2025-03-12@02:58:11 GMT
تلاش کی گنتی: 62
«جلیبیاں بیچنے پر مجبور»:
2018 میں ایشین گیمز کے فٹبال ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے فٹبالر محمد ریاض ان دنوں مالی مشکلات سے دوچار ہیں۔فٹبالر محمد ریاض بے روزگاری کے سبب اپنی زندگی کا گزر بسر کرنے کے لیے جلیبیاں بیچنے پر مجبور ہیں۔اس حوالے سے محمد ریاض کا کہنا ہے کہ میں نے برسوں انتظار کیا کہ محکمہ جاتی کھیل بحال ہو لیکن کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ روزگار کے لیے مجبور ہوکر یہ راستہ اختیار کرنا پڑا، محکمہ جاتی کھیلوں کی بحالی کا اعلان کیا گیا تھا مگر تاحال عملی اقدامات نظر نہیں آئیں۔واضح رہے کہ فٹبالر محمد ریاض کے الیکٹرک کی ٹیم کا حصہ رہے ہیں اور اب وہ محکمہ جاتی کھیلوں کی بندش کے بعد...
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف 16 مارچ سے شروع ہونے والی پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس کی قیادت مائیکل بریسویل کریں گے اس اسکواڈ میں چیمپئنز ٹرافی کے سات کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے تاہم کچھ اہم کھلاڑی اس سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے لوکی فرگوسن، ڈیون کونوے، گلین فلپس، رچن روندرا اور مچل سینٹنر انڈین پریمیئر لیگ میں مصروفیت کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں کیے گئے ٹیم میں ایش سودھی اور بین سیئرز کی واپسی ہوئی ہے جبکہ کائل جیمیسن اور ول او رورکی ابتدائی تین میچز کھیلیں گے اور میٹ ہینری آخری دو میچز کے لیے دستیاب ہوں...
پاکستان کے باصلاحیت فٹبالر محمد ریاض غربت اور حکومتی بے حسی کے باعث سڑک کنارے جلیبیاں بیچنے پر مجبور ہوگئے۔ ہنگو سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ محمد ریاض 2018 کے ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں لیکن آج وہی قومی ہیرو گزر بسر کے لیے گرم تیل میں جلیبیاں تلنے پر مجبور ہے۔ محمد ریاض کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں ہاتھ میں کفگیر تھامے جلیبیاں بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ کبھی میدان میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کرنے والا کھلاڑی آج روزی روٹی کے لیے سڑک کنارے بیٹھا ہے۔ اس ویڈیو نے نہ صرف کھیلوں کے حلقوں بلکہ پوری قوم کے دلوں کو دہلا کر رکھ دیا ہے۔ قومی ہیرو...
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں سب سے زیادہ سفر گروپ اے سے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچنے والی ٹیم نیوزی لینڈ نے اپنے میچز کے لیے سب سے زیادہ 7 ہزار 48 کلو میٹر کا سفر کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے فائنل تک رسائی سے قبل کراچی، راولپنڈی، دبئی، لاہور اور پھر دبئی کا سفر کیا، تاہم فائنل کی دوسری ٹیم بھارت کا قیام اور تمام میچز دبئی میں ہی کھیلے گئے۔ مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی 2025 فائنل: بھارت اور نیوزی لینڈ کا ہیڈ ٹو ہیڈ ریکارڈ انگلینڈ نے تمام میچز پاکستان میں کھیلے اور انگلینڈ کا سفر 1020 کلومیٹر رہا۔ افغانستان نے کراچی اور لاہور 2 میچز...
ممبر صوبائی اسمبلی نے کہا کہ لینڈ ریفامز ایکٹ کے حوالے سے ابھی تک تیسرا ڈرافٹ لایا گیا لیکن کسی بھی اپوزیشن رکن یا سٹیک ہولڈر کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، چھتری کے ذریعے حکومت میں آکر اب عوامی زمینوں کی بندر بانٹ کی ہم اس نام نہاد حکومت کو ہر گز اجازت نہیں دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ رکن گلگت بلتستان اسمبلی راجہ زکریا مقپون نے کہا ہے کہ حاجی گلبر اور امجد حسین ایڈووکیٹ گلگت بلتستان کو بیچنے کے درپے ہیں، گلگت بلتستان کو بیچ کر ہی ان کو سکون ملے گا۔ ایک انٹرویو میں ممبر صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ لینڈ ریفامز ایکٹ کے حوالے سے ابھی تک تیسرا ڈرافٹ لایا گیا لیکن کسی بھی اپوزیشن رکن...
لیجنڈری اداکاری امیتابھ بچن نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے میچ کے دوران جب لگا کہ بھارت ہارنے والا ہے تو اپنا ٹی وی بند کر دیا تھا۔ ورسٹائل امیتابھ بچن نے بتایا کہ لیکن میری حیرانی کی کوئی انتہا نہ رہی جب سنا کہ بھارت نے یہ میچ جیت لیا ہے۔ خیال رہے کہ 2 مارچ 2025 کو ہونے والے اس میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے شکست دی تھی۔ امیتابھ بچن نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ ہم تو سوچے کھیل ہار جائیں گے نیوزی لینڈ والا، ٹی وی بند کر دیا۔ پر جیت گئے ہم، کیا بات ہے انڈیا!!! بدھائی ہو”۔ بھارت اس جیت کے بعد گروپ اے میں ٹاپ نمبر آگیا اور اب 4 مارچ...
دبئی(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں گروپ اسٹیج کے آخری میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 250 رنز کا ہدف دے دیا۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین میچ دبئی انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے ہے جہاں کیویز نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز اسکور کیے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف بھارت کا ٹاپ آرڈر مشکلات کا شکار رہا اور بھارتی ٹیم کے تین کھلاڑی 30 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے، شبھمن گل 2، روہت شرما 15 اور ویرات کوہلی 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ بھارت کے شیریاس ائیر...
کراچی ،لاہور(سٹاف رپورٹر+سپورٹس رپورٹر) سرکاری سکول کی طالبہ مہک مقبول نے صرف 15 چالوں میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ہرا دیا، جس کے بعد وزیراعلیٰ نے انڈر-18 قومی چیس چیمپئن مہک مقبول کو مبارکباد دی۔ مراد علی شاہ اور پاکستان کی انڈر 18 شطرنج چیمپئن مہک مقبول کے درمیان ایک بڑا شطرنج کا میچ کھیلا گیا۔ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق یہ دلچسپ شطرنج مقابلہ وزیراعلی ہاؤس میں شام 3 بجے ہوا اور اسے براہ راست نشر کیا گیا۔مہک مقبول نے حال ہی میں نیشنل یوتھ چیس چیمپیئن شپ جیتی ہے اور وہ ایس ایم بی فاطمہ جناح گورنمنٹ سکول کی طالبہ ہیں، جسے سندھ حکومت کے تعاون سے زندگی ٹرسٹ نے اپنایا ہوا ہے۔
کراچی(نیوز ڈیسک) قومی جونیئر شطرنج چیمپئن مہک مقبول نے وزیراعلیٰ سندھ کو شطرنج میں ہرا دیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے انڈر 18 قومی جونیئر شطرنج چیمپئن مہک مقبول کو مقابلے کی دعوت دی تھی۔ مہک مقبول گلوکار شہزاد رائے کے زندگی ٹرسٹ کے ایس ایم بی فاطمہ جناح اسکول کی طالبہ ہیں اور انہوں نے انڈر 18 ٹائٹل جیت کر قومی جونیئر چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ اس حوالے سے شہزاد رائے نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے مہک مقبول کو مقابلے کی دعوت دے کر بہت اچھا پیغام دیا، مراد علی شاہ شطرنج کے بہت اچھے کھلاڑی ہیں مگر مہگ نے چیک میٹ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبہ کھیل کے دوران بہت پُراعتماد...
چیمپئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ سے شکست کا غصہ بھارت پر نکالنے کیلیے پاکستانی تیاریاں شروع ہوگئیں، گزشتہ روز دبئی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس کی، اس دوران توجہ خامیاں دور کرنے پر مرکوز رہی، فخرزمان کے متبادل امام الحق نے بھی اسکواڈ کو جوائن کرلیا، وہ ممکنہ طور پر بابر اعظم کے ساتھ اننگز کا آغاز کریں گے۔ دوسری جانب پیسر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ کا کھلاڑیوں پر کوئی پریشر نہیں ہے،ٹیم بہترین کھیل پیش کر کے میچ کا نتیجہ اپنے نام کرے گی،اتوار کو دبئی میں موسم عمومی طور پر صاف رہے گا، البتہ رات اور پیر کی صبح کے دوران بعض شمالی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان موجود ہے۔...
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی ہار پر لب کشائی کردی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری کردہ ویڈیو میں راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے گرین شرٹس کو مشورہ دیا کہ پاکستانی ٹیم کو جارحانہ کھیل کھیلنے کی ضرورت ہے، دنیا جس انداز میں کھیلتی ہے، ہم اس سے بہت دور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان 6 رنز اوور کی اوسط سے بھی بالنگ کرواتا تو میچ جیت سکتا تھا لیکن ہم بیٹرز بہت سلو کھیل رہے ہیں جسکا نقصان ہمیں ہار کی صورت میں اٹھانا پڑا۔ شعیب اختر نے شکست کے باوجود پاکستان کیلئے بھارت کیخلاف میچ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں انڈیا...
بھارت کی بے باک اداکارہ فاطمہ المعروف راکھی ساونت نے چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی حمایت کردی۔ راکھی ساونت نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان اور نیوزی لیںڈ کے میچ میں ہم پاکستانی شاہین کو سپورٹ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اصلی میچ تو 23 فروری کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا، جس میں آپ دیکھنا کہ دھمال ہوگا اور میچ دیکھنے کیلیے میں اسٹیڈیم جاؤں گی کیا تم سب آرہے ہو؟ راکھی نے کہا کہ ’مجھے فورتھ امپائر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے، اگر بھارت اور پاکستان کی طرف سے تھوڑا سا ڈاما ڈول ہوا تو میں وہاں موجود ہوں گی‘۔ View...
پاکستان کی میزبانی میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا آغاز ہوگیا ہے اور اس وقت پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں جسے دیکھنے کے لیے شائقین کی ایک بڑی تعداد نے نیشنل اسٹیڈیم کا رُخ کیا ہے۔ ایسے میں انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں چیمپیئنز ٹرافی کا انعقاد دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ 1996 کے بعد یہ پہلا بڑا ایونٹ ہے۔ لیکن کیا مقامی لوگوں کو بتانا بھول گئے ہیں کہ یہاں چیمپیئنز ٹرافی کے میچز ہو رہے ہیں؟ تماشائی کہاں ہیں؟ Great to see the champions trophy being played in Pakistan .. First major event since 1996 .. Have...

پاکستان میں 29 سال بعد چیمپئنز ٹرافی کا میلہ سج گیا، افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا
کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ مدمقابل آئیں گے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز آج سے پاکستان میں ہو رہا ہے، پاکستان کا آئی سی سی ٹورنامنٹ کی میزبانی کا خواب 29 سال کے طویل انتظار کے بعد آج حقیقت میں بدلنے جا رہا ہے۔ پاکستان نے 1996 کے بعد پہلی بار آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کے لئے ایک طویل سفر طے کیا ہے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں 8 بہترین ٹیمیں چیمپئن بننے کا خواب لیے ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گی، ان...
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اہم بیٹر کین ولیمسن نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں میں پاکستان سے 2 میچز کھیلے، پاکستان ٹیم میں بھرپور ٹیلنٹ موجود ہے۔کین ولیمسن نے کہا کہ جو بھی کرکٹر پاکستان کی طرف سے فیلڈ پر آتا ہے وہ ورلڈ کلاس ہوتا ہے، پاکستان کے پاس تجربے کار کھلاڑی ہیں جو کچھ وقت سے کھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کپتان محمد رضوان، شاہین آفریدی اور بابر اعظم اچھے پلیئر ہیں جبکہ سلمان علی آغا اچھی فارم میں ہیں۔کین ولیمسن نے مزید کہا کہ سلمان آغا پلیئر آف دی سیریز بھی ہوئے ہیں، ہمارے لیے اہم ہے کہ ہم اپنی صلاحیتوں کو بیک کریں۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ...
کراچی(نیوز ڈیسک)شائقین کا انتظار ختم ہونے کی گھڑی آ گئی،کھلاڑیوں نے آستینیں چڑھا لیں،طبل جنگ بج گیا،کون کس پر بھاری ہوگا؟ سب نے بہترین تیاری کر لی، چیمپئنز کا چیمپئن کون بنے گا؟ معرکہ آرائی بدھ کوشروع ہوگی،چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ آج دن 2بجے پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔ گزشتہ دونوں باہمی میچز میں فتح کی بدولت مہمان ٹیم کے حوصلے بلند ہیں، البتہ میزبان سائیڈ نے بھی بڑے میچ میں شکستوں کا حساب چکتا کرنے کا ارادہ کر لیا، بیٹنگ میں بابر اعظم اور فخرزمان امیدوں کے محور ہوں گے،کپتان محمد رضوان اور سلمان علی آغا سے بھی عمدہ کھیل کی توقع ہے، بولرز کو رنز کے سیلاب کو روکنا ہوگا، شاہین آفریدی کا ساتھ...
سٹی42: تعلیمی اداروں کے قریب غیرمعیاری کھانوں کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پشاور کی انتظامیہ نے غیر معیاری خوراک کی فروخت پر دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے غیرمعیاری چپس اور دیگر خوراک کی فروخت پر پابندی کا حکم دیا ہے۔ انتظامیہ کی ہدایت کے مطابق سکولز کے گرد 150 میٹر کی حدود کے اندر غیر معیاری خوراک کی فروخت ممنوع ہوگی جبکہ غیر معیاری خوراک بیچنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ آن لائن لٹیرے نے متمول خاتون کو محبت کے جال میں پھانس کر 12 ملین سے مھروم کر دیا احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں پر دفعہ 144 کے تحت قانونی کارروائی ہوگی۔ Waseem Azmet
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ اگر ہم بھارت کے خلاف جیت جاتے ہیں اور چیمپئنز ٹرافی نہیں جیتتے تو پھر اس میچ کے جیتنے کا کوئی فائدہ نہیں، بھارت سے ہار کر اگر ہم چیمپئنز ٹرافی جیت جاتے ہیں تو زیادہ بڑی بات ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پوڈ کاسٹ میں سلمان بٹ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے کہا کہ پاک بھارت میچ کے دوران ماحول ہمیشہ ہی الگ اور پرجوش ہوتا ہے، کوشش کریں گے یہ میچ جیتیں اور ہم بھی اچھی پرفارمنس دیں۔ سلمان علی آغا نے کہا کہ چیمپئینز...
قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست پر قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان پر بچگانہ فیصلے کرنے کا الزام عائد کردیا۔ گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی تھی، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے گرین شرٹس کی ٹیم مقررہ 50 اووز میں 242 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ مہمان نیوزی لینڈ نے 45.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا، اس میچ میں پاکستانی فیلڈز کی جانب سے ٹام لیتھم کے 3 کیچز ڈراپ کیے گئے۔ مزید پڑھیں: سابق کپتان نے بابراعظم سے اوپننگ کروانے...
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم آج نیوزی لینڈ کے خلاف ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل میچ کھیلے گی، جو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں منعقد ہو گا۔ گزشتہ روز دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے فائنل میچ کی تیاری کے لیے مکمل آرام کیا۔ اس سہ ملکی سیریز کی تیسری ٹیم جنوبی افریقہ اپنے دونوں میچ ہار کر فائنل سے باہر ہو چکی ہے۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے میچ میں بھاری مارجن سے شکست دی تھی، جس کے باعث نیوزی لینڈ کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے فائنل جیتنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم کامیابی حاصل کرے گی۔ دونوں ٹیموں کی جانب سے اپنے بہترین کمبینیشن کے...
کراچی(نیوز ڈیسک)تین ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کےدرمیان کراچی میں کھیلا جائے گا۔جنوبی افریقا کے خلاف سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے والی اور ناممکن کو ممکن بنانے والی ٹیم پاکستان سہ فریقی سیریز جیت کےلیے پُرعزم ہے۔کیوی ٹیم نے میچ سےقبل نیشنل اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ کی۔نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ فائنل کی تیاری کے لیے اچھا وقت مل گیا ہے۔ واضح رہے کہ بدھ کو سہ ملکی سریز کے اہم میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلےگئے میچ میں جنوبی افریقا نے پہلےکھیلتے ہوئے پاکستان کو 353 رنز کا ہدف دیا جو قومی ٹیم...
کراچی(نیوز ڈیسک)سہ ملکی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ڈے اینڈ نائٹ میچ آج (بدھ کو) نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔اس میچ کی فاتح ٹیم فائنل میں پہنچے گی، جو 14 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔ نیوزی لینڈ پہلے ہی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے۔گزشتہ میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ نیوزی لینڈ نے 305 رنز کا ہدف 48.4 اوورز میں حاصل کیا۔ کین ولیمسن نے 133 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ڈیون کونوے 97 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کل کا میچ سیریز میں بقا کے لیے اہم...
جنوبی افریقی اوپننگ بلے باز میتھیو بریٹزکے نے اپنے ڈیبیو میچ میں شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ون ڈے کرکٹ میں نیا سنگ میل عبور کر لیا۔ میتھیو بریٹزکے نے اپنے پہلے ہی ون ڈے میچ میں150 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔ انہوں نے 148 گیندوں پر 11 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔ اس سے قبل کسی بھی کھلاڑی نے ڈیبیو میچ میں 150 رنز مکمل نہیں کیے تھے۔ بریٹزکے نے اس کارکردگی سے اپنے ہی ملک کے (جنوبی افریقی) کولن انگرام کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، جنہوں نے اپنے ون ڈے ڈیبیو میں124 رنز بنائے تھے۔ اس کامیابی کے ساتھ وہ ڈیبیو پر سنچری بنانے والے جنوبی افریقا کے چوتھے اور دنیا...
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کا میچ دیکھنے آنے والے تماشائی کو پولیس اہلکار نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جا رہے ایک روزہ میچ دیکھنے شہری پہنچا۔ تماشائی قذافی اسٹیڈیم کے اندر جانا چاہ رہا تھا کہ پولیس نے لبرٹی چوک پر تماشائی کو روک لیا۔ پولیس اور تماشائی کے درمیان روکے جانے پر تلخ کلامی ہوئی۔ ایک پولیس اہلکار نے تماشائی کو تھپڑ مار دیا۔ تماشائی کے پاس پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کا کارڈ بھی موجود تھا۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ ہمارے پاس تین اسپنرز کا آپشن موجود ہے، خوشدل شاہ کو بیٹنگ اور بولنگ دونوں آپشنز کے طور پر اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ٹیم میں تبدیلیوں کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں سہ ملکی سیریز: نیوزی لینڈ نے ابتدائی میچ میں پاکستان کو 78 رنز سے شکست دے دی ان کا مزید کہنا تھا کہ حارث رؤف کی انجری کے حوالے سے ان کے ایم آر آئی اسکین کے بعد ہی پتا چلے گا، ٹیم میں کوئی بھی تبدیلی سلیکٹرز کی ذمہ داری ہے انتظامیہ کی نہیں۔ اظہر محمود نے مزید کہاکہ سلیکشن کمیٹی...
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ کی دو سری اننگز کے دوران کیوی کھلاڑی راچن رویندرا ماتھے پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھے۔ راچن کے ماتھے پر بال لگنے سے کٹ لگا تھا، انہیں 38 ویں اوور میں خوشدل شاہ کی شاٹ پر کیچ پکڑتے ہوئےگیند ماتھے پر لگی تھی۔ اس واقعے کے حوالے سے ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی راچن کے ماتھے پر گیند لگتی ہے تو گراؤنڈ میں موجود شائقین پریشان ہو جاتے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو پر مختلف تبصرے کر تے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کی مہمان نوازی دیکھنی ہے تو یہ کلپ...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپنر ابرار احمد کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم کا کمبی نیشن بہت اچھا ہے، بدقسمتی سے میچ نہیں جیت سکے۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ابرار احمد نے کہا کہ کوشش یہی تھی کہ کم از کم رنز دوں۔ انہوں نے کہا کہ سلمان آغا اور خوشدل اچھی بولنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ابرار کا مزید کہنا تھا کہ بابر اعظم ورلڈ کلاس بیٹر ہیں، افسوس ہے کہ لمبی اننگز نہیں کھیل سکے۔ واضح رہے کہ ٹرائی نیشن سیریز کے افتتاحی میچ میں نیوی لینڈ نے پاکستان کو 78 رن سے ہرا دیا۔ میچ میں پہلے کیوی بیٹرز کا لاٹھی چارج ہوا اور پھر کیوی بولرز نے کمال دکھایا، کیویز نے چھ...
سہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ نے با آسانی 78رنز سے شکست دے دی۔ میچ جیتنے کے بعد نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر کا کہنا تھا کہ وہ ایک مرحلے میں 280 یا 300 کی طرف دیکھ رہے تھے، لیکن گلین فلپس کی بیٹنگ نے فرق ڈال دیا۔ کیوی کپتان نے کہا کہ ان کی نظریں کراچی کی طرف ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولروں نے نیوزی لینڈ کے خلاف آخری 19 گیندوں پر 56 جبکہ آخری دس اوورز میں 123 رنز دیے۔ شاہین آفریدی کے آخری اوور میں 25 رنز بنے۔
لاہور:پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ آج سے شروع ہو گا، جس میں جنوبی افریقہ بھی شریک ہے۔ گزشتہ روز تینوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کے لیے تین وینیوز کی اپ گریڈیشن کی ہے، جن میں قذافی اسٹیڈیم لاہور شامل ہے۔ یہ اسٹیڈیم آج سے ہونے والے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ میں پہلی بار استعمال ہوگا۔ سیریز کا فارمیٹ سنگل لیگ پر مبنی ہے، جس میں ہر ٹیم ایک دوسرے کے خلاف ایک میچ کھیلے گی، اور اس کا فائنل 14 فروری کو کراچی میں ہوگا۔ یہ ٹرائنگولر سیریز تینوں ٹیموں کو 19 فروری...
پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹرائی نیشن سیریز کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔ٹرائی سیریز کاپہلا میچ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائیگا،گزشتہ روز جمعہ کو تینوں ٹیموں کے کپتانوں کے ہمراہ ٹرائی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی، میچ سے قبل کل نیوزی لینڈ ٹیم نے لاہور میں پریکٹس بھی کی۔ کیوی کپتان مچل سینٹنر نے ٹرافی کے ہمراہ تصویر بنوائی اور کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل تین ملکی سیریز اہم ہے ، پہلی بار لاہور آئے ہیں ، لاہور کا قذافی سٹیڈیم بہت خوبصورت لگاہے،میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2بجے شروع ہو گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سہ فریقی سیریزکے...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹرائی نیشن سیریز کا آغاز آج سے ہوگا۔ سہ فریقی سیریز کا پہلا میچ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔جمعہ کو تینوں ٹیموں کے کپتانوں کے ہمراہ سہ فریقی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی۔ میچ سے قبل نیوزی لینڈ نے لاہور میں پریکٹس کی۔ کیوی کپتان مچل سینٹنر نے ٹرافی کے ہمراہ تصویر بنوائی اور کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل تین ملکی سیریز اہم ہے ۔ پہلی بار لاہور آئے ہیں ، قذافی اسٹیڈیم بہت خوب صورت لگا۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف سہ فریقی سیریزکے افتتاحی کیلئے قومی ٹیم کی فائنل الیون میں بابر اعظم...
پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان سہ ملکی سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔ سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ کل میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، یہ میچز لاہور کے نو تعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم اور کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں شیڈول ہیں۔ قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا میچ دوپہر 2 بجے شروع ہوگا، سنگل لیگ ٹورنامنٹ میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ پیر 10 فروری کو اسی مقام پر جنوبی افریقا سے ہوگا، میچ صبح ساڑھے 9 بجے شروع ہوگا۔ مزید پڑھیں: کیوی کپتان نے فخر زمان کو اپنے لیے بڑا "خطرہ" قرار دیدیا دوسرے میچ کے بعد ایکشن کراچی منتقل ہو جائے گا جہاں...
سہ ملکی سیریز میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا میچ قذافی سٹیڈیم میں آج (ہفتہ کو) کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ ڈے اینڈ نائٹ ہو گا، پاکستان ٹیم کی قیادت محمد رضوان کریں گے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو مچل سینٹنر لیڈ کریں گے۔سہ ملکی ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 10 فروری کو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہی کھیلا جائے گا۔ سہ ملکی ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ 12 فروری کو پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں ہو گا۔بہترین پوائنٹس والی دو ٹیموں کے درمیان سہ ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل میچ 14...
ڈھاکا (اسپورٹس ڈیسک )بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل)11میں پاکستان کے نوجوان بیٹر حیدر علی نے مسلسل 4 گیندوں پر 4 چھکے لگا کر اپنی ٹیم کو میچ جتوا دیا۔بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں چٹا گانگ کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے حیدر علی نے رانگپور رائیڈرز کے خلاف دھواں دار اننگز کھیلی، رانگپور رائیڈرز کے144رنز کے ہدف کے تعاقب میں چٹاگانگ کنگز کو 18 گیندوں پر 20 رنز درکار تھے۔چٹاگانگ کنگز کی اننگز میں 18 واں اوور عاکف جاوید نے کروایا، حیدر علی نے مسلسل 4 گیندوں پر 4 چھکے مار کر اپنی ٹیم کو میچ جتوا دیا۔حیدر علی نے ہدف کے تعاقب میں 18 گیندوں پر 48 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 6 چھکے اور ایک...
بنگلا دیش(نیوز ڈیسک)بنگلادیش پریمیئر لیگ( بی پی ایل) 11 میں پاکستان کے نوجوان بیٹر حیدر علی نے مسلسل 4 گیندوں پر 4 چھکے مار کر اپنی ٹیم کو میچ جتوا دیا۔بدھ کو بنگلادیش پریمیئر لیگ میں چٹاگانگ کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے حیدر علی نے رانگپور رائیڈرز کے خلاف دھواں دار اننگز کھیلی۔ رانگپور رائیڈرز کے 144 رنز کے ہدف کے تعاقب میں چٹاگانگ کنگز کو 18 گیندوں پر 20 رنز درکار تھے۔ چٹاگانگ کنگز کی اننگز میں 18 واں اوور عاکف جاوید نے کروایا، حیدر علی نے مسلسل 4 گیندوں پر 4 چھکے مار کر اپنی ٹیم کو میچ جتوا دیا۔حیدر علی نے ہدف کے تعاقب میں 18 گیندوں پر 48 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں...
کراچی (اسپورٹس ڈیسک )کی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز نیوزی لینڈ اور پاکستان کے مابین میچ سے ہوگا۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ کے ٹکٹ مکمل طور پر فروخت ہو چکے ہیں۔ کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں 19فروری کو شیڈول میچ مداحوں کے سامنے ہوگا جو مارکی ایونٹ کے لیے بے پناہ جوش و خروش کی عکاسی کرتا ہے۔1996 کے بعد پہلی بار پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کی واپسی نے شائقین کرکٹ میں بے مثال جوش پیدا کیا ہے۔ اس تاریخی ٹورنامنٹ میں ٹاپ آٹھ ون ڈے ٹیمیں تین بڑے مقامات کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں حصہ لیں گی۔پاکستان بمقابلہ...

بڑی کامیابی ۔۔۔اعلیٰ سطح کا امریکی سرمایہ کاروں کا وفد پاکستان پہنچ گیا،وفد کی قیادت ٹرمپ خاندان کے قریبی بزنس پارٹنر کر رہے ہیں: ذرائع
لاہور ( طیبہ بخاری سے ) بڑی کامیابی ۔۔۔اعلیٰ سطح کا امریکی سرمایہ کاروں کا وفد پاکستان پہنچ گیا،وفد کی قیادت ٹرمپ خاندان کے قریبی بزنس پارٹنر کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ کا اعلیٰ سطحی انویسٹمنٹ وفد 2 روزہ اہم دورے پر پاکستان پہنچا ہے ،وفد کی قیادت ٹیکساس ہیج فنڈ کے منیجر اور ٹرمپ خاندان کے قریبی بزنس پارٹنر جینٹری بیچ کر رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی وفد کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں انویسٹمنٹ، معاشی اور دو طرفہ تعلقات کی نئی راہیں کھلیں گی، نئی امریکی حکومت کے اقتدار سنبھالتے ہی انویسٹمنٹ وفد کا پاکستان آنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ لانگ اور شارٹ حج پیکیج کی...
ملتان : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آخری میچ اب اپنے حتمی مرحلے میں پہنچ چکا ہے۔ قومی ٹیم کو جیت کے لیے 172 رنز درکار ہیں، جبکہ ویسٹ انڈیز کو میچ جیتنے کے لیے مزید 4 وکٹیں درکار ہیں۔ اس وقت پاکستان کی جانب سے سلمان علی آغا اور محمد رضوان کریز پر موجود ہیں۔ تیسرے دن کے آغاز پر سعود شکیل اور نائٹ واچ مین کاشف علی جلد ہی آؤٹ ہوگئے، جس کے بعد پاکستان کی ٹیم مشکلات میں آ گئی۔ دوسری اننگز میں پاکستان 254 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 76 رنز پر 4 کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے۔ شان مسعود اور محمد ہریرہ دونوں صرف 2 رنز...
لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) نے سہ ملکی ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری کردیا، پاکستان جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 8 فروری سے مد مقابل ہوں گی۔پی سی بی نے پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیموں پر مشتمل سہ ملکی ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔پی سی بی کے مطابق نئی شکل کے ساتھ قذافی اسٹیڈیم لاہور پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے میچوں کی میزبانی کرے گا، اپ گریڈ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ کے علاوہ فائنل بھی کھیلا جائے گا۔شیڈول کے مطابق سہ فریقی سیریز کا پہلا میچ 8 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان...

دوسرا ٹیسٹ: نعمان علی اور ساجد کی 4،4 وکٹیں، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کیلئے 245 رنز کا ہدف دیدیا
دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 244 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 254 رنز کا ہدف ملا ہے، ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور ساجد خان نے 4،4 جب کہ کاشف علی اور ابرار احمد نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔ دوسری اننگز میں مجموعی طور پر ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 66.1 اوورز بیٹنگ کی۔ دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 163 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ پاکستان کی ٹیم 163 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 154 رنز بنا سکی تھی، جب کہ مہمان ٹیم کو پہلی...
قومی ٹیم کے اسپنر نعمان علی نے اپنے مختصر سے ٹیسٹ کیرئیر میں دوسری بار 10 وکٹیں لینے کا کارنامہ سرانجام دیدیا۔ ملتان میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے 38 سالہ اسپنر نعمان علی نے مختصر کیرئیر کے دوران ایک ٹیسٹ میں 10 وکٹیں لینے کا کارنامہ سرانجام دیا۔ انہوں نے پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کے 6 جبکہ دوسری اننگز میں 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی۔ نعمان علی نے پاکستان کیلئے محض 18 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 2.99 کی اکانومی سے 83 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اس سے قبل اسپنر نعمان علی نے اکتوبر 2024 انگلینڈ کیخلاف بھی اسی میدان پر 10 وکٹیں حاصل کی تھیں،...
ارشدیپ سنگھٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں بھارت کیلئے سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے بولر بن گئے ہیں۔ انہوں نے کلکتہ کے ایڈن گارڈن میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے پانچ ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں کی سریز کے پہلے میچ میں بین ڈکیت کو رنکو سنگھ کے ہاتھوں کیچ کراکے ایسا کیا۔ یہ ان کا61 ویں ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کی 61 ویں اننگ میں97 واں وکٹ تھا۔ اس میچ کے اختتام تک انہوں نے 210.4 اوور میں1737 رندیکر17.90 کی اوسط اور13.03 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ یہ وکٹ حاصل کئے تھے۔ وہ دو مرتبہ ایک اننگ میں چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے میں کامیاب رہے ہیں اور انکی سب سے اچھی بولنگ کارکردگی چار اوور...
ملائیشیا(نیوز ڈیسک)آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو 13 رنز سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ملائیشیا میں جاری ویمنز انڈر19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ بی کے آخری میچ میں آئرلینڈ کی اوپنر ایلس والش نے پاکستان کے خلاف اچھا آغاز کیا ، 31 رنز بنائے ، لیکن دوسری جانب سے وکٹیں گریں ،بارش کی وجہ سے میچ روکنا بھی پڑا اور ایک اننگز 9 اوورز تک محدود کر دی گئی۔ آئر لینڈ نے5 وکٹ پر69 رنز بنائے ، پاکستان کی جانب سے میمونہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ڈک ورتھ لیوئس میتھیڈ کے تحت پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 9 اوورز میں 73 رنز کا ہدف ملا۔جواب میں پاکستان...
ملائیشیا میں جاری آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں نائجیریا نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر تاریخ رقم کردی۔ پیر کو بارش سے متاثرہ میچ میں نائیجریا نے نیوزی لینڈ کے خلاف دو رنز سے کامیابی حاصل کرکے سب کو حیران کردیا۔ نائجیریا کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 13 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 65 رنز بنائے تھے اور نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 66 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 13 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 63 رنز ہی بناسکی۔ 13 اوور کے میچ کے آخری اوور میں نیوزی لینڈ کو 9 رنز درکار تھے تاہم نائجیریا کی بولر للیان...
بھارت میں مہا کمبھ میلے میں ہار بیچنے والی مونا لیزا نامی ایک نوجوان لڑکی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس کی خوبصورتی اور معصومیت کے چرچے پورے سوشل میڈیا پر پھیل گئے ہیں، چند ہی گھنٹوں میں اس کی ویڈیو کو 10 لاکھ سے زیادہ ’لائکس‘ ملے ہیں۔ بھارت میں مہا کمبھ میلے میں پھولوں کے ہار بیچنے والی مونا لیزا کی سوشل میڈیا پر وائرل تصاویراور ویڈیوزپراپنے تبصروں میں جہاں کچھ لوگ اس کے قدرتی حسن کی تعریف کر رہے ہیں، وہیں کچھ لوگ اس پر مردوں کی توجہ اور تبصروں پر شدید تنقید بھی کر رہے ہیں۔ بھارتی علاقے اندور سے تعلق رکھنے والی نوجوان لڑکی جس نے اپنا نام ’مونا لیزا‘ بتایا کے حوالے...
ملتان: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آخری روز فیلڈنگ کا ایک دلچسپ منظر دیکھنے میں آیا۔ دوسری اننگز کے آخری روز یہ موقع 34.4 اوور میں اُس وقت آیا جب ابرار احمد بولنگ کررہے تھے۔ ابرار احمد نے بول کرائی تو گیند ویسٹ انڈیز کے بیٹسمین سنکلیئرکے بلے کا اوپری کنارہ چھو کو سلپ کی جانب نکلی جہاں سلمان علی آغا نے ڈائیو لگا کر سیکنڈ سلپ میں کیچ لیا۔ سلمان علی آغا نے کیچ لینے کے بعد قلابازی کھاتے ہی گیند کو زمین پر پھینکا اور پھر کھلاڑی ایک ساتھ کھڑے ہوکر جشن منانے لگے۔ اس موقع پر ویسٹ انڈیز کے بلے باز حیران ہوئے اور وہ خود کو...
طلاق کی افواہوں کے بیچ ایک اور بھارتی جارح مزاج کرکٹر رنکو سنگھ نے ممبر پارلیمنٹ پریا سروج سے منگنی کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے اسٹار پلئیر رنکو سنگھ نے 25 سالہ نوجوان ممبر پارلیمنٹ پریا سروج سے منگنی کرلی ہے۔ پریا سروج نے 2024 میں لوک سبھا انتخابات کے دوران سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر اتر پردیش میں مچلیشہر سیٹ سے کامیاب ہوئیں تھی۔ منگنی کی تقریب میں اہل خانہ اور دوستوں نے شرکت کی تھی تاہم پریا کے والد نے انکی منگنی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انکے خاندان کو کرکٹر کی جانب سے شادی کی پیشکش موصول ہوئی ہے۔ ممبر پارلیمنٹ کے والد طوفانی سروج...
سب سے زیادہ گرینڈسلم خطاب جیتنے والے سربیا کے نواک جوکووچ گرینڈ سلم میں سب سے زیادہ میچ کھیلنے کا ریکارد اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے۔ میلبورن میں جاری آسڑیلین اوپن کے دوسرے رائونڈ میں انہوں نے پرتگال کے جیمی فاریا کو 6-1،6-7 (4-7)، 6-3 اور6-2 سے شکست دیکر گرینڈ سلم میں سب سے زیادہ میچ کھیلنے کا ریکارڈ بنایا۔ یہ انکا گرینڈ سلم میں430 واں میچ تھا۔ انہوں نے گرینڈ سلم میں ابھی تک جو430 میچ کھیلے ہیں ان میں سے379 میچوں میں انہوں نے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ51 میچوں میں شکست ہوئی ہے۔نواک جوکووچ نے گرینڈ سلم میں اپنا پہلا میچ2005 میں آسڑیلیں اوپن میں کھیلا تھا جس میں انہیں روس کے ماریٹ سافن نے 0-6,...
لاہور (کامرس ڈیسک) پاکستان فرنیچر کونسل نے 15 جنوری سے ایتھوپیا کے شہر ادیس ابابا میں منعقد ہونے والی 5 ویں سہ روزہ پاکستان افریقہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ کانفرنس اور سنگل کنٹری نمائش میں شرکت کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ اتوار کو پی ایف سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے ماریہ توقیر جی ایم انٹیریئرز چن ون کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب تجارتی تعلقات کو فروغ دینے اور فرنیچر سیکٹر سمیت پاکستان کی فروغ پذیر صنعتوں کو افریقی منڈیوں میں متعارف کرانے کیلئے ایک اہم پلیٹ فارم مہیا کرے گی، پی ایف سی کی شرکت کا مقصد اعلی کوالٹی فرنیچر اور دستکاری کی ایک وسیع...

اسلام آباد:ویسٹ انڈیز سے پریکٹس میچ کے دوران گیند لگنے سے زخمی ہونےوالے پاکستان شاہین کے کھلاڑی علی زریاب کو اسپتال منتقل کیا جارہاہے
اسلام آباد:ویسٹ انڈیز سے پریکٹس میچ کے دوران گیند لگنے سے زخمی ہونےوالے پاکستان شاہین کے کھلاڑی علی زریاب کو اسپتال منتقل کیا جارہاہے
شاہینز کے علی زریاب پیر پر گیند لگنے سے زخمی، اسٹریچر پر گراؤنڈ سے باہر لایا گیا پاکستان شاہینز اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اسلام آباد کلب میں تین روزہ وارم اپ میچ کے دوران علی زریاب زخمی ہوگئے، انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پاکستان شاہینز کے علی زریاب پیر پر گیند لگنے سے زخمی ہوئے، انہیں اسٹریچر پر گراؤنڈ سے باہر لایا گیا۔ انہیں سیدھے پاؤں پر دوران فیلڈ گیند لگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکینز اور ڈاکٹر کے مشورے کے بعد علی زریاب کی مزید دستیابی کا فیصلہ ہوگا۔