Daily Mumtaz:
2025-01-18@13:20:53 GMT

پاسپورٹس ڈیلیوری کاؤنٹرز 24 گھنٹے فعال رکھنے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT

پاسپورٹس ڈیلیوری کاؤنٹرز 24 گھنٹے فعال رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک کے تمام شہروں میں پاسپورٹس ڈیلیوری کاؤنٹرز 24 گھنٹے فعال رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے تمام زونل ہیڈز کو پاسپورٹس ڈیلیوری کاؤنٹرز 24 گھنٹے فعال رکھنے کے احکامات جاری کردیئے گئے  ۔
اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی نے کہا ہے شہری اب ملک بھر کے 227 پاسپورٹس دفاتر میں کسی بھی وقت پاسپورٹ وصول کرسکتے ہیں اور یہ فیصلہ شہریوں کو پاسپورٹس کا بر وقت اجراء یقینی بنانے کے لیے کیا گیا۔
ڈی جی پارسپورٹس کے مطابق اس وقت ملک بھر میں پاسپورٹ کا بیک لاگ مکمل طورپرختم کردیا گیا ہے اور شہری اپنے پاسپورٹس وصول کرنے کے لیے متعلقہ آر پی او کا رخ کریں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاسپورٹس اجراء میں تاخیر کی صورت میں شہری ہمیں لازمی آگاہ کریں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

سعودی تیراک مریم صالح نے تاریخی کارنامہ انجام دیدیا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سعودی تیراک مریم صالح نے الخبر سے بحرین تک تیراکی کا تاریخی کارنامہ سرانجام سے دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی تیراک مریم صالح نے ’چیلنج خالد بن حمد تیراکی‘ مقابلے کے تحت سعودی شہر الخبرسے بحرین کے سلمان پورٹ تک تیراکی کی۔مریم صالح نے یہ تاریخی کارنامہ 11 گھنٹے، 25 منٹ اور 47 سیکنڈ میں سر انجام دیا۔ واضح رہے کہ مریم صالح اس سے قبل مصری سیاحتی مقام شرم الشیخ تک 9کلو میٹر کا فاصلہ صرف چار گھنٹے میں طے کرچکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی سپریم کورٹ کا ٹک ٹاک پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ
  • علی امین کی عمران خان سے ڈیڑھ گھنٹے سے زائد کی ملاقات
  • فیصل آباد: ڈاکو ڈیلیوری بوائے سے نقدی کے ساتھ پیزا بھی چھین کر لے گئے
  • اسلام آباد پولیس کی مصالحتی کمیٹیاں ازسرنو فعال
  • سی ایم پنجاب آسان کاروبار فنانس اورآسان کاروبار کارڈ اسکیموں کا اجراء، مریم نواز
  • ڈھائی گھنٹے کی نیورو سرجری، سیف علی خان کی حالت اب کیسی ہے؟
  • ٹنڈوجام: بجلی کا بڑا بریک ڈائون، 10 گھنٹے بند رکھی گئی
  • سعودی تیراک مریم صالح نے تاریخی کارنامہ انجام دیدیا
  • انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے تمام ادارے فعال کردار ادا کریں،وزیراعظم
  • امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے امکانات، اگلے 30 گھنٹے اہم ترین