آؤٹ ہے یا ناٹ آؤٹ؟ پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ میچ میں دلچسپ صورت حال، ویڈیو دیکھیں
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
ملتان:
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آخری روز فیلڈنگ کا ایک دلچسپ منظر دیکھنے میں آیا۔
دوسری اننگز کے آخری روز یہ موقع 34.4 اوور میں اُس وقت آیا جب ابرار احمد بولنگ کررہے تھے۔
ابرار احمد نے بول کرائی تو گیند ویسٹ انڈیز کے بیٹسمین سنکلیئرکے بلے کا اوپری کنارہ چھو کو سلپ کی جانب نکلی جہاں سلمان علی آغا نے ڈائیو لگا کر سیکنڈ سلپ میں کیچ لیا۔
سلمان علی آغا نے کیچ لینے کے بعد قلابازی کھاتے ہی گیند کو زمین پر پھینکا اور پھر کھلاڑی ایک ساتھ کھڑے ہوکر جشن منانے لگے۔
اس موقع پر ویسٹ انڈیز کے بلے باز حیران ہوئے اور وہ خود کو ناٹ آؤٹ سمجھتے رہے تاہم تھوڑی ہی دیر میں امپائر نے انہیں صورت حال سے آگاہ کیا تو وہ پویلین لوٹ گئے۔
شائقین کرکٹ سلمان علی آغا کے اس کیچ کو اُن کے اب تک کے کیریئر اور پہلے ٹیسٹ کا بہترین کیچ قرار دے رہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ویسٹ انڈیز
پڑھیں:
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دے کر 20 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
ملتان: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دے کر 20 سال قدیم ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے بولرز نے ویسٹ انڈیز کو 251 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دوسری اننگز میں 123 رنز پر آل آؤٹ کر دیا۔
پاکستانی بولرز نے اس میچ میں دونوں اننگز میں صرف 371 گیندیں پھینکیں، جو کہ پاکستانی بولنگ کی کسی بھی ٹیسٹ میچ میں سب سے مختصر میچ وننگ کارکردگی ہے۔ اس سے قبل 2005 میں بنگلادیش کے خلاف پاکستان نے ملتان میں 494 گیندوں میں فتح حاصل کی تھی۔
اس میچ میں ایک اور 34 سال پرانا ریکارڈ بھی ٹوٹا، جب پاکستان نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر سب سے کم گیندوں میں نتیجہ خیز ٹیسٹ میچ مکمل کیا۔ اس میچ کی چاروں اننگز میں 1064 گیندیں کرائی گئیں، جو 1990 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں 1048 گیندوں سے کم ہیں۔
ملتان ٹیسٹ کا فیصلہ تیسرے دن ہی ہو گیا، جس میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دے کر 2 میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ اس شاندار کامیابی پر پاکستان کے ساجد خان کو بہترین بولنگ کے لیے پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔