2025-03-17@04:42:17 GMT
تلاش کی گنتی: 7988
«ایک جنکشن»:
(نئی خبر)
جعفر ایکسپریس پر دہشتگردانہ حملے کی پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں نے مذمت کی ہے اور دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرایوب کا بیان: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں بی ایل اے نے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو یرغمال بنایا۔ ہم بی ایل اے کے اس حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ آج وقفہ سوالات مؤخر کرتے اور اس واقعے پر بات کرتے۔ عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بلوچستان واقعہ انٹیلیجنس کی ناکامی ہے۔ بلوچستان پر بات ہورہی ہے اور حکومتی اراکین گپ شپ کررہے ہیں۔ پچاس سو دہشت گرد اکٹھے کیسے ہوتے ہیں؟ دہشتگردوں کو کس نے...
بلوچستان میں گزشہ روز جعفر ایکسپریس پر ہونے والے دہشت گردوں کے حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے، آپریشن کے دوران اب تک 30 دہشت گردوں ہلاک ہوگئے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 190 مسافروں کو بازیاب کروا لیا جبکہ بقیہ یرغمالیوں کے پاس خودکش بمبار بیٹھے ہوئے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق عورتوں اور بچوں کی خود کُش بمباروں کے ساتھ موجودگی کی وجہ سے آپریشن میں انتہائی اختیاط برتی جا رہی ہے.باقی ماندا دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔جعفر ایکسپریس ٹرین کی تین سے چار بوگیوں میں آپریشن کلیئر کر لیا گیا ہے۔ٹرین 11 مارچ کی صبح ساڑھے نو بجے کوئٹہ سے روانہ ہوئی تھی، جب...
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 مارچ ۔2025 )برطانوی پولیس نے سمندری حدود میں امریکی تیل برداربحری جہاز میں بڑے پیمانے پر آتشزدگی کے بعد قتل عام کے شبہے میں ایک 59 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے حادثے میں عملے کا ایک رکن لاپتہ ہے جس کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ ہلاک ہوگیا ہے. برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق تحقیقات شروع کردی گئی ہیں کہ کارگو جہاز نے جیٹ فیول لے جانے والے ٹینکر کو ٹکر کیوں ماری کیونکہ علاقے کے سمندری اور جنگلی حیات کو ممکنہ نقصان پہنچنے کا خدشہ برقرار ہے.(جاری ہے) آپریشن کی قیادت کرنے والے برطانوی کوسٹ گارڈ نے اس حادثے میں 36 افراد کو بچا لیا تھا جن میں امریکی...
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ایک لاکھ ہنر مند نوجوانوں کی ٹریننگ اور جاب پلیس منٹ کا ٹارگٹ دے دیا وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا ہنر مند نوجوانوں کو ترجیحی بنیادوں پر کاروبار کارڈ اور کاروبارفنانس لون دینے کی ہدایت وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہنر مند افرادی قوت بیرون ملک بھیجنے کے لئے جامع پلان طلب کر لیا نجی اشتراک سے دوردراز علاقوں کے نوجوانوں کے لئے سکلز آن ویل پراجیکٹ متعارف کرانے کا فیصلہ ٹرانس جینڈر کے لئے سکل ڈویلپمنٹ کا پروگرام”پہچان“ جاری، 1600ٹرانس جینڈر کی ٹریننگ ٹیکسٹائل، میک اپ اور بیگ سٹیج پروڈکشن ٹریننگ حاصل کرنے والے ٹرانس جینڈر کو 8ہزار روپے ماہانہ دیا جارہا ہے پنجاب میں پلگ اینڈ پلے کال سنٹرز کے قیام کی منظوری آئی بی ای...
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ دہشتگردی کرنے والے مٹھی بھر لوگ ہیں جنہیں ختم کرنے کی صلاحیت ہماری سیکیورٹی فورسز کے پاس موجود ہے۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو ان کا کہنا تھا کہ ان خاندانوں کیساتھ اس مشکل وقت میں اظہار افسوس اور دلی ہمدردی کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے قانون نافذ کرنے والے ادارے اور سیکیورٹی فورسز ان معاملات کو اچھے طریقے سے ڈیل کر رہی ہیں، جب کوئی شخض مسلح ہو کر بات کرے تو اس سے سیاسی بات نہیں ہوسکتی، مسلح لوگوں کیساتھ طاقت سے ہی بات ہوسکتی ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ جب تک آپ انتشار کو ختم نہ کریں ڈائیلاگ نہیں...
اپنے بیان میں صوبائی امیر کاشف سعید شیخ نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اور حکمرانوں کی جانب سے ہر مسئلے کا حل طاقت کے استعمال سے کرنے کے نتیجے میں آج ملک شدید سیاسی، معاشی اور سیکورٹی مسائل کا شکار ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے، سول اور سیکورٹی اہلکاروں کو یرغمال بنانے سمیت درجنوں افراد کی ہلاکت کے واقعے پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران ٹولہ، سیکورٹی ادارے عوام کو ”سب ٹھیک ہے“ کی خبریں سناتے رہے، لیکن بلوچستان اور کے پی دہشتگردی کی آگ میں جل رہے ہیں، معصوم اور بے گناہ لوگوں کو دہشتگردی کا نشانہ...
اسلام ٹائمز: جب قاضی صاحب مقررہ تاریخ پر تشریف لائے اور انکی زیارت ہوئی تو وہ ڈیل ڈول، ریش، لباس اور حلیے سے کسی طرح بھی ایک شیعہ عالم نہیں لگتے تھے، لیکن مجلس سے پہلے اور بعد جتنی دیر ہمارے پاس رہے، اپنی گفتگو اور انتہائی مشفقانہ رویئے کیوجہ سے محفل میں بیٹھے افراد کے دل و دماغ پر چھاتے چلے گئے۔ ایک ایک جملے کیساتھ دس دس دعائیں دیتے تو پاس بیٹھے افراد کا دل چاہتا کہ کاش محفل جمی ہی رہے اور قاضی صاحب بولتے اور دعائیں دیتے ہی رہیں۔ 1996ء کی یہ مجلس قاضی صاحب کو ہمارے گاؤں کی سالانہ مرکزی مجلس کا حصہ بنا گئی اور وہ ایک طویل عرصے تک پڑھتے رہے۔ تحریر: محمد...
قومی اسمبلی اجلاس: پی ٹی آئی کا جعفر ایکسپریس حملے پر بولنے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس)قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کو جعفر ایکسپریس حملے پر بولنے کی اجازت نہیں ملی جس پر پی ٹی آئی نے احتجاج کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس پریذائیڈنگ آفیسر عبدالقادر پٹیل کی صدارت میں شروع ہوا۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے نکتہ اعتراض پر بلوچستان میں ریل گاڑی پر دہشت گرد حملے پر بولنے کی کوشش کی تاہم عبدالقادر پٹیل نے بولنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا اور کہا کہ صدارتی خطاب پر بحث کے دوران بلوچستان کی صورتحال پر بات کرلینا۔...
ویب ڈیسک : وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے جعفر ایکسپریس واقعے میں ملوث عناصر کو جلد کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کردی گئی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیرِ صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے جعفر ایکسپریس پر دہشتگردانہ حملے سے متعلق بریفنگ دی ۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ حملہ ناقابلِ برداشت ہے، دہشتگردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، دہشتگرد ایک انچ پر بھی قابض نہیں رہ سکتے، دہشتگردانہ کارروائی کا مقصد پرتشدد ماحول کا تاثر قائم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر طرح کی کنفیوژن سے نکل کر دہشتگردی کے خلاف جنگ سے لڑنا ہوگا، دشمن عناصر بلوچستان کے امن کو تباہ نہیں کرسکتے انہیں...
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس کے کئی مسافر اب تک یرغمال ہیں، جنہیں دہشت گردوں کے چنگل سے نکالنے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر ریلوے کو نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے ٹیلیفون کیا اور جعفر ایکسپریس ٹرین کو ہائی جیک کرنے کی مذمت کی اور واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ کوشش ہے مسافروں کو بحفاطت بازیاب کروا لیا جائے، یرغمال مسافروں میں خواتین اور بچے ہونے کی وجہ سے انتہائی احتیاط سے کوشش کی جارہی ہے۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ دہشت گردی کا گریٹ پلان امریکی اسرائیلی بھارتی گٹھ جوڑ کا نتیجہ...
وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ حکومت کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی جس میں مختلف شعبوں میں ہونے والی اہم پیشرفت اور کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا۔ تقریب میں صوبائی وزرا، مشیران، معاونین خصوصی، اراکین اسمبلی، بیوروکریٹس اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اپنے خطاب کے دوران مراد علی شاہ نے اس بات پر زور دیا کہ صوبائی حکومت کے تمام اقدامات پارٹی قیادت کے وژن کے مطابق ہیں، سندھ حکومت نے ڈیجیٹلائزیشن پر توجہ مرکوز کی ہے جس سے خطے میں ٹیکنالوجی کی حالت بدل گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سندھ میں زرعی ٹیکس کے نفاذ کی تیاریاں، وزیراعلیٰ نے گرین سگنل دیدیا انہوں نے ٹیکنالوجی میں ہونے...
اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ نے شرکاء کو جعفر ایکسپریس اور بلوچستان کی امن و امان سے متعلق بریفنگ دی۔ اسلام ٹائمز۔ جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد بلوچستان کی امن و امان کی صورتحال سے متعلق کوئٹہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں جعفر ایکسپریس سے متعلق بریفنگ اور سکیورٹی پر بحث ہوئی۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری، آئی جی ریلوے پولیس طاہر رائے سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ ڈی جی پی آر کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے جعفر ایکسپریس پر دہشت گردانہ حملے سے متعلق اجلاس کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے متعلقہ حکام کو کارروائی کا حکم...
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مارچ 2025ء ) جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا آپریشن تاحال جاری ہے اور اس دوران کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر درجنوں تابوت پہنچا دیئے گئے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ ریلوے سٹیشن سے 200 سے زیادہ تابوت ریلیف ٹرین پر بولان کی جانب روانہ کیے جا رہے ہیں، اس سلسلے میں آج ایک ریلیف ٹرین کوئٹہ سے بولان کی جانب روانہ کی جا رہی ہے جس میں مختلف سامان موجود ہے، انتظامیہ کی جانب سے پلیٹ فارم پر اب تک 90 خالی تابوت لائے گئے جنہیں اس ٹرین میں روانہ کیا جائے گا، تاہم ٹرین کی روانگی سے قبل اس پر...
وزیرِاعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی— فائل فوٹو وزیرِاعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیرِ صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس میں جعفر ایکسپریس واقعے میں ملوث عناصر کو جلد کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کر دی گئی۔جعفر ایکسپریس پر دہشت گردانہ حملے سے متعلق ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ نے بریفنگ دی۔وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ حملہ ناقابلِ برداشت ہے، دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، دہشت گرد ایک انچ پر بھی قابض نہیں رہ سکتے، اس کارروائی کا مقصد پُر تشدد ماحول کا تاثر قائم کرنا ہے۔ جعفر ایکسپریس حملہ:دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری، 190 یرغمالی رہا، 30 دہشتگرد ہلاک کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر گزشتہ روز بولان میں دہشت گردوں کے حملے...
امریکا نے غیر قانونی تارکین وطن کو ایک بار پھر خبردار کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز واشنگٹن (شاہ خالد) امریکا نے ایک بار پھر غیر قانونی تارکین وطن کو خبردار کیا ہے کہ وہ خود ہی امریکا سے واپس چلے جائیں۔ یہ بات ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملکی سرحدوں کو مزید محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں اس لیے بہتر ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن خود ہی امریکا سے واپس چلے جائیں، امریکا میں غیر قانونی تارکین وطن کی تاریخی ملک بدری جاری ہے۔ امریکی ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا کہ ملک اس وقت معاشی اصلاحات...
ویب ڈیسک: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے بلوچستان میں ٹرین کو یرغمال بنانے کے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ حافظ نعیم نے ایک بیان میں کہا کہ یرغمالیوں کی باحفاظت واپسی حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بار بار حالات کی سنگینی کی نشاندہی کرتی رہی لیکن حکمران طبقہ سنجیدگی اختیار کرنے کے بجائے صرف بڑھکیں مارتا رہا۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے حقیقی مسائل کو حل کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔ بلوچ نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کرنا ہوگا تاکہ احساس محرومی کا خاتمہ کیا جا سکے۔ جعفر ایکسپریس حملہ ؛ نہتے شہریوں اور مسافروں پر حملے غیر اِنسانی اور...
ایک گیمر نے 4 منٹ اور 54.565 سیکنڈز میں 1985 کے کلاسک سپر ماریو کا پورا گیم ختم کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا۔ نفٹسکی جو کہ ایک امریکی گیمر ہے جس کے اپنے نام متعدد ریکارڈز ہیں، نے کہا کہ اس ریکارڈ کو حاصل کرنا ماریو کھیلنے کے برسوں اور اس کی تکنیک کو بہتر بنانے کے گھنٹوں کا نتیجہ تھا تاکہ ملی سیکنڈز کے فرق کو بھی ہٹانے کے لیے ہر ممکن چال شامل ہو۔ انہوں نے کہا کہ میں اس قول کو اب حق سمجھتا ہوں کہ پریکٹس میں کامل بناتی ہے۔ انہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ اس قول پر عمل کرنا کتنا ضروری ہے، اس بات سے اندازہ لگائیں کہ میں اپنا کم...
قاہرہ: مصر کی معروف اسلامی درسگاہ جامعہ الازہر کے عالم ڈاکٹر احمد کریمہ نے کہا ہے کہ مرد کو دوسری شادی کا مکمل حق حاصل ہے، اور شرعی قانون اس کے لیے کسی اضافی جواز کا تقاضا نہیں کرتا۔ ان کے مطابق، بیوی کو چاہیے کہ وہ شوہر کو دوسری شادی کی ترغیب دے اور اس میں اس کا ساتھ دے۔ عرب میڈیا کے مطابق، ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جامعہ الازہر میں تقابلی فقہ کے پروفیسر ڈاکٹر احمد کریمہ نے وضاحت کی کہ دوسری شادی مباح عمل ہے، جو نہ تو فرض ہے، نہ واجب، نہ ناپسندیدہ اور نہ ہی حرام۔ شریعت میں اس کی اجازت انصاف کی شرط پر دی گئی ہے، اور ہر مرد...
اسلام آباد: محکمہ وائلڈ لائف نے بغیر لائسنس شیر کو گھر میں رکھنے پر ایک اور شخص گرفتار کر لیا۔ ترجمان محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق پولیس کی مدد سے ملزم نعمان کو گرفتار کرکے شیر برآمد کیا گیا۔ گزشتہ روز بھی محکمہ وائلڈ لائف نے اقبال ٹاون میں چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار اور شیر برآمد کیا تھا، شہری اظہر محمود کے خلاف بغیر لائسنس شیر رکھنے پر مقدمہ بھی درج ہوا تھا۔ گرفتار ہونے والے افراد نے سوشل میڈیا پر شیر کی پوسٹ لگائی تھی، محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے ویڈیوز سامنے آنے پر کاروائی کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر منظور ہونے والے نئے قانون کے تحت بغیر لائسنس شیر رکھنے، اس...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اور دنیا کے امیر ترین شخص، ایلون مسک کے لیے 2025 کا مالی سال کچھ زیادہ اچھا ثابت نہیں ہو رہا۔ رواں سال اب تک ان کی دولت میں 132 ارب ڈالرز کی کمی ہو چکی ہے۔ 10 مارچ کو ٹیسلا کے حصص کی قیمت میں 15 فیصد کمی ہوئی، جس کے نتیجے میں مسک کو ایک ہی دن میں 29 ارب ڈالرز کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ اس وقت ان کی مجموعی دولت 301 ارب ڈالرز تک آ گئی ہے، جبکہ سال 2025 کا آغاز انہوں نے 433 ارب ڈالرز کے ساتھ کیا تھا۔ دسمبر 2024 میں مسک کی دولت 486 ارب ڈالرز کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی تھی، مگر 2025...
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان نے وزیر ریلوے کو ٹیلی فون کرکے واقعہ کی مذمت کی اور کہا کہ عوام کے جان مال کی حفاظت کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کا ایک پیج پر آنا ناگزیر ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کو ٹیلی فون کیا اور جعفر ایکسپریس کو دہشت گردوں کے ہاتھوں ہائی جیک کرنے کے اندوہناک سانحہ کی مذمّت کی۔ لیاقت بلوچ نے زخمی ہونیوالے مسافروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کا گریٹ پلان امریکی اسرائیلی بھارتی گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے، تاہم عوام کے جان مال کی حفاظت کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 مارچ 2025ء) وہ ماہرین جو دریائے سندھ کے نظام سے مزید نہریں نکالنے، خاص طور پر چولستان نہر کی فزیبلٹی تیار کرنے میں سرگرم رہے ہیں، کہتے ہیں کہ یہ منصوبہ قابل عمل نہیں ہے اور حکام کو اس بارے میں کافی عرصہ پہلے ایک رپورٹ میں آگاہ کر دیا گیا تھا۔ یہ رپورٹ گرین پاکستان منصوبے کی درخواست پر تیار کی گئی تھی۔ حال ہی میں صدر آصف علی زرداری نے حکومت کی جانب سے دریائے سندھ کے نظام سے مزید نہریں نکالنے کے منصوبے سے متعلق یکطرفہ پالیسیوں پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایسے فیصلے وفاق پر ’’سنگین دباؤ‘‘ پیدا کر رہے ہیں۔ سندھ نہروں کا...
کوئٹہ (نیوزڈیسک) کوئٹہ میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا آپریشن تاحال جاری ہے، کلیئرنس آپریشن میں 190 مسافروں کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا جبکہ 27 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، کلیئرنس آپریشن کے باعث دہشتگرد چھوٹی ٹولیوں میں تقسیم ہوگئے ہیں۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ باقی مسافروں کی بحفاظت رہائی کیلئے سکیورٹی فورسز کوشاں ہیں، دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگرد افغانستان میں اپنے سہولت کاروں سے رابطے میں ہیں، دہشت گردوں میں خود کش بمبار بھی موجود...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )جے یو آئی (ف) کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ کا بانی پی ٹی آئی کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا۔نجی ٹی وی جیونیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کامران مرتضیٰ نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے یہ بیان سامنے آیاہے کہ جو ہمارا ساتھ دے گا احسان نہیں کرے گا تو وہ یہ بات ہم تک پہنچادیں تاکہ ہم ایک دوسرے کو انگیج نہ کریں اور یہی بات ہم مولانا فضل الرحمان کو بھی بتادیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم اتحاد میں کچھ شرائط کے ساتھ چلنے کو تیا رہوں گے مگر کسی پارٹی کے ساتھ چلنا ہماری مجبوری نہیں۔ طلاق یافتہ بیٹیاں بھی اپنے...
جعفر ایکسپریس حملہ: سکیورٹی فورسز نے 190 مسافر بازیاب کرالیے، 30 دہشت گرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز کوئٹہ : بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے، 190 مسافروں کو بازیاب کرا لیا گیا جبکہ 30 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، اب تک سکیورٹی فورسز نے 190 مسافروں کو دہشت گردوں سے باحفاظت بازیاب کروا لیا ہے جبکہ اب تک 30 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے کے دہشت گرد افغانستان میں اپنے سہولت کاروں سے...
بھارتی ٹیلی ویژن اور سوشل میڈیا کی معروف اداکارہ جنت زبیر نے اپنے دیرینہ دوست فیصل شیخ کو انسٹاگرام پر اَن فالو کردیا ہے۔ اس اقدام نے دونوں کے درمیان بریک اپ کی افواہوں کو ہوا دی ہے۔ 23 سالہ جنت زبیر بھارت کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں، جو ڈرامے کی ایک قسط کا معاوضہ 18 لاکھ تک وصول کرتی ہیں۔ ان کی پیشہ ورانہ کامیابیوں کے ساتھ ساتھ، ان کی ذاتی زندگی بھی ہمیشہ سے مداحوں کی توجہ کا مرکز رہی ہے۔ خاص طور پر، ان کے ٹک ٹاک اسٹار فیصل شیخ کے ساتھ تعلقات پر اکثر بحث ہوتی رہی ہے۔ تاہم، اب ایسا لگتا ہے کہ دونوں کے درمیان تعلقات میں...
جعفر ایکسپریس حملے کے بعد بھارتی میڈیا کے ساتھ پی ٹی آئی سوشل میڈیا پر بھی پروپیگنڈا مہم چلائی جا رہی ہے۔ بھارتی میڈیا حسب روایت جعفر ایکسپریس پر حملے سے متعلق سفید جھوٹ اور بے بنیاد پروپیگنڈا پھیلانے میں مصروف ہے۔ بلوچستان میں حملے کے بعدپاکستان دشمن عناصر بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے گمراہ کن پروپیگنڈا پھیلانے میں بھارت کے ساتھ شامل ہو گئے ہیں۔ دہشت گردی کے افسوس ناک واقعے کے بعد بھارتی میڈیا آپے سے باہر ہوگیا کیوں کہ بغیر تصدیق کے معلومات پھیلانا بھارتی میڈیا کا پرانا وتیرہ ہے ، جس کے ساتھ ساتھ ملک دشمن عناصر بھی اپنے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز پر بھارتی میڈیا کا ساتھ دے رہے ہیں۔ ایک...
فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق امریکی ڈالرز کی غیر قانونی خریدوفروخت میں ملوث 3 گرفتار ملزمان کی شناخت واصف احمد ، عثمان مقبول اورعلی جوہن بھوجانی کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کو چھاپہ مارکارروائی میں کراچی سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان سے 7 ہزار امریکی ڈالر برآمد ہوئے۔ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان سے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہونے کے شواہد بھی برآمد کر لیے گئے۔ ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش کا آغاز کردیا...
صحافیوں سے اپنی ایک گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ سلامتی کونسل عالمی امن کیلئے اپنی ذمے داریوں پر عمل کرے گی اور بعض ممالک کی مہم جوئی و ماحول سازی کا حصہ نہیں بنے گی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے حکومتی وفد کے اجلاس کے دوران صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" کا اعلیٰ ایرانی حکام کے لئے لکھا گیا خط ابھی تک ہم تک نہیں پہنچا۔ تاہم یہ خط جلد ہی کسی عرب ملک کے ایلچی کے ذریعے ہمیں تہران پہنچایا جائے گا۔ اس موقع پر سید عباس عراقچی نے ایران کی یورینیم افزودگی کے حوالے سے سلامتی کونسل میں...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینیٹر عرفان صدیقی نے اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) بیان میں عمران خان پر تنقید کی ہے۔ اپنے بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملے اور سیکڑوں مسافروں کے اغوا کی مذمت کے بجائے، عمران خان کا اپنا بچا کھچا وزن، خواتین اور معصوم بچوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے دہشت گردوں کے پلڑے میں ڈال دینا نہایت ہی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اُٹھتے بیٹھتے دوسروں کواپنی حدود یاد دلانے والے کی اپنی بھی کچھ حدود ہیں یا نہیں؟ Post Views: 1
ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا میں بھی مفت سولر سسٹم اسکیم کے لیے 25 لاکھ 38 ہزار درخواستیں موصول ہو گئیں۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر اسفندیار نے مفت سولر سسٹم کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ قرعہ اندازی کے بعد ایک لاکھ 30 ہزار گھرانوں کو مفت سولر سسٹم دیں گے جبکہ قرعہ اندازی کے بعد احساس اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے تصدیق کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سسٹم میں 585 واٹ سولر پلیٹ، ایک بیٹری، 3 بلب اور 2 پنکھے شامل ہیں۔ جبکہ سسٹم میں انورٹر کی جگہ ایک چارجر دیا جائے گا۔ جعفر ایکسپریس حملہ ؛ نہتے شہریوں اور مسافروں پر حملے غیر اِنسانی اور مذموم عمل ہے؛ صدر مملکت اسفندیار نے...
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مختلف سیاسی جماعتوں اور تنظیموں پر پابندی لگانا کشمیر میں بھارتی حکام کے آہنی ہاتھوں سے چلنے والے رویے کا ایک اور مظہر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی وزارت خارجہ نے بھارتی حکام کی جانب سے عوامی ایکشن کمیٹی اور جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کو پانچ سال کے لیے غیر قانونی قرار دینے کی مذمت کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کی قیادت ممتاز سیاسی اور مذہبی رہنما میر واعظ عمر فاروق کر رہے ہیں، جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کی بنیاد بھی ایک اور قابل ذکر سیاسی اور مذہبی رہنما مولانا محمد عباس انصاری نے رکھی تھی۔ حالیہ فیصلے سے کالعدم کشمیری سیاسی جماعتوں اور تنظیموں...
سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ یرغمالی بنانے کے کسی بھی واقعے کی مذمت کرتے ہیں، ٹرین کے مسافر یرغمالی بنانے کی صورتِحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کی جانب سے پاکستان میں مسافر ٹرین پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی گئی ہے۔سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ یرغمالی بنانے کے کسی بھی واقعے کی مذمت کرتے ہیں، ٹرین کے مسافر یرغمالی بنانے کی صورتِحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ یو این کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے مطالبہ کیا ہے کہ یرغمالیوں کو فوراً رہا کیا جائے۔ یاد رہے کہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر گزشتہ روز بولان میں دہشت گردوں کے حملے کے...
بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد پاکستان دشمن عناصر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے گمراہ کن اور جھوٹے پروپیگنڈے میں مصروف ہوگئے ہیں۔ دہشتگردی کے اس افسوسناک واقعہ پر بھارتی میڈیا آپے سے باہر ہوگیا، بغیر تصدیق معلومات پھیلانا بھارتی میڈیا کا پرانا وتیرہ ہے۔ ’بھارتی سوشل میڈیا ایکٹویسٹ‘ را اور عالمی سطح پر ڈیکلیرڈ کالعدم تنظیم بی ایل اے کے پیغامات سوشل میڈیا پر پھیلانے میں مصروف ہیں۔ جبکہ جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد بھارتی ذرائع ابلاغ پر مسلسل من گھڑت اور جھوٹا پروپیگنڈے کا پرچار ہونے لگا ہے۔ بھارتی ٹی وی چینلز نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی خبر جو عالمی سطح پر ڈیکلیرڈ کالعدم دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کے سوشل...
پاکستان ریلوے نے جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد بلوچستان کیلئے ٹرین سروس معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر علی بلوچ نے بتایا کہ بلوچستان کے لیے تمام مسافر اور مال بردار ٹرینیں اس وقت تک معطل رہیں گی، جب تک سکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے علاقے کی کلیئرنس نہ دے دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں، حالت معمول پر آنے تک ٹرین سروس عارضی طور پر معطل رہے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز دہشتگردوں نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے مسافروں کو یرغما ل بنا لیا تھا تاہم سکیورٹی فورسز نے کلیئر آپریشن کے دوران...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مارچ 2025ء ) وزیر ریلوے حنیف عباسی نے تصدیق کی ہے کہ جعفر ایکسپریس کے کئی مسافر اب تک یرغمال ہیں جنہیں دہشتگردوں سے بازیاب کروانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے وزیر ریلوے سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، اس دوران انہوں نے جعفر ایکسپریس ٹرین کو ہائی جیک کرنے کی مذمت کی اور واقعے پر افسوس کا اظہار کیا، اس موقع پر وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ یرغمال مسافروں مین خواتین اور بچے ہونے کی وجہ سے انتہائی احتیاط سے کوشش کی جارہی ہے، کوشش ہے مسافروں کو بحفاطت بازیاب کروالیا جائے۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا...
کوئٹہ: بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد بھارتی میڈیا اور مخصوص سوشل میڈیا اکاؤنٹس بے بنیاد پروپیگنڈا پھیلانے میں مصروف ہو گئے۔ بغیر کسی تصدیق کے من گھڑت خبروں اور جعلی ویڈیوز کا سہارا لے کر پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، بھارتی سوشل میڈیا ایکٹویسٹ اور کالعدم تنظیم بی ایل اے کے حامی سوشل میڈیا اکاؤنٹس اس حملے کی غلط معلومات کو پھیلانے میں پیش پیش ہیں۔ بھارتی میڈیا نے حسبِ روایت جعلی اور پرانی ویڈیوز کے ذریعے پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا مہم تیز کر دی۔ دفاعی ماہرین کے مطابق، بھارتی میڈیا نے جعفر ایکسپریس حملے کی خبر کالعدم بی ایل اے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے براہِ راست لی اور...
بالی ووڈ کے دو بڑے ستارے شاہ رخ خان اور سلمان خان کے مداحوں کے لیے حال ہی میں ایک ایسی خبر سامنے آئی ہے جس نے انہیں ہلا کر رکھ دیا۔ ماہر نجوم سشیل کمار سنگھ نے دونوں اداکاروں کی موت کی پیشگوئی کردی ہے، جس پر سوشل میڈیا پر مداحوں کا غم و غصہ دیکھنے کو ملا۔ شاہ رخ خان اور سلمان خان بالی ووڈ کے وہ نام ہیں جن کی ہر فلم ریلیز پر تھیٹرز ہاؤس فل ہوجاتے ہیں۔ لیکن اب ان کے کیریئر کی کامیابیوں اور ناکامیوں سے آگے بڑھ کر ایک نجومی نے ان کی موت کی پیشگوئی کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔ حال ہی میں سدھارتھ کنن کو دیے گئے ایک...
اسلام آباد: جعفر ایکسپریس پر حملے کے واقعے کے بعد وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان واقعے کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے اور اسلام آباد پولیس لائنزکے باہر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس لائنز، آئی جی آفس سے ملحق سڑک کو ایک طرف سے بند کردیا گیا ہے جب کہ پولیس لائنز کو جانے والی شاہراہ پر گیٹ کو بھی بند کردیا گیا ہے۔ پولیس لائنز کے باہر پولیس کمانڈوز کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔ اسلام آباد پولیس لائنز کے باہر کنکریٹ کے بلاکس رکھ کر خار دار تاریں بچھادی گئی ہیں۔
کوئٹہ: دہشت گردوں سے بازیاب ہونے والے جعفر ایکسپریس کے مسافروں نے آنکھوں دیکھا حال سنایا ہے جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔ بازیاب ہونے والے ایک مسافر نے روداد سناتے ہوئے بتایا کہ حملے کے وقت ہر طرف چیخ و پکار تھی، ہم سب جان بچانے کے لیے ٹرین کے فرش پر لیٹ گئے تھے اور پھر اسی دوران فائرنگ کے ساتھ دھماکے ہوئے۔ مسافر نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں نے کہا کہ سب لوگ نیچے اتر جائیں، لوگ نہیں اتر رہے تھے لیکن میں اپنے بچوں کو لیکر اتر گیا، میں نے کہا جب وہ کہہ رہے ہیں کہ نیچے اترو تو پھر اتر جانا چاہیے ورنہ اندر آ کر بھی مارنا شروع کریں گے۔ انہوں...
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2025ء)جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس معطل کر دی گئی۔ریلوے حکام کے مطابق آج کوئٹہ سے کوئی بھی ٹرین تاحکم ثانی نہیں چلے گی، سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ٹرین سروس معطل کی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملے اور 500 مسافروں کو یرغمال بنانے کے بعد کلیئرنس آپریشن میں اب تک 27 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے جبکہ 155 مسافروں کو بازیاب کروا لیا گیا۔(جاری ہے) ٹرین صبح ساڑھے نو بجے کوئٹہ سے روانہ ہوئی، جب ٹرین گڈالار اور پیرو کنری کے علاقے سے گزری تو وہاں نامعلوم مسلح افراد نے ٹرین...
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2025ء)کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر گزشتہ روز بولان میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد سے اب تک سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔گزشتہ روز شروع کیے گئے آپریشن میں اب تک 155 یرغمال مسافروں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے جبکہ 27 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 37 زخمیوں کو طبی امداد کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے خودکش بمباروں کو یرغمالی مسافروں کے پاس بٹھا دیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ خودکش بمباروں نے عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنایا ہوا ہے، خودکش بمباروں نے 3 مختلف جگہوں پر عورتوں اور...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آبادی بڑھنے کی شرح 2 فیصد سے 9 فیصد پر آ چکی ہے، آبادی بڑھنے کی شرح پر بریک لگایا گیا تھا لیکن دوبارہ ایکسیلیٹر پر پاوں رکھ دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق اڑان پاکستان سے متعلق تقریب میں خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھاکہ یہ ملک بنا تو وسائل نہیں تھے لیکن آج ساتویں ایٹمی طاقت ہے، آج 250 سے زیادہ یونیورسٹیاں ہیں، ہمارا مقصد ہے کہ ہر صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے مراکز قائم کریں۔ان کا کہنا تھاکہ آج چین کی فی کس آمدنی 16 ہزار ڈالر اور ہماری فی کس آمدنی 1600 ڈالر ہے،...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ دو قدم ہمارے ساتھ چل کر چھوڑنے والا خود اپنا نقصان کرے گا، قوم انہیں معاف نہیں کرے گی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ کل جو واقعہ اڈیالہ کے باہر ہوا یہ عام بات ہے، وہاں کوئی دوست موجود تھا، اس نے اس کو ریکارڈ کیا اور بات کو بڑا کیا ۔ نعیم حیدر پنجوتھا ہمارے اہم رکن ہیں اور انہوں نے پی ٹی اے ورکرز اور ان کے کیسز کے حوالے سے کافی کام کیا ہے۔ ہم مرکزی فیصلے سے اتفاق بھی کرلیں تو اپنی رائے...
پاکستان نے ’جموں کشمیر اتحاد المسلمین‘ اور ’عوامی ایکشن کمیٹی‘ پر بھارتی حکومت کی جانب سے عائد کردہ 5 سالہ پابندی کو مسترد کر دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی ان دو تنظیموں پر غیر قانونی تنظیموں کے زُمرے میں پابندی لگائی ہے۔ عوامی ایکشن کمیٹی کی قیادت معروف سیاسی اور مذہبی لیڈر میر واعظ عمر فاروق جبکہ جموں کشمیر اتحاد المسلمین کی بنیاد رکھنے والے مذہبی اور سیاسی قائد مولانا محمد عباس انصاری تھے جو 2022 میں اپنے انتقال تک اس جماعت کی قیادت کرتے رہے۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت کشمیری سیاسی جماعتوں پر عائد پابندی فوری ہٹائے، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان ترجمان کے مطابق ان دو جماعتوں پر پابندیوں...
ایک بار کسی نے کہا تھا کہ، ’’یہ معاشرہ بڑا منافق ہے کہ غریب کے سچ پر بھی اعتبار نہیں کرتا اور امیر کے جھوٹ پر بھی صداقت کی مہر لگا دیتا ہے۔‘‘ واقعی غربت، ایک تلخ حقیقت اور کڑوا سچ یے جو پوری انسانیت کا المیہ ہے۔ لوگ آپ کے حالات سے ہاتھ ملاتے ہیں، آپ سے نہیں۔ زندگی میں ہر دکھ اور تکلیف برداشت کی جا سکتی ہے، مگر غربت ایسا بوجھ ہے جو انسان کی خودداری، عزتِ نفس، اور خوابوں کو بے دردی سے روند دیتا ہے۔ جب آپ کے پاس وسائل اور دولت نہ ہو تو دنیا کا رویہ بدل جاتا ہے۔ آپ کی بات کا وزن کم ہو جاتا ہے، اور لوگ آپ کو...
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حکومت سندھ کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کردی۔ اس حوالے سے تقریب وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، ارکانِ اسمبلی، بیوروکریٹس، سول سوسائٹی کے نمائندے شریک ہوئے۔ مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہم جو بھی کچھ کرتے ہیں وہ قیادت کے وژن کے مطابق کرتے ہیں، سندھ حکومت نے ڈیجیٹلائیزیشن پر فوکس کیا ہے، جب ہم پڑھتے تھے تو اس وقت ٹیکنالوجی پرانی تھی اب دور تبدیل ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے ہاری کارڈ کا اجراء کیا، ہاریوں کو ڈیجیٹل کے ذریعی رجسٹرڈ کیا گیا، پچھلے ایک سال میں اٹھائیس ارب...
دین اسلام میں حقوق اللہ اور حقوق العباد دونوں کو پورا کرنے کی تلقین کی گئی ہے ہم کلمہ گو مسلمان حقوق اللہ کا تو اہتمام کرتے ہیں الحمدللہ نماز ، روزہ ، حج اور زکوٰۃ میں بھرپور فرض شناسی کی کوشش کرتے ہی ہیں لیکن حقوق العباد کے معاملے میں اکثریت اس کی قطعاً کوئی پرواہ نہیں کرتی حالانکہ اللہ کے بندوں پر حقوق کا مسئلہ تو اللہ تعالیٰ رب العالمین ذوالجلال کے اپنے سپرد ہے جو اپنی عبادات میں کمی کوتاہیوں کو پچھتاوے اور استغفار کے بعد معافی تلافی کر سکتا ہے ۔لیکن بندوں کے حقوق پورے نہ کرنے کی سزا اور پکڑ تو بڑی سخت ہو گی اس کا مطلب یہ ہرگز نہ لیا جائے کہ انسان...
لاہور(نیوز ڈیسک)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا بھی 14 مارچ سے شروع ہونیوالے نیشنل ٹی20 کپ سے دستبردار ہونے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کپتان محمد رضوان اور مڈل آرڈر بیٹر بابراعظم کے ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے کے بعد فاسٹ بولر نسیم شاہ کی بھی ایونٹ میں شرکت کا کوئی امکان نہیں ہے۔ قبل ازیں اسکواڈز کے اعلان میں فاسٹ بولر کا نام بھی شامل تھا تاہم انہوں نے اچانک ٹورنامنٹ کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ بابراعظم اور نسیم شاہ دونوں ہی نیوزی لیںڈ کیخلاف اعلان کردہ ٹی20 اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں تاہم دونوں کرکٹر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں حصہ لیں گے۔ بابر نے گزشتہ سال ٹی20 میں پاکستان...
اقوام متحدہ نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملہ کرکے مسافروں کو یرغمال بنانے کے واقعے کی مذمت کرکے یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا ہے کہ ہم نے مسافر ٹرین کے واقعے کی رپورٹس دیکھیں، ہم یقیناً یرغمال بنائے جانے کی مذمت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے مسافروں کو یرغمال بنایا ہوا ہے ہم ان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ انہیں رہا کریں۔ ترجمان سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ہم اس معاملے میں ہونے والی پیش رفت سے کا جائزہ بھی لے رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: بلوچستان: جعفر ایکسپریس کو آزاد کرانے کے لیے فورسز کا...
لاہور: جعفر ایکسپریس کے متاثرین کی معلومات کے لیے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر ہیلپ ڈیسک قائم کر دی گئی۔ ترجمان ریلویز کے مطابق کسی بھی مسافر سے متعلق تمام معلومات ہیلپ ڈیسک سے معلوم کی جا سکتی ہیں، راولپنڈی ہیلپ ڈیسک کوئٹہ اور پشاور کنٹرول سے رابطے میں ہے۔ ریلوے اسٹیشن کوئٹہ کے انکوائری آفس میں ایمرجنسی سیل بھی قائم کر دیا گیا ہے تاہم مزید معلومات کے لیے 0819201210، 0819201211 اور 117 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ کوئٹہ کا ٹرین آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا ہے جسے سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد بحال کیا جائے گا۔ مزید پڑھیں؛ جعفر ایکسپریس حملہ؛ کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس معطل واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ سے پشاور...
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ 26 نومبر احتجاج کیس میں کئی ملزمان ہیں کسی ایک کی ضمانت سے عدالت کا مائنڈ ڈسکلوز ہوسکتا ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے26 نومبر احتجاج کیس میں شیرافضل مروت کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے شیرافضل مروت کی عبوری ضمانت میں 29 اپریل تک توسیع کردی۔ جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ریمارکس دئیے کہ ہر ایف آئی آر میں 50،50 ملزمان ہیں۔ ابھی تک تفتیش مکمل نہیں ہوسکی۔ ہم نے ضمانت بعد از گرفتاری بڑی مشکل سے نمٹائی۔ ایک آدھ ضمانت پر فیصلہ سنانے سے عدالت کا مائنڈ ڈسکلوز ہوسکتا ہے۔ شیرافضل مروت نے عدالت کو بتایا...
سیکرٹری داخلہ سے ملاقات میں امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز نے کہا کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی بدولت پنجاب میں خود کو محفوظ تصور کرتے ہیں۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے پنجاب بھر کو محفوظ بنا رہے ہیں، دہشتگردوں کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پرعمل پیرا ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل سے امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز نے سول سیکرٹری لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پنجاب میں امن و امان کی صورتحال اور سکیورٹی اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیت بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی قونصل جنرل نے چیمپئنز ٹرافی کے پُرامن انعقاد پر بھی مبارکباد دی۔ امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز نے کہا کہ قانون نافذ کرنیوالے...
حسن علی: لیاقت بلوچ کاوزیرریلوےحنیف عباسی سے ٹیلیفونک رابطہ، لیاقت بلوچ کی جعفرایکسپریس ٹرین کوہائی جیک کرنےکےاندوہناک سانحہ کی مذمت کی۔ نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ مرکزی نائب امیرجماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے حنیف عباسی کو ٹیلی فون کیا، وفاقی وزیرریلوےحنیف عباسی کا کہنا تھا کہ کئی مسافر ابھی تک یرغمال ہیں،مسافروں کو باحفاظت بازیاب کرانے کی کوشش جاری ہے ۔لیاقت بلوچ نےریلوےپریم یونین کےصدرشیخ محمدانورکو بھی فون کیا، لیاقت بلوچ نےٹرین ڈرائیورامجدیاسین کی شہادت پرلواحقین سے اظہارتعزیت کیا۔ جعفر ایکسپریس حملہ ؛ نہتے شہریوں اور مسافروں پر حملے غیر اِنسانی اور مذموم عمل ہے؛ صدر مملکت
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نادرا نے پاکستان کا پہلا “ڈی میٹریلائزڈ ڈیجیٹل شناختی کارڈ”متعارف کرایا ہے۔یہ اجراء اسلام آباد میں منعقدہ نادرا کی سلور جوبلی تقریب کے دوران کیا گیا۔اپنے تحریری پیغام میں وفاقی وزیر اخلہ سید محسن رضا نقوی نے پاکستان کے پہلے ڈی میٹریلائزڈ ڈیجیٹل شناختی کارڈ کے اجرا کو ڈیجیٹل شناخت کی تبدیلی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اس فیچر کو پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں ضم کرنے کے بعد شہری اپنے شناختی کارڈ اپنے اسمارٹ فونز میں محفوظ کر سکیں گے۔ادھر جلد ہی ایک ڈیجیٹل تصدیقی نظام متعارف کرایا جائے گا جو مختلف خدمات کے لئے محفوظ اور فوری تصدیق کی سہولت فراہم کرے گا۔اس اقدام کاپہلا مرحلہ رواں سال...
دہشت گردی ایک مہلک ناسور ہے جو انسانی معاشروں کو کھوکھلا کر رہا ہے۔ یہ نہ صرف افراد کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالتی ہے بلکہ ایک پُرامن اور ترقی یافتہ سماج کی تشکیل میں بھی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کسی ایک ریاست کا معاملہ نہیں بلکہ پوری انسانیت کا مسئلہ ہے۔ اگر قرآنِ مجید، فلسفہ، اور تاریخ کے تناظر میں اس مسئلے کا جائزہ لیا جائے تو اس کی جڑیں انسانی نافرمانی، ظلم، ناانصافی اور اخلاقی زوال میں نظر آتی ہیں۔ قرآنِ کریم ظلم، فساد اور ناحق قتل و غارت کی سخت مذمت کرتا ہے۔ سورۃ المائدہ میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ’’جس نے کسی ایک انسان کو بغیر کسی وجہ کے قتل...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 مارچ 2025ء) پاکستان کے صوبے بلوچستان میں منگل کے روز مشکاف ٹنل کے پاس جعفر ایکسپریس پر عسکریت پسندوں کے حملے کے بعد سے سکیورٹی اہلکاروں اور ریل مسافروں کو یرغمال بنانے کی ایک غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے۔ سکیورٹی اہلکاروں کے ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اب تک تقریبا ڈیڑھ سو مسافروں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے اور یرغمال بنائے گئے افراد کی ایک بڑی تعداد کو بچانے کے لیے کلیرئنس آپریشن اب بھی جاری ہے۔ بلوچستان ٹرین حملہ: ’مسافر یرغمال، سکیورٹی فورسز کا آپریشن‘ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ جو افراد بچ کر نکلے ہیں، وہ فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں...
اسلام آباد/ کوئٹہ (ویب ڈیسک) جعفر ایکسپریس پر حملے میں دہشت گردوں سے رہائی پانے والے ایک مسافر نے اظہار تشکُّر کیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق بازیاب ہونے کے بعد ویڈیو بیان میں مسافر نے واقعے سے متعلق بتایا کہ اچانک فائرنگ ہوئی لیکن اللّٰہ کا شکر ہے کہ فوج اور ایف سی ہمت کرکے ہمیں با حفاظت یہاں لے آئے۔یرغمالی کے مطابق یہ فوجیوں اور ایف سی والوں کی ہی ہمت تھی کہ ہمیں بازیاب کرا کر یہاں تک باحفاظت پہنچا دیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملے اور 500 مسافروں کو یرغمال بنانے کے بعد کلیئرنس آپریشن میں اب تک 27 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے...
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پرحملے کی شدید مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کی ہائی جیکنگ کی شدید مذمت کی ہے اور یرغمال بنائے گئے افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفان دوجارک کے مطابق گوتریس نے واضح کیا کہ شہریوں پر حملے ناقابل قبول ہیں اور عالمی برادری کو ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔ منگل کے روز بلوچستان میں مبینہ بلوچ مسلح افراد نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کیا۔ یہ ٹرین کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی اور اس میں تقریباً...
ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا کوئی دین مذہب نہیں، ہم اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہیں۔ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جعفر ایکسپریس کے واقعے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔ ہم اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہیں ۔ دہشتگردی ایک ناسور ہے اور دہشتگرد کا کوئی مذہب کوئی دین نہیں ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اس کے خلاف اکٹھے ہوں۔ ہم اپنے عام شہریوں، سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی بہت لاشیں اٹھا چکے ہیں ۔ یہ حکومت بہت ہی نکمی ہے۔ وزیروں مشیروں کی فوج ایسے اکٹھی کی ہوئی ہے جیسے ریوڑیاں بٹ...
نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کی ہائی جیکنگ کی شدید مذمت کی ہے اور یرغمال بنائے گئے افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفان دوجارک کے مطابق گوتریس نے واضح کیا کہ شہریوں پر حملے ناقابل قبول ہیں اور عالمی برادری کو ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔ منگل کے روز بلوچستان میں مبینہ بلوچ مسلح افراد نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کیا۔ یہ ٹرین کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی اور اس میں تقریباً 500 مسافر سوار تھے۔ حملہ گُدالار اور پیرو کونڑی کے درمیان کیا گیا، جس کے بعد ٹرین کو پٹری سے اتار کر قبضہ کر...
پشاور: ہائی کورٹ نے قائم مقام چیف جسٹس اور ججز سنیارٹی متاثر ہونے کے خلاف درخواست سے متعلق وکیل کی استدعا منظور کرلی۔ جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس فضل سبحان پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے قائم مقام چیف جسٹس ہائیکورٹ اور ججز سنیارٹی متاثر ہونے کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ دورانِ سماعت وکیل ملک سلیمان ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ ہم نے ججز سنیارٹی متاثر ہونے اور قائم مقام چیف جسٹس کی تعیناتی کو چیلنج کیا ہے۔ ہم نے سنیارٹی لسٹ سے متعلق ضروری دستاویزات جمع کی ہیں، رجسٹرار آفس نے ان پر اعتراض لگایا ہے۔ وکیل کے مطابق ہمیں کاپی ابھی تک نہیں ملی، کاپی مل جائے...
کراچی: کریم آباد انڈر پاس میں کام کے دوران چوکیدار نے اسسٹنٹ کک کے سر پر آہنی راڈ مار کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عزیزآباد کے علاقے ایف بی ایریا کریم آباد انڈر پاس میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب جھگڑے کے دوران آہنی راڈ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت 30 سالہ محمد حسن ولد میر حسن کے نام سے ہوئی۔ جاں بحق ہونے والے شخص کے بھائی عبد اللہ نے بتایا کہ مقتول غیر شادی شدہ تھا اور اس کا تعلق میرپور خاص سے تھا۔ وہ اور اس کا بھائی حاجی شیر جان موسیٰ...
کراچی: گارڈن نشتر روڈ پر کار چور کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب باغ ہالار نشتر روڈ پر کار چور کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ زخمی اہلکار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت شیراز علی ولد عزیز خان کے نام سے کی گئی۔ پولیس کے مطابق ملزم نے عزیز بھٹی تھانے کی حدود میں گلشن اقبال سے ایک سیاہ رنگ کی کار چوری کی تھی۔ اس کار کا ٹریکر ایک کمپنی کے ذریعے فعال تھا جس کی مدد سے پولیس کو اطلاع ملی کہ چوری شدہ کار گزری کے راستے گارڈن کی طرف بڑھ رہی ہے، جیسے ہی گارڈن پولیس نے چیکنگ کے...
مشہور بھارتی سٹکام ‘تارک مہتا کا الٹا چشمہ’ کے ناظرین اُس وقت حیران رہ گئے جب منگل کے روز جاری کردہ پرومو میں ٹپو اور سونو کی شادی کا انکشاف ہوا۔ پرومو میں دونوں کرداروں کو روایتی شادی کے لباس میں دکھایا گیا ہے، جہاں ٹپو نے اعلان کیا: “ہماری شادی ہوگئی، ہمیں آشیرواد دیجیے۔” چمپکللال اور جیٹھالال نے سونو کو اپنی بہو کے طور پر قبول کر لیا، جبکہ بھڑے نے ٹپو سے کہا، “تم میرے داماد کبھی نہیں بن سکتے!” اس پرومو کے بعد مداحوں میں تجسس اور حیرت کی لہر دوڑ گئی ہے۔ کچھ کا ماننا ہے کہ یہ محض بھڑے کا خواب ہو سکتا ہے، جبکہ دیگر کا خیال ہے کہ گوکلدھام سوسائٹی کے سیکریٹری...
پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ اشنا شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ کس طرح ایک کاسمیٹک سرجری کی وجہ سے ان کا چہرہ بگڑ گیا تھا۔ حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں کاسمیٹک پروسیجرز پر بات کرتے ہوئے اشنا شاہ کا کہنا تھا کہ وہ اب کاسمیٹک سرجری کروانے سے بہت ڈرتی ہیں کیونکہ ایک بار انہوں نے فلرز کروائے تھے جو چہرہ خراب ہونے پر نکلوانے پڑگئے تھے۔ اداکارہ نے بتایا کہ انہیں نیند کے مسائل کا سامنا رہتا ہے جس کی وجہ سے انکی آنکھوں کے گرد ہلکے ہیں۔ ایک ڈاکٹر نے انہیں بتایا کہ فلرز سے یہ مسئلہ ٹھیک ہو سکتا ہے اس لئے انہوں نے فلرز کروا لئے اور اس سے آنکھوں...
پاکستان ریلوے کی جانب سے کوئٹہ سے اندرونِ ملک جانے والی بولان میل اور جعفر ایکسپریس 3 روز کے لیے معطل کر دی گئیں۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹرین سروس معطلی کا فیصلہ بولان میں جعفر ایکسپریس پر حملےکے بعد کیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے چمن جانے والی پسنجر ٹرین بھی تاحال روانہ نہیں کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کچھی بولان میں پنیر ریلوے اسٹیشن کے قریب دہشت گردوں نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملہ کر دیا تھا۔ دہشت گردوں نے ٹرین کو ہائی جیک کرنے کے بعد 400 مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا۔ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس سبی کے قریب پہنچی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 مارچ 2025ء) امریکی روزنامے پولیٹیکو نے امریکی نائب صدر وینس کے بھارت کے ممکنہ دورے کی اطلاع دی ہے۔ یہ دورہ وینس کا نائب صدر کے طور پر دوسرا غیر ملکی دورہ ہو گا۔ جبکہ اوشا وینس امریکہ کی خاتون ثانی کے طور پر اپنے آبائی ملک کا پہلا دورہ کریں گی۔ وینس اس سے قبل امریکی نائب صدر کے طور پر گزشتہ ماہ فرانس اور جرمنی کا دورہ کر چکے ہیں۔ بھارت کے ایک گاؤں کی بیٹی امریکہ کی 'سیکنڈ لیڈی' اپنے پہلے غیر ملکی دورے کے دوران، وینس نے میونخ سکیورٹی کانفرنس میں غیر قانونی ہجرت، مذہبی آزادیوں اور انتخابی سالمیت پر یورپی حکومتوں پر شدید تنقید کی تھی، جس...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مارچ 2025ء ) جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد بلوچستان کے لیے ٹرین سروس معطل کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے عارضی طور پر پنجاب اور سندھ سے بلوچستان کے لیے اپنے آپریشنز کو معطل کر دیا، اس حوالے سے پاکستان ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر علی بلوچ نے بتایا کہ بلوچستان میں حالات معمول پر آنے تک ٹرینیں عارضی طور پر معطل کی ہیں، بلوچستان کے لیے تمام مسافر اور مال بردار ٹرینیں سکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے علاقے کی کلیئرنس تک معطل رہیں گی، سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو سبی سے جعفر ایکسپریس کے ساتھ پیش آنے والے افسوس ناک واقعے کے مقام تک پہنچانے...
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مارچ 2025ء ) صوبہ بلوچستان کے علاقہ بولان میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے کے بعد سکیورٹی فوروسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 155 مسافروں کو بازیاب کروالیا، آپریشن کے دوران اب تک 27 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد خود کش بمبار معصوم لوگوں کو بطورڈھال استعمال کررہے ہیں اس لیے سکیورٹی فورسز یرغمالیوں کے سبب انتہائی احتیاط سے کام لے رہی ہیں، اب تک کلیئرنس آپریشن کے دوران 155 یرغمال مسافروں کو سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں سے رہا کروا لیا۔ بتایا گیا ہے کہ بازیاب مسافروں میں مردوں سمیت 31 عورتیں اور 15 بچے شامل ہیں،...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 مارچ 2025ء) یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ اب یہ امریکہ پر منحصر ہے کہ وہ روس کو "مثبت" تجویز سے اتفاق کرنے پر راضی کرے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ وہ روس کو پیشکش کریں گے اور یہ کہ "گیند ان کے کورٹ میں ہے"۔ اوول آفس میں زیلنسکی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان غیر معمولی جھڑپ کے بعد جدہ میں منگل کی بات چیت دونوں ممالک کے درمیان پہلی باضابطہ ملاقات تھی۔ یوکرین کی جزوی جنگ بندی کی تجویز'امید افزا'، امریکہ امریکہ-یوکرین مشترکہ بیان میں، امریکہ نے یہ بھی کہا کہ وہ یوکرین کو فوری طور پر انٹیلی جنس شیئرنگ اور سکیورٹی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 مارچ 2025ء) انتہائی متنازعہ وقف ترمیمی بل پارلیمنٹ کے رواں اجلاس میں کسی بھی دن پیش کیا جاسکتا ہے۔ پارلیمنٹ میں منظوری کے بعد اسے صدر دروپدی مرمو کے پاس توثیق کے لیے بھیجا جائے گا اور ان کے دستخط کے بعد یہ قانون بن جائے گا۔ لیکن اس پیش رفت کے مدنظر بھارت میں ایک بار پھر سیاسی، سماجی، مذہبی طوفان کے آثار نظر آرہے ہیں۔ بھارت میں مسلمانوں کو دوسرے درجہ کا شہری بنانے کی کوششیں جاری ہیں، دھریندر جھا ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمان اور وقف ترمیمی بل پر جوائنٹ پارلیمنٹ کمیٹی کے چیئرمین جگدمبیکا پال نے واضح لفظوں میں کہا کہ کسی بھی...
کوئٹہ: جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس معطل کر دی گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق آج کوئٹہ سے کوئی بھی ٹرین تاحکم ثانی نہیں چلے گی، سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ٹرین سروس معطل کی گئی۔ مسافر ریزرویشن آفس لاہور یا قریبی ریزرویشن آفس سے اپنی ٹکٹ کا ریفنڈ لے سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملے اور 500 مسافروں کو یرغمال بنانے کے بعد کلیئرنس آپریشن میں اب تک 27 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے جبکہ 155 مسافروں کو بازیاب کروا لیا گیا۔ مزید پڑھیں؛ جعفر ایکسپریس پر حملہ، دہشتگردوں سے رہائی پانے والے مسافر کا اظہار تشکر...
کدنان علی نامی ایک 19 سالہ نوجوان شخص کو ایک دوسرے فرد کو چار دن تک قید میں رکھنے پر آٹھ سال سے زیادہ کی سزا سنائی گئی ہے، جس کے دوران اس نے متاثرہ شخص پر جسمانی طور پر حملہ کیا اور تقریباً £77,000 غیر قانونی طور پر ہتھیا لیے۔ کدنان علی متاثرہ شخص کے ساتھ لندن سے لوٹن جا رہا تھا کہ ان کے پہنچنے پر دو اضافی افراد گاڑی میں ان کے ساتھ شامل ہوگئے۔ یہ جانتے ہوئے کہ متاثرہ شخص کو حال ہی میں ایک حادثے کے بعد کافی مالی تصفیہ ملا تھا، علی نے اس سے رقم ہتھیانے کا منصوبہ بنایا۔ چار دن کی قید کے دوران، متاثرہ شخص کو حملوں کا نشانہ بنایا...
وزیراعظم کے مشیر اور سینیئر ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والے دہشتگرد پاکستان کے مجرم اور دشمن ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہماری فوج جعفر ایکسپریس کو یرغمال بنانے والے دہشتگردوں سے براہ راست نبرد آزما ہے، جب سے جعفر ایکسپریس کا واقعہ ہوا ہ، جن لوگوں کو وہاں پہنچنا تھا وہ پہنچ گئے ہیں، مقامی عہدیداروں سے لے کر آرمی چیف تک سب وہاں رابطے میں ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: جعفر ایکسپریس یرغمالیوں سے چھڑوانے کے لیے آپریشن جاری، 54 مسافروں کو کوئٹہ پہنچا دیا گیا رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ہم یہاں بیٹھ کر...
کراچی(نیوزڈیسک)مصر کی جامعہ الازہر میں “فقہِ مقارن” کے پروفیسر ڈاکٹر احمد کریمہ نے باور کرایا ہے کہ ایک سے زیادہ شادیاں کرنا ایک مباح عمل ہے اور بیوی پر لازم ہے کہ وہ شوہر کو بد کاری میں پڑنے سے روکنے کے لیے دوسری شادی کے حوالے سے شوہر کی معاونت کرے۔ڈاکٹر احمد ایک سیٹلائٹ چینل کے ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے۔ انھوں نے مزید کہا کہ دوسری شادی کرنا ہر مرد کا حق ہے جس کے لیے اسے کوئی جواز پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔مصری پروفیسر کے مطابق ایک سے زیادہ شادیاں کرنا نہ تو واجب ہے، نہ تجویز کردہ، نہ حرام، نہ مکروح بلکہ یہ ایک مباح عمل ہے یعنی جس کی اجازت دی...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: جب بہت زیادہ تبدیلی کی حالت میں ہو تو، یہ آپ کےلیے اپنے اندرونی سکون اور امن میں ہائبرنیٹ کرنے کا وقت ہوسکتا ہے۔ آپ رہنمائی کرنا پسند کرتے ہیں، لیکن جب فائر بولٹ آپ کی طرف ہر سمت سے چارج کیے جارہے ہیں، تو آپ اپنی توانائی کو نقصان سے بچانے میں زیادہ خرچ کرتے ہیں، اسے پھلنے پھولنے والے طریقوں میں سرمایہ کاری کرنے کے بجائے۔ کائنات کو اپنی زندگی میں انصاف لانے دو جبکہ آپ اپنے گھوڑے پر سوار ہوتے ہیں، شو ٹائم کےلیے تیار ہوتے ہیں۔ منفی: بہت زیادہ تنقیدی رویہ رکھتے ہیں اور خود کو اور دوسروں کو بہت زیادہ دباؤ میں ڈالتے ہیں۔ اہم خیال: ان اخلاقیات...
اسلام آباد/ کوئٹہ: جعفر ایکسپریس پر حملے میں دہشت گردوں سے رہائی پانے والے ایک مسافر نے اظہار تشکُّر کیا ہے۔ بازیاب ہونے کے بعد ویڈیو بیان میں مسافر نے واقعے سے متعلق بتایا کہ اچانک فائرنگ ہوئی لیکن اللّٰہ کا شکر ہے کہ فوجی اور ایف سی ہمت کرکے ہمیں با حفاظت یہاں لے آئے۔ یرغمالی کے مطابق یہ فوجیوں اور ایف سی والوں کی ہی ہمت تھی کہ ہمیں بازیاب کرا کر یہاں تک باحفاظت پہنچا دیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملے اور 500 مسافروں کو یرغمال بنانے کے بعد کلیئرنس آپریشن میں اب تک 27 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے جبکہ 155 مسافروں کو بازیاب...
جعفر ایکسپریس حملہ: دہشتگردوں میں خود کش بمبار بھی موجود ہیں، سکیورٹی ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز کوئٹہ (آئی پی ایس)سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے کے دہشت گردوں میں خود کش بمبار بھی موجود ہیں، خود کش بمبار مسافروں کے ساتھ بیٹھا ہوا ہے، دہشت گرد خود کش جیکٹیں پہنے ہوئے ہیں، دہشت گرد لوگوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق جعفر ایکسپریس حملے کے دہشت گردوں میں خود کش بمبار بھی موجود ہیں، جعفر ایکسپریس حملہ میں سکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خود کش بمبار یرغمالی مسافروں کے بالکل ساتھ بیٹھا ہوا ہے،...
نیو اورلینز ، لوزیانا — امریکی ریاست لوئزیانا میں ہر سال جیلوں سے 54 ہزار خواتین کو رہا کیا جاتا ہے لیکن انہیں زندگی میں کئی طرح کے چیلنجز کا سامنا رہتا ہے۔ ان کی تکالیف کو کم کرنے اور معاشرے میں انہیں فعال رکن بنانےکے لیے ایک تنظیم نے ایسے پروگرام ترتیب دیے ہیں جن کے تحت ان کی اسیری کے دوران ان کی پیشہ وارانہ تربیت کے علاوہ ان کے خاندانوں کی بہتری کےلیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ بہت سی خواتین کے لیے زندگی پھر سے شروع کرنا کٹھن ثابت ہوتا ہے۔ حتی کہ 30 فیصد کو پانچ سال کے اندراندر پھر جیل جانا پڑتا ہے۔ غیر منافع بخش تنظیم "آپریشن ریسٹوریشن” کی بانی اور صدر...
کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر گزشتہ روز بولان میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد سے اب تک سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ گزشتہ روز شروع کیے گئے آپریشن میں اب تک 155 یرغمال مسافروں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے جبکہ 27 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 37 زخمیوں کو طبی امداد کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے خودکش بمباروں کو یرغمالی مسافروں کے پاس بٹھا دیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ خودکش بمباروں نے عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنایا ہوا ہے، خودکش بمباروں نے 3 مختلف جگہوں پر عورتوں اور بچوں کو یرغمال بنا رکھا...
ویب ڈیسک:جعفر ایکسپریس حملہ، دہشت گردوں میں خود کش بمبار بھی موجود ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جعفر ایکسپریس حملہ میں سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ خود کش بمبار یرغمالی مسافروں کے بالکل ساتھ بیٹھا ہوا ہے، دہشت گرد خود کش بمبار معصوم لوگوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز، خود کش بمباروں کی موجودگی کے باعث انتہائی احتیاط سے کام لے رہی ہیں۔ جعفر ایکسپریس حملہ ؛ نہتے شہریوں اور مسافروں پر حملے غیر اِنسانی اور مذموم عمل ہے؛ صدر مملکت
کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر مسلح حملے کے نتیجے میں 500 مسافر یرغمال بنائے گئے، تاہم سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن میں 27 دہشت گرد مارے گئے اور 155 مسافروں کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا رپورٹس کے مطابق، ٹرین صبح 9:30 بجے کوئٹہ سے روانہ ہوئی لیکن جب وہ گڈالار اور پیرو کنری کے قریب پہنچی تو نامعلوم مسلح افراد نے اچانک فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ٹرین کا ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا جبکہ متعدد مسافر بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے عینی شاہدین اور لیویز ذرائع کے مطابق یہ واقعہ مچھ کے پہاڑی علاقے میں پیش آیا جہاں حملہ...
جعفر ایکسپریس حملہ: سکیورٹی فورسز نے 155 مسافر بازیاب کرالیے، 27 دہشت گرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز کوئٹہ (آئی پی ایس)کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملے اور 500 مسافروں کو یرغمال بنانے کے بعد کلیئرنس آپریشن میں 27 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ فورسز نے 155 مسافروں کو بازیاب کروالیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صبح ساڑھے 9بجے ٹرین کوئٹہ سے روانہ ہوئی، جب ٹرین گڈالار اور پیرو کنری کے علاقے سے گزری تو وہاں نامعلوم مسلح افراد نے ٹرین پر فائرنگ کردی، جس نتیجے میں ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، ساتھ ہی متعدد مسافر بھی جاں بحق ہوچکے ہیں۔عینی شاہدین...