ملک بھر میں روزمرہ کے بیشتر کھانوں کی تیاری میں ٹماٹروں کا بکثرت استعمال کیا جاتا ہے اور اسی طلب کے پیش نظر سندھ اور بلوچستان کے بعض اضلاع میں بڑی تعداد میں ٹماٹر کی فصل کاشت کی جاتی ہے اور اس کے علاوہ ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایران سے بھی ٹماٹر درآمد کیے جاتے ہیں۔

ٹماٹر کی فصل جنوری میں تیار ہوتی ہے، ہرسال دسمبراورجنوری میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہو جاتا ہے گزشتہ ماہ دسمبر میں اسلام آباد سمیت بڑے شہروں میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 400 روپے تک پہنچ گئی تھی اور بیشتر مارکیٹ میں ٹماٹر دستیاب بھی نہیں تھے۔

یہ بھی پڑھیں:پیاز اور ٹماٹر کی پیداوار بڑھانے کے لیے کاشتکاروں کو پنجاب حکومت کی انقلابی پیشکش

تاہم اب ٹماٹر کی قیمت انتہائی کم ہو گئی ہے اس وقت سبزی منڈیوں میں ٹماٹر 40 روپے فی کلوتک فروخت ہورہا ہے جو کہ 15 روز قبل عام مارکیٹوں میں 350 سے 400 روپے فی کلو فروخت ہو رہا تھا۔

مارکیٹ میں ٹماٹر کے ریٹ انتہائی کم ہونے کے باعث سندھ کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں زمینداروں نے ٹماٹر کی تیار فصل ٹریکٹر چلا کر ضائع کرنا شروع کردی ہے، زمینداروں کا کہنا ہے کہ اس وقت مارکیٹ میں ٹماٹر بہت زیادہ موجود ہیں اورریٹ انتہائی کم ہے۔

مزید پڑھیں:‘ہمیں ٹماٹر مل گیا’: خلا میں گم ہو جانے والا ٹماٹر کہاں تھا؟

’فصل کی تیاری میں جو اخراجات آئے ہیں وہ تو پورے نہیں ہوسکتے تواوپرسے فصل اتارکرپیٹی میں تیارکرکے منڈی لے جانے کے اخراجات نہیں کیے جاسکتے، کیونکہ اس سے نقصان میں مزید اضافہ ہوگا اس لیے بہتر یہی ہے کہ ٹماٹر کو زمین میں ہی ضائع کر دیا جائےاورآئندہ فصل کے لیے زمین کو تیارکیا جائے۔‘

اسلام آباد کی سبزی منڈی میں ٹماٹر کے آڑھتی عدنان اکرام نے وی نیوز کو بتایا کہ سبزی منڈی میں اس وقت بہت زیادہ تعداد میں ٹماٹر موجود ہیں جو کہ جلد خراب ہونا شروع ہو جاتے ہیں، اس وجہ سے ریٹ انتہائی کم ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں:ٹماٹر پیوری کے ریویو پر خاتون کو جیل کیوں جانا پڑا؟

’ٹماٹر کی 9 کلو والی پیٹی کا ریٹ 300 سے 400 روپے ہو گیاہے جبکہ پرچون میں ٹماٹر 60 سے 70 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، منڈی میں جب ٹماٹر کم تعداد میں موجود ہوتا ہے تو باہر دکانوں میں ٹماٹر 300 سے 400 روپے فی کلو تک میں فروخت ہونا شروع ہو جاتا ہے۔‘

عدنان اکرام کے مطابق اس وقت ہول سیل ریٹ کم ہونے کے باوجود مارکیٹ میں ٹماٹر کا ریٹ 100 سے 180 روپے فی کلو ہے، دکانداروں کو چاہیے کہ اگر ان کو منڈی میں ریٹ میں کمی سے ریلیف ملتا ہے تو اسے آگے منتقل کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: ناسا کا خلاباز 8 ماہ بعد ٹماٹر کھانے کے الزام سے بری

’ٹماٹر کے علاوہ دیگرسبزیوں کے ریٹ بھی منڈی میں کافی ہیں، پھول گوبھی، گاجراورشلجم 40 روپے فی کلو، ٹینڈے 50، شملہ مرچ 150 جبکہ سبزمرچ 100، مٹراور کدو 80 اور کھیرے 70 روپے فی کلو دستیاب ہیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام اباد پھول گوبھی ٹماٹر ریٹ سبزمرچ سبزی منڈی سستے شلجم شملہ مرچ گاجر مارکیٹ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام اباد ٹماٹر ریٹ سبزی منڈی سستے شملہ مرچ گاجر مارکیٹ انتہائی کم سبزی منڈی فروخت ہو منڈی میں

پڑھیں:

فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار کا بڑا اضافہ

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 10000 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا۔ جس کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ملک میں فی تولہ سونا 10000 روپے اضافے کے بعد 338800 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 8573 روپے اضافے کے بعد 290466  روپے کا ہو گیاہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 266261 روپے ہوگئی۔

جبکہ عالمی بازار میں سونا100  ڈالر اضافے کے بعد 3218 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا

متعلقہ مضامین

  • آزاد منڈی اور ٹیرف
  • ’سب کرکے دیکھ لیا آپ مان کیوں نہیں لیتے کہ جس کا کام اسی کو ساجھے‘ میاں اسلم قبال کا مقتدرہ کو مشورہ
  • ہانیہ عامر کی حسین لہنگا چولی میں تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی: قیمت جان کر صارفین حیران رہ گئے
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی: پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان
  • ملک بھر کیلئے بجلی 1روپے 71پیسے فی یونٹ سستی ،نوٹیفکیشن جاری
  • بجلی کی قمیت میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا
  • ملک بھر کیلئے بجلی 1 روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
  • اسٹار لنک کی 12 ماہ کے لیے ریذیڈنشل پلان کی سبسکرپشن پر مفت ڈش فراہم کرنیکی شاندار آفر
  • فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار کا بڑا اضافہ
  • کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی 1 روپے 71 پیسے سستی کردی گئی