فارن فنڈنگ کی طرح انٹراپارٹی کیس کو بھی لٹکایا جا رہا ہے: اکبر ایس بابر WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رہنما اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کی طرح انٹرا پارٹی الیکشن کیس کو بھی لٹکایا جا رہا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا الیکشن فراڈ پر ہوا، جیسے فارن فنڈنگ کیس کو 8 سال لٹکایا ویسے ہی انٹرا پارٹی کیس کو لٹکایا جا رہا ہے، جب تک قانونی الیکشن نہ ہو جائیں ان کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کس طرح تحریک انصاف کے وسائل استعمال کر رہے ہیں، ہم نے درخواست کی ہے کہ ان کے تمام اکاؤنٹس فریز کئے جائیں، القادر ٹرسٹ کے حوالے سے جو فیصلہ آیا مجھے بانی رکن کے طور پر اس پارٹی کیلئے افسوس ہوتا ہے۔

اکبر ایس بابر کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے تو ایسے لوگوں کو پارٹی میں ساتھ لے کر چلنا تھا جن کا ماضی کرپشن سے پاک ہو، آج طرح طرح کے لوگ اس پارٹی پر قابض ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: فارن فنڈنگ کی اکبر ایس بابر کیس کو

پڑھیں:

تحریک انصاف کا نشان عمران خان ہیں: بیرسٹر گوہر

راولپنڈی: پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر عدالتی فیصلے کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا نشان بانی پی ٹی آئی عمران خان ہیں۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دنیا کی چھٹی بڑی سیاسی جماعت ہے، تحریک انصاف واحد پارٹی ہے جس نے انٹرا پارٹی انتخابات کرائے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی انتخابات کا سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا جا رہا، انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف پانچ درخواستگزاروں نے انتخابات میں حصہ ہی نہیں لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک نئے چیف الیکشن کمشنر نہیں آتے آئینی طور پر یہی کام جاری رکھیں گے، چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے عمرایوب نے اسپیکر کو خط لکھا۔

انہوں نے کہا کہ شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ کو پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے لیے خط لکھا ہے، اگلی سماعت پر الیکشن کمیشن کو جواب دیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • آئین کے مطابق انٹراپارٹی الیکشن کرائے، بانی ہی پی ٹی آئی کا نشان ہیں: بیرسٹر گوہر
  • پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخاب کیس، بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن سے مہلت مانگ لی
  • آئین کے مطابق انٹراپارٹی الیکشن کرائے، بانی ہی پی ٹی آئی کا نشان ہیں: بیرسٹر گوہر
  • تحریک انصاف کا نشان بانی پی ٹی آئی ہیں: بیرسٹر گوہر
  • تحریک انصاف کا نشان عمران خان ہیں: بیرسٹر گوہر
  •   فارن فنڈنگ کیس 8 سال لٹکایا گیا، اب انٹرا پارٹی کیس کو بھی لٹکایا جا رہا ہے، اکبر ایس بابر
  • انٹرا پارٹی الیکشن کیس: پی ٹی آئی نے آج بھی جواب جمع نہیں کرایا
  • انٹراپارٹی الیکشن کیس؛ الیکشن کمیشن کی پی ٹی آئی کو آئندہ سماعت تک جواب جمع کرانے کی ہدایت
  • نئی سیاسی جماعت رجسٹرڈ، پی ٹی آئی کو نوٹس جاری