حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سماجی شخصیت شاہد سومرو نے قاسم آباد میں پوسٹ ماسٹر جنرل عمر بشیر باجوہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے قاسم آباد ڈاک خانے کے سالانہ بجٹ کی ایف آئی اے اور نیب کے ذریعے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قاسم آباد ڈاک خانے کا بجٹ افسران ہڑپ گئے، اب پوسٹل عملہ روزانہ 20 روپے فی آدمی چندہ جمع کرکے 100 روپے میں روز 10 منٹ کمپیوٹر چلایا جاتا ہے اور رات ہوتے ہی ڈاک خانہ مکمل طور پر اندھیروں کے حوالے ہوجاتا ہے، سولر سسٹم یا بیٹری سے ڈاک خانے کو جی پی او انتظامیہ نے محروم کیا ہوا ہے، ڈاک خانے کے ساتھ جنرل پوسٹ ماسٹر سندھ نجیب الرحمن چاچڑ کی سرکاری رہائش میں سولر سسٹم، اے سی اور دیگر سہولیات موجود ہیں، ڈاک خانے قاسم آباد کے پوسٹ مینوں کو موٹر بائیک دی گئی ہیں لیکن پیٹرول اپنی جیب سے بھرواتے ہیں، کوئی بجٹ نہیں دیا جاتا، جبکہ ٹی سی ایس سروس والوں کو کمپنی ڈیڈھ لیٹر پیٹرول روزانہ دیتی ہے، ڈاک خانے کا فرنیچر بھی تباہ ہوچکا اور سائن بورڈ بھی تباہ ہو چکے ہیں، ڈی جی پوسٹ ماسٹر اسلام آباد قاسم آباد ڈاکخانے کی بربادی کا نوٹیس لیں۔ انہوں نے کہا کہ قاسم آباد ڈاک خانے کے جائز مسائل حل ہوں اور پوسٹ آفس قاسم آباد میں عملے کے جبری تبادلے بند کیے جائیں، ڈاک خانہ قاسم آباد کے جائز مسائل حل ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ، سندھ رعنا اورناردرن جم خانہ کی فتح

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام ماسٹر آئل لبریکینٹ کے تعاون سے جاری ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز مزید تین میچز کا فیصلہ ہو گیا۔ عباسی جیمخانہ گراؤنڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں تیسر ٹاؤن ٹائیگر کرکٹ کلب مجاہد جیمخانہ کو 63 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ تیسر ٹاؤن ٹائیگر کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 273 رنز بنائے۔ جواب میں مجاہد جیمخانہ 210 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ پاک اسٹار گراؤنڈ پر سندھ رعنا کرکٹ کلب نے لانڈھی ٹائیگر کرکٹ کلب کو 118 رنز سے ہرا دیا۔ سندھ رعنا کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنائے۔ جواب میں لانڈھی ٹائیگر کرکٹ کلب 98 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ۔ تیسرے میچ میں ینگ فائٹر گراؤنڈ پر نادرن جیمخانہ نے اسٹیل ٹاون جیمخانہ کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا۔ اسٹیل ٹاون جیمخانہ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 59 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ علی حمزہ نے 17 رنز بنائے۔ انعام الوزیر نے 17 رنز دیکر 4، نادر شاہ نے اور ریان آفریدی نے 3-3 وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ مضامین

  • شعیب ملک اور ثنا جاوید نے شادی کی پہلی سالگرہ پر نکاح کی نئی تصاویر جاری کردیں
  • ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ،دائود اسپورٹس پری کوارٹر فائنل میں
  • ایف بی آر کی بن قاسم پورٹ فیکٹریوں سے اربوں روپے کی ٹیکس وصولی
  • گورنر سندھ کی اسلام آباد میں فلسطینی سفارت خانے جاکر سیز فائر پر سفیر کو مبارکباد
  • سلمان خان کے محبوب کتے ٹورو کی موت : مداح افسردہ
  • واشنگٹن پوسٹ کا وجود بھی خطرے میں پڑگیا
  • حکومت سے مذاکرات کا تیسرا دور، پی ٹی آئی کا 2 انکوائری کمیشن بنانے کا مطالبہ
  • میئر قاسم آباد میں تعمیر میٹلڈ روڈ کی تعمیر کا جائزہ لینے پہنچ گئے
  • ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ، سندھ رعنا اورناردرن جم خانہ کی فتح
  • عمران خان کو 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کا معلوم ہے، وکیل فیصل چوہدری