بھارت سے میچ نہیں چیمپئنز ٹرافی جیتنا زیادہ اہم ہے: سلمان علی آغا
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ اگر ہم بھارت کے خلاف جیت جاتے ہیں اور چیمپئنز ٹرافی نہیں جیتتے تو پھر اس میچ کے جیتنے کا کوئی فائدہ نہیں، بھارت سے ہار کر اگر ہم چیمپئنز ٹرافی جیت جاتے ہیں تو زیادہ بڑی بات ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پوڈ کاسٹ میں سلمان بٹ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے کہا کہ پاک بھارت میچ کے دوران ماحول ہمیشہ ہی الگ اور پرجوش ہوتا ہے، کوشش کریں گے یہ میچ جیتیں اور ہم بھی اچھی پرفارمنس دیں۔
سلمان علی آغا نے کہا کہ چیمپئینز ٹرافی کے لیے پُرجوش ہیں، چیمپئنز ٹرافی جیتنا زیادہ اہم ہے، لاہور سے میرا تعلق ہے اور ہم لاہور میں ہی ہم چیمپئنز ٹرافی اٹھائیں تو اس سے اچھا اور کچھ نہیں ہو سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے خلاف جیت نے بہت زیادہ اعتماد دیا تھا، پاکستان ٹیم میں صلاحیت موجود ہے، ہم چیمپئنز ٹرافی جیتنے کی طاقت رکھتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے جو نیا رول دیا ہے اسے انجوائے کر رہا ہوں، نائب کپتان ہونا ایک ذمے داری بھی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی سلمان علی آغا
پڑھیں:
بنگلا دیشی کپتان نجم الحسین شنتو چیمپئنز ٹرافی میں حیران کرنے کیلئے پُرامید
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئینز ٹرافی میں بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان نجم الحسین شنتو چیمپئنز ٹرافی میں حیران کرنے کے لیے پُرامید ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے دبئی روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم چیمپئن بننے کے لیے چیمپئز ٹرافی میں شرکت کر رہے ہیں۔
نجم الحسین شنتو کا کہنا ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں تمام 8 ٹیمیں چیمپئن بننے کا حق رکھتی ہیں، میرا یقین ہے کہ ہماری ٹیم میں چیمپئن بننے کی صلاحیت ہے، کسی پر دباؤ نہیں۔
بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان نے یہ بھی کہا کہ ہر کھلاڑی چیمپئن بننا چاہتا ہے، انہیں اپنی صلاحیتیوں پر یقین ہے، ہمیں نہیں پتہ اللّٰہ نے ہماری قسمت میں کیا لکھا ہے لیکن ہم محنت کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم پاکستان، بھارت اور نیوزی لینڈ کے ساتھ گروپ اے میں شامل ہے۔
بنگلا دیش ٹیم پہلا میچ 20 فروری کو بھارت کے خلاف دبئی میں کھیلے گی۔
بنگلا دیش ٹیم 24 فروری کو نیوزی لینڈ اور 27 فروری کو پاکستان کے خلاف میچ کھیلے گی۔