غزہ میں اسرائیل نے پورا تعلیمی نظام تباہ کر دیا ‘ملالہ یوسف زئی
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ جسارت) نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ طالبان نے خواتین کے حقوق چھیننے کے لیے 100 سے زائد قانون سازیاں کی ہیں،غزہ میں اسرائیل نے پورا تعلیمی نظام تباہ کر دیا ہے۔ طالبان خواتین کو انسان نہیں سمجھتے، ایک دہائی سے طالبان نے خواتین سے تعلیم کا حق چھین رکھا ہے۔اسلام آباد میں منعقدہ مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم، مواقع اور چیلنجز کے عنوان پر عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ
پاکستان سے میں نے اپنا سفر شروع کیا اور میرا دل ہمیشہ پاکستان میں رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر لڑکی کا حق ہے کہ وہ 12 سال کے لیے اسکول جائے،افغان لڑکیوں کے ساتھ تعلیمی زیادتی درست نہیں۔ پاکستان میں ساڑھے 12 ملین لڑکیاں اسکول نہیں جاتیں، فاطمہ جناح نے آزادی اورانصاف کی جدوجہد کے لیے بہت کام کیا۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ نے ملالہ یوسفزئی کو اعزازی شیلڈ بھی دی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان ویمنز کی مسلسل تیسری کامیابی، تباہ کن بولنگ کرکے ویسٹ انڈیز کو 65 رنز سے ہرادیا
پاکستان ویمن کرکٹ ٹٰم نے آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر میں ویسٹ انڈیز کو 65 رنز سے ہراکر اپنا تیسرا مسلسل میچ جیت لیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر ٹیموں کی شاہی قلعے میں مہمان نوازی
لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کو جیت کے لیے 192 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم پاکستانی بولز کی نپی تلی بولنگ کے سبب مہمان ٹیم 40ویں اوور میں ہی محض 126 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
ویسٹ انڈیز کی بیٹر عالیہ ایلین سب سے زیادہ 22 رنز بناکر نمایاں رہیں۔
پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا نے 16 رنز کے عوض 3 کھلاڑی آؤٹ کیے۔ رامین شمیم اور نشرا سندھو نے 2،2 جبکہ سعدیہ اقبال نے ایک وکٹ حاصل کی۔ ویسٹ انڈیز کی 2 بیٹرز رن آؤٹ ہوئیں۔
قبل ازیں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم 191 کے اسکور پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ سدرا امین نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 54 رنز بنائے۔ انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
منیبہ علی نے 33 رنز، سدرا نواز نے 23 اور عالیہ ریاض نے 20 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے ہیلی میتھیوز، ایفی فلیچر اور کرشمہ را مہراک نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اشمنی منیسر اور عالیہ علینہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
مزید پڑھیے: آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کوالیفائرز، کون سی ٹیمیں قسمت آزمائی کریں گی؟
قبل ازیں پاکستان ٹیم نے آئرلینڈ کو 38 رنز اور اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرادیا تھا۔ اس طرح اب قومی ٹیم کے 3 میچ کھیل کر 6 پوائنٹس ہوچکے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان ویمنز بمقابلہ ویسٹ انڈٖیز پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر