فلم ’جاٹ‘ باکس پر آفس ہر تو کوئی بڑی کامیابی حاصل نہ کرسکی لیکن فلم کے اداکار سنی دیول اور رندیپ ہودا ایک بڑی مشکل میں پھنس گئے۔

بھارت میں مذہبی شدت پسندی میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ جس کے اثرات سے اب فلم انڈسٹری بھی محفوظ نہیں رہی ہے۔

بھارتی پنجاب کے شہر جالندھر کے تھانے میں فلم ’جاٹ‘ کی کاسٹ اور فلمسازوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔

جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ فلم کے ایک منظر سے مسیحی برادری کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق ہدایتکار اور پروڈیوسر نے جان بوجھ کر یہ فلم گڈ فرائیڈے اور ایسٹر کے دوران ریلیز کی۔

شکایت کنندہ نے مؤقف اختیار کیا کہ مسیحی مقدس دنوں میں جان بوجھ کر فلم کا ریلیز کرنا اور متنازع سین شامل کرنے کا مقصد اشتعال انگیزی ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اپنا گھر بنانے کے لئے قرضہ ، بڑی مشکل آسان ہوگئی

لاہور (نیوز ڈیسک) اپنا گھر بنانے کے لئے قرضے کے حصول میں اہم پیش رفت سامنے آئی، اپنی چھت اپنا گھر پروگرام لون کا پروسس مزید تیز کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنی چھت اپنا گھر منصوبے کے تحت مختصرترین مدت میں گھر بننے کا ریکارڈ قائم ہوا، کوئی حکومت 5سال میں اتنےگھر نہیں بناسکی جتنے 5ماہ میں بن گئے۔

5 ماہ میں 28 ہزار 219 گھرانوں کو 30 ارب کے بلاسود قرضے مل گئے، اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔

مریم نواز نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام لون کا پروسس مزیدتیز کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے گھروں کی تعمیر کا ٹارگٹ ہر صورت پورا کرنے کا حکم دے دیا۔

اجلاس میں عوام کی دلچسپی کے پیش نظر دوسرا کمرشل بینک شامل کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔

منصوبے کے تحت 23 ہزار 500 سے زائد گھر تکمیل کےآخری مراحل میں داخل ہوگئے ہیں، مریم نواز نے کہا کہ پروگرام کے تحت لون کی تقسیم کےعمل میں حائل رکاوٹیں دورکی جائیں ، بے گھر افراد کواپنی چھت فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔
مزیدپڑھیں:آٹے کے بعد روٹی کی قیمتیں بھی کم کردی گئیں

متعلقہ مضامین

  • مسیحی برادری (کل )ایسٹر کا مذہبی تہوار مذہبی جوش و خروش سے منائے گی
  • فلم ’جات‘ سے متنازعہ مناظر ہٹا دیے گئے، فلم سازوں نے معذرت کر لی
  • اپنا گھر بنانے کے لئے قرضہ ، بڑی مشکل آسان ہوگئی
  • اداکارہ عینا آصف سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر کیوں؟
  • فلم جاٹ کی مایوس کن کارکردگی کے باوجود سنی دیول نے سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا
  • فواد خان کی بالی ووڈ میں واپسی فلم عبیر گلال کا میوزک لانچ: دبئی منتقل ہندو انتہا پسندوں کی مخالفت شدت اختیار کر گئی
  • پاکستان کا ایران سے بارٹر پالیسی پر نظر ثانی کا فیصلہ، 1200ایرانی ٹرک سرحد پر پھنس گئے
  • اسلام آباد میں شدید ژالہ باری سے نقصان: ’ ایسا لگ رہا تھا جیسے کوئی نشانے لے کر مار رہا ہو‘
  • 48 سالہ رندیپ ہوڈا نے دیر سے شادی کرنے کی وجہ بتادی