2025-01-21@06:02:56 GMT
تلاش کی گنتی: 12
«جاپان کو»:
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹراپارٹی الیکشن سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو آئندہ سماعت تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3رکنی کمیشن نے سماعت کی،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ بیرسٹر صاحب!یہ کیس 30اپریل 2024سے چل رہا ہے،تاحال پی ٹی آئی کی جانب سے تحریری جواب جمع نہیں کروایا گیا، آپ نے 5درخواستوں اور نوٹس پر جواب جمع کروانا ہے،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاکہ نوٹس کا جواب ہم دے چکے ہیں،درخواستگزاروں...
کراچی: نارتھ کراچی بیت النعم اپارٹمنٹ کے رہائشی کمسن صارم کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے کا تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگئی۔ پولیس سرجن کی جانب سے مرتب کی جانے والی ابتدائی رپورٹ اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس کو فراہم کر دی گئی اس حوالے سے ایس ایس پی اینٹی وائلنٹ کرائم سیل انیل حیدر کے مطابق پولیس کو فراہم کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 7 سالہ صارم کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ صارم کی گردن کی ہڈی بھی ٹوٹی ہوئی پائی گئی اور اُسے گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ انیل حیدر کے مطابق صارم کو 5 روز قبل قتل کر کے اس...
الیکشن کمیشن نے نئی سیاسی جماعت تحریک صوبہ ہزارہ پاکستان کو رجسٹرڈ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریک صوبہ ہزارہ پاکستان کے انٹراپارٹی انتخابات تسلیم کر لیے جس کے بعد الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ پارٹیوں کی تعداد 167ہو گئی۔تحریک صوبہ ہزارہ پاکستان نے 8 نومبر 2024 کو انٹرا پارٹی الیکشن کی تفصیلات جمع کرائی تھی۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سلطان العارفین جدون تحریک صوبہ ہزارہ پاکستان کے پارٹی سربراہ ہیں جب کہ سردار گوہرزمان خان تحریک صوبہ ہزارہ پاکستان کے چیئرمین ہیں۔علاوہ ازیں پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیس 21جنوری کو الیکشن کمیشن میں سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا ہے جس کے لیے چیف الیکشن کمشنر نے رؤف حسن اور بیرسٹرگوہر کو نوٹس جاری...
لندن میں سکاٹ لینڈ پولیس کی طرف سے کل گرفتار کئے گئے پی ٹی آئی کارکن کا رہائی کے بعد اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے کے فیصلے پر مجھے غصہ آگیا تھا، پولیس نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس سے دور رہنے کا کہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی فیملی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے پی ٹی آئی کے کارکن گلفام کیانی کو رہا کر دیا گیا۔ پی ٹی آئی کارکن گلفام 24 گھنٹے پولیس کی تحویل میں رہنے کے بعد رہا ہوئے، پولیس نے گلفام کیانی کو ضمانت پر رہا کیا۔ گلفام کیانی نے اپنے بیان میں کہا...
پاراچنار :خیبر پختونخوا ( کے پی کے ) کی حکومت نے شرپسند عناصر کے خلاف آپریشن کی تیاریاں مکمل کرتے ہوئے فورسز کو کارروائی کرنے کا حکم دے دیا، کرم میں ٹل پاراچنار مین شاہراہ 110ویں روز بھی ہر قسم آمدورفت کیلئے بند ہے، جس کے باعث اشیائے ضرورہ نہ ملنے کی وجہ سے لوگ فاقوں پر مجبور ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لوئر کرم کے چار ویلج کونسلز میں آپریشن کی تیاریاں جاری ہیں اور فورسز نے کئی مورچوں پر کمانڈ سنبھال لی ہے، فورسز کی بھاری نفری لوئر کرم میں موجود ہے۔ لوئر کرم کے مکین آپریشن کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، مظاہرین نے کہا کہ یکطرفہ فوجی آپریشن ہرگز قبول نہیں، طوری بنگش قبائل نے چھ بجے...
اہم ممالک میں پاکستان کے نئے سفیروں کی تعیناتی کا عمل آئندہ ماہ سے شروع ہو جائے گا۔ اس ضمن میں وزارت خارجہ نے نامزدگیوں کا عمل مکمل کرلیا ہے، جس کی حتمی منظوری کیلئے سمری وزیراعظم شہباز شریف کو بھیجی گئی۔ جن ممالک میں نئے سفیروں کی تعیناتی عمل میں آئے گی ان میں جاپان، نیدرلینڈز اور یورپی یونین ہیڈ کوارٹرز بیلجیم شامل ہیں۔ ان کے علاوہ بعض ممالک میں سفیروں کے تبادلے متوقع ہیں۔ جاپان میں موجودہ سفیر بشیر تارڑ آنے والے دنوں میں سبکدوش ہوجائیں گے اور ان کی جگہ عبدالحمید بھٹہ جاپان میں پاکستان کے نئے سفیر ہوسکتے ہیں۔ نیدر لینڈز سے سلجوک مستنصر تارڑ کو انڈونیشیا میں سفیر مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔ اسی طرح حیدر شاہ جو اس...
جاپانی سفیر کی ملاقات: اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق: سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت دینگے، مریم نواز
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے جاپان کے سفیر اکاماتسو شوئیچی نے ملاقات کی-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو دورہ جاپان کی دعوتِ دی-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے دورہ جاپان کی دعوت قبول کر لی۔ ملاقات میں باہمی تعلقات، تجارتی تعاون اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے فروغ پر زور دیا اوردونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لیے نئے راستے تلاش کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے 2022ء کے سیلاب کے دوران جاپان کی معاونت پر اظہار تشکر کیا۔ وزیراعلیٰ نے پاکستان جاپان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات موجود ہیں۔ جاپان نے ہمیشہ مشکل وقت...
بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان پر جمعرات کی رات ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع ان کی رہائش گاہ میں ایک شخص نے چاقو سے حملہ کیا تھا جس کی تحقیقات کیلئے پولیس ایک مشتبہ شخص سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ رات 2 بجے پیش آیا جب ایک شخص مبینہ طور پر چوری کی نیت سے ان کے اپارٹمنٹ میں داخل ہوا۔ حملے کے دوران سیف علی خان کو چھ چاقو کے وار کیے گئے، جس کے بعد انہیں فوری طور پر لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کی ایمرجنسی سرجری کی گئی۔ ڈاکٹروں نے ان کی حالت خطرے سے باہر قرار دی ہے۔ سرجری کے دوران ڈاکٹروں نے...
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کی حکومت نے ناٹو کے لیے ایک نئے مشن کا افتتاح کرتے ہوئے سفیر کا اعلان کردیا۔ ٹوکیو حکومت کے اقدام سے ناٹو کے ساتھ جاپان کے سفارتی روابط اب بلجیم میں جاپانی سفارت خانے سے علاحدہ ہوکر خودمختار ہو گئے ہیں۔ حکومت نے 2018 ء میں ناٹو کے ہیڈکوارٹرز کی میزبانی کرنے والے ملک بلجیم میں جاپانی سفارت خانے کے ماتحت ایک نمائندہ دفتر قائم کیا تھا۔ نئے مشن کا آغاز ایسے وقت میں ہوا ہے جب روس کے یوکرین پر حملے اور دیگر سیکورٹی خدشات کے پیش نظر جاپان ناٹو کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان اور جنوبی کوریا کے وزرائے خارجہ نے ملاقات میں مضبوط تعلقات پر اتفاق کیا۔ جاپانی وزیر خارجہ اوایا تاکیشی سیول پہنچے اور اپنے ہم منصب چو تییول سے ملاقات کی۔اس دوران دونوں وزرا نے اِس بات کا اعادہ کیا کہ اْن کے ممالک بہتر تعلقات کی رفتار برقرار اور مضبوط کریں گے۔اْنہوں نے نوجوانوں کے درمیان تبادلوں کو فروغ دینے کے لیے مدد کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ اْنہوں نے شمالی کوریا کی جوہری اور میزائل ترقی اور روس کے ساتھ پیانگ یانگ کے گہرے فوجی تعاون پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کے 60سالہ اسمگلر تاکیشی ایبیساوا نے ایران کو جوہری مواد بیچنے کا اعتراف کرلیا۔ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق نیو یارک کے شہر مین ہٹن میں ایبیساوا کو میانمر سے ایران اور دوسرے ممالک میں یورینیم اور ہتھیاروں کے گریڈ پلوٹونیم سمیت جوہری مواد کی اسمگلنگ کامجرم قرار دیا گیا۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے میانمر کے میدان جنگ میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں اور بھاری مقدار میں ہیروئن اور میتھامفیٹامائن امریکا بھیجنے کا کام کیا ۔ اسی طرح نیویارک سے ٹوکیو تک منشیات کی اسمگلنگ کی۔ امریکی حکام کے مطابق ڈی ای اے کے اسپیشل آپریشنز ڈویژن، پیشہ ور قومی سلامتی پراسیکیوٹرز، انڈونیشیا، جاپان اور تھائی لینڈ میں امریکی...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) کوٹری ٹیلی گراف کالونی کی رہائشی مسمات نظیراں زوجہ محمد ایوب خاصخیلی نے زمین پر قبضے کے خلاف اہل خانہ کے ہمراہ حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ اس موقع پر الزام عائد کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میری 24 ایکڑ کھاتے کی زمین پر علاقے کے بااثر افراد نے قبضہ کر لیا، احتجاج کرنے پر بااثر افراد میرے خلاف جھوٹا کیس درج کرا کر مجھے ہراساں کر رہے ہیں، جبکہ مذکورہ زمین میں نے اپنے چچا غلام نبی سے سال 2011ء میں خریدی تھی ، با اثر افراد مجھے زمین پر جانے بھی نہیں دیتے اور زمین پر لگی فصل بھی کاٹ کر لے جاتے ہیں، مذکورہ زمین کے حوالے سے ایڈیشنل سیشن جج...