2025-04-04@13:01:13 GMT
تلاش کی گنتی: 648

«مطالبہ پورا»:

(نئی خبر)
    کراچی :گل زمین فٹبال کلب ککری گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں گول کیپر گول روکنے کی کوشش کرتے ہوئے کراچی (رپورٹ : عارف میمن) پیغام پاکستان اور مسلم یوتھ لیگ کے زیر اہتمام پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا 15روزہ ’’گل زمین فٹبال کپ‘‘ کے فائنل کا اعلان کردیا گیا۔ 96 ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچزکا فائنل 18جنوری کو کھیلا جائے گا، جس میں خوبصورت ٹرافی، لاکھوں کے نقد انعامات اور کئی دیگر اعزازات دیے جائیں گے۔ گل زمین فٹبال کپ روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے میچز کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ گزشتہ روزککری گرائونڈ لیاری، حیدری اسپورٹس گرائونڈ، محمدی اسپورٹس اسٹیڈیم ملیر میں 7 میچز کھیلے گئے۔ جس میں مجموعی طور پر 36 گول کیے...
    فائل فوٹو کراچی میں شارع فیصل پر ڈرگ روڈ سے اسٹار گیٹ کی جانب جانے والی سڑک پر ٹریفک بحال ہوگئی۔ایئرپورٹ جانے والی گاڑیوں کی چیکنگ کے باعث سڑک پر شدید ٹریفک جام تھا۔ ٹریفک جام کی صورتحال میں ایمبولینس بھی پھنسی رہی، جبکہ شہری بھی پریشان دکھائی دیے۔اسٹار گیٹ پر چیکنگ کیلئے بنی تین میں سے ایک لین چلائی جارہی تھی۔اس موقع پر ایک شہری نے کوہ کرتے ہوئے کہا کہ ایئرپورٹ جانے والی گاڑیوں کی چیکنگ کرنے والا عملہ بڑھایا جائے۔
    وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں گوادر پورٹ کی فعالیت کے امور کا جائزہ لیا گیا اور کہا گیا کہ زیادہ شپمنٹس گوادر پورٹ منتقل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔وزارت منصوبہ بندی وترقی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں گوادر پورٹ کو فعال کرنے کے لیے قلیل اور درمیانی مدت کی حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال ہوا۔ اجلاس میں ممبر انفراسٹرکچر نے گوادر پورٹ کی فعالیت پر تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ گوادر بندرگاہ پاکستان کو بین البراعظمی گزرگاہ کے طور پر منفرد مقام دلانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ یہ بندرگاہ چین کے شہر شین یانگ...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو صائم ایوب کی تمام میڈیکل رپورٹس ملنے کا تا حال انتظار ہے۔ بورڈ کو یہ رپورٹس رواں ہفتے ملنے کا امکان ہے۔ پی سی بی ذرائع نے صائم ایوب کی رپورٹس منگل تک موصول نہ ہونے کی تصدیق کی ہے جس کی وجہ سے ابھی تک ان کی ریکوری کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ پی سی بی حکام کو یقین ہے کہ رواں ہفتے ہی صائم ایوب کی انجری کی نوعیت اور مکمل تشخیص کا علم ہوجائے گا۔ لندن میں زیر علاج صائم ایوب کا ری ہیب ابھی طے ہونا باقی ہے۔ ڈاکٹرز کی مشاورت سے ہی اس بات کا تعین ہوسکے گا کہ صائم ایوب کا ری ہیب لندن میں...
    ایک بیان میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ کردار امیرالمومنینؑ کے مطابق اپنے نفس کی تطہیر اور تزکیہ کرکے، نظام کی خرابیوں کو درست کرکے اور اپنے آپ کو منظم و متحد کرکے ہم ظلم، ناانصافی، تجاوز، قانون پر عمل نہ کرنے اور دیگر چیلنجز کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ولادتِ باسعادت شیرِ خداؑ، فاتحِ خیبر، مولائے کائنات امیرالمؤمنین، خلیفتہ المسلمین حضرت امام علی ابنِ ابی طالب علیہ السّلام کی ولادتِ باسعادت کے پر مسرت موقع پر تمام مسلمانان جہان اور عالم بشریت کی خدمت میں دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام علیؑ کا عدل و انصاف پوری انسانیت اور بشریت کی...
    وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حسین نواز کے خلاف انکوائری شہزاد اکبر نے شروع کی اور خود اس گڑھے میں گر گئے، پی ٹی آئی کا این آر او کا مطالبہ پورا نہیں ہوسکتا۔سینیٹ اجلاس سے خطاب میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کابینہ میں بند لفافہ لا کر منظوری لی گئی، 190 ملین پاؤنڈ کیس اوپن اینڈ شٹ ٹرانزیکشن ہے۔ توشہ خانہ ہو یا سائفر، کسی مقدمے میں کچھ ثابت نہیں ہوسکا، شبلی فرازپاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ توشہ خانہ ہو یا سائفر کسی مقدمے میں کچھ ثابت نہیں ہوسکا۔ انہوں نے پی ٹی آئی پر تنقید کی اور کہا کہ یہ ساری عمر کہتے تھے کہ...
    سال 2024 میں 71واں پولیو کیس سندھ کے ضلع جیکب آباد سے رپورٹ ہوا ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر(این ای او سی) کے مطابق گزشتہ سال ،27 دسمبر کو سندھ کے ضلع جیکب آباد میں ایک بچے میں معزوری کی علامات ظاہر ہوئیں، جو سال 2024 کا 71واں پولیو کیس قرار دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: جیکب آباد میں پولیو کا نیا شکار، مجموعی مریضوں کی تعداد 64 ہوگئی نیشنل ای او سی کے مطابق سال 2025 کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم فروری کے پہلے ہفتے میں شروع کی جائے گی، والدین سے گزارش ہے کہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔ نیشنل ای او سی کا کہنا ہے کہ دسمبر میں منعقد...
    فتنہ الخوارج کی جانب سے پنجاب میں نوجوانوں کی آن لائن بھرتی مہم کا انکشاف سامنے آیا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے نیٹ ورک کے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کی آن لائن بھرتیوں کا نیٹ ورک ختم کر دیا ہے، اس حوالے سے تفصیلات وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھجوا دی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو بھیجی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم نے گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال، بہاولپور، جہلم اور سرگودھا سے بھرتیاں کیں، کالعدم تنظیم کی جانب سے بھرتیوں کا مقصد پنجاب میں مقامی سہولت کاری...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2025ء) ایشیائی ترقیاتی بینک نے مستبقل میں بہترزرعی پیداواراورغذائی تحفظ کویقینی بنانے کیلئے زرعی شعبہ میں مصنوعی ذہانت کے استعمال میں اضافہ کیلئے اقدامات کی ضرورت پرزوردیاہے۔ یہ بات ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے زراعت کے شعبہ میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کے حوالہ سے ایک حالیہ رپورٹ میں کہی گئی ہے۔رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ مستقبل میں زرعی پیداوارمیں اضافہ اوربہترغذائی تحفظ کویقینی بنانے کیلئے صنوعی ذہانت انقلابی راستہ ہے۔رپورٹ کے مطابق مصنوعی ذہانت اور زراعت کومربوط بنانے سے عالمی غذائی طلب کے اہداف کے حصول اور ماحولیاتی چیلنجزسے نمٹنے میں مددمل سکتی ہے، مصنوعی ذہانت کے استعمال سے زراعت کے طریقوں کو تبدیل اور،پیداوارمیں اضافہ اورزرعی شعبہ...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جنوری ۔2025 )اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ بینک اکاﺅنٹ استعمال کرنے والی بالغ آبادی کا حصہ 2015 کے 16 فیصد سے بڑھ کر 2023 میں 64 فیصد تک جاپہنچا ہے رپورٹ کے مطابق 2015 سے اسٹیٹ بینک نے عوام کی جانب سے باضابطہ مالیاتی خدمات تک رسائی اور استعمال کو بہتر بنانے کے مقصد سے 2015 سے 2018 اور 2019 سے 2023 تک قومی مالیاتی شمولیت کی دو حکمت عملیوں (این ایف آئی ایس) پر عمل درآمد کیا ہے.(جاری ہے) سال2024 سے 2028 کے لیے متعدد اہداف کے ساتھ جاری این ایف آئی ایس کی رپورٹ میں مرکزی بینک نے کہا ہے کہ مالی شمولیت کی سطح2015 میں 16 فیصد تھی...
    رپورٹ کے مطابق دہشت گرد تنظیم نے گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال اور بہاولپور سے بھرتیاں کیں، سائبر پٹرولنگ، انٹیلی جنس انفارمیشن پر آن لائن بھرتی مہم نیٹ ورک توڑ دیا گیا ہے۔ فتنہ الخوارج کی سہولت کاری کیلئے بھرتی ہونیوالے 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فتنہ الخوارج نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے سخت اقدامات کو توڑ نکالتے ہوئے آن لائن اپنی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں اور دہشت گردی کیلئے آن لائن بھرتی کا انکشاف ہوا ہے۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے کارروائی کرکے نیٹ ورک توڑ دیا اور فتنہ الخوارج کی آن لائن بھرتیوں کی تفصیل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھجوا دی۔ رپورٹ کے مطابق دہشتگرد تنظیم نے گوجرانوالہ، لاہور،...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ موخر ہونے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ جب فیصلے میں سزا سنانے کے لیے کچھ نہ ہو تو ایسے ہی بھاگا جاتا ہے، آج ایک مرتبہ اور القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ نہیں سنایا گیا کیوں کہ ان کی خواہش ہے کہ فیصلے میں عمران خان کو سزا دے دی جائے جو پوری نہیں ہوسکتی۔ حلیم عادل شیخ نے کہا اس کیس میں سزا دینا بنتی نہیں ہے تو کس منہ سے سزا دیں گے۔ القادر یونیورسٹی بنانا عمران خان کی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا ثبوت ہے یہ ایسا پروجیکٹ ہے جس میں خان صاحب اور...
    چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد کا مستحق افراد کے مسائل سننے کیلئے لائیو ای-کچہری کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد کا مستحق افراد کے مسائل سننے کیلئے لائیو ای-کچہری کا انعقاد، ایک گھنٹہ دس منٹ میں ملک بھر سے 32 کالرز نے چیئرپرسن بی آئی ایس پی سے بات کی ، اپنے مسائل بتائے، چیئرپرسن کی افسران کو مستحقین کے مسائل حل کرنے کی فوری ہدایت کی ۔ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ عائشہ نے چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کو لائیو ای-کچہری میں کال کر کے بتایا کہ ان کی والدہ مستحق تھیں اور پروگرام سے...
    اسلام آباد (نمائندہ جسارت) نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ طالبان نے خواتین کے حقوق چھیننے کے لیے 100 سے زائد قانون سازیاں کی ہیں،غزہ میں اسرائیل نے پورا تعلیمی نظام تباہ کر دیا ہے۔ طالبان خواتین کو انسان نہیں سمجھتے، ایک دہائی سے طالبان نے خواتین سے تعلیم کا حق چھین رکھا ہے۔اسلام آباد میں منعقدہ مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم، مواقع اور چیلنجز کے عنوان پر عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہپاکستان سے میں نے اپنا سفر شروع کیا اور میرا دل ہمیشہ پاکستان میں رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر لڑکی کا حق ہے کہ وہ 12 سال کے لیے اسکول جائے،افغان لڑکیوں کے ساتھ تعلیمی...
    اسلام آباد:پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا راستہ بلوچستان سے ہو کر گزرتا ہے، بلوچستان کی اور خوشحالی سے ہی پورے ملک کی کامیابی ممکن ہے، ریکوڈک منصوبہ یقینی طور پر بلوچستان اور پورے پاکستان کے لئے معاشی ترقی کی نوید ہے. زرائع ے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ریکوڈک منصوبے کے تحت بلوچستان میں سونے اور تانبے کے قیمتی ذخائر سے پاکستانی معیشت میں انقلاب آ سکتا ہے۔ معروف کمپنی بیرک گولڈ سمیت نجی شعبے نے منصوبے کی تکمیل کیلیے اربوں ڈالر کی فنانسنگ فراہم کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ منصوبے کے تحت بلوچستان میں مقامی آبادی کے لئے خوشحالی اور روزگار کے نئے مواقع جبکہ معاشی ترقی کی راہیں ہموار ہوں گی۔ منصوبے کے...
    کراچی: شہر قائد کے نالوں میں توسیع کے منصوبے کے دوران اپنے گھروں سے محروم ہونے والے متاثرین نے مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کا دائرہ مزید وسیع اور شدید کرنے کا عندیہ دے دیا۔ کراچی بچاؤ تحریک کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر متاثرین نے احتجاج کیا، احتجاج میں گجر، اورنگی و محمود آباد نالہ متاثرین شریک تھے جنہوں نے مطالبات پورے کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ نالہ متاثرین کو فوری طور پر متبادل زمینیں اور تعمیراتی معاوضہ فراہم کیا جائے، مسنگ آئی ڈیز کا مسئلہ فی الفور حل کیا جائے۔ مظاہرین نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر سپریم کورٹ کے 2023 ،2021، اور 2024 کے...
    بیجنگ () ہر سال چینی وزیر خارجہ اپنے پہلے غیر ملکی دورے کی شروعات افریقی خطے سے کرتے ہیں اور  یہ روایت 35 سال سے جاری ہے۔ اس سال چین افریقہ تعاون فورم   کے قیام کی 25 ویں سالگرہ ہے اور بیجنگ سربراہ اجلاس کے نتائج پر عمل درآمد کا پہلا سال ہے۔ اس پس منظر میں چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے سال کے آغاز میں نمیبیا، کانگو (بریزاویل)، چاڈ اور نائجیریا کا دورہ کیا۔ گزشتہ سال ستمبر میں منعقدہ چین افریقہ تعاون  فورم کے بیجنگ  سمٹ میں چینی صدر شی جن پھنگ نے اعلان کیا تھا کہ سفارتی تعلقات رکھنے والے تمام افریقی ممالک کے ساتھ چین کے دوطرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک تعلقات کی سطح تک اپ...
    پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے عوام دوست اقدامات کرتے ہوئے خاندان کے سربراہ کے انتقال پر ورثاء کی مالی مدد کا اعلان کر دیا۔ زرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گندا پور کے مطابق خاندان کے سربراہ کے انتقال کی صورت میں ورثاء کی مالی معاونت کی جائے گی۔ علی امین گنڈاپور کے مطابق 60 سال سے کم عمر خاندان کا سربراہ انتقال کر جائے تو اہل خانہ کو 10 لاکھ روپے ملیں گے جبکہ 60 سال سے زائد عمر کے سربراہ کے انتقال پر اہلخانہ کو 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبہ خیبر پختونخوا حقیقی معنوں میں ریاست مدینہ بن رہا ہے۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)معروف صحافی اور روزنامہ اوصاف اوراے بی این کے چیف رپورٹر جاوید شہزاد حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث انتقال کر گئے۔ جاوید شہزاد صاحب کا شمار صحافتی حلقوں میں ایک اہم اور باوقار شخصیت کے طور پر کیا جاتا تھا، اور ان کی وفات سے صحافتی برادری میں گہرا دکھ اور غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ خرم شہزاد، جو کہ اے پی پی کے سینئر رپورٹر ہیں، اپنے بڑے بھائی کی وفات پر دلی غم کا شکار ہیں۔ مرحوم جاوید شہزاد نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں متعدد اہم خبریں اور رپورٹیں شائع کیں اور ہمیشہ اپنے کام میں ایمانداری اور محنت کی مثال قائم کی۔ نماز جنازہ کے وقت اور مقام کا اعلان بعد...
    اے بی این ، اوصاف کے چیف رپورٹر اور سینئر صحافی جاوید شہزاد انتقال کر گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )اے بی این ،روزنامہ اوصاف کے چیف رپورٹر اور سینئر صحافی جاوید شہزاد انتقال کر گئے ، ان کے انتقال پر چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ، صدر پی ایف یو جے افضل بٹ ، صدر نیشنل پریس کلب اظہر جتوئی ، سیکرٹری جنرل نیئر علی سمیت دیگر نے گہرے دکھ اور افسوس کا اعلان کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اے بی این ،روزنامہ اوصاف کے چیف رپورٹر اور سینئر صحافی جاوید شہزاد حرکت قلب بند ہو جانے سے وفات پاگئے ہیں...
    ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر گردش کرنے والے اور عوامی مقامات پر چسپاں کئے گئے پوسٹروں میں انصاف اور مساوات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں طلباء نے بھارتی پارلیمنٹ کی جانب سے ریزرویشن پالیسی میں حالیہ تبدیلیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے گھر گھر پوسٹر مہم شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر گردش کرنے والے اور عوامی مقامات پر چسپاں کئے گئے پوسٹروں میں انصاف اور مساوات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔پوسٹروں میں ریزرویشن پالیسی پر معقول اور منصفانہ نظرثانی پر زور دیا گیا ہے جس میں میرٹ کے طلباء کے لیے تعلیم اور ملازمت کے مواقع...
    بھارت(نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست کیرالہ میں ایک اسپورٹس ویمن کو دو سال تک زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس میں 60 زائد افراد ملوث ہیں جن میں کوچز بھی شامل ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کیرالہ پولیس کا کہنا ہے کہ پٹھانم تھٹہ میں ایک لڑکی کے ساتھ دو سال کے دوران بار بار زیادتی کے الزام میں چار ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور چھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اس کیس میں 60 سے زائد افراد کے ملوث ہونے کا خدشہ ہے۔دو ماہ قبل 18 برس کی ہونے والی اس متاثرہ لڑکی نے الزام لگایا کہ اسے 16 سال کی عمر سے بار بار زیادتی کا نشانہ بنایا گیا،یہ معاملہ اُس وقت...
    کراچی : ککری گرائونڈ لیاری میں گل زمین فٹبال کلب کے میچ کے دوران کھلاڑی فتح کے حصول کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے کراچی (رپورٹ: عارف میمن) پیغام پاکستان اور مسلم یوتھ لیگ کے زیر اہتمام ملکی تاریخ کے سب سے بڑے 15روزہ ’’گل زمین فٹبال کپ‘‘ کا سلسلہ جاری ہے جس میں 5ویں روز 6 میچز کھیلے گئے۔ میچز کراچی کے 3 مختلف گرائونڈز ککری گرائونڈ لیاری ، حیدری اسپورٹس گرائونڈ ، محمدی اسپورٹس گرائونڈ ملیر میں منعقد ہوئے۔ میچز کے دوران تمام ٹیموں نے مجموعی طور پر 21گول کیے جبکہ بلوچ مجاہد 8گول بناکر ایونٹ میں نمایاں رہی۔ تفصیلات کے مطابق گل زمین فٹبال کپ ککری گرائونڈ لیاری میں میچز کے دوران پہلا میچ حیدری بلوچ بمقابلہ سندھ...
    حیدری اسپورٹس گرائونڈ میں کھیلے گئے گل زمین فٹبال کپ کے میچ کے دوران کھلاڑی ایکشن میں نظرآرہے ہیں
    جسارت کے سینئر رپورٹر خالد مقدومی کے ایصال ثواب کیلیے درس قرآن میں صحافی برادری نے بھی شرکت کی
    اسلام آباد: ساڑھے 4 سال بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے یورپ کے اہم شہر پیرس کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کر دیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ تاریخی لمحہ پیرس ایئرپورٹ پر پرواز کے استقبال کی خصوصی تقریب کے ساتھ منایا گیا، پیرس سے پی آئی اے پرواز پی کے 750 صبح آٹھ بجے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچی، پروازوں کی بحالی پر مسافروں کا خوشی کا اظہار کیا۔ 32 منٹ پر اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئی اور صبح 7 بج کر 20 منٹ پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کر گئی۔ پرواز سے 312 مسافروں اور کریو اسلام آباد پہنچا، اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے عملےنے مسافروں کا استقبال کیا گیا۔ مسافروں نے خوشی کا...
    جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کا اپنی مدت پوری کرنا نہ کرنا الگ اور جائز یا ناجائز ہونا الگ بات ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات میں ہمیں اعتماد میں نہیں لیا، اس لیے نہیں معلوم کہ کیا ہورہا ہے۔  مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملکی معیشت میں بہتری ہماری آرزو ہے۔ کہا جارہا ہے کہ معیشت کے اشاریے بہتر ہوئے ہیں مگر صرف اشاریوں کے بہتر ہونے سے کام نہیں چلتا۔ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا اپنی مدت پوری کرنا نہ کرنا الگ اور جائز یا ناجائز ہونا الگ بات ہے، اصل...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سماجی شخصیت شاہد سومرو نے قاسم آباد میں پوسٹ ماسٹر جنرل عمر بشیر باجوہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے قاسم آباد ڈاک خانے کے سالانہ بجٹ کی ایف آئی اے اور نیب کے ذریعے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قاسم آباد ڈاک خانے کا بجٹ افسران ہڑپ گئے، اب پوسٹل عملہ روزانہ 20 روپے فی آدمی چندہ جمع کرکے 100 روپے میں روز 10 منٹ کمپیوٹر چلایا جاتا ہے اور رات ہوتے ہی ڈاک خانہ مکمل طور پر اندھیروں کے حوالے ہوجاتا ہے، سولر سسٹم یا بیٹری سے ڈاک خانے کو جی پی او انتظامیہ نے محروم کیا ہوا ہے، ڈاک خانے کے ساتھ جنرل پوسٹ ماسٹر سندھ نجیب الرحمن چاچڑ کی سرکاری...
    سعودیہ پروازوںکی بر وقت روانگی کے حوالے سے متاثر کن شرح کے ساتھ دنیا میںپہلے نمبر پر رہی کراچی(کامرس رپورٹر)سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودیہ نے ایک اور سنگ میل حاصل کرلیا ہے ،ایوی ایشن انڈسٹری کی معتبر اور آذاد سائٹ سیریم کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودیہ پروازوںکی بر وقت روانگی کے حوالے سے 88.82فیصد کی متاثر کن شرح کے ساتھ دنیا میںپہلے نمبر پر رہی ہے۔پروازوںکی بروقت آمد کی کارکردگی میںسعودیہ محض0.35فیصد شرح کی کمی کے مارجن سے دوسرے نمبر پرر ہی اور پروازوںکی بر وقت آمد کی شرح86.35فیصد رہی۔سعودیہ نے سال2024میںچار بر اعظموںمیں 100سے زائد مقامات پر مشتمل نیٹ ورک پر کامیابی کے ساتھ192,560پروازیں چلائیں۔یہ کامیابی خاص طور پر پاکستان کے مسافروں کیلئے اہمیت کی حامل...
    کراچی (اسپورٹس رپورٹر)ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی زون تین کے زیر انتظام عبدالحمید کھتری میموریل ٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ میںلائنز ایریا جم خانہ نے برائٹ جم خانہ کو 10 وکٹوں سے اور کھتری اسپورٹس نے محمد حسین کولٹس کو 43رنز سے شکست دے دی ۔ کے جی اے گرائونڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں برائٹ جم خانہ نے پہلے کھیلتے ہوئے 6وکٹوں پر150رنز اسکور کیے ،عبداللہ عمر نے 79اور سہیل فضل نے29رنز بنائے ۔احمد فوزان اور عبدالرافع نے دو دو جبکہ عادل حسین اور کہف پٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔جواب میں لائنز ایریاجم خانہ نے بغیر کسی نقصان کے مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا ،حاشر انصاری نے 85اور عادل حسین نے 62رنز بنائے ۔دوسرے میچ میں کھتری اسپورٹس...
    پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، خارکلی قبائل کا کہنا ہے کہ انہیں شک تھا کہ گاڑی میں مخالف قبائل کیلئے سامان لے جایا جا رہا ہے، اس وجہ سے ان پر فائرنگ کی۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم میں بالش خیل چیک پوسٹ پر پولیس کی بکتر بند گاڑی پر لوئر کرم  خار کلی کے قریبی علاقے سے فائرنگ کی گئی، جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق پولیس اہلکار بالش خیل چیک پوسٹ کے قریب بکتر بند میں پہنچے تو خارکلی کمیٹی نے بکتر بند گاڑی کو تلاشی کے لیے روکنے کی کوشش کی، گاڑی نہ روکنے پر خارکلی کمیٹی کے افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی۔ جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ...
    اسلام آباد: قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے ساڑھے چار سال کے طویل وقفے کے بعد یورپ کے لیے فضائی آپریشن بحال کر دیا۔ پہلی پرواز پیرس کے لیے روانہ ہو گئی، جسے وفاقی وزیرِ ہوابازی خواجہ آصف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر خصوصی تقریب کے دوران رخصت کیا۔ تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے عائد پابندیاں ختم ہونے کے بعد پی آئی اے نے یورپ کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔ افتتاحی تقریب میں وزیرِ ہوابازی کے ساتھ پی آئی اے کے سی ای او، سول ایوی ایشن اور ایئرپورٹ اتھارٹی کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ خواجہ آصف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسے ایک “تاریخی لمحہ” قرار دیا...
    رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف---فائل فوٹو  وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پورے یورپ کے لیے قومی ایئر لائن کی پروازیں بحال ہو گئی ہیں۔وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ یورپ کی فضاوں میں ایک بار پھر سبز ہلالی پرچم لہرانا شروع ہو گیا ہے، برطانیہ کے لیے بھی قومی ایئر لائن کی براہِ راست پروازوں کا اجراء جلد ہو گا۔انہوں نے کہا کہ قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 749 نے پیرس کے لیے اڑان بھر لی ہے، پیرس جانے والی قومی ایئر لائن کی پرواز کی 100 فیصد بکنگ ہوئی ہے۔خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پیرس جانے والی قومی ایئر لائن کی پرواز میں 323 مسافر سوار ہیں، قومی...
    ملک میں سال 2024ء میں ڈبلیو پی وی ون کے 70 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان میں سے 27 کا تعلق بلوچستان، 21 کا خیبرپختونخوا، 20 کا سندھ، اور ایک ایک کا تعلق پنجاب اور اسلام آباد سے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آنے سے گزشتہ سال کے کیسز کی تعداد 70 ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق قومی ادارہ صحت میں پولیو کے خاتمے کے لیے قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے کراچی کے ضلع شرقی سے ایک بچے میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون (ڈبلیو پی وی ون) کی تصدیق کی ہے۔ لیب کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اس کیس کو گزشتہ سال کی تعداد میں شمار کیا...
    بھارتی ریاست منی پور میں سیکورٹی کی صورتحال بدترین ہوگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق منی پورمیں بھارتی فوج کی جانب سے جعلی انکاؤنٹرز کےخلاف کوکی قبیلے اور دیگر تنظیموں کا احتجاج جاری ہے۔ حالیہ جھڑپوں میں بھارتی فوج کا افسر زخمی ہوگیا۔  احتجاج کرنے والے مظاہرین نے پولیس اسٹیشن پردھاوا بول دیا۔ مظاہرین کے مطالبات تسلیم کرنے کے بجائے افسر مطاہرین کو دھمکیاں دینے لگ۔ جوابی کارروائی میں مظاہرین نے پولیس اسٹیشن پر پتھراؤ کیا اور پیٹرول بم پھینکے۔ منی پور میں گاؤں کے گاؤں تباہ ہوچکے ہیں۔ مودی کے دور حکومت میں مذہبی عدم برداشت اور فرقہ واریت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ علیحدگی پسند تنظیموں کا منی پور پر قابض ہونا مودی کی نااہلی کا ثبوت ہے۔...
    کراچی:  دسمبر 2024ء کے دوران ترسیلات زر میں 3.1 ارب ڈالر آئے جو ماہ بہ ماہ 5.6 فیصد اضافہ ہے۔ کارکنوں کی ترسیلات زر میں مالی سال 25ء کی پہلی ششماہی کے دوران مجموعی طور پر 17.8  ارب ڈالر آئے جو مالی سال 24ء  کی پہلی ششماہی کے موصول شدہ  13.4 ارب ڈالر کے مقابلے میں 32.8  فیصد اضافہ ہے۔ نمو کے لحاظ سے ترسیلات زر دسمبر 2024ء سال بسال 29.3  فیصد اور ماہ بہ ماہ 5.6 فیصد  بڑھ گئیں۔ دسمبر 2024ء کے دوران ترسیلاتِ زر زیادہ تر سعودی عرب (770.6 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (631.5 ملین ڈالر)، برطانیہ (456.9 ملین ڈالر) اور ریاست ہائے متحدہ امریکا (284.3  ملین ڈالر) سے آئیں۔ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے دسمبر 2024...
    نوشہرہ: چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد انکم سپورٹ مرکز کے دورے کے موقع پر مستحق خاتون سے گفتگو کررہی ہیں
    مسلم لیگ یوتھ لیگ اورپیغام پاکستان کے تحت 15روزہ گل زمین فٹبال کپ میں کھیلے گئے میچ کی تصویری جھلکی کراچی (اسپورٹس ڈیسک) مسلم یوتھ لیگ اور پیغام پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے 15روزہ ’’گل زمین فٹبال کپ‘‘ میں 3 روز کے دوران 3 مختلف گرائونڈز میں کھیلے گئے 24 میچز کے دوران 80 گول کیے گئے،آل برادرز نے ہیٹ ٹرک کرکے اب تک کے میچز میں نمایاں رہی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم یوتھ لیگ اور پیغام پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے 15روزہ ’’گل زمین فٹبال کپ‘‘ کا آغاز ہوگیا، جس میں بلوچ کمیونٹی کی 96 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ جس میںایک ہزار سے زائد فٹبالر کھیل...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمان سواتی ،سیکریٹری جنرل حسیب الرحمان ،سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ ،جنرل سیکریٹری محمد عمر شر،کراچی کے صدر خالد خان اور جنرل سیکریٹری محمد قاسم جمال نے روزنامہ جسارت کے کرائم رپورٹر اور سینئر صحافی خالد مخدومی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی ہے اور لواحقین کو صبر جمیل کی درخواست کی۔این ایل ایف کراچی کے جنرل سیکریٹری محمد قاسم جمال خالد مخدومی کی نماز جنازہ میں بھی شریک ہوئے اور ان کے اہل خانہ ودیگر قریبی عزیز واقارب اور ان کے صحافی دوستوں وساتھیوں سے بھی تعزیت کا بھی اظہار کیا۔
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب کے سینئر رکن اور روزنامہ جسارت کراچی کے سینئر کرائم رپورٹر خالد حسن مخدومی کو محمد شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ان کی نماز جنازہ جامع مسجد اقصیٰ النور سوسائٹی بلاک 19 فیڈرل بی ایریا نزد پاور ہاؤس میں ادا کی گئی جبکہ مرحوم کی تدفین محمد شاہ قبرستان میں کی گئی،مرحوم کی نمازہ جنازہ میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان‘ جسارت کے سی ای او ڈاکڑ عبدالواسع، چیف آپریٹنگ آفیسر سید طاہر اکبر، جسارت کے کارکنان ،کراچی پریس کلب کے سیکرٹری محمد سہیل افضل خان، جوائنٹ محمد منصف، سابق سیکرٹری شعیب احمد ،محمد رضوان بھٹی،عامر لطیف‘کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن کے صدر شاہد انجم‘سیکرٹری ندیم خان ‘ ٹاؤن چیئرمین گلبرگ نصرت اللہ...
    اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی حکومت نے ملک کے تمام شہروں میں پاسپورٹس ڈیلیوری کانٹرز 24 گھنٹے فعال رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے تمام زونل ہیڈز کو پاسپورٹس ڈیلیوری کانٹرز 24 گھنٹے فعال رکھنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے کہا ہے شہری اب ملک بھر کے227پاسپورٹس دفاتر میں کسی بھی وقت پاسپورٹ وصول کرسکتے ہیں اور یہ فیصلہ شہریوں کو پاسپورٹس کا بر وقت اجرا یقینی بنانے کے لیے کیا گیا۔ڈی جی پارسپورٹس کے مطابق اس وقت ملک بھر میں پاسپورٹ کا بیک لاگ مکمل طورپرختم کردیا گیا ہے۔
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک کے تمام شہروں میں پاسپورٹس ڈیلیوری کاؤنٹرز 24 گھنٹے فعال رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے تمام زونل ہیڈز کو پاسپورٹس ڈیلیوری کاؤنٹرز 24 گھنٹے فعال رکھنے کے احکامات جاری کردیئے گئے  ۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی نے کہا ہے شہری اب ملک بھر کے 227 پاسپورٹس دفاتر میں کسی بھی وقت پاسپورٹ وصول کرسکتے ہیں اور یہ فیصلہ شہریوں کو پاسپورٹس کا بر وقت اجراء یقینی بنانے کے لیے کیا گیا۔ ڈی جی پارسپورٹس کے مطابق اس وقت ملک بھر میں پاسپورٹ کا بیک لاگ مکمل طورپرختم کردیا گیا ہے اور شہری اپنے پاسپورٹس وصول کرنے کے لیے متعلقہ آر پی او کا رخ...
    پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز چار سال کی طویل بندش کے بعد کل فرانس کیلئے روانہ ہوگی۔  پرواز پی کے 749 کل 10 جنوری 2025 کو 317 مسافروں کو لے کر اسلام آباد ایئرپورٹ سے اڑان بھرے گی۔ فرانس میں ’پی آئی اے‘ منیجر رضوان کے مطابق یہ پرواز اسی روز شام پیرس انٹرنیشنل چارڈیکال ایئرپورٹ پر اترے گی۔ فرانس سمیت یورپ بھر میں مقیم پاکستانی قومی ایئرلائنز کی فرانس کیلئے بحالی پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ وہ اس کے خیرمقدم کے منتظر ہیں
    منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوں، عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے، پی ڈی ایم حکومت اسٹیبلشمنٹ کی مرضی سے ہی اپوزیشن سے مذاکرات کررہی ہے، دونوں اطراف میں جو بھی طے پائے تحریری شکل میں ہو اور عوام کو مکمل باخبر رکھا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے 17جنوری کو ملک گیر مظاہروں اور آئندہ کا لائحہ عمل دینے کا اعلان کیا ہے۔ منصورہ میں سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، امیر لاہور ضیاالدین انصاری ایڈووکیٹ، سابق ایم این اے صاحبزادہ طارق اللہ و دیر...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پریس کلب کے سینئر رکن اور روزنامہ جسارت کراچی کے سینئر کرائم رپورٹر خالد حسن مخدومی انتقال کرگئے، نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو محمد شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ جامع مسجد اقصیٰ النور سوسائٹی بلاک 19 فیڈرل بی ایریا نزد پاور ہاؤس میں ادا کی گئی جبکہ مرحوم کی تدفین محمد شاہ قبرستان میں کی گئی، نمازہ جنازہ میں روزنامہ جسارت کراچی کے سی ای او ڈاکٹرعبدالواسع، چیف آپریٹنگ آفیسر سید طاہر اکبر، جسارت کے کارکنان، کراچی پریس کلب کے سیکرٹری محمد سہیل افضل خان، جوائنٹ سیکریٹری محمد منصف، سابق سیکرٹری شعیب احمد ،محمد رضوان بھٹی، عامر لطیف سمیت صحافیوں، سیاسی، مذہبی و سماجی شخصیات اور مرحوم کے عزیز...