نیشنل لیبر فیڈریشن کی خالد مخدومی کے انتقال پر تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمان سواتی ،سیکریٹری جنرل حسیب الرحمان ،سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ ،جنرل سیکریٹری محمد عمر شر،کراچی کے صدر خالد خان اور جنرل سیکریٹری محمد قاسم جمال نے روزنامہ جسارت کے کرائم رپورٹر اور سینئر صحافی خالد مخدومی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی ہے اور لواحقین کو صبر جمیل کی درخواست کی۔این ایل ایف کراچی کے جنرل سیکریٹری محمد قاسم جمال خالد مخدومی کی نماز جنازہ میں بھی شریک ہوئے اور ان کے اہل خانہ ودیگر قریبی عزیز واقارب اور ان کے صحافی دوستوں وساتھیوں سے بھی تعزیت کا بھی اظہار کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سینئر پارلیمنٹیرین سید محمد اصغر شاہ انتقال کرگئے
سٹی 42 : سینئر پارلیمنٹیرین سید محمد اصغر شاہ انتقال کرگئے ۔
منچن آباد سے تعلق رکھنے والے سینیئر پارلیمنٹیرین سید محمد اصغر شاہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے، مرحوم گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے، لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں ان کا انتقال ہوا۔
محمد اصغر شاہ اپنے حلقہ سے تین مرتبہ ایم این اے منتخب ہوئے، وہ سابق وزیر مملکت کے عہدہ پر بھی متمکن بھی رہے۔