اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹراپارٹی الیکشن سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو آئندہ سماعت تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ 

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن سے متعلق کیس کی سماعت  ہوئی،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی  میں 3رکنی کمیشن نے سماعت کی،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ بیرسٹر صاحب!یہ کیس 30اپریل 2024سے چل  رہا ہے،تاحال پی ٹی آئی کی جانب سے تحریری جواب جمع نہیں کروایا گیا، آپ نے 5درخواستوں اور نوٹس پر جواب جمع  کروانا ہے،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاکہ نوٹس کا جواب ہم دے چکے ہیں،درخواستگزاروں کی گزارشات کا جواب آئندہ سماعت پر جمع کروا دیں گے، آئندہ سماعت پر تحریری جواب جمع کروادیں گے،اکبرایس بابر نے کہاکہ کیس کا فیصلہ ہونے تک پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس فریز کئے جائیں،الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو آئندہ سماعت تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی،الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 11فروری تک ملتوی کردی ۔

کراچی میں باپ نے بیٹی اور اس کے دوست لڑکے کو قتل کر دیا 

چیئرمین پی ٹی آئی  بیرسٹر گوہر نے سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آئین و قانون کے مطابق انٹراپارٹی الیکشن کرائے،ابھی تک الیکشن کمیشن کی طرف سے ہمیں سرٹیفکیٹ نہیں ملا،ان کاکہناتھا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کے آئینی وقانونی سوالوں کا جواب دے دیا تھا۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن پی ٹی ا ئی جواب جمع

پڑھیں:

ایم ڈی کیٹ امیدواروں کی سوالنامہ اجرا کی درخواست، آئی بی اے اور دیگر کو جواب جمع کروانے کی ہدایت

سندھ ہائی کورٹ نے ایم ڈی کیٹ کے امیدواروں کی سوالنامے کے اجراء کی درخواست پر آئی بی اے اور دیگر جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی۔

ہائیکورٹ میں ایم ڈی کیٹ کے امیدواروں کی سوالنامے کے اجراء کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ فریقین کی جانب سے جواب جمع نہ کروایا جاسکا۔ عدالت نے سماعت 24 جنوری تک ملتوی کردی۔ عدالت نے آئندہ سماعت تک آئی بی اے اور دیگر جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ ایم ڈی کیٹ کے جوابات کی شیٹ فراہم کی گئی لیکن سوالنامہ فراہم نہیں کیا گیا۔ سوالنامہ کے بغیر سوالات کی جانچ ممکن نہیں ہے۔ ایم ڈی کیٹ میں غلطی یا سلیبس سے باہر کے سوالات ہوسکتے ہیں۔پنجاب اور کے پی میں ایم ڈی کیٹ امیدواروں کو جوابات کی شیٹ کے ساتھ سوالنامے کی کاپی فراہم کی گئی۔ سوالنامہ جاری کرنے اور تصدیق تک ایم ڈی کیٹ کے حتمی نتائج جاری کرنے سے روکا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخاب کیس، بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن سے مہلت مانگ لی
  • آئین کے مطابق انٹراپارٹی الیکشن کرائے، بانی ہی پی ٹی آئی کا نشان ہیں: بیرسٹر گوہر
  • پی ٹی آئی دنیا کی چھٹی بڑی جماعت ہے، پارٹی سرٹیفیکیٹ ہمارا حق ہے، بیرسٹر گوہر
  • پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں تحریک انصاف نے آج بھی جواب جمع نہیں کرایا
  • انٹرا پارٹی الیکشن کیس: پی ٹی آئی نے آج بھی جواب جمع نہیں کرایا
  • اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے پر 26 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال
  • الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع کرانے پر 27اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی
  • نئی سیاسی جماعت رجسٹرڈ، پی ٹی آئی کو نوٹس جاری
  • ایم ڈی کیٹ امیدواروں کی سوالنامہ اجرا کی درخواست، آئی بی اے اور دیگر کو جواب جمع کروانے کی ہدایت