ناپا کا معروف اداکار طلعت حسین کو خراج عقیدت، تقریب کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
کراچی:
نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس(ناپا) نے معروف اداکارطلعت حسین(مرحوم) کوخراج عقیدت پیش کیا اور ان کی یاد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس نے سابق فیکلٹی ممبر اورمعروف اداکارطلعت حسین مرحوم کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک شام منعقد کی اورتقریب میں ان کی صاحبزادی اور اداکارہ وماہرتعلیم تزین حسین کے زیرانتظام پینل ڈسکشن کی گئی اور شرکا نے طلعت حسین کو شان دار خراج عقیدت پیش کیا اورذاتی تجربات بھی بیان کیے۔
پینل میں چئیرمین ناپا سید جاوید اقبال، انسانی حقوق کے وکیل ضیا اعوان، اداکارساجد حسن، روبینہ اشرف، حنا بیات، سہیل ہاشمی، ساجد شاہ اورڈائریکٹر جامی شامل تھے۔
پروگرام کا آغازطلعت حسین کے ریڈیو، ٹی وی، تھیٹراورفلم کے شعبوں میں کردارنگاری کے متعلق خدمات سے ہوا، اس موقع پرطلعت حسین کا لکھا ہوا ایک مختصرڈراما پن ٹو ڈیتھ کلب پیش کیا گیا۔
ڈراما پن ٹو ڈیتھ کلب کی ہدایت کاری ناپا کے سابق طالب علم اورطلعت حسین کی اسٹوڈنٹ زرقانازنے دی، کاسٹ میں ذوالفقارغوری اورمعظم ملک شامل تھے۔
ناپا کے ایک اسٹوڈنٹ زین العابدین نے میرا اورطلعت صاحب کا رشتہ کے عنوان سے ڈرامائی اندازمیں پڑھنت کی، مختصر ڈرامے کے علاوہ وقاص اور گل محمد کی موسیقی کی جگل بندی، اسٹوڈنٹس کی جانب سے تقاریرکے علاوہ طلعت حسین کی زندگی پربنائی گئی مختصردورانیے کی دستاویزی فلم پیش کی گئی۔
تقریب میں مسزرخشندہ طلعت حسین کی شاعری سنائی گئی جنہوں نے اختتامی کلمات بھی پیش کیے، طلعت حسین مرحوم کی یاد میں منعقدہ تقریب میں حاضرین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پیش کی
پڑھیں:
کوہاٹ، کرم کے عمائدین کا گرینڈ جرگہ
اس موقع پر چیف سیکرٹری نے کہا کہ ضلع کرم میں تنازعہ بظاہر دو فریقین کے درمیان ہے، لیکن بدقسمتی سے انتہاء پسند عناصر ان کے درمیان نفرتیں بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
کوہاٹ میں کرم کے عمائدین کے گرینڈ جرگہ کا انعقاد
کوہاٹ میں کرم کے عمائدین کے گرینڈ جرگہ کا انعقاد
کوہاٹ میں کرم کے عمائدین کے گرینڈ جرگہ کا انعقاد
کوہاٹ میں کرم کے عمائدین کے گرینڈ جرگہ کا انعقاد
کوہاٹ میں کرم کے عمائدین کے گرینڈ جرگہ کا انعقاد
کوہاٹ میں کرم کے عمائدین کے گرینڈ جرگہ کا انعقاد
کوہاٹ میں کرم کے عمائدین کے گرینڈ جرگہ کا انعقاد
کوہاٹ میں کرم کے عمائدین کے گرینڈ جرگہ کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم میں دائمی امن، سفر محفوظ بنانے اور قانون کی عملداری کے لئے کوہاٹ میں گرینڈ جرگہ منعقد ہوا، کمشنر ہاؤس کوہاٹ میں منعقد ہونے والے اس گرینڈ جرگہ میں شیعہ سنی جرگہ ممبران، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا، جی او سی کوہاٹ ذوالفقار علی بھٹی، آئی جی پی خیبر پختونخوا اختر حیات خان، رکن قومی اسمبلی انجینئیر حمید حسین، کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید معتصم باللہ شاہ، آر پی او کوہاٹ عباس مجید مروت، ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالاکرم، اور ضلع کرم سے تعلق رکھنے والے موجودہ و سابق پارلیمنٹرینز موجود تھے۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری نے کہا کہ ضلع کرم میں تنازعہ بظاہر دو فریقین کے درمیان ہے، لیکن بدقسمتی سے انتہاء پسند عناصر ان کے درمیان نفرتیں بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے دونوں فریقین پر زور دیا کہ وہ ان امن دشمن عناصر کی نشاندہی کریں اور انہیں اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہ ہونے دیں۔