2025-02-04@10:43:52 GMT
تلاش کی گنتی: 15703
«اور روحانی»:
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری 4 سے 8 فروری تک کے سرکاری دورے پر وفد کے ہمراہ چین روانہ ہو گئے۔ ان کے ہمراہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم حسین بھی موجود ہیں۔ صدر مملکت بیجنگ میں چین کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جہاں وہ چینی صدر شی جن پنگ اور اسٹیٹ کونسل کے پریمیئر لی چیانگ سے بھی ملیں گے۔ یہ دورہ پاک چین دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے اور اس سے اقتصادی و تجارتی تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔ ملاقاتوں میں پاک چین اقتصادی راہداری، علاقائی روابط، سیکیورٹی...
بیجنگ/واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 فروری ۔2025 )چین نے اپنی مصنوعات پر نئی ڈیوٹیز کے جواب میں امریکی درآمدات پر 10 سے 15 فیصد نئے ٹیرف عائد کردیے ہیںجس کے بعد دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان تجارتی جنگ شدت اختیار کرنے کا خدشہ پیدا ہوگیا کیونکہ اس سے قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر قانونی منشیات کے بہاﺅ کو نہ روکنے پر چین کو سزا دینے کی کوشش کی تھی.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹرمپ نے میکسیکو اور کینیڈا پر 25 فیصد محصولات عائد کرنے کی اپنی دھمکی کو آخری لمحات میں معطل کر دیا تھا اور دونوں ہمسایہ ممالک کے ساتھ سرحد اور جرائم کے نفاذ میں رعایت کے بدلے میں 30 دن کے...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 فروری ۔2025 ) تحریک انصاف کی 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت سے متعلق درخواست پر لاہور ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر اور دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کی درخواست پر سماعت کی. درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لیے 29 جنوری کو ڈی سی لاہور کو درخواست دی تھی تاہم کوئی سنوائی نہیں ہوئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی جب بھی جلسے کی اجازت مانگتی ہے تو امن و...
چترال: لواری ٹنل ایریا میں بارش اور برفباری کی وجہ سے چترال جانے والی مسافر وین کوسٹر گئی تاہم تمام مسافر محفوظ رہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات دوبارہ بارش اور برفباری شروع ہوئی جس سے چترال شہر اور مضافات میں برف کی ہلکی تہہ جم گئی۔ لواری ٹنل پر برفباری کی باوجود ٹریفک رواں دواں ہے۔ لواری ٹنل پولیس کی طرف سے اسنو چین کے بغیر گاڑیوں پر ٹنل عبور کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے معاون عملے کے تھرو اسپیشلسٹ راگھو کو پولیس نے تماشائی سمجھ کر روک لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کیخلاف 3 ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کیلئے رات گئے بھارتی ٹیم ناگپور پہنچی تو ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے معاون عملے میں شامل تھرو اسپیشلسٹ راگھو کو سیکیورٹی پر معمور بھارتی پولیس اہلکاروں نے ٹیم ہوٹل میں جانے سے روک دیا، جس کے بعد انہوں نے بتایا کہ وہ ٹیم کے رکن ہے تو انہیں جانے کی اجازت دی گئی۔ مزید پڑھیں: کوہلی کے پاس سچن کا 19 سال پُرانا ریکارڈ توڑنے کا موقع واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا...
وزیر اعظم شہباز شریف نے یوٹیلٹی اسٹورز کے بغیر رمضان پیکیج لانے کی ہدایت کردی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے جمرود میں پولیو ٹیم پر حملے پر افسوس کا اظہار کیا اور شہید اہلکار کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ جنوری 2024 میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 28.73 فیصد تھی، دسمبر 2024 میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 4.1 فیصد تک کم ہوئی، مہنگائی کی شرح کا بتدریج کم ہونا خوش آئندہ ہے۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ اب پوری کاوش ہے کہ ہم معاشی ترقی کی طرف بڑھیں، اس کے لیے تمام متعلقہ وزارتوں کی پوری توجہ ہونی چاہیے، اسی حوالے سے ہم آگے بڑھیں گے اور یہی ہمارے...
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمٰن نے ججوں کے تبادلے کے اقدام پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات ملکی مفاد میں نہیں ہوتے ہماری رائے کو مثبت سمجھا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کا بلوچ نشین علاقہ علیحدگی کا اعلان کرنیکی پوزیشن میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی کہہ سکتا ہے فضل الرحمان نے زیادہ بڑی بات کر دی ہے، لیکن یہ ایک حقیقت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت ججوں کے تبادلے سے متعلق آئین میں دی گئی گنجائش کا بھرپور فائدہ اٹھارہی...
کپاس کی پیداوار میں ہدف سے 34 فیصد کمی ‘حکومت کپاس کے شعبے میں اصلاحات کے لیے کام کر رہی ہے.رانا تنویر
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 فروری ۔2025 )وزیر تحفظ خوراک رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت کپاس کے شعبے میں اصلاحات کے لیے کام کر رہی ہے جس میں مقامی لنٹ (کتان کا ملائم کپڑا) پر 18 فیصد جی ایس ٹی پر نظرثانی بھی شامل ہے تاکہ مارکیٹ میں منصفانہ ماحول پیدا کیا جا سکے رپورٹ کے مطابق پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے) کا کہنا ہے کہ مالی سال 25-2024 میں کپاس کی پیداوار میں مقرر کردہ ہدف سے 34 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے.(جاری ہے) وفاقی وزیرنے ملتان میں قومی کپاس بحالی کانفرنس کے انعقاد کا اعلان بھی کیا جہاں اہم اسٹیک ہولڈرز کپاس کی پیداوار اور تجارت بڑھانے کے...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے آرمی چیف کے نام خط کے معاملے پر سکیورٹی ذرائع کا بیان بھی سامنے آ گیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ میڈیا پر خبر سامنے آئی کہ بانی پی ٹی آئی نے کوئی خط لکھا ہے، کوئی خط ملا نہ اسٹیبلشمنٹ کو کسی خط میں کوئی دلچسپی ہے،بانی نے کوئی بات کرنی ہے تو سیاستدانوں سے کریں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وکیل پی ٹی آئی فیصل چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان نے آرمی چیف کو خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ان کے ساتھ کھڑی ہوئی جو خود دو بار کے این آر او...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 فروری ۔2025 )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب کی طرف سے تیل کی درآمد پر دی جانے والی سہولت سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوں گے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب ہمارا ایک برادر ملک ہے اور پاکستان کے لیے انتہائی نیک خیالات رکھتے ہیں.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پیر کو ایک وفد اسلام آباد بھیجا تھا ہماری تیل کی موخرادائیگی کی سہولت دسمبر 2023 میں ختم ہو گئی تھی اب اس کا دوبارہ اجرا ہوا ہے اور ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر کی ہماری یہ تیل کی سالانہ سہولت دی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم شہبازشریف نے اس بار ماہ رمضان میں یوٹیلیٹی سٹورز کے بغیر ہی رمضان پیکیج لانے کا اعلان کیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوچکا ہے، پولیو کے خاتمے کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں، جمرود میں پولیو ٹیم پر حملہ افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے زخمی ہونے والے جوانوں کی عیادت کی، فوج، ایف سی، رینجرز اور پولیس کے جوان جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں، ماضی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے جوان آج قربانیاں پیش کررہے ہیں، ماضی میںسینکڑوں دہشتگردوں کو چھوڑا گیا...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 فروری ۔2025 )ٹرمپ انتظامیہ نے واشنگٹن ڈی سی میں امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے ہیڈکوارٹرز میں ملازمین کے داخلے پر دوسرے روز بھی پابندی عائد رکھنے کا اعلان کیا ہے کیونکہ حکومت اس ایجنسی کو بند کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق اس فیصلے پر احتجاجادو ڈیموکریٹ سینیٹرز نے محکمہ خارجہ کے نامزد عہدیداروں کی توثیق رکوانے کی دھمکی دی ہے.(جاری ہے) یو ایس ایڈ کے دفاتر کی بندش کے بعد ایجنسی میں مزید بے یقینی کی صورت حال پیدا ہوگئی ہے جو دنیا بھر میں اربوں ڈالر کی انسانی امداد تقسیم کرتی ہے یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب ٹرمپ نے...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 فروری ۔2025 )صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو اور کینیڈا کے خلاف محصولات کے نفاذ پر عمل درآمد30 دن کے لیے روک دیا ہے جب امریکہ کے دونوں پڑوسیوں نے غیر قانونی تارکین وطن کی آمد اور غیر قانونی منشیات پر قابو پانے کے لیے سرحد پر حفاظتی کوششوں کو بڑھانے پر اتفاق کیا.(جاری ہے) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کے بعد کینیڈا پر بھی اضافی ٹیرف نافذ کرنے کے لئے اپنے فیصلے کو ایک ماہ کے لیے روک دیا ہے اور بتایا ہے کہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے امریکہ کے اندر اسمگلنگ اور دیگر جرائم روکنے کے لیے سرحدوں کو محفوظ بنانے پر اتفاق کر لیا ہے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو بارڈر سکیورٹی...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 فروری ۔2025 )سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے سویلین کے ملٹری ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت میں ریمارکس دیے ہیں کہ قانون کو اس کے غلط استعمال پر کالعدم قرار نہیں دیا جا سکتا اگر ایک جرم فوجی کرے اور وہی جرم عام آدمی کرے تو ٹرائل الگ جگہ کیسے ہوسکتا ہے؟سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متلعق انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی.(جاری ہے) دوران سماعت سزا یافتہ ارزم جنید کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے عدالت میں پیش ہوئے اور اپنے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہبازشریف نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ہمارا برادر ملک ہے ، ہمارے بھائی شہزادہ محمد بن سلمان نے کل ایک وفد بھیجا تھا اور انہوں نے 1.2 بلین ڈالر کی تیل کی سہولت دی ہے جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں ، اس سہولت سے ہمارے ذخائر کو تقویت ملے گی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کا کہناتھا کہ تیل کی سہولت دسمبر 2023 میں ختم ہو گئی تھی لیکن اب اس کا دوبارہ اجرا ہواہے جس پر ہم سعودی عرب کے شکرگزار ہیں ۔ یاد رہے کہ پاکستان اور سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کے ادھار تیل کے معاہدے...
دہشتگردوں کے ساتھ مارے گئے ڈپٹی گورنر کے بیٹے کی لاش آج افغان حکومت کے حوالے کی جائے گی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز افغان صوبہ بادغیس کے نائب گورنر مولوی غلام محمد (بائیں) اور ان کا بیٹا ہلاک دہشتگرد بدرالدین عرف یوسف (دائیں)جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران مارا جانے والے افغان ڈپٹی گورنر کے بیٹے بدر الدین عرف یوسف کی لاش آج افغان حکومت کے حوالے کی جائے گی۔ یہ آپریشن 30 اور 31 جنوری کی رات ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقے مدی میں کیا گیا تھا، جس میں فتنتہ الخوارج کے چار دہشتگرد ہلاک ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق بدرالدین عرف یوسف افغانستان کے صوبہ...
آرمی چیف کو بانی پی ٹی آئی کا کوئی خط موصول نہیں ہوا، سکیورٹی ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز سکیورٹی ذرائع نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی جانب سے آرمی چیف کو لکھا گیا خط موصول ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کو ایسا کوئی خط موصول نہیں ہوا اور نہ ہی اسٹبلشمنٹ کو ایسے کسی خط میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس خط کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کے ذریعے معلوم ہوا۔ سیکیورٹی ذرائع نے تحریک انصاف کی جانب سے اس معاملے کو ایک اور ناکام سیاسی حربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے خط کے معاملے...
ادارہ برائے علاج کینسر (سینار) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حافظ خوش نصیب کا کہنا ہے کہ کینسر میں اضافے کی اہم وجوہات میں لاعلمی، غیر صحت مند خوراک اور طرزِ زندگی کا کردار شامل ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ادارہ برائے علاج کینسر (سینار) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حافظ خوش نصیب نے بتایا کہ کینسر کے سب سے زیادہ کیسز خوراک کی نالی، خون اور چھاتی میں ہو رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ برس بلوچستان سے 10 ہزار سے زائد نئے کینسر کے کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سب سے زیادہ کیسز کوئٹہ سے سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے مجموعی طورپر کینسر کے 20 ہزار سے زائد مریض علاج کے لیے سینار آئے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے مہلک حادثات سے بچاو کیلئے ناکافی اقدامات پر مختلف کمپنیوں پر جرمانے کردیے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نیپرا نے ملتان، پشاور،حیدر آباد اور ٹرائبل ایریا الیکٹرک سپلائی کمپنیز پر جرمانے لگانے کا حکم جاری کردیا۔حکم نامے کے مطابق نیپرا نے میپکو، پیسکو اور ٹیسکو پر بھی جرمانے عائد کئے ہیں جو کرنٹ سے بچاو کے اقدامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر کئے گئے ہیں۔حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ میپکو، پیسکو اور ٹیسکو شوکاز کے جواب میں نیپرا کو مطمئن نہ کر سکے، نیپرا نے تینوں ڈسکوزپر فی کس ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا اور جرمانے کی رقم 15 روز میں جمع...
کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ حکومت نے پہلے الیکٹرک بسوں پر اور اب آٹزم سینٹرز کے قیام پر پنجاب کا دعویٰ غلط قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر پنجاب اور سندھ حکومت میں کارکردگی کا مقابلہ جاری ہے، پہلے الیکٹرک بسوں پر اور اب آٹزم سینٹرز کے قیام پر سندھ نے پنجاب کا دعویٰ غلط قرار دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے دو دن پہلے لاہور میں آٹزم اسکول پروگرام کا افتتاح کیا تھا، جسے پاکستان کا پہلا آٹزم سینٹر کہا گیا، جس پر سندھ کے وزیر شرجیل میمن اور صوبائی ترجمان سمیتا افضال نے کہا کہ پہلا سرکاری آٹزم سینٹر سندھ حکومت نے دو ہزار اٹھارہ میں قائم کیا اور صوبے میں چھے سرکاری آٹزم سینٹر کام...
میڈیا رپورٹس کے مطابق، خیبرپختوںخوا حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم پر سن کوٹہ ختم کردیا ہے۔ صوبائی حکومت نے سول سروس رولز 1989 میں ترمیم سے سن کوٹہ ختم کرنے کا اعلان کیا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اس تبدیلی کو منظور کیا۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کی سرکاری ملازمتوں میں خواجہ سراؤں کا کوٹہ مختص خیبرپختونخوا کے محکمہ انتظامی امور نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی بھرتیوں کے لیے دی گئی شرائط کو حذف کیا گیا، وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے بچوں کی بھرتی کی شق حذف کی گئی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ یہ تبدیلیاں فوری طور پر نافذالعمل ہوں گی۔ اعلامیے...
ایک بیان میں صدر آل کراچی تاجر الائنس نے کہا کہ سندھ حکومت نے ابھی تک کاشتکاروں کو گنے کا نرخ مقرر نہیں کیا، جس کی وجہ سے چینی پہلے ہی مہنگی ہو چکی ہے، زرعی ٹیکس کے نفاذ سے چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا، جو عوام کے لیے ایک بڑا مسئلہ بن جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ آل کراچی تاجر الائنس کے صدر اور عام آدمی پارٹی کے بانی ایاز میمن موتی والا نے سندھ حکومت کی جانب سے زرعی ٹیکس لاگو کرنے کے فیصلے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی ٹیکس کے نفاذ سے نہ صرف سندھ کی زراعت متاثر ہوگی بلکہ مہنگائی کا ایک طوفان بھی آئے گا، جس سے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 فروری 2025ء) ہلڈا، جنوبی اسکاٹ لینڈ میں واقع گایوں کے ریوڑ لینگ ہل میں پیدا ہونے والا وہ پہلا بچھڑا ہے، جس کی پیدائش آئی وی ایف طریقے سے ہوئی ہے اور یہ توقع کی جارہی ہے کہ اس طرح کے گایوں سے میتھین کم پیدا ہو گی۔ مویشیوں کے ڈکار اور گوبر سے میتھین گیس پیدا ہوتی ہے۔ یہ کرہ ارض کو گرم کرنے والی ایسی گرین ہاؤس گیس ہے جو 20 سال کے وقت کے پیمانے پر کاربن ڈائی آکسائیڈ سے 80 گنا زیادہ طاقتور ہے۔ مویشی دنیا بھر میں تقریباً 30 فیصد میتھین اخراج کرتے ہیں، جن میں سے دو تہائی گوشت یا دودھ کی پیداوار کے لیے استعمال...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 فروری 2025)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے احتیاطی تدابیرنہ کرنے پر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں پر جرمانے عائد کر دئیے،نیپرا کی جانب سے کرنٹ لگنے سے بچاو کے اقدامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)، پشاور الیکٹرک پاور کمپنی (پیسکو) اور ٹرائبل ایریاز الیکٹرک سپلائی کمپنی (ٹیسکو) اور ہیلتھ، سیفٹی اور انوائرومنٹ ڈائریکٹوریٹ کے قیام میں ناکامی پر حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) پر ایک ایک کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔نیپرا نے ملتان، پشاور اور ٹرائبل ایریا الیکٹرک سپلائی کمپنیز پر جرمانے لگانے کا حکم جاری کردیا۔حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ میپکو، پیسکو اور ٹیسکو شوکاز کے جواب میں نیپرا کو مطمئن نہ...
اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پریونشن آف اسمگلنگ آف مائیگرنٹس اور بھکاریوں کے حوالے سے سزاؤں میں اضافہ کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ سینیٹر فیصل سلیم کی صدرات میں قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا جس میں حکومت کی جانب سے پریونشن آف اسمگلنگ آف مائیگرنٹس بل پیش کیا گیا۔ سیکریٹری داخلہ خرم آغا نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ بہت زیادہ ہوگئی اس حوالے سے یہ بل اہم ہے، بل میں کنوکشن اور سزاوں کے حوالے سے اقدامات کا کہا گیا ہے۔ سینیٹر شہادت اعوان نے کہا کہ سزائیں بڑھانے کا مقصد یہ ہے کہ ملزمان کی ضمانتیں جلد نہ ہو سکیں، اس بل کو پاس کر دینا چاہیے۔ سیکریٹری داخلہ...
پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم میں 18 سال بعد کرکٹ کی رونقیں بحال ہونے کا امکان پیدا ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 2006 کے بعد پشاور میں بین الاقوامی کرکٹ لوٹ آنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی ایس ایل) کے 2 میچز پشاور میں کرانے کی یقین دہانی کروادی ہے۔ 18 سال قبل 2006 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان آخری بین الاقوامی کرکٹ میچ کھیلا گیا تھا۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل کی 2 ٹیموں کے نئے خریدار مل گئے، مگر کہاں سے؟ پشاور کا ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم میں بین الاقوامی کرکٹ سرگرمیاں بحال ہونے جارہی ہیں، پشاور زلمی اور حکومت خیبرپختونخوا کے اصرار پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل...
کراچی: پاکستان میں ڈیجیٹل کمپنی جاز نے مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے صارفین کے ڈیٹا کے تجزیے پر مبنی انشورنس اور مالیاتی خدمات کی پیشکش کا آغاز کر دیا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے صارفین کی ضروریات کا تعین کرکے ان کے لیے موزوں انشورنس پراڈکٹس فراہم کی جائیں گی، جو ملکی ڈیجیٹل معیشت میں ایک انقلابی قدم ثابت ہوگا۔ جاز کے کنزیومر ڈویژن کے صدر، کاظم مجتبیٰ کے مطابق، کمپنی مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے صارفین کے سفری ریکارڈ اور ادائیگی کے رویے کا تجزیہ کرے گی، جس سے ان کے لیے ذاتی نوعیت کے انشورنس حل پیش کیے جا سکیں گے۔ مصنوعی ذہانت کے الگورتھمز کے ذریعے جاز کا انشورنس پلیٹ فارم ”فکر...
اسلام آباد ہائی کورٹ میں 3 نئے ججز کے آنے کے بعد انتظامی طور بڑی تبدیلیاں آگئیں، جسٹس محسن اختر کیانی کو ہٹا کر جسٹس سرفراز ڈوگر اے ٹی سی اور احتساب عدالتوں کے انتظامی جج تعینات کردیے گئے۔ جسٹس محسن اختر کیانی اس سے قبل اے ٹی سی احتساب عدالتوں کے انتظامی جج تھے، چیف جسٹس عامر فاروق کی منظوری سے آفس آرڈر جاری کیے گئے۔ اس کے علاوہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی جگہ جسٹس اعظم خان کو ڈسٹرکٹ کورٹس ویسٹ کا انتظامی جج تعینات کر دیا گیا۔ آفس آرڈر کے مطابق جسٹس ارباب محمد طاہر ایف آئی اے کورٹس کے انتظامی جج اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز بنکنگ کورٹس کی انتظامی جج تعینات کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس چیئرمین امین الحق کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مالی سال 2024-25 کے لیے وزارت آئی ٹی کے پی ایس ڈی پی فنڈ اور دیگر اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں وزارت آئی ٹی کے حکام نے بتایا کہ رواں مالی سال کے لیے 24 ارب روپے پی ایس ڈی پی فنڈ میں مختص کیے گئے ہیں، جبکہ کچھ نئے منصوبے بھی منظور کیے گئے ہیں، جن کی فنڈنگ کے لیے آئندہ مالی سال میں درخواست دی جائے گی۔ چیئرمین کمیٹی نے اس بات پر زور دیا کہ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں لگائے گئے فنڈز...
جنید ریاض: محکمہ سکول ایجوکیشن نے سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں نشہ آور اشیاء کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی ۔ تمام تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کی گئی ہے۔ اس پالیسی کے تحت سگریٹ، ویپس، تمباکو، نیکوٹین پاؤچز اور دیگر نیکوٹین پراڈکٹس کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو احکامات جاری کیے ہیں اور واضح کیا ہے کہ کسی بھی قسم کی کوتاہی یا عدم تعمیل پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس - منگل 04 فروری, 2024 مزید برآں احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی...
اجلاس سے خطاب میں معاون خاص برائے سی ایم وقار مہدی نے کہا کہ بچت بازاروں میں اشیائے ضروریہ کے خصوصی اسٹال اور پھلوں کی مقرر کردہ قیمتوں کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں، سندھ بھر کی سبزی منڈیوں کے کولڈ اسٹوریج رجسٹرڈ کئے جائیں گے اور ان کی نگرانی کی جائے گی تاکہ وہ زیادہ قیمت پراشیا نہ بیچیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبہ کی تمام ڈویژنوں میں منافع خوروں کے خلاف موثر کاروائی کامنصوبہ بناتے ہوئے منافع خوروں کے لئے الگ نئے تھانوں کے قیام کا فیصلہ کرلیا۔ سندھ حکومت کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر ضابطے سے متعلق اعلی سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت معاون خاص برائے سی ایم آئی...
بگ کرکٹ لیگ کا پہلا سیزن توقع سے بڑھ کر کامیاب ، 1 کروڑ 61 لاکھ افراد نے دیکھا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز دبئی :بگ کرکٹ لیگ کے افتتاحی سیزن میں 10 روز کے دوران 18 ٹی 20 میچ ہوئے جسے ٹیلی ویژن اور ڈیجیٹل نیٹ ورکس کے ذریعے 1 کروڑ 61 لاکھ سے زائد افراد نے دیکھا۔ لیگ میں جس عرفان پٹھان ، سریش رائنا ، شیکھر دھون ، یوسف پٹھان ، ہرشل گبز ، عمران طاہر اور تلکارتنے دلشان سمیت دیگر کرکٹ لیجنڈز شامل تھے۔ افتتاحی سیزن کو عالمی سطح پر ڈیجیٹل، پرنٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مجموعی طور پر 20 کروڑ کی رسائی ملی۔ لیگ کا پہلا ایڈیشن ممبئی میرینز نے...
سپریم کورٹ آف پاکستان میں پیکا ایکٹ کے خلاف آئینی درخواست دائر کردی گئی ہے۔ یہ درخواست شہری محمد قیوم خان کی جانب سے حال ہی میں پارلیمان سے منظور ہونے والے پیکا ایکٹ کے خلاف دائر کردی گئی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پیکا ایکٹ میں حالیہ ترمیم بنیادی انسانی حقوق اور آئین سے متصادم ہے اور اس کی شقیں آزادی اظہار رائے کے بنیادی حق کے برخلاف ہیں۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ پیکا ایکٹ کو جعلی اسمبلی نے پاس کیا اور جعلی اسمبلی کے منتخب صدر نے اس کی توثیق کی۔ یہ بھی پڑھیے: صحافیوں کو اعتماد میں نہ لینا کوتاہی، متنازع ’پیکا ایکٹ‘ میں ترامیم کی جا سکتی ہیں، عرفان صدیقی درخواست میں...
ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 نئے ججز کے آنے سے انتظامی طور پر بڑی تبدیلیاں آگئیں۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کی منظوری سے آفس آرڈر جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی کو ہٹا کر جسٹس سرفراز ڈوگر کو اے ٹی سی اور احتساب عدالتوں کا انتظامی جج تعینات کیا گیا ہے۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس - منگل 04 فروری, 2024 یاد رہے کہ اس سے قبل جسٹس محسن اختر کیانی اے ٹی سی احتساب عدالتوں کے انتظامی جج تھے۔ اس کے علاوہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی جگہ جسٹس اعظم خان کو ڈسٹرکٹ کورٹس ویسٹ کا انتظامی جج تعینات کر دیا گیا۔...
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی معیار کے نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کے انعقاد کا فیصلہ کر لیا، جو 10 فروری سے لاہور میں شروع ہوگا۔ اس تین روزہ ایونٹ میں 30 سال بعد پہلی بار 70 بین الاقوامی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف 9 فروری کو “ہارس اینڈ کیٹل شو 2025” کا باضابطہ افتتاح کریں گی۔ اس سالانہ شو کا عنوان “اتحاد، ترقی اور ثقافت کی بحالی” رکھا گیا ہے، جس کا مقصد پنجاب کی شاندار روایات، ثقافت کے فروغ اور کسانوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ یہ تاریخی شو سب سے پہلے 1964 میں منعقد ہوا تھا، جبکہ آخری بار 1995 میں اس کا انعقاد کیا گیا۔ 2025 میں...
پاکستان نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے اشتراک سے تین ملکی ون ڈے ٹورنامنٹ کے ٹکٹوں کی فروخت آج شام چار بجے سے شروع ہو رہی ہے۔ 8 فروری سے شروع ہونے والے مختصر سہ ملکی ٹورنامنٹ کے دو میچ لاہور اور دو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری ہے کہ اس ٹرائی نیشن سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہو رہی ہے۔شائقین کرکٹ آج شام چار بجے سے فزیکل یا آن لائن ٹکٹ خرید سکیں گے۔ ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 350 روپے رکھی گئی ہے۔پاکستان 29 سال بعد آئی سی سی ٹورنامنٹ کی میزبانی کر رہا ہے اور چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہو رہا ہے۔ تاہم اس سے قبل...
—فائل فوٹو ملتان میں گیس باوزر دھماکے کے واقعے میں ملوث باوزر کے ڈرائیور کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق ڈرائیور نے بتایا کہ وہ باوزر سے گیس چوری کرتے تھے۔ ملتان گیس باوزر دھماکہ، تھانہ مظفر آباد کا SHO برطرفملتان میں گزشتہ دنوں گیس باؤزر سے ہونے والے دھماکے کی تفتیش کے دوران تھانہ مظفر آباد کے ایس ایچ او کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ڈرائیور کے مطابق واقعے کے روز گیس چوری کرنے لگے تو وال لیک تھا، گیس لیک ہونے پر وہ وہاں سے فرار ہوا، کچھ دیر بعد دھماکا ہو گیا۔واضح رہے کہ گیس باوز ردھماکے میں 19 افراد جاں بحق اور 39 زخمی ہوئے تھے۔
— فائل فوٹو نیپرا نے ملتان، پشاور اور ٹرائبل ایریا الیکٹرک سپلائی کمپنیز پر جرمانے لگا دیے۔نیپرا کی جانب سے عائد کیے گئے حکم نامے کے مطابق جرمانے کرنٹ سے بچاؤ کے اقدامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر کیے گئے ہیں۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تینوں ڈسکوز اپنے انتظامی علاقوں میں 100 فیصد پولز کی ارتھنگ میں ناکام رہیں ہیں۔حکم نامے کے مطابق نیپرا نے میپکو، پیسکو اور ٹیسکو کو 3 ماہ میں باقی ماندہ اسٹیل اسٹرکچر کی ارتھنگ کی ہدایت کی ہے۔ یہ بھی پڑھیے حفاظتی ناکامیاں، کوئٹہ الیکٹرک کمپنی پر نیپرا کا 10 ملین روپے کا جرمانہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ نیپرا نے تینوں ڈسکوز پر فی کس 1 کروڑ روپے جرمانہ...
امریکی ٹیکس اقدامات کو عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے تنازعات کے حل کے میکانزم میں پیش کر دیا ہے، چینی وزارت تجارت
امریکی ٹیکس اقدامات کو عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے تنازعات کے حل کے میکانزم میں پیش کر دیا ہے، چینی وزارت تجارت WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے چین کی جانب سے WTO میں امریکی ٹیرف اقدامات کے خلاف کیس دائر کرنے پر صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ امریکہ کی جانب سے چین سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر ٹیرف لگانا WTO کے قواعد کی سنگین خلاف ورزی ہے اور یہ یکطرفہ پسندی اور تجارتی تحفظ پسندی کی ایک واضح مثال ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام قواعد پر مبنی کثیرالجہتی تجارتی نظام کو شدید نقصان پہنچاتا ہے، چین اور امریکہ کے درمیان...
ویب ڈیسک: کرم میں بنکرز گرانے کا کام جاری ہے اور اب تک کئی بنکر کرائے جاچکے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق کرم میں بنکرز کی تعداد 250 سے زیادہ ہے جہاں اب تک 30 سے زائد بنکرز گرائے جاچکے ہیں۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہےکہ دونوں فریقین امن معاہدے پر عمل درآمد کے لیے جرگہ کررہے ہیں جب کہ غذائی اشیاء اور دیگرسامان کی 453 گاڑیاں کرم پہنچائی جا چکی ہیں۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس - منگل 04 فروری, 2024
چینی وزارت تجارت کا امریکہ کے اداروں پی وی ایچ گروپ اور ایلو مینا کارپوریشن کو غیر معتبر اداروں کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا امریکہ کے اداروں پی وی ایچ گروپ اور ایلو مینا کارپوریشن کو غیر معتبر اداروں کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کی وزارت تجارت نے “غیر معتبر اداروں کی فہرست کے امور کے طریقہ کار کا اعلان” جاری کیا،جس میں کہا گیا کہ قومی خودمختاری، سلامتی، اور ترقی کے مفادات کو تحفظ دینے کے لیے، “عوامی جمہوریہ چین کے بیرونی تجارت کے قانون”، ” قومی سلامتی کے قانون”، اور ” غیر ملکی پابندیوں کے خلاف قانون” سمیت متعلقہ قوانین کی بنیاد پر، غیر معتبر اداروں کی فہرست کے کام کے طریقہ کار کے مطابق فیصلہ کیا گیا ہے کہ امریکی پی وی ایچ گروپ...
ٹنگسٹن، ٹیلوریم، بسمتھ، مولیبڈینم اور انڈیم سے متعلقہ اشیاء پر برآمدی کنٹرول کو نافذ کیا جائے گا ، چینی وزارت تجارت
ٹنگسٹن، ٹیلوریم، بسمتھ، مولیبڈینم اور انڈیم سے متعلقہ اشیاء پر برآمدی کنٹرول کو نافذ کیا جائے گا ، چینی وزارت تجارت WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کی وزارت تجارت اور کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے عوامی جمہوریہ چین کے برآمدی کنٹرول کے قانون ، غیر ملکی تجارت کے قانون ، کسٹمز قانون اور دوہری استعمال کی اشیاء کے برآمدی کنٹرول سے متعلق عوامی جمہوریہ چین کے ضوابط کے مطابق ایک اعلان جاری کیا۔ قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ اور عدم پھیلاؤ جیسی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے، چین نے ٹنگسٹن، ٹیلوریم، بسمتھ، مولیبڈینم اور انڈیم پر برآمدی کنٹرول کے نفاذ کی منظوری دی ہے جو کہ مذکورہ اشیاء کو...
امریکہ سے آنے والی کچھ درآمدی اشیا پر 10 سے 15 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا، چائنا اسٹیٹ کونسل ٹیرف کمیشن
امریکہ سے آنے والی کچھ درآمدی اشیا پر 10 سے 15 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا، چائنا اسٹیٹ کونسل ٹیرف کمیشن WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز بیجنگ : چائنا اسٹیٹ کونسل کے ٹیرف کمیشن نے “امریکہ سے درآمد ہونے والے کچھ مال پر اضافی ٹیرف لگانے کے بارے میں اسٹیٹ کونسل کے ٹیرف کمیشن کا اعلان” جاری کیا۔اعلا ن میں کہا گیا کہ امریکہ کی جانب سے یکطرفہ طور پر ٹیرف لگانے کا عمل عالمی تجارتی تنظیم کے قواعد کی سنگین خلاف ورزی ہے، جو نہ صرف اپنے مسائل کو حل کرنے میں بے اثر ہے بلکہ چین اور امریکہ کے درمیان معمول کے اقتصادی اور تجارتی تعاون کو بھی نقصان پہنچاتا ہے۔...
وزیراعظم نے نوجوانوں کے لیے کاروباراور زراعت قرضہ اسکیم کا دائرہ بڑھا دیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے قرضہ اسکیم کے دائرے میں توسیع کے بعد متوقع بیرون ملک جانے والی افرادی قوت اور لیپ ٹاپ کے لیے بھی قرض لیا جاسکےگا، لیپ ٹاپ کے لیے 4 سالہ قرض کائیبور پلس 3 فیصد بینک ریٹ پرمہیا ہوگا جب کہ لیپ ٹاپ ایچ ای سی کے منظور شدہ اداروں کے18سے 30 سال تک کےطلبہ لے سکیں گے۔اسٹیٹ بینک حکام کا بتانا ہے کہ لیپ ٹاپ کے لیے ایک لاکھ 50 ہزار، 3 لاکھ اور 4 لاکھ 50 ہزار روپے قرض دیا جائے گا جب کہ لیپ ٹاپ کی قسطیں یونیورسٹی فیس کے ساتھ ادا ہوں گی۔ اسٹیٹ بینک کے...
پرتگال میں منعقدہ عظیم الشان سیرت النبی ؐ کانفرنس سے خطاب میں منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ منہاج القرآن پاکستان کے اندر اور پاکستان سے باہر اتحاد و یکجہتی کی فضا ہموار کررہا ہے۔ اسلام نے فرقہ واریت کی نفی کی ہے۔ نفرتوں کو پھیلانے والے اُمت محمدیہ کو کمزور کررہے ہیں۔ حضور نبی اکرم ؐ کے اخلاقِ کریمانہ کی جھلک ہر فرد کے کردار میں نظر آنی چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ منہاج القران انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ اسلام امن، محبت اور رحمت کا دین ہے۔ پیغمبر آخر الزماں ؐ نے انسانی حقوق کا تصور دیا اور کمزور طبقات کے حقوق کا تحفظ کیا۔ اسلام...
چین، 2025 کے جشن بہار کے دوران فلموں کی کل باکس آفس آمدنی 9 ارب یوآن سے تجاوز WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز بیجنگ : نیٹ ورک پلیٹ فارم کے اعداد و شمار کے مطابق چین کے 2025 کے جشن بہار کے دوران فلموں کی کل باکس آفس آمدنی 9 ارب یوآن سے تجاوز کر گئی ہے۔ 4 فروری کو صبح 10:00 بجے تک، چین کے 2025 کے جشن بہار کے دوران کل فلم بینوں کی تعداد 0 17 ملین سے تجاوز کر گئی ہے، جو 2024 کے جشن بہار کی تعداد سے زیادہ ہے اور یہ چینی فلمی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کا الیکٹرک وہیکل سیکٹر ترقی کی راہ پر گامزن ہے، حکومت نے دو اور تین وہیلر گاڑیوں کے لیے 55 مینوفیکچررز کو لائسنس جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے ای وی پالیسی، پائیدار ترقی، خوشگوار ماحول اور توانائی کے موٴثر استعمال کی جانب اہم قدم سامنے آیا۔ حکومت نئی ای وی چارجنگ انفراسٹرکچر پالیسی اپنانے، اس کے فروغ، اور مقامی پیداوار کو وسعت دینے کے لیے کوشاں ہے۔ حکومت نے نئی ای وی چارجنگ انفراسٹرکچر پالیسی کے تحت دو اور تین وہیلر گاڑیوں کے لیے 55 مینوفیکچررز کو لائسنس جاری کردیئے جبکہ چار وہیلرگاڑیوں کی اسمبلی کے لیے 2 لائسنس بھی جاری کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ...
فینٹینیل کے “زہر” کے خاتمے کے لیے امریکہ کو پہلے اپنا گھر ٹھیک کرنا ہوگا ، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز بیجنگ: فینٹینائل اور ٹیرف کے درمیان کیا “منطقی تعلق” ہے؟ دنیا بھی اس مضحکہ خیز سوال کا جواب نہیں دے پا رہی ۔ حال ہی میں، امریکہ نے فینٹینیل کے مسئلے کو بہانہ بنا کر چین سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر 10 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آخر اس اقدا م کی وجہ کیاہے ؟ ڈپلومیسی اکیڈمی کے پروفیسر لی ہائیڈونگ کہتے ہیں کہ امریکہ کے موجودہ رہنما نے اقتدار سنبھالنے کے صرف دس دن بعدفینٹینیل کے بہانے چین پر ٹیرف عائد کیا، جس کے وجہ مفادات کا گورکھ...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم نے نوجوانوں کے لئے کاروباراور زراعت قرضہ سکیم کا دائرہ بڑھا دیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے سٹیٹ بینک کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم کی جانب سے قرضہ سکیم کے دائرے میں توسیع کے بعد متوقع بیرون ملک جانے والی افرادی قوت اور لیپ ٹاپ کے لئے بھی قرض لیا جاسکے گا، لیپ ٹاپ کے لئے 4 سالہ قرض کائیبور پلس 3 فیصد بینک ریٹ پرمہیا ہوگا جبکہ لیپ ٹاپ ایچ ای سی کے منظور شدہ اداروں کے18سے 30 سال تک کے طلبہ لے سکیں گے۔سٹیٹ بینک حکام کا بتانا ہے کہ لیپ ٹاپ کے لئے ایک لاکھ 50 ہزار، 3 لاکھ اور 4 لاکھ 50 ہزار روپے قرض دیا جائے گا جبکہ لیپ...
نیب اور پبلک پریکیورمنٹ ریگولرٹی اتھارٹی کے درمیان مفاہمت کے سمجھوتے پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)قومی احتساب بیورو اور پبلک پریکیورمنٹ ریگولرٹی اتھارٹی کے درمیان .MoU مفاہمت کے سمجھوتے پر دستخط ہوئے ۔تقریب میں چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد، ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر، پراسیکیوٹر جنرل احتساب سید احتشام قادر شاہ اور منیجنگ ڈائریکٹر پی پی ار اے حسنات احمد قریشی سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔معاہدے کے مطابق دونوں اداروں کی طرف سے پبلک پروکیورمنٹ میں ممکنہ بدعنوانی کی روک تھام کے لیے جامع اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔ایم او یو کے ذریعے پبلک پریکیورمنٹ کے عمل کو صاف و شفاف بنایا جائے گا ۔دونوں اداروں کے متعلقہ افسران...
ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 فروری 2025ء ) متحدہ عرب امارات میں غیر ہنر مند پاکستانی کارکنوں کے دور کا خاتمہ ہوگیا، خلیجی ملک میں نرسوں، ڈاکٹروں اور بینکرز کی ڈیمانڈ بڑھنے کا دعویٰ سامنے آگیا۔ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانی غیر ہنر مند کارکنوں کو ملازمتیں ملنے کے دن تقریباً ختم ہو چکے ہیں کیوں کہ ملک تیزی سے اعلیٰ درجے کی ہنر مند مارکیٹ کی طرف بڑھ رہا ہے، اب ہمیں اکاؤنٹنٹس، آئی ٹی پروفیشنلز، بینکرز، اے آئی کے ماہرین، معالجین، نرسوں اور پائلٹس کو جاب مارکیٹ کے لیے تربیت دینے کی ضرورت ہے، اگر ہم اپنے لوگوں کو تربیت دیں تو...
پشاور: کرم میں بنکرز گرانے کا کام جاری ہے اور اب تک 30 سے زائد بنکرز مسمار کر دیے گئے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق کرم میں بنکرز کی تعداد 250 سے زیادہ ہے۔ دونوں فریقین امن معاہدے پر عمل درآمد کے لیے جرگہ کررہے ہیں جب کہ غذائی اشیاء اور دیگرسامان کی 453 گاڑیاں کرم پہنچائی جا چکی ہیں جس سے اشیا خورونوش کی قیمتیں بھی نیچے آئی ہیں ،کرم کے متاثرین میں امدادی رقوم کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے گزشتہ رات گئے سی ایم ایچ پشاور میں کُرم میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سعید منان کی عیادت کی۔
اداکار بلال عباس اور اداکارہ درفشاں سلیم کی ڈیٹنگ کی خبریں ایک بار پھر گردش کرنے لگی ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ مائرہ خان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر بات کی اور مختلف گیمز بھی کھیلیں، ایک گیم کھیلتے ہوئے میزبان کی جانب سے انکشاف کیا گیا کہ درفشاں سلیم اداکار بلال عباس کی نئی گرل فرینڈ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مرینہ خان کو ’عشق مرشد‘ کے بلال عباس اور درِفشاں پر شک کیوں ہوا؟ پروگرام میں گیم کھیلتے ہوئے میزبان کی جانب اداکارہ مائرہ خان کو مختلف اداکاروں کے نام دیے گئے اور ان کے ممکنہ موبائل پاسپورڈ پوچھے گئے۔ جن میں سے ایک نام بلال عباس کا تھا...
سٹی42: پنجاب پولیس کے افسران اور اہلکاروں کے لیے ایک بڑی خوشخبری، انہیں چین میں سکالرشپ حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ پنجاب پولیس کے افسران، جن میں کانسٹیبل سے لے کر ایڈیشنل آئی جی رینک کے افسران تک شامل ہیں، سکالرشپ کی درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔ چائنہ کی 30 یونیورسٹیوں میں سے کسی بھی یونیورسٹی میں سکالرشپ کی درخواست دی جا سکتی ہے۔ یہ سکالرشپ بیچلرز ڈگری کے لیے 4 سال اور ماسٹرز ڈگری کے لیے 2 سال کے لیے ہوگی۔ سکالرشپ کے اخراجات چائنہ حکومت کے ذریعے مکمل طور پر برداشت کیے جائیں گے۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس - منگل 04 فروری, 2024 پنجاب پولیس کے 3 افسران اور اہلکار...
سینیٹ کمیٹی میں بھیکاریوں سے متعلق سزاؤں میں اضافے کا بل منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پریونشن آف اسمگلنگ آف مائیگرنٹس اور بھیکاریوں کے حوالے سے سزاؤں میں اضافہ کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل سلیم کی صدرات میں قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا جس میں حکومت کی جانب سے پریونشن آف اسمگلنگ آف مائیگرنٹس بل پیش کیا گیا۔ سیکریٹری داخلہ خرم آغا نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ بہت زیادہ ہوگئی اس حوالے سے یہ بل اہم ہے، بل میں کنوکشن اور سزاوں کے حوالے سے اقدامات کا کہا گیا ہے۔ سینیٹر شہادت اعوان نے کہا کہ سزائیں بڑھانے کا...
ویب ڈیسک: صدرِ مملکت آصف علی زرداری 4 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے۔ ترجمان کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، شرجیل میمن اور ناصر شاہ بھی صدرِ پاکستان کے ہمراہ ہیں۔ بیجنگ ایئر پورٹ پر پاکستانی سفارت خانے کے حکام نے وفد کا استقبال کیا۔ دورۂ چین کے دوران سندھ حکومت کا وفد مختلف تجارتی و صنعتی شخصیات سے ملاقاتیں کرے گا۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس - منگل 04 فروری, 2024
9 ویں بین الاقوامی امن مشق 7 سے 11 فروری تک منعقد ہوں گی۔ رئیر ایڈمرل کمانڈرپاکستان فلیٹ عبدالمنیب نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 9 ویں بین الاقوامی امن مشق میں اس بار 60 ممالک شرکت کررہے ہیں۔ ممالک کے لحاظ سے یہ اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ گزشتہ امن مشق میں 50 ممالک نے شرکت کی تھی۔ رئیر ایڈمرل عبدالمنیب کے مطابق مشق کے ساتھ پہلے انٹرنیشنل امن ڈائیلاگ میں دنیا بھر سے کم و بیش 120 وفود شرکت کریں گے۔ امن مشق 2025 میں 60 ممالک بحری، ہوائی جہازوں اور اسپیشل سروسز گروپس اور مندوبین کے ساتھ شرکت کریں گے۔ امن مشقیں 2007 سے ہر 2 سال بعد منعقد کی جاتی ہیں۔ امن...
چین نے ٹرمپ کے 10 فیصد ٹیکس کے جواب میں امریکی درآمدی مصنوعات پر 15 فیصد تک ٹیرف عائد کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی جانب سے امریکا کے خلاف ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں مقدمہ دائر کرنے کے اعلان بعد ایک اور اقدام بھی سامنے آگیا۔ چین کی وزارت خزانہ نے بتایا کہ امریکا سے چین آنے والی اشیا پر 10 فروری سے نیا ٹیکس وصول کیا جائے گا جو 10 سے 15 فیصد ہوگا۔ چینی وزارت خزانہ کے بیان کے مطابق امریکا سے درآمد ہونے والے کوئلے اور گیس مصنوعات پر 15 فیصد لیوی ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکا سے درآمد شدہ خام تیل اور آٹوز مصنوعات پر بھی 10 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ...
پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک احمد خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کو خط لکھ کر عمران خان اپنے اس سیاسی نظریے پر قائم نہیں رہے جس پر وہ پچھلے 3 سال سے قائم تھے، وہ پہلے فوج کے کردار کے خلاف تھے اور اب اسی فوج سے کردار ادا کرنے کی استدعا کررہے ہیں۔ وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ 2018 میں بھی عمران خان اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں پر سوار ہوکر آئے، عمران خان کی انتخابات کے حوالے سے پوزیشن نئی نہیں، 2014 سے وہ مسلسل ایک ہی رٹی ہوئی بات بار بار دہراتے ہیں، انہیں اس وقت بھی اعتراض تھا، وہ جیت جائیں تو ٹھیک ہے اور اگر نہ جیتیں...
بہت سے پاکستانی نوجوان مہنگائی، بےروزگاری اور ماحول سے تنگ آ کر ملک چھوڑنے کی کوششوں میں ہیں، جن میں بہت سارے ایسے ہیں جو اپنی زمینیں، جائیدادیں، زیورات وغیرہ بیچ کر غیر قانونی راستے سے جانے کی کوشش میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ یہی وجہ تھی کہ گزشتہ چند ماہ پاکستان میں پاسپورٹ سسٹم انتہائی سست روی کا شکار رہا۔ ایک رپورٹ کے مطابق 2019 سے 2022 تک میں 90ہزار پاکستانی صرف ایران کے راستے غیر قانونی طور پر یورپ جاتے ہوئے پکڑے گئے، اور جو اس گرداب سے نکل گئے اُن کا اندازہ لگائیں کہ وہ کتنی تعداد میں ہوں گے۔ 2019 میں 21 ہزار لوگوں نے صرف یونان کی ڈنکی لگائی، 2020 میں 20 ہزار،...
خیبر پختونخوا کے دارالخلافہ میں واقع ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کی قسمت جاگنے والی ہے اور 19 سال بعد رواں برس یہاں میچ ہونے کا امکان ہے۔ ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم میں 19 سال بعد میچ کرانے پر غور شروع کر دیا گیا ہے اور پی ایس ایل 10 کے دو میچز یہاں کرائے جا سکتے ہیں۔پی ایس ایل کے میچ کے انعقاد کے لیے آئی سی سی نمائندوں نے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر جائزہ ٹیم نے غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے گراؤنڈ، پویلین ایریا اور ہوٹل روٹ کا سروے کیا گیا ہے۔اس موقع پر پشاور پولیس چیف نے آئی سی سی نمائندوں کو سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ بھی دی۔پولیس حکام نے وفد کو بتایا...
اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک کے مختلف شہروں میں 6 کارروائیوں میں33.839 کلو گرام منشیات برآمد کر لی اور 3 خواتین سمیت 7 ملزمان گرفتارکر لئے۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق تازہ کارروائیوں میں 93 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 33.839 کلو گرام منشیات برآمد کی گئیں۔اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر کے بیگ سے 6.712 جذب شدہ آئس برآمد کی گئی ۔پشاور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے مسافر کے جوتوں میں چھپائی گئی 327 گرام چرس برآمد کی گئی۔چنیوٹ میں بھوانہ کے قریب ملزم کے قبضے سے 6 کلوگرام افیون اور 4.8 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔ایم ون موٹر وے اسلام آباد پر کار میں چھپائی گئی 4 کلو گرام ہیروئن اور...
وسطی کرم کے علاقے مرغان کوٹکی میں شدت پسندوں نے پولیس کی خالی چیک پوسٹ کو مسمار کرنے کی ویڈیو جاری کر دی۔ پولیس کے مطابق، چند روز قبل اس چیک پوسٹ کو عارضی طور پر خالی کر دیا گیا تھا۔ویڈیو میں شدت پسندوں کو خالی چیک پوسٹ کو مسمار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، شدت پسندوں نے پاکستانی پرچم کو اتار کر اپنی جھنڈا بھی پہاڑی پر لگا دیا۔پولیس کے مطابق چیک پوسٹ کو لوٹ کر آگ لگا دی گئی تھی، جس کے بعد اس کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ چیک پوسٹ لوٹنے اور جلانے کے الزام میں دس سے زائد افراد کو پکڑ لیا...
زرعی ٹیکس وقت کا تقاضا، چاروں صوبوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا: وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ زرعی ٹیکس وقت کا تقاضا ہے، چاروں صوبوں نے وفاق کے ساتھ مل کر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور فیصلے کئے۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو چکا ہے، ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، جمروت میں پولیو ٹیم پر حملہ افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، سکیورٹی فورسز نے بہادری سے لڑتے ہوئے 23...
اب کی بار۔۔۔۔۔۔بلڈوزر کا وار!!! WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز ہنڈی کے خلاف مہم میں انڈیکسایکسچینج ہمیشہ کی طرح پیش پیشانڈیکس ایکسچینج کا ’’شان رمضان‘‘ سیزن چار میں قانونی ذریعہ سے اپنے وطن عزیز زرمبادلہ بجھوانے والوں کیلئے انعامات کی بارشقانونی طریقے سے اپنے پیاروں کو رقوم بھجوانے پر جیتیں ،،،،گھر، سونا، کیش اور کارانڈیکس ایکسچینج نے ایک منفرد آگاہی مہم لانچ کردیدبئی :ہمیشہ منفرد انداز میں قانونی ذریعہ سے رقوم کی منتقلی کی آگاہی مہم چلانے والے انڈیکس ایکسچینج نے ایک بار پھر منفرد انداز اپناتے ہوئے ایک نئے سلوگن کے ساتھ ہنڈی اور حوالہ کے خلاف مہم کےلئے ایک بلڈوزر کو میدان میں اتارا ہے۔اب کی بار ہنڈی پر وار کی کامیابی کے بعد اب...
سٹی42: پنجاب کی صوبائی کابینہ نے کم عمری کی شادیوں کی روک تھام کے لیے پیش کیے گئے بل کو مؤخر کر دیا۔ کم عمری کی شادیوں کے تدارک کے لیے یہ بل اپریل میں ٹیبل کیا گیا تھا لیکن 10 ماہ بعد بھی یہ قانون نہ بن سکا۔ رکن پنجاب اسمبلی سارہ احمد نے پرائیویٹ ممبر کی حیثیت سے یہ بل پیش کیا تھا جسے پنجاب حکومت نے اڈاپٹ کر لیا۔ سارہ احمد جو کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن بھی ہیں اُنہوں نے چائلڈ میرج ایکٹ کا بل پیش کیا اور بتایا کہ اس پر 9 سے 10 میٹنگز ہو چکیں، جس میں انہوں نے ذاتی طور پر بریفنگ دی۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے ، تقریبات کے آغاز پر انکی تصاویر نے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید رواں ماہ شادی کے بندھن میں بندھن جائیں گے،انکی شادی کی تقریبات کا آغاز گزشتہ رات ڈھولکی نائٹ سے ہوا، کبریٰ اور گوہر کا نکاح سعودی عرب کے شہر مکہ میں ہوگا لیکن ڈھولکی سمیت دیگر فنکشن پاکستان میں منعقد ہونگے۔کبریٰ خان اور گوہر کی شادی کی تقریبات میں پاکستانی فنکار بھرپور شرکت کرینگے،اداکار گوہر رشید نے سوشل میڈیا فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ڈھولکی نائٹ کی تصاویر شیئر کیں جس میں دُلہن دُلہا سمیت مہمان خوب...
فیصل اباد فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن پریس کلب کے بلا مقابلہ صدر محمد طاہر اور جنرل سیکرٹری تایا بشیر احمد منتخب
فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 فروری 2025ء ) سالانہ انتخابات 2025 کے سلسلہ میں پریس کلب میں فوٹو جرنلسٹ کا جنرل ہاؤس منعقد ہوا جس میں 38 کے قریب فوٹو جرنلسٹ نے شو ہینڈ سے عہدیداروں کومنتخب کر لے فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے تمام عہدیداروں کو بلامقابلہ منتخب قرار دیدیا گیا۔صدر کیلئے محمد طاہر نجفی ، جنرل سیکرٹری کیلئے تایا بشیر احمد ،سینیئر نائب صدر کیلئے جاوید مہیش ، نائب صدر رانا لیاقت علی۔(جاری ہے) فنانس سیکرٹری کیلئے تصور عباس ، جوائنٹ سیکرٹری کیلئے ملک سعید اور رانا عدنان ، انفارمیشن سیکرٹری عقیل پرویز،ممبران گورننگ باڈی کیلئے علی حسن،ساگر،شبیر، قیصر اقبال،رومان رومی،شیخ شرافت،عثمان بٹ، شوکت لازر، مرزا ہارون،کو بلامقابلہ کامیاب قرار دیدیاگیا پریس...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ پر سابق کرکٹرز کی جانب سے تنقید کا سلسلہ جاری ہے، قومی ٹیم کے سابق کرکٹر باسط علی نے ایک مرتبہ پھر بابراعظم سے اوپننگ کروانے کی مخالفت کردی۔ ایونٹ میں بطور دفاعی چیمپئین داخل ہونیوالی پاکستانی ٹیم کے اسکواڈ پر تشویش تاحال برقرار ہے، آل راؤنڈر فہیم اشرف، اوپننگ میں فخر زمان کیساتھ بابراعظم کی شمولیت اور ایک اسپنر منتخب کرنے پر 15 رکنی ٹیم زیر بحث ہے۔ سابق کرکٹر باسط علی نے اپنے یوٹیوب چینل پر اوپننگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر بابراعظم اچھی کارکردگی دکھاتے ہیں تو وہ کہیں گے کہ انھوں نے پاکستان قربانی دی لیکن اگر ناکام ہوئے تو سیدھا جواز ہوگا زبردستی اوپن کروایا...
ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم پشاور میں قریباً 20 برس بعد میچز کروانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے اپریل میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 2 میچز پشاور میں کروانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے نمائندے نے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا، جہاں پولیس حکام نے انہیں سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ مزید پڑھیں: قذافی اسٹیڈیم میں تیاریاں مکمل، وزیراعظم 7 فروری کو افتتاح کریں گے، محسن نقوی پولیس حکام کے مطابق، غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے گراؤنڈ، پویلین ایریا، ہوٹل روٹ اور اسٹیڈیم کے اطراف میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ عوام کی سہولت...
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے پی ٹی آئی کو 8 فروری کو ملک گیر احتجاج کی بجائے کسی ایک جگہ پر جلسہ جلوس کرنے کی اجازت دینے کی پیشکش کی گئی ہے، تاہم پی ٹی آئی حکومتی رابطوں اور پیشکش پر خاموش ہے اور اس نے ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت 8 فروری کو پی ٹی آئی کا احتجاج رکوانے کیلئے متحرک ہوگئی، اپوزیشن کے سامنے مختلف آپشن رکھ دیئے۔ ذرائع کے مطابق 8 فروری کا احتجاج رکوانے کیلئے حکومت کے پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت سے بیک ڈور رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔ حکومت نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی بحالی کے ضمن میں پیشگی کے طور پر...
---فائل فوٹو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مسلم لیگ ن کے دفتر کو جلانے کے 2 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ جج ارشد جاوید نے مقدمات کی سماعت کی جس میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری کی حاضری مکمل کرائی گئی۔پی ٹی آئی رہنماؤں پر کارکنوں کو جلاؤ گھیراؤ کے لیے اُکسانے کا الزام ہے۔ 9 مئی کیس کے 10 مجرمان کو اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سزائیں سنادیںکل 17 مجرمان کیخلاف 10 مئی کو ایف آئی آر 626/24 درج کی گئی تھی, نامزد ملزمان میں سے ایک ملزم کو بعد از تفتیش بری کر دیا گیا۔ دورانِ...
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز — فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کینسر سے بچاؤ کے عالمی دن پر پیغام جاری کیا ہے۔مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کینسر کی تشخیص اور علاج کے بارے میں عوامی شعور و آگاہی ضروری ہے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان میں کینسر کے باعث ہونے والی شرحِ اموات تشویش ناک ہے، کینسر سے بچاؤ کے لیے ہر سطح پر ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کینسر کا سستا علاج یقینی بنانے کا اعادہوزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کینسر کی جلد تشخیص اور سستے علاج کو یقینی بنانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ اُنہوں نے...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ماضی کی فاش غلطیوں اور فیصلوں کی وجہ سے ہمارے فورسز کے جوان اور افسر جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قلات حملے میں ہمارے 18 جوان شہید ہوئے، میں نے حملے کے زخمیوں سے ملاقات کی، وہ بہت حوصلے سے بات کررہے تھے، ہمارے شہید اور غازی پاکستان کی حفاظت کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماضی میں کچھ فاش غلطیاں اور غلط فیصلے ہوئے، ہزاروں دہشتگردوں کو چھوڑا گیا، اس وجہ سے ہمارے جوان اور افسر آج دوبارہ قربانیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے قلات حملے اور کل پشاور میں پولیو...
پشاور میں پی ٹی آئی کے ترجمان شیخ وقاص اکرم کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے چلینج کیا کہ ہمارے صوبے میں سب سے زیادہ کام اور نفع ہورہا ہے، آپ باقی تین صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو بلا کر کارکردگی کا جائزہ لے سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ آرمی چیف سے مسائل پر بات ہوتی ہے کیونکہ ملٹری اسٹیبلشمنٹ ہر کام میں شامل ہے، چیف آف آرمی اسٹاف نے این ایف سی ایوارڈ کا اجلاس بلانے کی یقین دہانی کرائی ہے اس لیے اب سپریم کورٹ نہیں جارہے۔ پشاور میں پی ٹی آئی کے ترجمان شیخ وقاص اکرم کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے...
پاکستان ریلوے نے جدیدیت کی جانب انقلابی قدم بڑھا دیا ہے اور دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق رابطہ ایپلیکیشن تیار کر لی ہے پارلیمنٹ ہاؤس میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی رائے ریلوے کا اجلاس چیئرمین رائے حسن نواز کی صدارت میں ہوا جس میں ریلوے حکام نے بھی شرکت کی۔سیکریٹری ریلوے نے کمیٹی کو بتایا کہ اب جب پوری دنیا الیکٹرانک ریلوے کی طرف جا رہے ہے تو پاکستان ریلوے کو بھی اس جدت سے ہم آہنگ کرنے کے لیے رابطہ ایپلیکیشن تیار کر لی ہے۔انہوں نے بتایا کہ رابطہ اپیلیکشن کے ذریعے گھر بیٹھے سیٹ کی بکنگ کے علاوہ دیگر معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں اور 5 سے 6 ماہ میں ریلوے کی تمام کوچز کو اس...
ڈویژنل جنرل سیکرٹری سید محمد وصی ارتضیٰ زیدی نے ڈویژنل کارگردگی رپورٹ پیش کی، جس کے بعد یونٹس نے کارکردگی رپورٹس پیش کیں اور توسیع تنظیم و دیگر معاملات پر گفتگو کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ڈیرہ غازی خان ڈویژن کا دوسرا اجلاس عمومی جامپور ضلع راجن پور میں ڈویژنل صدر محمد سلیمان کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں ڈویژن بھر سے یونٹ کے صدور و جنرل سیکرٹریز اور نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں خصوصی شرکت مرکزی تعلیم سیکرٹری حسین رضا نے کی۔ اس موقع پر ڈویژنل جنرل سیکرٹری سید محمد وصی ارتضیٰ زیدی نے ڈویژنل کارگردگی رپورٹ پیش کی، جس کے بعد یونٹس نے کارکردگی رپورٹس پیش کیں اور توسیع تنظیم و دیگر معاملات...
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں جھگڑے کے بعد جوڑے کو پولیس اسٹیشن میں شادی کرنا پڑگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سورت شہر میں ایک جوڑے کی شادی کا آغاز تو ہال میں ہوا تاہم اس کا اختتام تھانے میں ہوا۔شادی ہال میں جوڑے کی شادی کی تمام رسومات مکمل ہوگئی تھیں لیکن صرف گلے میں ہار ڈالنے باقی تھے کہ شادی کو اچانک روک دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس شادی میں دُلہا کے گھر والوں نے مبینہ طور پر تقریب میں کھانا ختم ہونے کی وجہ سے اسے روکا۔ ،ڈپٹی کمشنر کے مطابق دونوں خاندانوں میں کھانے کی مبینہ کمی پر جھگڑا ہوا جس کے بعد دُلہا کے خاندان نے شادی کی باقی رسم کرنے...
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ کینسر قابل علاج مرض ہے اور مناسب احتیاط سے بچاؤ بھی ممکن ہے۔ کینسر سے بچاؤکے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ کینسر کی تشخیص اور علاج کے بارے میں عوامی شعور و آگاہی اشد ضروری ہے، پاکستان میں کینسر کے باعث ہونے والی شرح اموات تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ کینسر سے بچاؤ کیلئے ہر سطح پر ہر فرد کو اپنا کردارادا کرنا ہوگا، کینسر کے باعث اپنی ماں کو کھونے کاغم کبھی نہیں بھول سکتی، کینسر کے علاج کیلئے پاکستان کا پہلا سرکاری ہسپتال لاہور میں زیر تکمیل ہے، نواز شریف کینسر ہسپتال میں ہرسٹیج کے ہر مریض کو...
ملکی معیشت پر بڑا بوجھ بننے والی قومی ایئرلائن پی آئی اے کی نجکاری کی باتیں 2014 سے کی جا رہی ہیں تاہم یہ عمل اب تک مکمل نہیں ہوسکا ہے، حکومت نے جلد نجکاری کے لیے پی آئی اے قرض کا بوجھ کم کرنے کے لیے 80 فیصد سے زائد قرض ایک دوسری کمپنی کو منتقل کرتے ہوئے پی آئی اے سی ایل کے نام سے ایک الگ کمپنی تشکیل دی جس پر قرض کا بوجھ کم رہ گیا۔ گزشتہ سال 31 اکتوبر کو ایک مرتبہ پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولی کا بھی انعقاد کیا گیا تاہم خریداری میں دلچسپی لینے والی صرف ایک کمپنی نے اس میں حصہ لیا اور وہ بھی صرف 10 ارب...
عبدالجلیل جان نے کہا کہ شوکت یوسفزئی کا بیان ہمارے موقف کی تائید ہے اور ہم اُن کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمیعت علمائے اسلام خیبر پختونخوا کے ترجمان نے کہا ہے کہ کے پی حکومت فارم 47 سے ہی وجود میں آئی اور علی امین گنڈاپور اس سے بھی آگے کی چیز ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام خیبر پختونخوا کے ترجمان عبدالجلیل جان نے کہا کہ شوکت یوسفزئی کا بیان ہمارے موقف کی تائید ہے اور ہم اُن کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ ہمارا مؤقف ہے کہ 2024ء کے انتخابات دھاندلی زدہ ہیں، امید ہے جلد ہی دوسرے صوبوں سے ایسی آوازیں اٹھنا شروع ہوجائیں گی۔ ...
ویب ڈیسک: فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے ایکسپورٹ سہولت اسکیم کی آڑ میں کروڑوں کا فراڈ پکڑ لیا۔ ایکسپورٹ سہولت اسکیم کی آڑ میں 97 کروڑ 70 لاکھ روپے کی بڑی ٹیکس چوری پکڑی گئی۔ ڈائریکٹر کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ ساؤتھ شیراز احمد کے مطابق 2 جعلساز کمپنیوں کے گٹھ جوڑ سے قیمتی دھات کے سانچوں کی درآمد میں ای ایف ایس کا غلط استعمال ہوا۔ جعلساز کمپنیوں نے قیمتی دھات کے 47 کنٹینرز درآمد کیے۔ ایک ہزار 560 میٹرک ٹن مال غائب کرکے 111 میٹرک ٹن ظاہر کیا۔ایک جعلساز کمپنی نے 49کروڑ 90لاکھ اور دوسری کمپنی نے 47کروڑ 80لاکھ روپے کا ٹیکس چوری کیا۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس - منگل 04...
ویب ڈیسک: پشین بائی پاس کے قریب نجی ہسپتال میں گیس لیکیج کے دھماکے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع پشین میں بائی پاس کے قریب نجی ہسپتال میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا جس میں 7 افراد زخمی ہوگئے، دھماکے سے ہسپتال کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا، دیواریں اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے افراد کو دیگر ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس - منگل 04 فروری, 2024 پولیس اور سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
آئی ایل ٹی 20 میں دبئی کیپیٹلز پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر قابض WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز دبئی:شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے آخری گروپ میچ میں دبئی کیپیٹلز نے بالنگ اور بیٹنگ دونوں میں اعلیٰ کارکردگی دکھاتے ہوئے ڈیزرٹ وائپرز کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی ۔ کیپیٹلز کی جانب سے قیس احمد نے 25 رنز دیکر 4 وکٹیں حاصل کیں اور کھیل کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔ جبکہ گلبدین نائب نے ناقابل شکست 55 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر بہترین آل راؤنڈرز میں سے ایک کی حیثیت سے اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس جیت سے کیپیٹلز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر...
سٹیٹ بینک اور تمام مالیاتی ادارے 5 فروری بروز بدھ کو بند رہیں گے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان، سٹیٹ بینک بینکنگ سروسز آف پاکستان سمیت تمام شیڈولڈ بینک اور مالیاتی ادارے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں عام تعطیل کی وجہ سے 5 فروری بروز بدھ کومکمل طور پر بند رہیں گے۔ مالیاتی اداروں میں کسی قسم کا کوئی مالیاتی لین دین یا معاشی کاروبار نہیں ہو گا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے باضابطہ سرکلر بھی جاری کر دیا گیا ۔
عالمی شہرت یافتہ بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی بیٹی، آرادھیا بچن نے اپنی صحت سے متعلق جھوٹی اور گمراہ کن معلومات پھیلانے والوں کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آرادھیا بچن کی جانب سے دہلی ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر کی گئی ہے جس میں مختلف ویب سائٹس سے ان کے بارے میں پھیلائے گئے جھوٹے دعوے اور ویڈیوز ہٹانے کی استدعا کی گئی ہے۔ یہ درخواست عدالت کے گزشتہ حکم کی پیروی میں دائر کی گئی، جس میں گوگل سمیت دیگر تفریحی ویب سائٹس اور یوٹیوب چینلز کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ آرادھیا بچن سے متعلق تمام جھوٹے اور مبالغہ آمیز مواد کو فوری طور پر ہٹا دیں۔ پہلی درخواست...
مغربی کنارے میں ایک مسلح حملہ آور نے اسرائیلی فوج کے اہلکاروں کی دوڑیں لگوا دیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی کنارے کے علاقے تیاسیر میں اسرائیلی فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ ہوا ہے۔ اسرائیلی فوجی حملہ آور کو روکنے میں ناکام رہے۔ دوبدو جھڑپ میں 8 فوجی شدید زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔ حملہ آور چیک پوسٹ پر اسرائیلی فوجیوں کو زیر کرنے کے بعد ملٹری کمپاؤنڈ میں داخل ہوگیا اور وہاں بھی اہلکاروں سے جھڑپ ہوئی۔ ملٹری کمپاؤنڈ میں بھی اسرائیلی فوج تاحال حملہ آور کو روکنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔ حملہ آور فوجیوں کو چکمہ دینے میں کامیاب ہوگیا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حملہ آور ابھی کمپاؤنڈ میں...
ویب ڈیسک: انسداد دہشتگری عدالت راولپنڈی بینچ نے بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر توہین عدالت کی دو درخواستوں پر اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو 6 فروری کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ بشریٰ بی بی نے اپنے فیصل ملک ایڈووکیٹ اور غلام حسنین مرتضیٰ ایڈووکیٹ کے ذریعے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی 2 درخواستیں دائر کی ہیں۔ درخواستوں میں موقف اپنایا گیا کہ یکم فروری کی سماعت میں عدالتی حکم کے باوجود بشریٰ بی بی کو عدالت پیش نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل توہین عدالت کا مرتکب ہوا ہے۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس - منگل 04 فروری, 2024 انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ...
تحریکِ انصاف جس بے تابی کے ساتھ مذاکرات کی میز پر آئی تھی، اُسی شتابی کے ساتھ رُخصت ہوگئی۔ 23 دسمبر کو شروع ہونے والا سلسلۂِ مذاکرات، تین نشتوں کے بعد 23 جنوری کو ختم ہوگیا۔ کبھی کرکٹ کے ایک بے ہُنر کھلاڑی کے بارے میں لطیفہ نما سی حکایت سُنا کرتے تھے۔ وہ اپنی باری آنے پر بلّا اٹھائے میدان میں اُترنے لگتا تو سُلگتا ہوا سگریٹ منہ سے نکال کر کسی دوسرے کھلاڑی کو تھماتے ہوئے کہتا ’’ذرا پکڑ، میں ابھی آیا۔‘‘ بالعموم وہ پہلی یا دوسری گینڈ پر آئوٹ ہوکر پویلین کو لوٹتا اور دوست سے اپنا اَدھ جَلا سگریٹ واپس لے کر کش لگانے لگتا۔ پی۔ٹی۔آئی کا بھی پارلیمنٹ کے ’’کانسٹی ٹیوشن روم‘‘ میں مذاکرات کی...
برطانوی حکومت کی جاری کردہ ایک لیک رپورٹ کاتجزیہ کیاگیاہے،جس میں انتہاپسندی کی بڑھتی ہوئی لہرکے اثرات نے مختلف سیاسی،سماجی اورثقافتی گروپوں کومتاثرکیاہے اور نسوانی دشمنی، ہندو قوم پرستی اور’’مینوسفیر‘‘کوانتہاپسندی کے نئے ذرائع کے طور پر شناخت کیاگیاہے۔یہ رپورٹ گزشتہ موسم گرمامیں ہونے والے فسادات کے بعدتیارکی گئی تھی اوراس میں ان عوامل کاذکر کیاگیاہے جومعاشرتی عدم استحکام اورانتہا پسندی کی طرف لوگوں کومائل کرتے ہیں۔ گزشتہ موسم گرما کے فسادات کے بعد ’’یوویٹ کوپر‘‘کی طرف سے افشا رپورٹ میں ہندو قوم پرستی، بدعنوانی اور ’’مینوسفیئر‘‘کوانتہاپسندی کی افزائش کی بنیادوں کے طورپرشناخت کیاگیاہے۔ ’’یوویٹ کو پر ‘‘ ایک برطانوی سیاست دان ہے۔ لیبرپارٹی کے رکن، کوپر 1997ء سے پونٹیفریکٹ ، کیسل فورڈ اور ناٹنگلی، اس سے قبل نارمنٹن، پونٹیفریکٹ اور...
گو کہ میں جانتا ہوں کہ میدان جہاد سجا ہو تو، ’’شہید‘‘ یا ‘‘ ’’غازی‘‘ کا اعزاز مجاہد کے لئے کسی قیمتی ترین تمغے سے کم نہیں ہوا کرتا،ہم نے سوویت یونین کو جہادیوں کی جہادی یلغار کے سامنے بے بسی کے ساتھ بکھرتے اپنی آنکھوں سے دیکھا ،امریکہ اور اس کے حواریوں کو ذلت ورسوائی کے ساتھ کابل سے فرار ہوتے ساری دنیا نے دیکھا ’’شام‘‘سے ظالموں اور قاتلوں کا فرار ہونا تو ابھی کل کی بات ہے، سال پہلے اسرائیلی نیتن یاہو اور امریکی جو بائیڈن جس ’’حماس‘‘کا نام و نشان مٹانے کی دھمکیاں دیتے نہیں تھکتے تھے،آج ذلت ورسوائی کی تصویر بنے اسی حماس کے ساتھ مذاکرات کرنے پر مجبور ہیں،یہ اگر مظلوم مسلمانوں اور جہاد...
قرآن کریم ہم پڑھتے بھی ہیں سنتے بھی ہیں اور کچھ نہ کچھ یاد بھی کرتے ہیں، سوال یہ ہے کہ ہم قرآن کریم کو کس غرض اور مقصد کے لیے پڑھتے ہیں اور اسے اصل میں کس مقصد کے لیے پڑھنا چاہیے؟ اس کا اپنا مقصد اور ایجنڈا کیا ہے جس کے لیے اللہ تعالیٰ کے اس پاک کلام کو پڑھنے اور سننے کی ضرورت ہے۔ ہم عام طور پر قرآن کریم کو چند مقاصد کے لیے پڑھتے ہیں جن کا تذکرہ اس وقت مناسب سمجھتا ہوں، مثلاً: قرآن کریم پڑھنے سے ہمارا ایک مقصد یہ ہوتا ہے کہ نماز ہم پر فرض ہے اور نماز میں قرآن کریم پڑھنا ضروری ہے اس لیے ہم تھوڑا بہت قرآن...
کسی بھی کام کرنے کے لئے چار چیزوں کا ہونا لازمی ہوتا ہے ۔اول موقع، دوم شوق ، سوئم عزم اور چہارم خلوص نیت۔ یہ چار امر یک جا ہو جائیں تو کامیابی کو کوئی نہیں روک سکتا۔ہم جس دور میں جی رہے ہیں یہ خالص سائنس و ٹیکنالوجی کا دور ہے ،ہر قدم پر ایک نئی دریافت کا در کھلتا ہے۔ کون اس در پر دستک دیتا ہے اور کسے یہ اذن ملتا ہے کہ اپنے حصے کا کام کر جائے ، یہ اس کے ہاتھ میں ہے جو دلوں کے حال جانتا ہے کہ حصول نیت دکھاوہ اور ریاکاری ہے یا تعبیر خواب ۔۔۔! جو زمام اقتدار رکھنے والوں کی آنکھوں میں سجا ہے۔پنجاب کی جواں عمر وزیر...
انسان وہ مخلوق ہے جس کی حقیقت کو جسمانی، حیاتیاتی، نفسیاتی، جمالیاتی، فلسفیانہ، اخلاقی اور روحانی زاویوں سے پرکھا جا سکتا ہے۔ مگر یہ سب پہلو اس وقت مکمل تصویر پیش کرتے ہیں جب انسان کو ایک جامع وحدت کے طور پر دیکھا جائے۔ انسانیت کا تصور محض ایک سادہ تعارف نہیں بلکہ ایک آفاقی سچائی ہے جو ارتقائی شعور اور روحانی بیداری پر مبنی ہے۔ قرآنِ حکیم میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ’’اور جب تیرے رب نے فرشتوں سے کہا: میں زمین میں ایک خلیفہ بنانے والا ہوں۔‘‘ (البقرہ: 30) انسان کو اللہ تعالیٰ نے اپنی خلافت کے لیے منتخب فرمایا اور اسے ایسی خصوصیات سے نوازا جنہوں نے اسے تمام مخلوقات پر فضیلت دی۔ یہی وجہ ہے کہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 فروری 2025ء) دنیا کے نقشے پر ایک نیا ملک، پاکستان، کے وجود میں آنے سے ایک ہفتے قبل سات اگست 1947 کو قائد اعظم محمد علی جناح نئی دہلی کے صفدر جنگ ہوائی اڈے سے اپنے خوابوں کی سرزمین کے لیے روانہ ہوئے۔ وائسرائے لارڈ ماؤنٹ بیٹن کے طیارے نے انہیں، ان کی چھوٹی بہن فاطمہ جناح، اے ڈی سی سید احسان اور دیگر قریبی عملے کے افراد کو کراچی پہنچا دیا۔ کیا جناح کی مسلم لیگ اور بی جے پی میں کوئی تعلق ہے؟ نئی دہلی میں محمد علی جناح کا 10 اورنگزیب روڈ (اب اے پی جے عبدالکلام روڈ) پر عالیشان بنگلہ تھا۔ پاکستان جانے سے پہلے جناح نے اپنا...
’میری زندگی خوبصورت بنانے کا شکریہ‘، شادی کی سالگرہ پر شاہین آفریدی کا اہلیہ کے لیے محبت بھرا پیغام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے شادی کی دوسری سالگرہ پر اپنی اہلیہ سے اظہارِ محبت کیا ہے جسے صارفین کی جانب سے سراہا جا رہا ہے اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ انشا آفریدی کے ہمراہ ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ یقین کرنا مشکل ہوتا ہے کہ آپ کے ساتھ 2 سال گزر گئے، میں نے کبھی اس قدر گہرے انداز سے محبت اور اس رشتے کا تصور بھی نہیں کیا تھا، لیکن آپ نے یہ حقیقت بنا دیا‘۔ یہ بھی پڑھیں: اہلیہ سے لڑائی ہو جائے تو بیٹیاں کس کا ساتھ دیتی ہیں،...