نائجیریا نے انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کردی
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
ملائیشیا میں جاری آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں نائجیریا نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر تاریخ رقم کردی۔
پیر کو بارش سے متاثرہ میچ میں نائیجریا نے نیوزی لینڈ کے خلاف دو رنز سے کامیابی حاصل کرکے سب کو حیران کردیا۔
نائجیریا کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 13 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 65 رنز بنائے تھے اور نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 66 رنز کا ہدف دیا۔
ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 13 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 63 رنز ہی بناسکی۔
13 اوور کے میچ کے آخری اوور میں نیوزی لینڈ کو 9 رنز درکار تھے تاہم نائجیریا کی بولر للیان اُدے کی نپی تلی بولنگ نے اپنی ٹیم کو دو رنز سے تاریخی فتح دلادی۔
یہ فتح نائیجیریا کے لیے خاص طور پر اہم ہے کیونکہ نائیجرین ٹیم کی ویمن انڈر 19 ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ پہلی کامیابی ہے۔
نائیجریا مغربی افریقہ کا پہلا نمائندہ بن کر سامنے آیا ہے جس نے آئی سی سی کے مکمل رکن ملک کو شکست دی۔
نائیجیریا کی ٹیم اس سال پہلی بار انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کے بعد ٹورنامنٹ میں پہنچی تھی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ
پڑھیں:
انڈر 19 ورلڈکپ؛ دوران میچ سانپ پچ پر پہنچ گیا
انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ میں میچ کے دوران سانپ پچ پر پہنچ گیا۔
یہ واقعہ ملائیشیا کے شہر جوہر میں آئرلینڈ اور انگلینڈ میں میچ کے دوران پیش آیا، انگلش ٹیم کی بیٹنگ کے دوران گراؤنڈ میں سانپ دکھائی دیا جس پر مقابلہ روک دیا گیا۔
بیٹر جیمائمہ اسپینسر نے بیٹ کو الٹا کرکے اس کے ہینڈل سے سانپ کو پچ سے ہٹایا اور پھر اسے وہاں سے باہر لے جایا گیا، بعد میں یہ میچ بارش کی نذر ہوگیا۔