا فیصلہ انہوں نے انکشاف کیا کہ سی ای او میر محبوب الرحمن سنیگدھو کی سربراہی میں ایک ایگزیکٹو کمیٹی اب فاؤنڈیشن کو آپریٹ کرے گی، جس کی معاونت صحت، سماجی بہبود، لوکل گورنمنٹ اور آئی سی ٹی کے مشیروں...
    اماراتی کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری انٹرنیشنل لیگ (آئی ایل) ٹی 20 میں قومی کرکٹر فخر زمان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ان کی ٹیم ڈیزرٹ وائپرزنے مخالف ٹیم ایم آئی امارات کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ شاندار بیٹنگ پر فخر زمان سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہے ہیں اور صارفین انہیں سراہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں کیونکہ فخر زمان کچھ عرصے سے ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔  پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے قومی ٹیم کے دورہ زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے لیے فخر زمان کو ڈراپ کردیا تھا اور ان کا نام ٹیم میں شامل نہ کرنے کی وجہ بتائی گئی کہ فخر زمان فارم اور میچ فٹنس حاصل نہیں کر پائے۔...
    ملتان (اسپورٹس ڈیسک)پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی سیکورٹی مانیٹرنگ کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس ملتان میں مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا گیاہے۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر ملتان محمد علی بخاری نے کنٹرول روم کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف نے کرکٹ ٹیموں کے روٹس اور انتظامات بارے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کرکٹ ٹیموں کی حفاظت کے لیے400سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔28کلومیٹر روٹ پر لائٹس، کیمرے اور پیج ورک مکمل کر لیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ ٹیموں اور اسٹیڈیم کی سیکورٹی کے لیے5ہزار سے زائد نفری تعینات کی ہے، ملتان کے کرکٹ شائقین کو مثالی تفریحی ماحول فراہم کریں گے۔
    سینیٹر عرفان صدیقی : فوٹو فائل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی کمیٹی بنے ہوئے 40 دن ہوگئے پہلے مشاورت کیوں نہیں ہوئی؟ جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ جب ہم نے ملاقات کروانے کی کمٹمنٹ دے دی تھی تو پوری کرنی چاہیے تھی، کمیٹی کا کوئی رکن ملاقات کروانے کےلیے ذمہ دار نہیں۔عرفان صدیقی نے کہا کہ جب بہت ساری شرائط ملاقات سے نتھی کر دی جاتی ہیں تو مشکلات آتی ہیں، ایک شخص بھی جا کر بانی پی ٹی آئی کو صورتحال بتا اور ہدایات لے کر آ سکتا ہے، 8 افراد ملاقات کرنا...
۱