سہ ملکی سیریز: قومی ٹیم میں تبدیلی سے متعلق بولنگ کوچ اظہر محمود کا اہم بیان
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ ہمارے پاس تین اسپنرز کا آپشن موجود ہے، خوشدل شاہ کو بیٹنگ اور بولنگ دونوں آپشنز کے طور پر اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ٹیم میں تبدیلیوں کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں سہ ملکی سیریز: نیوزی لینڈ نے ابتدائی میچ میں پاکستان کو 78 رنز سے شکست دے دی
ان کا مزید کہنا تھا کہ حارث رؤف کی انجری کے حوالے سے ان کے ایم آر آئی اسکین کے بعد ہی پتا چلے گا، ٹیم میں کوئی بھی تبدیلی سلیکٹرز کی ذمہ داری ہے انتظامیہ کی نہیں۔
اظہر محمود نے مزید کہاکہ سلیکشن کمیٹی کی جانب سے جس ٹیم کا انتخاب کیا گیا یہ بہترین اسکواڈ ہے۔
بابر اعظم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سابق کپتان رنز بنا رہے ہیں اس لیے ان کی فارم سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔
واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دے دی تھی۔
کیوی بلے بازوں نے سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 331 رنز کا ہدف دیا تھا، تاہم قومی ٹیم 252 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں سہ ملکی سیریز: فاسٹ بولر حارث رؤف کو پسلیوں میں تکلیف، اوور ادھورا چھوڑ کر گراؤنڈ سے جانا پڑا
سیریز کا دوسرا میچ کل 10 فروری کو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان لاہور میں کھیلا جائےگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اظہر محمود بولنگ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیم میں تبدیلی سہ ملکی سیریز وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بولنگ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیم میں تبدیلی سہ ملکی سیریز وی نیوز سہ ملکی سیریز ٹیم میں
پڑھیں:
سہ ملکی سیریز؛ نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف 2 وکٹیں گر گئیں
سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف 2 وکٹوں کے نقصان پر 39 رنز بنالیے۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کا آغاز اچھا نہ رہا، ابتدائی جھٹکا ول ینگ کی صورت میں محض 4 رنز پر ہوا جبکہ اوپنر راچن رویندرا بھی 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور ابرار احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دیکھائی۔
قبل ازیں کیوی ٹیم کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، انکا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے، کوشش ہوگی میچ میں فتح کیساتھ شروعات کریں۔
اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا ہم بھی ٹاس جیت کر بیٹنگ ہی کرتے تاہم کوشش ہوگی حریف ٹیم کی جلد وکٹیں لیکر پریشر بڑھائیں۔
پاکستان کا اسکواڈ: کپتان محمد رضوان، فخر زمان، بابر اعظم،کامران غلام، سلمان علی آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور ابراراحمد شامل ہیں۔