Jasarat News:
2025-01-18@10:50:43 GMT

سینئر صحافی جسارت کے کرائم رپورٹر خالد مخدومی سپرد خاک

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب کے سینئر رکن اور روزنامہ جسارت کراچی کے سینئر کرائم رپورٹر خالد حسن مخدومی کو محمد شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ان کی نماز جنازہ جامع مسجد اقصیٰ النور سوسائٹی بلاک 19 فیڈرل بی ایریا نزد پاور ہاؤس میں ادا کی گئی جبکہ مرحوم کی تدفین محمد شاہ قبرستان میں کی گئی،مرحوم کی نمازہ جنازہ میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان‘ جسارت کے سی ای او ڈاکڑ عبدالواسع، چیف آپریٹنگ آفیسر سید طاہر اکبر، جسارت کے کارکنان ،کراچی پریس کلب کے سیکرٹری محمد سہیل افضل خان، جوائنٹ محمد منصف، سابق سیکرٹری شعیب احمد ،محمد رضوان بھٹی،عامر لطیف‘کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن کے صدر شاہد انجم‘سیکرٹری ندیم خان ‘ ٹاؤن چیئرمین گلبرگ نصرت اللہ ‘ وائس چیئرمین محمد الیاس‘ امیر ضلع گلبرگ کامران سراج ‘سمیت صحافیوں،سیاسی ،مذہبی و سماجی شخصیات اور مرحوم کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ خالد حسن مخدومی مرحوم گزشتہ5ماہ سے پھیپھڑوں کے سرطان مبتلا تھے اور گزشتہ ہفتے سے کینسر فاؤنڈیشن اسپتال میں زیر علاج تھے۔ وہ جمعرات کی صبح خالق حقیقی سے جاملے۔انہوں نے 12سال کی بیٹی کو سوگوار چھوڑا ہے۔خالد حسن مخدومی مرحوم کے چھوٹے بھائی عاصم حسن مخدومی گلبرگ ٹائون کی یونین کمیٹی1کے چیئرمین ہیں۔دریں اثنا جسارت کے چیف ایڈیٹر شاہنواز فاروقی،سی ای او ڈاکٹر عبدالواسع،سی او او سید طاہر اکبر اور کارکنان جسارت نے خالد حسن مخدومی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ مزید برآں کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی ، سیکرٹری سہیل افضل خان اور مجلس عاملہ نے سینئر ممبر پریس کلب اور روزنامہ جسارت کے کرائم رپورٹر خالد حسن مخدومی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: خالد حسن مخدومی کرائم رپورٹر پریس کلب جسارت کے

پڑھیں:

مولانا محمد شفیع اوکاڑوی کے 42 ویں سالانہ عرس کی تیاریاں مکمل

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) بانی جماعت اہلسنت ، خطیب اعظم حضرت مولانا محمد شفیع اوکاڑوی کے 42 ویں سالانہ عرس شریف کی تیاریاں مکمل ہوگئیں۔ مولانا اوکاڑوی اکادمی (العالمی ) کی طرف سے یادگاری مجلے کی اشاعت اور اس کی ترسیل اور علماء و مشائخ ، سنی تنظیموں اور اداروں سے رابطے کا کام بھی پورا ہوگیا ہے۔ 2 روزہ سالانہ مرکزی عرس کی تقریبات جمعرات ، جمعہ 16 اور 17 جنوری 2025 کو جامع مسجد گلزار حبیب گلستان اوکاڑوی (سولجر بازار ) کراچی میں منعقد ہوں گی۔ جمعہ 17 جنوری 2025 کو دنیا بھر میں اہلسنت و جماعت کی مساجد و مراکز ، درس گاہوں اور خانقاہوں میں 42 واں سالانہ عالمی یوم خطیب اعظم عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کی پریس کانفرنس ان کے گلے کی ہڈی بن گئی
  • صحافی فیاض سولنگی کی بازیابی کیلئےٹیمیں تشکیل
  • کراچی: سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے کفایت شعاری کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • نوشہروفیروز،ریجنل الیکشن کمشنر شہید بینظیر آباد محمد یوسف صدیقی ،خالد احمد صدیقی ودیگر سیمینار سے خطاب کررہے ہیں
  • کراچی:چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد زیبٹیک کا دورہ کررہی ہیں
  • سجاول: محمد اسلم کمہار کے جواں سال بیٹے سراج احمد کمہار انتقال کر گئے
  • سہون: محمد حسن باجاری 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
  • مولانا محمد شفیع اوکاڑوی کے 42 ویں سالانہ عرس کی تیاریاں مکمل
  • عقیدہ ختم نبوتؐ ہمارے ایمان کی اساس ہے،مفتی شیر محمد
  • سینئر پارلیمنٹیرین سید محمد اصغر شاہ انتقال کرگئے