پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، خارکلی قبائل کا کہنا ہے کہ انہیں شک تھا کہ گاڑی میں مخالف قبائل کیلئے سامان لے جایا جا رہا ہے، اس وجہ سے ان پر فائرنگ کی۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم میں بالش خیل چیک پوسٹ پر پولیس کی بکتر بند گاڑی پر لوئر کرم  خار کلی کے قریبی علاقے سے فائرنگ کی گئی، جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق پولیس اہلکار بالش خیل چیک پوسٹ کے قریب بکتر بند میں پہنچے تو خارکلی کمیٹی نے بکتر بند گاڑی کو تلاشی کے لیے روکنے کی کوشش کی، گاڑی نہ روکنے پر خارکلی کمیٹی کے افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی۔ جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی، تاہم فائرنگ کے تبادلے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، خارکلی قبائل کا کہنا ہے کہ انہیں شک تھا کہ گاڑی میں مخالف قبائل کیلئے سامان لے جایا جا رہا ہے، اس وجہ سے ان پر فائرنگ کی۔ اس سے قبل بگن میں سرکاری گاڑیوں کی تلاشی کا سلسلہ جاری رہا، جہاں چار جنوری کو فائرنگ کے واقعے میں ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود سمیت سات افراد زخمی ہوگئے تھے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: فائرنگ کی پر فائرنگ پولیس نے پر پولیس بکتر بند

پڑھیں:

مستونگ، پولیس کی گاڑی پر دھماکہ، 3 اہلکار جانبحق

پولیس کے مطابق دشت روڈ پر مھسوری کے قریب ہوا ہے۔ پولیس اہلکاروں کی گاڑی ڈیوٹی سے واپس جا رہی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پولیس اہلکاروں کی گاڑی پر دھماکے سے تین پولیس اہلکار جانبحق اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ مستونگ میں دشت روڈ پر مھسوری کے قریب ہوا ہے۔ پولیس اہلکاروں کی گاڑی ڈیوٹی سے واپس جا رہی تھی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل پر نصب تھا، تاہم پولیس نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔ دھماکے کے بعد کوئٹہ میں بولان میڈیکل کالج اور سول ہسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، جبکہ زخمیوں کو علاج کیلئے منتقل کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مستونگ، پولیس کی گاڑی پر دھماکہ، 3 اہلکار جانبحق
  • کراچی، برف کے کارخانے کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق
  • اچھی خبر ،چینی کمپنی نے پاکستان میں الیکٹرک گاڑی لانچ کردی ، قیمت و خصوصیات جانیں
  • ایران میں قتل 8 پاکستانیوں کی تصدیق شدہ فہرست جاری کردی گئی، ایک ہی خاندان کے 3 افراد بھی شامل
  • کراچی: رنچھوڑ لائن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید، وزیر داخلہ سندھ کا نوٹس
  • کراچی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
  • نوشہرہ : مسلح افراد کی فائرنگ سے محکمہ ایکسائز کے 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق
  • پشاور میں ایکسائز پیٹرولنگ کی گاڑی پر فائرنگ، تین اہلکار شہید
  • کوئٹہ: موٹرسائیکل سواروں کی پولیس پر فائرنگ
  • ڈی آئی خان؛ غیرت کے نام پر فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد قتل